Tag: ویڈیو دیکھیں

  • 90 سیکنڈ کے اندر 2 ملین ڈالر کے زیورات کی ڈکیتی، ویڈیو دیکھیں

    90 سیکنڈ کے اندر 2 ملین ڈالر کے زیورات کی ڈکیتی، ویڈیو دیکھیں

    (16 اگست 2025): امریکا میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈکیت 2 ملین ڈالر کے قیمتی زیورات لے اڑے جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

    امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل کے جیولری اسٹور میں چوروں نے حیران کن جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواہرات کی ایک دکان سے صرف 90 سینکڈ کے اندر دو ملین ڈالر مالیت کے ہیرے، مہنگی گھڑیاں اور سونا لوٹ لیا۔

    سیئٹل پولیس نے بتایا کہ چوروں نے ایک اندازے کے مطابق صرف 90 سیکنڈ میں 2 ملین ڈالر کے ہیرے، لگژری گھڑیاں، سونا اور دیگر اشیاء لے کر آسانی سے فرار ہوگئے۔

    امریکی پولیس نے بتایا کہ یہ ڈکیتی دکان کے سامنے والے شیشے کے دروازے کو توڑ کر کی گئی، پولیس کے بیان کے مطابق نمائش کیلئے رکھی رولیکس گھڑیاں ہی سات لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی تھیں۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص نے شاپ پر موجود لڑکوں کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا، مگر کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

    پولیس نے فوری اطلاع پر کارروائی کی، لیکن چور پہلے ہی گاڑی میں فرار ہو چکے تھے اور علاقے میں سرچ کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

  • کیا آپ نے کبھی کیلے کے پکوڑے کھائے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

    کیا آپ نے کبھی کیلے کے پکوڑے کھائے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

    کیلے کے پکوڑے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، اس ریسپی نے کیلا کھانے کے شوقین افراد کو غصہ دلا دیا۔

    کیلا انسانی جسم کو توانائی بخشنے والا ایک بہترین پھل ہے لیکن اگر کیلے کو ڈیپ فرائی کر کے اس کے پکوڑے بنا کر کھائے جائیں تو کیسا ہوگا؟

    یقیناً آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ ایک مذاق ہے مگر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے کیلا کھانے کے شوقین افراد کو غصہ دلا دیا۔

    آلو، پیاز اور مرچوں کے پکوڑے تو ہر کوئی کھاتا ہے مگر اب کیلے کے پکوڑے ڈیپ فرائی کر کے فروخت کیے جا رہے ہیں جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    اس ریسپی کو ’چیک چین بنانا‘ کا نام دیا گیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیلے کے گچھے کو ایک کڑاہی میں ڈالاکر فرائی کیا جاتا پھر کیلے کا چھلکا اتار کر دوبارہ ڈیپ فرائی کیا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ صحت بخش ریسپی ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہے، ویڈیو کو ڈھائی کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

  • کارتک آریان نے سرپرائز دے دیا، ویڈیو دیکھیں

    کارتک آریان نے سرپرائز دے دیا، ویڈیو دیکھیں

    ممبئی: بھارتی اداکار کارتک آریان نے ممبئی ٹریفک کا منفرد حل نکالا اور میٹرو پہنچ کر مسافروں کو سرپرائز دے دیا۔

    بھول بھولیا 3 کی شوٹنگ میں مصروف اداکار کارتک آریان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو میٹرو میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    سوشل میڈیا ویڈیو وائرل میں بھارتی اداکار کارتک کو میٹرو میں مداحوں کے ساتھ موجود دیکھا جاسکتا ہے، کارتک آریان نے ٹی شرٹ اور سیاہ جینز پہنی ہوئی تھی اور ساتھ ماسک بھی پہن رکھا تھا۔

    ماسک کے باوجود مسافر اپنے پسندیدہ اداکار کو پہچان جاتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں، اداکار بھی اس موقع پر مداحوں کیلئے ماسک اتار کر سیلفی کھنچواتے ہیں اور خوشگوار موڈ میں نظر آتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار اکشے کمار کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں میٹرو میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ویڈیو میں اکشے کمار کو جم سوٹ میں بیٹھے دیکھا گیا تھا۔

  • کراچی کے بہادر شہری نے ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی، ویڈیو دیکھیں

    کراچی کے بہادر شہری نے ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی، ویڈیو دیکھیں

    کراچی میں ماہ رمضان کے دوران ڈاکو دندناتے پھررہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو قتل کردیا جاتا ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی کراچی کے 2 مختلف علاقوں میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، پہلا واقعہ کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں بہادر شہری نے ڈاکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکو کو پکڑلیا، موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے جب شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔

    اس ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو جیسے ہی رکے تو شہری نے ایک ڈاکو کو قابو میں کر لیا جبکہ ڈاکو کا دوسرا ساتھی صورتحال دیکھ کر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قریب  موجود لوگ موقع پر پہنچے اور ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا، ڈاکو کو تشدد کے بعد شاہراہ نور جہاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    اسی طرح دوسرا واقعہ ملیر رفع عام میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے شہری پر تشدد کیا اور سامان چھین لیا، اس واردات میں ڈاکوؤں نے  فائرنگ بھی کی اور شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

  • آوارہ کتے کا بچے پر حملہ، ماں نے اپنے لعل کی کیسے جان بچائی: ویڈیو دیکھیں

    آوارہ کتے کا بچے پر حملہ، ماں نے اپنے لعل کی کیسے جان بچائی: ویڈیو دیکھیں

    حیدرآباد: بھارت میں آوارہ کتے نے سڑک پر ماں کے ساتھ گزرنے والے معصوم بچے پر حملہ کردیا۔

    بھارت کے پرانے شہر حیدرآباد میں معصوم بچے پر کتے کے حملے کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک پانچ سالہ بچے پر گلی کے آوارہ کتے نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک سے گزر رہا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں  آگے بڑھتی ہے جبکہ بچہ پیچھے تھا کہ اچانک اس پر کتے نے حملہ کر دیا، حملے میں لڑکا نیچے گر پڑا جس کے ساتھ ہی وہ زور زور سے رونے لگا۔

    https://twitter.com/scribe_parody/status/1700094543545487503?s=20

    بچے کی چیخ پکار سن کر اس کی ماں دوڑتی ہوئی اپنے بیٹے کے پاس پہنچی اور اس نے اپنے بیٹے کو کتے سے بچانے کی کوشش کی۔

    اس دوران کتے نے ماں پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی قریب میں موجود ایک لڑکے نے پتھر مار کر کتے کو وہاں سے بھگا دیا۔

    بعد ازاں ماں اور بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا بچے کہ حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

  • کوئی سایہ میرے ساتھ ہے، شیخ رشید احمد

    کوئی سایہ میرے ساتھ ہے، شیخ رشید احمد

    راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگ میری پیش گوئیوں کا مذاق بناتے ہیں مگر وہ سچ ثابت ہوتی ہیں،مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کوئی سایہ میرے ساتھ ہے۔

    اپنی کتاب ’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کوئی سایہ میرے ساتھ لگا رہتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’لوگ میری پیش گوئیوں کا مذاق بناتے ہیں مگر چالیس پچاس سال قبل کی گئی پیش گوئی آج پھر درست ثابت ہوئی‘۔

    اپنی پیش گوئی کے حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ ’میں نے چالیس پچاس سال قبل چوہدری سرور سے ملاقات کی اور ان سے وطن واپسی کا پوچھتے ہوئے پیش گوئی کی تھی کہ میں آپ کو پاکستان کی سیاست میں دیکھ رہا ہوں، جس پر چوہدری سرور نے کہا تھا کہ توبہ کریں مگر آج وہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی‘۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’پاکستان تو کیا دنیا میں اب تک کوئی سیاسی شخص ایسا نہیں ہوگا جس نے چودہ وزارتیں سنبھالی ہوں، میں نے وزارتیں سنبھالیں مگر کوئی ایسا کام نہیں کیا  اور نہ نشان چھوڑا جس سے نیب زندہ ہوا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دکھایا جاتا ہے حقیقت اُس کے بالکل برعکس ہے۔

    کتاب کی تقریب رونمائی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

  • آسٹریلیا میں ریت کا خوفناک طوفان، دن میں تاریکی چھا گئی۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    آسٹریلیا میں ریت کا خوفناک طوفان، دن میں تاریکی چھا گئی۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    سڈنی: آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے مختلف علاقوں میں ریت کا اس قدر خوفناک طوفان آیا کہ ہر طرف تاریکی پھیل گئی، دن میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے علاقوں کو طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا،جس کے باعث ہر طرف تاریکی چھا گئی۔موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث چلنے والی گر د آلو ہواوں کی رفتار87 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،گرد آلو ہواوں چلنے کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کے باعث پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں، موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید بھی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں گرد کا طوفان ایک بار پھر شہر کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے البتہ اُس کی شدت اس قدر نہیں ہوگی کہ دن میں تاریکی چھا جائے۔

  • فٹبال کا جنون، سپرمارکیٹ میں بھی نظر آنے لگا، ویڈیو دیکھیں

    فٹبال کا جنون، سپرمارکیٹ میں بھی نظر آنے لگا، ویڈیو دیکھیں

    برازیلیا: برازیل میں فٹبال کا جنون لوگوں میں کس حد تک موجود ہے اس بات کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو  سے لگایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل وہ ملک ہے جہاں فٹبال کو قومی کھیل کا درجہ حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ برازیل کی ٹیم اب تک 5 بار فیفا چیمپئن بن کر ابھری ہے۔

    برازیل نے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی پیدا کیے جن میں ورنالڈو، رونالڈینیو اور روبٹا کارلوس ودیگر قابل ذکر ہیں علاوہ ازیں ایسے بھی نوجوان پلیئرز سامنے آئے جن کی مہارت کو دیکھ کر دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک نوجوان سپرمارکیٹ میں موجود ہے اور اُس نے ہاتھوں میں بہت سارا سامان تھاما ہوا ہے کہ اچانک ڈبا اُس کی گود سے نیچے گرنے لگا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے فٹبال کی طرح ڈبے کو  نہ صرف گرنے سے بچایا بلکہ اُسے دوبارہ اپنی گود میں کامیابی سے رکھ لیا۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں جنہوں نے مذکورہ شخص کی مہارت کو خوب سراہا اور اُسے اپنی داد سے بھی نوازا، کچھ صارفین نے تو مشورہ دیا کہ اسے قومی فٹبال ٹیم میں جگہ دی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: بلی چوری کی انوکھی واردات، ویڈیو دیکھیں

    لاہور: بلی چوری کی انوکھی واردات، ویڈیو دیکھیں

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع مغلپورہ کے علاقے میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی کہ جب موٹرسائیکل پر سوار فیملی پالتو اور قیمتی بلی کو پکڑ کر فرار ہوگئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی کو موصول ہوگئی۔

    تفصیلات کے  مطابق لاہور میں اسٹریٹ کرائم کا جن اس حد تک بے قابو ہوگیا کہ اب جانور بھی جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ نہیں رہ سکے ، صوبائی دارالحکومت میں موٹرسائیکل ،گاڑی اور موبائل فونز کے ساتھ اب پالتو بلیاں بھی چوری ہونے لگیں۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی سڑک پر ٹہل رہی تھی کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار اُس کے پاس  رکا جس پر ایک خاتون کو بچہ بھی سوار تھے۔ موٹر سائیکل سوار نے پلک جھپکتے ہی بلی کو پکڑا اور بائیک لے گیا۔

    مزید پڑھیں: خطرناک قیدیوں کی سہولت کار بلی گرفتار

    یہ بھی دیکھیں: اپنے لیے خود خریداری کرنے والی حیرت انگیز بلی، ویڈیو دیکھیں

    مالک ملک عمران نامی شہری کا کہنا ہے کہ میری پالتو بلی گھر کے باہر ٹھل رہی تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار فیملی اُسے چوری کر کے فرار ہوگئی۔ سی سی ٹی وی  فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار فیملی کو بلی اٹھا کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

    ویڈیو دیکھیں

    علاوہ ازیں لاہور میں ہونے والی دیگر اسٹریٹ کرائمز کی ویڈیوز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔