Tag: ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام

  •  ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی سالگرہ کی تصویر وائرل

     ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی سالگرہ کی تصویر وائرل

    اداکارہ ایمن خان نے شادی کی سالگرہ پر اپنی منیب بٹ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کردی۔

    اداکارہ ایمن خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیملی فوٹو شیئر کی جس میں وہ منیب بٹ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔

    ایمن نے تصویر میں شوہر منیب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے لیے صرف آپ ہی ہیں، سالگرہ مبارک ہو۔‘

    ایمن نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور تصویر پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

    ایمن کے چاہنے والوں نے جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کیا، ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا، ’میرے پسندیدہ جوڑے میں سے ایک کو سالگرہ مبارک ہو ماشااللہ ماشااللہ، اللہ آپ کی فیملی کو ہمیشہ خوش رکھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

    اس کے علاوہ پاکستان کی دیگر اداکارہ اور اداکار نے بھی ایمن اور منیب بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

  • کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی؟

    کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی؟

    بالی وُڈ اسٹارز کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گذشتہ کئی مہینوں سے گردش کرتی نظر آ رہی ہیں۔

    کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا شیر شاہ فلم کے بعد سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں لیکن ان دونوں نے ابھی تک اپنی شادی یا رشتے سے متعلق تصدیق نہیں کی ہے۔

    تاہم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیارا ایڈوانی کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں کیارا شرماتے اور ہنستے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اب اس راز کو مزید نہیں چھپایا جا سکتا دیکھتے رہیں، جلد آ رہا ہے دو دسمبر کو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

    کیارہ کی اس پوسٹ کے بعد صارفین کی جانب سے الگ الگ تبصرہ جارہ ہے، اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کیارا اور سدھارتھ ملہوترا دو دسمبر کو شادی کر رہے ہیں۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ کی اور سدھارتھ کی شادی، یہ تو پورے ملک کو پتا چل گیا ہے، کوئی دوسرا راز بتائیں، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ستیا پریم کی کتھا فلم کا گانا ریلیز ہونے والا ہے۔