Tag: ویڈیو اغواکار

  • مغوی کمسن بچے پر ڈاکوؤں کے بہیمانہ ظلم کی ویڈیو وائرل

    مغوی کمسن بچے پر ڈاکوؤں کے بہیمانہ ظلم کی ویڈیو وائرل

    کندھ کوٹ: مرزا پور سے اغوا کئے گئے 6 سال کے بچے فرحان علی سومرو کی ویڈیو اغواکار نے شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے پسماندہ علاقہ کندھ کوٹ کے محلہ مرزا پور سے اغوا کئےگئے 6 سال کے بچے فرحان علی سومرو کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

    اس ویڈیو میں فرحان کو اغواء کرنے والوں کی تحویل میں دیکھا گیا ڈاکوؤں نے بچے کو رسی سے باندھ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے، ڈاکوؤں نے یہ ویڈیو اس بناء پر وائرل کی کہ بچے کے والد کو خوفزدہ کر کے زیادہ سے زیادہ تاوان وصول کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ضلع بھر سے 4 بچوں سمیت اغوا کئے جانے والوں کی تعداد  38 ہوگئی ہے، فرحان سومرو کے والد نے سپریم کورٹ اور ہیومن رائٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    کندھ کوٹ اور جیکب آباد میں ہندو برادری کی بہت بڑی تعداد صدیوں سے آباد ہے۔ اغواء کرنے والوں کا مردوں کو اغواء کر کے تاوان وصول کرنا تو معمول کی بات بن گئی مگر اب بچے کے اغواء سے پوری اقلیتی برادری میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔