Tag: وینٹی لیٹر

  • بیمار مریضہ خاتون سے اسپتال میں زیادتی کا ہولناک واقعہ

    بیمار مریضہ خاتون سے اسپتال میں زیادتی کا ہولناک واقعہ

    بھارت کے شہر گڑگاؤں میں ایک انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا، نجی اسپتال میں داخل بیمار ایئرہوسٹس کو وینٹی لیٹر پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گڑگاؤں کے ایک نجی اسپتال میں یہ واقعہ 6 اپریل کو پیش آیا تھا تاہم 13 اپریل کو معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بیمار ایئرہوسٹس اسپتال ڈسچارج ہوئی اور اپنے شوہر کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

    پولیس کے مطابق 46 سالہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون کمپنی کی جانب سے گڑگاؤں میں ٹریننگ کے لیے آئی تھیں اور ایک ہوٹل میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، اسی دوران طبیعت خراب ہونے پر انہیں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    دوران علاج 6 اپریل کو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا جبکہ اسی دوران اسپتال کے عملے نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس وقت وہ وینٹی لیٹر پر تھیں اس وقت وہ کچھ نہیں بول سکتی تھیں اور انتہائی ڈری ہوئی تھیں۔

    متاثرہ خاتون کے مطابق اس وقت بے ہوشی کی حالت میں تھی اور واقعے کے وقت دو نرسز بھی ان کے اطراف موجود تھیں اور اسی دوران مجھ پر ظلم کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گڑگاؤں کے صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ پولیس کی ٹیم مذکورہ اسپتال بھیج دیا گیا ہے تاکہ معاملے کی تفتیش کی جاسکے۔

    بھارت: لڑکی سے 6 دن تک اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

    پولیس کی ٹیم نے اس معاملے پر مزید کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کرلیا اور جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • کراچی: وینٹی لیٹر نہ ملنے پر 2 کمسن بچے جاں بحق

    کراچی: وینٹی لیٹر نہ ملنے پر 2 کمسن بچے جاں بحق

    کراچی: سول اسپتال میں مبینہ طور پر وینٹی لیٹر نہ ملنے پر 2 بچے جاں بحق ہوگئے، دونوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سول اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر وینٹی لیٹر نہ ملنے پر دو بچے جان کی بازی ہار گئے، اسپتال کی چائلڈ ایمرجنسی میں ایک ہی خاندان کے 2 بچے جاں بحق ہوئے۔

    4 برس کی نعیمہ اور رحمت اللہ خسرہ کےمرض میں مبتلا تھے، بچوں کے انتقال پر ورثا نے احتجاج کیا اور ڈاکٹروں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    ورثا نے کارروائی کیلئے سول اسپتال کے ایم ایس کو درخواست دے دی، لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت اور وینٹی لیٹر نہ ہونے پر بچوں کی اموات ہوئیں۔

  • پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری، وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا

    پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری، وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا

    کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں معمولی بہتری کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹی کن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو سانس کی آمد و رفت مستحکم ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔ تاہم پوپ کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔

    ویٹی کن کے مطابق گزشتہ رات سانس لینے میں دشواری کے سبب پوپ کو دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ نمونیا میں مبتلا 88 سالہ پوپ 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت میں واضح طور پر بہتری نہیں آسکی ہے۔

    دنیا بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے اپنے پوپ کی مکمل صحت یابی کے لیے مسلسل دعائیں مانگی جارہی ہیں اور گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اتوار کو وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کے بعد پیر کو انہیں دوبارہ مکینیکل وینٹی لیشن پر ڈال دیا گیا تھا۔ انہیں جمعہ کے روز سانس لینے میں مدد دینے والی مشین سے منسلک گیا تھا، پوپ کو ٹیوب کے ذریعے وینٹی لیٹر پر نہیں ڈالا گیا بلکہ وہ مستقل ماسک استعمال کر رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/predicted-about-pope-francis-500-years-ago/

     

  • پوپ فرانسس وینٹی لیٹر پر منتقل، حالت تشویشناک

    پوپ فرانسس وینٹی لیٹر پر منتقل، حالت تشویشناک

    مسیحی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویٹی کن کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں، جس کے سبب انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے، 88 سال کے پوپ اپنے ہوش و حواس میں ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق پوپ کو اضافی آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ دوہفتے سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت خراب ہونا تشویشناک ہے۔

    دوسری جانب مسیحی پیشوا جو شدید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں ان سے متعلق صدیوں قبل کی گئی پیشگوئی پھر منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

    کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا جن میں رواں ماہ کے آغاز میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور تشویشناک حالت میں اٹلی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    ویٹی کن کی جانب سے پوپ فرانسس کی تشویشناک حالت کی تصدیق اور ان کے جانشین کے انتخاب سے متعلق سوچ بچار سے متعلق خبروں کے بعد معمر پوپ سے متعلق تقریباً 500 سال قبل کی گئی پیشگوئی پھر موضوع بحث بن گئی ہے۔

    مستقبل کے حوالے سے درست پیشگوئی کرنے کے لیے مشہور فرانس سے تعلق رکھنے والے مچل نوسٹراڈیمس نے سولہویں صدی میں مسیحوں کے پادری سے متعلق جو پیشگوئی کی تھی وہ پوپ پر ہوبہو صادق ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

    تباہی کے نجومی کی عرفیت سے مشہور مچل نوسٹرا ڈیمس نے جن کا دور 1503 سے 1566 کے درمیان ہے۔ انہوں نے کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو مستقبل میں بالکل درست ثابت ہوئیں۔

    انہوں نے اپنی کتاب میں ایسی ہی ایک پیشگوئی تحریر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مستقبل میں ایک معمر پوپ کی موت کے بعد ایک صحت مند اور بڑی عمر کا رومن منتخب ہو گا، جس کے بارے میں کہا جائے گا کہ اس نے اپنی بصارت کمزور کر دی ہے، تاہم وہ بھی طویل عرصے تک اقتدار میں رہے گا اور مختلف برائی پھلانے والی سرگرمیوں میں مصروف رہے گا۔

    پوپ فرانسس کے لیے دعا کرنے ہزاروں لوگ ویٹیکن کے باہر جمع ہو گئے

    واضح رہے کہ مچل نوسٹرا ڈیمس انہوں نے لندن کی ہولناک آتش زدگی، ایڈولف ہٹلر کا عروج، 9/11 حملے، کووڈ 19 کی وبا اور گزشتہ برس جاپان میں آنے والے زلزلے سے متعلق پیش گوئیاں کی تھیں، جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔

  • پاکستان کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر، 28 وینٹی لیٹر غیر فعال

    پاکستان کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر، 28 وینٹی لیٹر غیر فعال

    کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں، 28 وینٹی لیٹرز کے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    جناح اسپتال کراچی میں طبی و انتظامی عملے کا بحران انتہائی سنگین ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں وینٹ کی سہولتیں موجود ہیں لیکن انھیں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں 5 ایسے مختلف شعبہ جات میں جہاں وینٹ موجود ہے لیکن اس کے استعمال کے لیے مطلوبہ عملہ ہی دستیاب نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو جو تفصیل معلوم ہوئی ہے وہ کچھ یوں ہے: میڈیکل آئی سی یو میں 10 میں سے 6 وینٹ فعال ہیں، سرجیکل آئی سی یو میں 24 میں سے صرف 8 وینٹی لیٹر فعال ہیں، کلینکل آئی سی یو میں 15 میں سے صرف 7 وینٹی لیٹر فعال ہیں، اور نیورو ٹراما میں 6، جب کہ وارڈ میں صرف ایک وینٹی لیٹر ہے جو فعال ہے۔

    دوسری طرف میڈیکل آئی سی یو میں 58 نرسنگ اسٹاف کی پوسٹیں موجود ہیں لیکن صرف 8 نرسنگ اسٹاف پر مشتمل عملہ دستیاب ہے، اسپتال میں کنسلٹنٹ اور نرسنگ اسٹاف کی شدید قلت ہے۔

    جناح اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں مجموعی طور پر 28 وینٹی لیٹر غیر فعال ہیں، وینٹی لیٹر تو موجود ہیں مگر وہ قابل استعمال نہیں ہیں۔

  • دفاعی اورآٹو پارٹس بنانیوالی کمپنی نے وینٹی لیٹربنا لیا

    دفاعی اورآٹو پارٹس بنانیوالی کمپنی نے وینٹی لیٹربنا لیا

    اسلام آباد : پاکستان آٹوشو میں پہلا کمرشل وینٹی لیٹر عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ، وینٹی لیٹر کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفاعی اورآٹو پارٹس بنانیوالی کمپنی نے وینٹی لیٹربنا لیا ، پاکستان آٹوشو میں پہلا کمرشل وینٹی لیٹر عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

    گروپ ڈائریکٹر اکبر الانہ نے کہا کہ وینٹی لیٹر کے کمرشل ٹرائلز مکمل ڈریپ منظوری کیلئےاپلائی کر لیا ہے، وینٹی لیٹر کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے۔

    گروپ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امپورٹ وینٹی لیٹر کی کم سے کم قیمت 30 ہزار ڈالر سے زائد ہے ،گرووینٹی لیٹر کو تاجکستان،ازبکستان،سری لنکا،بنگلادیش،افغانستان ایکسپورٹ کر سکتےہیں۔

    ،اکبر الانہ نے بتایا کہ ماہانہ 30 سے 40 وینٹی لیٹر بنا سکتے ہیں،ضرورت کے علاوہ ایکسپورٹ کرسکتےہیں۔

  • کراچی کی طالبات کا بڑا کارنامہ، سستا ‌اسمارٹ‌ وینٹی لیٹر تیار

    کراچی کی طالبات کا بڑا کارنامہ، سستا ‌اسمارٹ‌ وینٹی لیٹر تیار

    کراچی : شہر قائد کی باصلاحیت طالبات نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے مریضوں کو جلد از جلد طبی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اسمارٹ وینٹی لیٹر تیار کیا ہے۔

    یہ وینٹی لیٹر کیسے کام کرتا ہے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں علیگڑھ یونیورسٹی کراچی کی ذہین طالبہ سیدہ دعا ہاشمی نے اپنی اس کاوش کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اسمارٹ مکینکل وینٹی لیٹر ہے جو ہم 8 طالبات نے مل کر بنایا ہے، یہ مکمل طور پر وینٹی لیٹر نہیں ہے اسے ایک موبائل ایپ کے ذریعے بلیو ٹوتھ سے کنکٹ کی ہوئی ڈیوائس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو پریشر پھیپڑوں کو درکار ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی عمر کے افراد میں ہوں تو یہ اسمارٹ وینٹی لیٹر ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ کے طور پر انہیں مہیا کرتا ہے۔

    سیدہ دعا ہاشمی نے بتایا کہ ہم نے یہ ڈیوائس کالج ایگزہبیشن کیلئے تیار کیا تھا اور اس کو بنانے میں تقریباً دو ماہ لگے اور اس پر 30 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے گھر میں بھی باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش کے کہ کوئی کمپنی ہماری اس پروڈکٹ پر کام کرے اور اسے آگے لے کر جائے۔

     

  • کرونا اور سانس کے مریضوں کے لیے اچھی خبر!

    کرونا اور سانس کے مریضوں کے لیے اچھی خبر!

    کراچی: آغا خان یونی ورسٹی اسپتال نے بریف کیس سائز کا بیٹری سے چلنے والا وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے جس کی مدد سے وقت ضایع کیے بغیر مریض کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی انجینئرز نے چھوٹے سائز کا ایک حیرت انگیز بیٹری سے چلنے والا وینٹی لیٹر ڈیزائن کر لیا ہے، اس کی تفصیلات اور استعمال کے حوالے سے بائیو میڈیکل انجینئر اریبا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ کم لاگت والا پورٹیبل وینٹی لیٹر بہت جلد لوگوں کے لیے دستیاب ہوگا۔

    خیال رہے کہ وینٹی لیٹر اس وقت دنیا بھر میں ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، کرونا وبا کے دوران اس کی اہمیت دوچند ہو گئی ہے اور اس کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

    اس حوالے سے بائیو میڈیکل انجینئر اریبا کا کہنا ہے کہ جب کو وِڈ 19 کی وبا پھیل گئی تو لوگوں کو بتایا گیا کہ تشویش ناک مریضوں کو وینٹی لیٹر کی بہت ضرورت ہوتی ہے، اور اس وقت پاکستان میں وینٹی لیٹر بھی اتنے نہیں تھے، پھر ایسی جگہیں تھیں جہاں پر اس طرح کی پیچیدہ مشینیں فراہم نہیں کی جا سکتی تھیں، جہاں ان کو آپریٹ کرنے والا بھی کوئی نہ ہو۔

    اریبا نے بتایا ہم نے سوچا کہ ایسی ڈیوائس ڈیزائن کی جائے جس کا میکنیزم بہت سادہ ہو اور اسے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کے علاوہ لوگ بھی آسانی سے استعمال کر سکیں۔ اس مشین کا مقصد یہ ہے کہ مریض کو سانس لینے میں مدد فراہم کی جا سکے، کرونا وبا کے دوران ہمیں اندازہ ہوا کہ اس مشین کو کرونا انفیکشن کے علاوہ سانس کی دیگر بیماریوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے باخبر سویرا میں کہا تھا کہ اگر کوئی وینٹی لیٹرز جیسے منصوبے سامنے لے کر آتے ہیں تو ہم ان کے لیے انویسٹمنٹ کا بندوبست کریں گے، اس حوالے سے اریبا نے بتایا کہ اس سلسلے میں ابھی تک انھیں اور ڈاکٹر اکبر کو کوئی سپورٹ نہیں ملا، ہمیں صرف آغا خان کی طرف سے تعاون ملا، فنڈنگ نہ ہم نے مانگی ہے نہ لی ہے، ہمارا بنیادی ہدف یہ تھا کہ ایک سستی مشین بنائی جا سکے۔

    انھوں نے بتایا کہ اس وینٹی لیٹر کی قیمت 30 ہزار تک ہے، یہ پورٹیبل وینٹی لیٹر ہے، بڑے شہروں میں تو وینٹی لیٹرز موجود ہیں لیکن چھوٹے شہروں اور دیہات میں اس کی سہولت دستیاب نہیں، ہم نے سوچا کہ ان علاقوں کے لیے پورٹیبل وینٹی لیٹر ہو، اس کے علاوہ اسے ایمبولنس میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دور دراز کے علاقوں سے مریضوں کو جب شہر کے اسپتال لایا جاتا ہے تو وہ راستے ہی میں انتقال کر جاتے ہیں کیوں کہ انھیں راستے میں وینٹی لیٹر دستیاب نہیں ہوتا، اریبا نے بتایا کہ وہ پورے ملک کے علاقوں کو فوکس کر رہے ہیں جہاں اس وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے۔

  • وینٹی لیٹر کے بعد پاکستان نے ایک اور اہم طبی مشین تیار کر لی

    وینٹی لیٹر کے بعد پاکستان نے ایک اور اہم طبی مشین تیار کر لی

    لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ڈائلاسز مشین بھی تیار کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وینٹی لیٹرز پاکستان میں بننے شروع ہو گئے ہیں، آج پاکستان ہر ماہ 1100 وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ماسک، سینیٹائزر اور حفاظتی کٹس بنائیں، اب ایکسرے اور ڈائیلائسز مشین بھی بنائیں گے، پاکستان نے اپنی ڈائلاسز مشین تیار کر لی ہے، بہت جلد لیتھیم آئن بیٹریز بھی بنانا شروع کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصل آباد میں میڈیکل انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، سیالکوٹ میں سمبڑیال کے مقام پر تکنیکی سینٹر بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کرونا وائرس ویکسین سے متعلق کہا کہ امید ہے آئندہ سال کے شروع میں ویکسین آجائے گی۔

    فواد چوہدری نے ادویہ کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ 94 دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، ان دواؤں کی قیمت میں 15 سے 20 سال میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا، فارما کمپنیوں نے یہ دوائیں بنانی چھوڑ دی تھیں اور یہ بلیک میں ملتی تھیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج وینٹی لیٹر بنانے والے ادارے کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج وینٹی لیٹر بنانے والے ادارے کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی وزرا فواد چوہدری اور زبیدہ جلال کے ساتھ ہری پور میں این آر ٹی سی کا دورہ کریں گے، اس موقع پر پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنائے جانے سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیر اعظم اس پیداواری یونٹ کا افتتاح بھی کریں گے، این آر ٹی سی پاکستان کا پہلا اداراہ ہے جو مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے، یہ وینٹی لیٹرز آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں اور انھیں سیف ایونٹ ایس پی 100 (Safevent SP 100) کا نام دیا گیا ہے۔

    اس پیداواری یونٹ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے 300 تک وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

    2 ماہ میں ہم اپنے وینٹی لیٹرز کی پراڈکشن پوری کر دیں گے،فواد چوہدری

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو وینٹی لیٹرز خود تیار کر رہے ہیں، وینٹی لیٹرز کی تیاری کا مرحلہ پیچیدہ عمل ہے، لیکن ہمارے انجینیئرز نے کمال کر دکھایا ہے۔

    رواں ماہ کے پہلے ہی دن فواد چوہدری نے یہ خوش خبری بھی سنائی تھی کہ 2 ماہ میں ہم اپنے وینٹی لیٹرز کی پراڈکشن پوری کر دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم اب 100 ملین ڈالر سے کرونا سے تحفظ والے آلات کی ایکسپورٹ کرنے لگے ہیں، یہ چیزیں عالمی معیار پر بنائی جا رہی ہیں، این 95 ماسک بھی ہم پاکستان میں خود بنا رہے ہیں، بڑی تعداد میں ٹیسٹنگ کٹس بھی بنائیں گے۔