اٹلی: وینس فلمی میلہ تمام رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے،ماضی کی نامور مصورکی حقیقی زندگی پر مبنی فلم دی ڈنیش گرل کا پریمیرپیش کیا گیا۔
رنگا رنگ وینس فلمی میلے کے پانچویں روز بھی ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں نے جلوے بکھیرے،ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کے ساتھ برکھا رت بھی جاری رہی۔
فلم دی ڈنیش گرل کی کاسٹ کے ساتھ گولڈن گلوب ایوارڈ یافتہ ناموراداکارجونی ڈیب بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔
دی ڈنیس گرل ماضی کی مشہور مصوراینرویجنر کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جس کا کردار نبھایا ہے اداکار ایڈی راماین نے اور ٹوم ہوپر نے فلم کی ڈائریکش انجام دی ہے۔