Tag: وینٹی لیٹرز کی تیاری

  • پاکستان میں  وینٹی لیٹرز کی تیاری کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے وینٹی لیٹرز کی تیاری کیلئے دوسری کمپنی کے ڈیزائن کی منظوری دے  دی، فواد چوہدری نے ایلسنز وینٹ کو مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے دوسری کمپنی کو وینٹیلیٹروں کی تیاری کے لئے منظوری دے دی ہے ، کراچی کی کمپنی ایلسنز وینٹ کے ڈیزائن کو وینٹی لیٹرز کی صنعتی بنیادوں پر پیداوار کے لیے منظور کیا گیا ہے، اگر ایک اور پیداواری لائن منظور ہوئی تو پاکستان وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کی اجازت دے دے گا، آلسنز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    خیال رہے پاکستان میں جدید طرز کے مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی نے زبردست کارنامہ انجام دیا اور پہلی بار ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز تیار کئے۔

    این آر ٹی سی پاکستان کا پہلا اداراہ ہے، جو مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے، یہ وینٹی لیٹرز آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں اور انھیں سیف ایونٹ ایس پی 100 (Safevent SP 100) کا نام دیا گیا ہے، اس پیداواری یونٹ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے 300 تک وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے این آر ٹی سی کی جانب سے وینٹی لیٹر کی تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک اہم کامیابی ہے، حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کوبروئے کارلانے کیلئے ہر اقدام کی حمایت کرے گی۔

    یاد رہے کورونا کے دوران پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث امریکی حکومت نے پاکستان کو مجموعی طور پر 200 وینٹی لیٹرز عطیہ کیے ہیں۔

  • پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں وینٹی لیٹرز کی کمرشل پروڈکشن بھی شروع ہوجائے گی اور پاکستان کا شمار ان چند ملکوں میں ہوگا، جو وینٹی لیٹرز خود بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرجیکل آلات کی ملکی ضروریات پوری کررہے ہیں اور برآمدبھی کررہےہیں جبکہ وینٹی لیٹرکے علاوہ تمام سامان پاکستان خودبنارہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں وینٹی لیٹرز کی کمرشل پروڈکشن بھی شروع ہوجائے گی، پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہوگا جو وینٹی لیٹرز خود بنائیں گے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ کوروناکے5سیمپلز کایونیورسٹیز نے ٹیسٹ کیا ہے، پاکستان میں کورونا اسی طرح ہےجیساووہان میں آیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان میں100ملین ڈالرز کےآرڈرز آئے ہیں، لوگوں اورمعیشت دونوں کوبچاناہے، وینٹی لیٹرز کے ساتھ ڈائلیسز مشینیں بنانا شروع کررہے ہیں، میڈیکل ڈیوائسز بنانے کی صنعت میں بڑا اسکوپ ہے۔

    شریف خاندان کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ راناثنا اللہ ہوں یاشہبازشریف ،طویل عرصےاقتدار میں رہے ، طویل عرصے اقتدار میں رہے تو اپنے لوگ بھرتی کیے ہوں گے، ہم صرف یہ چاہتےہیں کہ پاکستان کےپیسےواپس آئیں،متعلقہ اداروں کو پاکستان کا پیسہ واپس لانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، شہبازشریف، نوازشریف سے ذاتی جھگڑا نہیں ہے، شریف خاندان ملک سے پیسہ باہر لیکر گئے اب واپس لیکرآئیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا تاجروں کی دکانیں بند کرائیں تو وہ کہاں سے کھائیں گے، کورونا جاری رہا تو اسپتالوں میں بوجھ پڑے گا۔

  • پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت مل گئی

    پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت مل گئی ، یہ وینٹی لیٹرعالمی معیارکےمطابق جبکہ کئی گنا سستے بھی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل نے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی منظوری دے دی، ایکسپرٹ کمیٹی نےمنظوری دی۔

    وینٹی لیٹرز کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے لیے تیز ترین طریقہ کار اپنایا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست پر تیز ترین طریقہ کار کی ہدایت کی۔

    مقامی طورپر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی خصوصیات اور ٹیسٹ کا طریقہ کارتیار کیا گیا ہے ، یہ وینٹی لیٹرعالمی معیارکےمطابق جبکہ کئی گنا سستے بھی ہوں گے۔

    کورونا کے باعث وینٹی لیٹرکی بڑھتی ہوئی طلب کےباعث قانونی پیچیدگیوں کوختم کیا گیاہے ، پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن بھی موصول ہوئے جس میں سے 3 ڈیزائنز منظوری کے لیے ڈریپ کو بھیجے گئے ہیں۔

    پہلے مرحلے میں پریشر اور والیوم کنٹرول میکینکل وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دی گئی ہے، جسے مسلسل 96 گھنٹے انسانی جسم پر چیک کیا جائے گا ، ماہرین کی کمیٹی ہر 6 ماہ بعد وینٹی لیٹر کی خصوصیات اور ٹیسٹنگ طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔