Tag: وین میں آگ

  • سرگودھا: بھیرہ  موٹر وے پر ہونے والا حادثہ معمہ بن گیا

    سرگودھا: بھیرہ موٹر وے پر ہونے والا حادثہ معمہ بن گیا

    سرگودھا: بھیرہ موٹر وے پر ہونے والا حادثہ معمہ بن گیا ہے، ٹائر پھٹا نہ سلنڈر، نہ ہی شارٹ سرکٹ ہوا، پھر وین میں آگ کیسے لگی؟ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھیرہ پولیس نے موٹر وے انسپکٹر مظہر عباس کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی آر میں ڈرائیور محمد دیار کی غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری کو وجہ قرار دے دیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمی ڈرائیور کو اسپتال میں زیر حراست بھی لے لیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ فیصل آباد کے اڈا مالک، منیجر کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، اڈا مالک اور منیجر قواعد کی خلاف ورزی نہ کرتے تو حادثہ نہ ہوتا۔

    وین میں آتش زدگی سے متاثر ہونے والے مسافر سڑک کنارے لیٹ گئے ہیں

    سرگودھا موٹروے پر وین میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور جانے والی وین میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے، وین میں آگ اچانک بھڑکی تھی، جس کی زد میں آنے والے مسافر موت کا شکار ہوئے، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی حادثے کی رپورٹ طلب کر لی تھی۔