Tag: ویٹو

  • روس نے سلامتی کونسل میں خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی

    روس نے سلامتی کونسل میں خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی

    روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے کے خلاف قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کردی، قرارداد کو 13ممالک کی حمایت حاصل تھی جبکہ چین نے ووٹ میں حصہ نہیں لیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے اس حوالے سے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خلا میں ہتھیاروں پر بحث کا مناسب پلیٹ فارم نہیں۔

    روس اور چین کی جانب سے خلامیں کسی بھی نوعیت کے ہتھیار رکھنے پردائمی پابندی کا مطالبہ کیا گیا، امریکا اور جاپان کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی تھی۔

    اقوام متحدہ میں روس کے سفیرکا کہنا تھا کہ یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤنی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانیوالے ہتھیار خلا میں لے جانے پر 1967 سے پابندی ہے۔

    روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

    روسی سفیر نے سوال اٹھایا کہ امریکا اور جاپان کی اس قرارداد کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟ انہیں 57 سال بعد 2024 میں پابندی کی توثیق کا خیال کیوں آیا؟

  • امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

    امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

    امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا گیا، سیکیورٹی کونسل کے 12 رکن ممالک نے فلسطین کومستقل رکنیت دینے کی حمایت کی تھی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ سے گریز کیا، سیکیورٹی کونسل ارکان کی اکثریت کی حمایت کے باوجود قرارداد پاس نہ ہوسکی، امریکا کے ویٹو کے بعد فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے امریکا کا اسرائیل کی حمایت میں چوتھی بار ویٹو کا استعمال کیا گیا، فلسطین کو 2012 سے اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ حاصل ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ویٹو پر ردعمل دیتے ہوئے فلسطینی ایوان صدر نے کہا کہ امریکا کا درخواست ویٹو کرنے کا اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا، سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی، اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف بھی کی۔

    اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

    یاد رے کہ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

  • دنیا کے دیگر طاقتور ممالک کا امریکا کے ویٹو پر سخت رد عمل سامنے آ گیا

    دنیا کے دیگر طاقتور ممالک کا امریکا کے ویٹو پر سخت رد عمل سامنے آ گیا

    دنیا کے دیگر طاقتور ممالک کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے پر سخت رد عمل سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی محصور شہر غزہ میں دہشت گرد اسرائیل کی معاونت پر امریکا کو شدید رد عمل کا سامنا ہے، امریکا نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکا قرارداد ویٹو کر کے جنگی جرائم میں شامل ہو گیا ہے، چین نے کہا امریکا نے قرارداد ویٹو کر کے اپنی منافقت ثابت کر دی ہے۔

    روس نے کہا امریکا نے اسرائیل کو قتل عام کی اجازت دے دی، طیب اردوان نے کہا سلامتی کونسل اسرائیل کی محافظ بن چکی ہے، اصلاحات اب ناگزیر ہیں، دنیا صرف سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان پر مشتمل نہیں۔

    ایران نے کہا امریکا اسرائیل کے جرائم کی حمایت اور جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے، پاکستان نے بھی امریکی اقدام مایوس کن قرار دے دیا ہے۔

  • سلامتی کونسل میں شام کےخلاف قرارداد کوروس نےویٹوکردیا

    سلامتی کونسل میں شام کےخلاف قرارداد کوروس نےویٹوکردیا

    نیویارک :روس نےاقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کردیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پیش کی جانے والی اس قرارداد کے مسودے کو روس نے ویٹو کردیاجس میں گذشتہ ہفتے کے مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت کی گئی تھی۔

    سیکیورٹی کونسل میں یہ قرارداد امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے پیش کی گئی تھی جنہوں نے روس کے ویٹو پر برہمی کا اظہار کیا۔

    اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں انسداد کیمیائی ہتھاروں کی تنظیم کی جانب سے تحقیقات کی حمایت کی گئی تھی۔اس قرارداد کے تحت شامی حکومت پر لازم ہوتا کہ وہ فوجی معلومات فراہم کرتی۔

    سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل اراکین ممالک میں شامل چین کےعلاوہ ایتھوپیا اور قزاقستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔سکیورٹی کونسل میں 10 ممالک کے قرارداد کے حق میں جبکہ روس اور بولیویا نےقرار کے خلاف ووٹ دیا۔


    شام میں کیمیائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی


    یاد رہے کہ چار اپریل کو باغیوں کے قبضے میں علاقے شیخون میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں 70سےزائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    امریکہ کاشام کےخلاف فضائی کارروائی کا آغاز


    بعدازاں امریکہ نےشامی حکومت کےخلاف کیمیائی حملے کے جواب میں شام پر60 ٹام ہاک کروزمیزائل داغےتھے۔


    امریکہ نےشام کے20فیصد طیارےتباہ کردیے‘ جیمزمیٹس


    واضح رہےکہ دو روز قبل امریکی وزیردفاع کا کہناتھاکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کےحملوں کےجواب میں کیےگئےامریکی فضائی حملوں میں شام کے قابلِ استعمال طیاروں میں سے20 فیصد تباہ کر دیےگئے ہیں۔