Tag: ویڈیوز ڈیلیٹ

  • مقبول سوشل میڈیا ایپ نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    مقبول سوشل میڈیا ایپ نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک ایپ نے پاکستان میں مزید 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

    چین کی سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک کا شمار دنیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ہوتا ہے۔ جہاں دنیا بھر سے صارفین اپنی شارٹ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے اور مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔ تاہم ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کے لیے کچھ گائیڈ لائنز طے کی ہوئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر 211 ملین ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔ پاکستان میں مزید 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

    ٹک ٹاک کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح 99.4 فیصد رہی، جو انتہائی بلند ہے۔ ان میں سے 95.8 فیصد ویڈیوز صرف 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔

    چینی سوشل میڈیا سائٹ نے عالمی سطح پر 211 ملین ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔ ان میں 31.1 فیصد بالغ یا حساس مواد، 45 فیصد غلط معلومات اور 13 فیصد مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز شامل تھیں۔

    اس سے قبل مارچ 2025 میں، TikTok نے مغربی افریقہ میں خفیہ کارروائیوں سے منسلک 129 اکاؤنٹس کو بھی ہٹا دیا تھا۔

    ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم پر تحفظ، شائستگی، پرائیویسی اور سیکیورٹی کی پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو محفوظ اور بااعتماد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

  • سمے رائنا کے بعد ایک اور کامیڈین نے یوٹیوب چینل سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

    سمے رائنا کے بعد ایک اور کامیڈین نے یوٹیوب چینل سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

    انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں سامنے آنے والے تنازع کے بعد ایک اور بھارتی کامیڈین نے اپنے یوٹیوب چینل سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

    یوٹیوبر رنویر الہ بادیہ کے فحش تبصرے کے بعد سمے رائنا اور ان کے خلاف بھارت میں ایک طوفان برپا ہے، اس تنازع کے بعد بالآخر سمے رائنا نے ایک اسٹیج شو کے دوران اپنی خاموشی توڑ دی تھی، تاہم اب ان کی دیکھا دیکھی دوسرے کامیڈین بھی اپنے یوٹیوب چینل سے فحش مواد ہٹارہے ہیں۔

    رنویر نے جب سے سپریم کورٹ کی یاترا کی ہے لگتا ہے بھارت کے دیگر کامیڈین جو ڈارک کامیڈی کرتے ہیں وہ بھی ڈر گئے ہیں اور انھوں نے یوٹیوب سے اپنی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنا شروع کردی ہیں۔

    سمے رائنا کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل سے اپنے شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کی تمام اقساط کو ہٹانے کے کچھ دن بعد کامیڈین ہرش گجرال نے بھی ان کی پیروی کی ہے۔

    ہرش کا شو ’دی اسکیپ روم‘ سمے کی شو کی طرح ڈاک مزاح اور غیرشائستہ لطیفوں پر مشتمل ہوتا تھا، دسمبر 2024 میں یہ چینل بنایا گیا تھا،جس کی صرف دو اقساط جاری کی گئی تھیِ، اب کامیڈین ہرش نے دونوں اقساط کو یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ تنازع کے بعد سمے رائنا اپنے پہلے شو کے دوران ذہنی دباؤ میں دکھائی دیے تھے، ان کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے تھے اور شو شروع کرنے سے پہلے اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

  • ٹک ٹاک نے پاکستان میں 17 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    ٹک ٹاک نے پاکستان میں 17 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    2024 کی دوسری سہ ماہی میں ٹک ٹاک پلیٹ فارم نے پاکستان میں 17 کروڑ 88 لاکھ 27 ہزار 465 سے زیادہ ویڈیوز ڈیلیٹ کی ہیں، اِن میں سے 14 کروڑ 44 لاکھ 30,133 کو آٹومیشن کے ذریعے ڈیلیٹ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صارفین کے محفوظ اور مثبت تجربے کو فروغ دینے کے لیے ٹک ٹاک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کی ہے۔

    اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک پاکستان میں کانٹینٹ کو اعتدال پر لانے کے لیے مستعد رہتا ہے، اور جن ویڈیو کانٹینٹ اور اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے اس میں شفافیت کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے، اس سے ٹک ٹاک کی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کی نشان دہی بھی ہوتی ہے، جس کی مدد سے رئیل ٹائم میں نقصان دہ کانٹینٹ کو ختم کیا جانا ممکن ہوا ہے۔

    کانٹینٹ میں اعتدال کے نظام کو مضبوط بناتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پاکستان میں ٹک ٹاک سے 3 کروڑ 7 لاکھ 9,744 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا تھا، اہم نتائج سے پتا چلتا ہے کہ اِن میں سے 99.5 فی صد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کیا گیا، جب کہ 97 فی صد کو 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر روزانہ ایک ارب سے زائد افراد وزٹ کرتے ہیں، اور لاکھوں ویڈیوز پوسٹ کی جاتی ہیں، جن میں نقصان دہ مواد پر نظر رکھنے کے لیے ٹک ٹاک خود کار اعتدال پسندی کی ٹیکنالوجی کو ترجیح دے رہا ہے، تاکہ پاکستانی صارفین کو محفوظ پلیٹ فارم میسر ہو۔

    ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وہ اعتدال پسندی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

  • پاکستانی ٹک ٹاکرز کی کروڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ

    پاکستانی ٹک ٹاکرز کی کروڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ

    کیلیفورنیا : ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں، مذکورہ ویڈیوز سال2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پلیٹ فارم سے ہٹائی گئیں۔

    اسی حوالے سے ٹک ٹاک نے 2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک انتطامیہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ کروڑوں ویڈیوز اَپ لوڈ ہوتی ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت کی جاتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2024 کے دوران دنیا بھر میں 16 کروڑ 69 لاکھ 97 ہزار 307 ویڈیوز کو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا۔

    یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے 0.9 فیصد کے برابر ہے، پاکستان میں اس عرصے کے دوران 2 کروڑ 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا۔

    اس سہ ماہی کے دوران ٹک ٹاک نے پہلی بار کمنٹ سیفٹی ٹولز استعمال کرتے ہوئے 97 کروڑ 64 لاکھ سے زائد تبصروں کو ڈیلیٹ اور فلٹر کیا۔

    ٹک ٹاک نے 2 کروڑ 16 لاکھ 39 ہزار 414 ایسے اکاؤنٹس بھی پلیٹ فارم سے ہٹائے، جن کے بنانے والوں کی عمر 13 سال سے کم تھی۔