Tag: وینس ولیمز

  • آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: وینس ولیمزکواپ سیٹ شکست، ایونٹ سے باہر

    آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: وینس ولیمزکواپ سیٹ شکست، ایونٹ سے باہر

    ملیبورن: سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، امریکہ کی وینس ولیمز پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں ہونے والے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکہ کی وینس ولیمز کا سال کا پہلا سفر شروع ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔

    دوہزار سترہ کی رنراپ وینس ولیمز کو سوئس کھلاڑی بیلنڈا بینکک نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، سوئٹزرلینڈ کی نوجوان کھلاڑی نے عالمی نمبر پانچ کو چھ تین اور سات پانچ سے شکست دی۔

    دوسری جانب مردوں کے مقابلوں میں اسپین کے ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے فاتحانہ آغاز کیا، رافیل نڈال نے پہلے راؤنڈ میں حریف کھلاڑی کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔


    مزید پڑھیں : آکلینڈ، اعصام الحق کی جوڑی نے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ولیمز سسٹرز نے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ولیمز سسٹرز نے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    امریکا کی ولیمز سسٹرز نے فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی جبکہ اینڈی مرے مینز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

    یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز میں ولیمز سسٹرز کو روکنا مشکل ہوگیا، حریف ٹینسں پلیئرز کو شکست دیتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں،امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سوئیڈن کی یوہانا لارسن کو چھ دو چھ ایک سے شکست دیکر چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    سیرینا نے 307 گرینڈ سلم میچز جیت کرمارٹینا نیوراٹیلووا کا ریکارڈ توڑا جبکہ راجرفیڈررکی 307 فتوحات کا ریکارڈ برابرکیا۔

    وینس ولیمز بھی بھرپور فارم میں ہیں، وینس ولیمز نے بھی جرمن حریف لورا سیجمنڈ کو باآسانی زیر کرکے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈی مرے اٹلی کے غیر معروف کھلاڑی پاؤلو لورینزی کیخلاف دلچسپ مقابلے کے بعد تین ایک سے فاتح رہے۔

    واضح رہے کہ سال کے آخری گرینڈ سلیم میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گیارہ ستمبر تک جاری رہیگا۔

  • آسٹریلیا اوپن ٹینس:امریکہ کی وینس ولیمز کو اپ سیٹ شکست

    آسٹریلیا اوپن ٹینس:امریکہ کی وینس ولیمز کو اپ سیٹ شکست

    سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ سابق عالمی نمبر ایک امریکہ کی وینس ولیمز پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ میلبورن میں شروع ہونے والے سال کے پہلے گرینڈ سلم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔

    ایونٹ کا آغاز پہلے بڑے اپ سیٹ کے ساتھ ہوگیا۔ امریکہ کی وینس ولیمز کو روسی کھلاڑی نے ابتدائی مرحلے میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ روس کی کیترینا ماکاروا نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود وینس ولیمز کو زیر کیا۔

    سات مرتبہ کی گرینڈ سلم ونر وینس کو دو چھ، چھ چار اور چھ چار کے اسکور کے ساتھ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ سال بھی آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں وینس کو روسی کھلاڑی نے مات دی تھی۔