پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کے بعد ساری وجوہات ویڈیو میں بیان کردیں۔
گزشتہ سال ساتھی اداکار عمار کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی حنا رضوی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ یہ کوئی پہلا کیس نہیں ہے کہ کسی نے اپنے شوہر سے علیحدگی لے لی ہے، ہماری انڈسٹری کے بھی بہت بڑے بڑے نام ایسے ہیں اور سیاستدانوں میں بھی ہیں جنھوں نے ایسا کیا ہے۔
حنا رضوی نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ایسے کیسز ہوئے ہیں جہاں لوگوں نے عیلحدگی اختیار کی ہے اور یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔
اداکارہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی ایسی چیز جو میرے یا میرے شوہر کی دماغی صحت کو متاثر کررہی ہے یا ہماری زندگی کو متاثر کررہی ہے تو جب تک اس کا کوئی حل نیہں نکلتا مجھے پورا حق ہے کہ میں اس کا فیصلہ کروں۔
حنا رضوی نے کہا کہ آپ کو میں یا عمار اچھے یا برے لگیں یہ ہمارے بارے میں آپ لوگوں کی رائے ہے، ہمیں ان چیزوں سے فرق نہیں پڑنا چاہیے
انھوں نے کہا کہ لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں کہ کون ان کا خیال کرتا ہے تو آپ لوگ ہم اداکاروں کی خبریں آکر دیکھتے ہی کیوں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام اسٹوری میں حنا رضوی نے شوہر عمار سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس نے شوبز انڈسٹری سمیت عوامی حلقوں کو حیران کردیا تھا۔
حنا نے لکھا کہ ’بڑے دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔‘
https://urdu.arynews.tv/hina-rizvi-announces-her-divorce/