Tag: ویویک اوبرائے

  • ’تمہاری زندگی بدلے گی‘ ویویک اوبرائے سے مل کر بوڑھا شخص غائب ہوگیا

    ’تمہاری زندگی بدلے گی‘ ویویک اوبرائے سے مل کر بوڑھا شخص غائب ہوگیا

    بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی میں بوڑھے شخص کی کہی بات بالکل درست ثابت ہوئی لیکن وہ اچانک غائب ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویویک اوبرائے نے کہا کہ جب وہ ایک سال کے لیے ملک کے جنوب میں چلے گئے تھے اور 2004 کے سونامی کے بعد انہوں نے لوگوں کی امدادی کاموں میں مدد کی لیکن وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر مشکل وقت سے گزر رہے تھے اور والدہ نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ خود کو دوسروں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہاں ایک مشہور مندر ہے جہاں میں نے ایک بہت ہی انوکھا تجربہ کیا، میں ذہنی طور پر بہت پریشان تھا، مجھے مسائل تھے، میں نے زندہ بچ جانے والوں کے درمیان خیمہ لگایا اور ان کے ساتھ رہا، کسی نے مجھے مندر جانے کا مشورہ دیا میں وہاں جاکر ایک سفید داڑھی والے بوڑھے شخص سے ملا اس نے صرف دھوتی پہن رکھی تھی اس نے مجھے بلایا۔

    اداکار کے مطابق اس نے مجھ سے انگریزی میں بات کرنا شروع کی، میں الجھن میں تھا کیونکہ وہ مندر کے کونے پر بیٹھا تھا جس کی پیٹھ پر کچھ نہیں تھا، اس نے مجھے اپنے پاس بٹھایا اور چہرے کی طرف دیکھ کر کہا آپ بہت پریشان ہیں، آپ بدقسمتی کے دور سے گزر ہے ہیں اور اس لیے آپ کو یہاں اس مندر بھیجا گیا ہے، مالی نقصان کا بھی سامنا ہے لیکن آپ خوش نصیب ہیں جو پیسہ آپ کا ضائع ہونے والا تھا آپ نے یہاں امدادی کاموں پر خرچ کیا، یہ تمہارا کرما ہے اور تم اس کا فائدہ اٹھاؤ گے۔

    بوڑھے آدمی نے ویویک کو کچھ ہدایات دیں اور اداکار ان پر عمل کرنے چلے گئے، جب وہ واپس آئے تو بوڑھا غائب تھا، میں نے چوکیدار سمیت سب سے پوچھا کہ بوڑھا شخص کہاں گیا ہے تو وہ کہنے لگے کون سا بوڑھا، یہاں کوئی نہیں تھا، یہ سن کر میں دنگ رہ گیا۔

    وویک نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ آیا وہ شخص حقیقی تھا یا نہیں۔ میرے نزدیک، وہ خدا کی طرح ہے، انہوں نے بعد میں انٹرویو میں مزید کہا کہ وہ اب رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں ہزاروں کروڑوں کے سودے کر رہے ہیں۔

  • ویویک اوبرائے کا سلمان خان، ایشوریہ رائے اور ابھیشیک سے متعلق بیان وائرل

    ویویک اوبرائے کا سلمان خان، ایشوریہ رائے اور ابھیشیک سے متعلق بیان وائرل

    بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے سلمان خان ، ایشوریہ رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن پر تبصرہ کردیا۔

    بالی ووڈ میں مہینوں تک بے روزگار رہنے کے بعد اداکاری سے کاروبار میں میں منتقل ہونے والے اداکار ویویک اوبرائے نے انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے اپنی جدوجہد کا انکشاف کیا۔

    انہوں نے انڈسٹری میں تعلقات، ٹوٹ پھوٹ اور فلم انڈسٹری میں لابیوں کا سامنا کرنے کے تجربے پر گفتگو کی۔

    ویویک اوبرائے نے کہا کہ اگر میں کاروبار نہ کرتا تو شاید خود پلاسٹک بن جاتا، پلاسٹک کی مسکراہٹ والے لوگوں میں رہ کر، اگر لوگ مجھے اب ٹرول کرتے ہیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا چونکہ میں زندگی میں اپنے مقصد کو جانتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ میرے لیے سب سے اہم کیا ہے۔

    چیٹ کے دوران جب ان سے ایشوریہ رائے اور سلمان خان کے بارے میں تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو ویویک اوبرائے صرف اتنا کہا کہ ’خدا ان کا بھلا کرے۔‘

    ویویک اوبرائے نے ابھیشیک بچن سے متعلق کہا کہ وہ ایک پیارے اور اچھے انسان ہیں۔

    اداکار نے مشہور شخصیات کی ذاتی زندگیوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تجربہ عالمی خبر بن جاتا ہے، آپ کا بریک اپ بھی انٹرنیشنل نیوز بن جاتا ہے۔

    انہوں نے اپنے سابق پارٹنر کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ بدسلوکی کے تعلقات میں رہے ہیں۔‘

  • بالی ووڈ کی ’لابی‘ نے کامیاب بزنس مین بنا دیا، ویویک اوبرائے

    بالی ووڈ کی ’لابی‘ نے کامیاب بزنس مین بنا دیا، ویویک اوبرائے

    بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کی ’لابی‘ نے انہیں کامیاب بزنس مین بنا دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ویویک اوبرائے نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ممبئی کی فلم انڈسٹری غیرمحفوظ جگہ ہے، ساتھیا اور کمپنی جیسی فلموں میں بہترین اداکار کرکے خود کو منوایا تھا اس کے باوجود کیریئر میں کام نہ ہونے جیسے مراحل سے گزرنا پڑا۔

    اداکار نے بتایا کہ وہ مہینوں تک کام نہ ہونے کے باعث گھر پر بیٹھے رہے جبکہ وہ ہٹ فلموں میں کام کرچکے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi)

    انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی لابی پر پلان بی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ بزنس مین بننا تھا، بزنس شروع کرنے کی وجہ لابی کو کاؤنٹر کرنا ہی تھا جو فلم انڈسٹری میں موجود تھی۔

    ویویک اوبرائے کے مطابق ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ کی کامیابی کے باوجود وہ 14 سے 15 ماہ بغیر کام کے بیٹھے رہے تب انہوں نے فیصلہ کیا کہ کوئی کاروبار شروع کرنا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ میں نے 22 برس کے دوران 67 فلمیں کیں لیکن انڈسٹری میں آپ ایوارڈز جیتیں پھر بھی دیگر وجوہات کی وجہ سے آپ کو فلمیں نہیں ملتیں۔

    واضح رہے کہ ویویک اوبرائے کے پاس پائپ لائن میں تین فلمیں ہیں اور اپنی فرم سولاتریو کی تشہیر کررہے ہیں جو لیبارٹری سے تیار شدہ زیورات فروخت کرتے ہیں۔

  • وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟ ویویک  اوبرائے کا پاکستانی فینز سے محبت کا اظہار

    وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟ ویویک اوبرائے کا پاکستانی فینز سے محبت کا اظہار

    دبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک آنند اوبرائے نے دورانِ انٹرویو پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کردیا۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک آنند اوبرائے نے حال ہی میں بھارتی ٹاک شو کے مہمان بنے، جہاں اداکار نے گاڑی چلاتے ہوئے شو کی میزبان کو انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گفتگو کرتے ہوئے ویویک اوبرائے اپنی ڈرائیو سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک سڑک پر آنے والی ایک گاڑی سے اداکار کے پاکستانی مداح نے اُنہیں آواز دی۔

    ویویک اوبرائے نے پاکستانی مداح کو دیکھ کر اپنی گاڑی سے ہاتھ ہلایا جس پر مداح نے کہا کہ ویویک ہم پاکستان سے ہیں اور ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔

    پاکستانی مداح کی محبت دیکھ کر ویویک اوبرائے نے میزبان سے کہا کہ دبئی کی یہ بات سب سے اچھی ہے، جب بھی ہم دبئی آتے ہیں اور یہاں ہم اپنے لیے پاکستانی، بنگلہ دیشی، نیپالی اور سری لنکن مداحوں کی طرف سے خوب محبت ملتی ہے۔

    اداکار نے کہا کہ یہ محبت دیکھنے کے بعد میں یہ بھول جاتا ہوں کہ ہماری سرحدیں الگ الگ ہیں، کچھ بھارتی میری بات سے اختلاف کریں گے لیکن جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ پاکستانی لوگ ہمارے کھانے، ہماری ثقافت، ہماری فلموں اور ہمارے اداکاروں سے محبت کرتے ہیں تو میں یہ سوچتا ہوں کہ وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟

    ویویک اوبرائے نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ یہ لوگ تو بھارت سے بہت محبت کرتے ہیں تو وہ نفرت کونسی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ تنازعے رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ویویک اوبرائے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین بھی ہیں، وہ دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں جہاں وہ اکثر پاکستانی مداحوں سے بھی ملتے ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے پاکستان کے معرود گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوررہی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویویک اوبرائے عاطف اسلم کی دعوت پر اسٹیج کے قریب پہنچے اور انہوں نے والہانہ انداز میں گانے پر رقص کیا جس سے حاضرین میں بہت جوش وخروش بڑھ گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mindful (@mindfulpakistan)