Tag: ویوین رچرڈز

  • ویوین رچرڈز نے پاکستان کو اپنا ’دوسرا گھر‘ قرار دے دیا

    ویوین رچرڈز نے پاکستان کو اپنا ’دوسرا گھر‘ قرار دے دیا

    پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔

    ویسٹ انڈین لیجنڈ ویوین رچرڈز نے پاکستانیوں اور ٹورنامنٹ سے وابستہ لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا دوسرا گھر ہوسکتا ہے کیونکہ میں یہاں واقعی لطف اندوز ہوتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پی ایس ایل میں شاندار لوگ موجود ہیں، یہ بہترین جگہ ہے۔‘

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم اپنے آنے والے میچز جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

    لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں ایلیمینیٹر اور گرینڈ فائنل دونوں شامل ہیں۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز ہوں گے جن میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر بھی شامل ہے جبکہ کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر مہم کا آغاز کیا۔ تاہم وہ اپنے اگلے دو میچ بالترتیب لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سے ہار گئے۔

  • رچرڈز کمنٹری کریں، کوہلی گراؤنڈ میں ہوں تو کیا ہوتا ہے؟ آئی سی سی نے بتادیا

    رچرڈز کمنٹری کریں، کوہلی گراؤنڈ میں ہوں تو کیا ہوتا ہے؟ آئی سی سی نے بتادیا

    ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم کرکٹر سر ویون رچرڈرڈ کمنٹر باکس میں موجود ہوں اور ویرات کوہلی گراؤنڈ میں تو کیا گیا، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی۔

    ویرات کوہلی نے کیوی پیسر ٹم ساؤتھی کو روایتی انداز میں کریز سے نکل کر چھکا مارا جیسا کا وہ مارنے کے لیے مشہور ہیں۔ گیند سیدھا کراؤڈ میں جا کر گری اور شائقین نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔

    اسی دوران ویوین رچرڈز جو کہ کمنٹری بوکس میں کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے انھوں نے کوہلی کے چھکے بعد کہا کہ آپ ٹم ساؤتھی جیسے بولر کے ساتھ ایسا کیسے کرسکتے ہیں۔

    ویوین رچررڈز نے کہا کہ کولی نے وائیڈ لانگ آن پر صرف بال کو کلک کیا ہے، یہ ایک شاندار شاٹ تھا، انھوں نے قدموں کا بہترین استعمال کیا۔

    آئی سی سی نے اپنے آفیشل پیج پر کوہلی کے چھکے اور ویوین رچرڈز کی کمنڑی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویوین رچرڈز کمنٹری باکس میں ہوں اور کوہلی گراؤنڈ میں تو یہ ایک ماسٹر کلاس ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔


    واضح رہے کہ کوہلی نے اس میچ میں شاندار اننگز کھیلے ہوئے 117 رنز اسکور کیے تھے اور یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی 50 ویں سنچری تھی۔

  • وزیر اعظم سے معروف غیر ملکی کرکٹرز کی ملاقات

    وزیر اعظم سے معروف غیر ملکی کرکٹرز کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز سر ویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ کھلاڑی ویو رچرڈز اور برطانوی ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ گوور نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی ہے۔

    اس ملاقات میں پاکستان میں کرکٹ کے فروغ بالخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولتوں، اور مواقع فراہم کرنے پر گفتگو ہوئی، عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولتیں دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس سے بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں گے۔

    ملاقات کے دوران دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔