Tag: ویٹر

  • ویٹر سے اکاؤنٹنٹ تک کا سفر، دوست کے ساتھ نے منزل آسان کردی

    ویٹر سے اکاؤنٹنٹ تک کا سفر، دوست کے ساتھ نے منزل آسان کردی

    اچھے دوست صرف وقت ہی اچھا نہیں بناتے بلکہ زندگی بھی اچھی بنا سکتے ہیں، اس کی ایک مثال فیض آباد کے انصر علی ہیں جنہوں نے اپنے دوستوں کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل کی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام شام رمضان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انصر علی نے بتایا کہ جب وہ دسویں جماعت کے طالب علم تھے تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا جس کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری ان کے کاندھوں پر آگئی۔

    وہ ایک ریستوران میں بطور ویٹر کام کرنے لگے، وہیں یونیورسٹی کے چند لڑکوں سے ان کی دوستی ہوئی۔

    دوستوں نے اس بات پر انہیں آمادہ کیا کہ وہ کام کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی جاری رکھیں۔ آج وہ زیبسٹ یونیورسٹی سے جلد گریجویٹ ہونے جارہے ہیں۔

    انصر کا کہنا ہے کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ملازمت سے شروعات کریں گے اس کے بعد اپنے جیسے نوجوانوں کا سہارا بنیں گے۔

  • چائے لانے میں تاخیر پر ہوٹل کے بیرے کو گولی مار دی گئی

    چائے لانے میں تاخیر پر ہوٹل کے بیرے کو گولی مار دی گئی

    سانگھڑ: سندھ کے شہر سانگھڑ کے ایک ہوٹل کے بیرے کو چائے لانے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن آفس کے چوکیدار نے گولی مار دی۔

    تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں ہوٹل کے بیرے کو اس وقت عجیب صورت حال سے واسطہ پڑا جب وہ سانگھڑ کے الیکشن کمیشن آفس میں چائے لے کر گیا۔

    ریسکیو ذرایع نے کہا ہے کہ بیرے کو اس وقت گولی ماری گئی جب بیرا چائے لے کر الیکشن کمیشن آفس پہنچا، چوکیدار تاخیر پر غصے میں آیا، اس نے گن سیدھی کی اور بیرے پر فائر کر دیا۔

    سانگھڑ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا الیکشن کمیشن ضلعی آفس کا چوکیدار ہے، زخمی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے بیٹے کو الیکشن آفس کے چوکیدار نے یہ کہہ کر گولی ماری کہ وہ چائے تاخیر سے کیوں لایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  تھرپارکر اور سانگھڑ میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، 11 افراد جاں بحق

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش آیا، بیرے کو گولی لگنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے سول اسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد دے کر زخمی کو نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے ملزم کو، جو الیکشن کمیشن آفس کا چوکیدار ہے، حراست میں لے لیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی کی صورت میں آسمانی آفت نازل ہوئی تھی جس میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تھے، سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کے علاقے اچھڑو تھر میں بھی آسمانی بجلی سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • سینڈوچ تاخیر سے کیوں لائے؟ کسٹمر نے ویٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    سینڈوچ تاخیر سے کیوں لائے؟ کسٹمر نے ویٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    پیرس :فراسیسی دارالکومت کے ایک نواحی علاقے میں ایک شخص نے سینڈ وچ تاخیر سے لانے پر ویٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں واقع مقامی ریستوران میں پیش آیا جہاں ایک صارف نے معمولی تاخیر پر محنت کش ویٹر کی جان لے لی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موجود دیگر افراد نے اٹھائیس سالہ ویٹر کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ طبی امداد پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا،پولیس نے اس قتل کی واردات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق مبینہ ملزم نے ویٹر کو سینڈوچ دیر سے لانے پر پہلے برا بھلا کہا اور پھر ہینڈگن سے گولی مار دی۔ ملزم اس واردات کے بعد فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    ایک خاتون نے فرانسیسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک پرسُکون ریستوران ہے جو کچھ ماہ قبل بھی کھلا تھا‘۔

    کچھ مقامی افراد نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گلیوں اورسڑکوں پر شراب نوشی اور برھتی ہوئی منشیات اسمگلنگ کے باعث مذکورہ علاقے میں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔