Tag: ویڈیو وائرل

  • بس ڈرائیور خاتون مسافر کے بیگ سے سونا چوری کرتے پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

    بس ڈرائیور خاتون مسافر کے بیگ سے سونا چوری کرتے پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کے تلنگانہ میں آر ٹی سی بس کے ڈرائیور کو ایک خاتون مسافر کے بیگ سے سونا چوری کرتے رنگے ہاتھوں دھرلیا گیا۔ (more…)

  • چلتی بس میں ڈرائیور کی ہارٹ اٹیک سے موت، ویڈیو وائرل

    چلتی بس میں ڈرائیور کی ہارٹ اٹیک سے موت، ویڈیو وائرل

    بھارت کے بنگلور میں نیلا منگلا سے دساناپور جانے والی آر ٹی سی کی چلتی بس کے ڈرائیورکو دورانِ ڈرائیونگ اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے سبب اس کی موت واقعہ ہوگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنگامی صورتحال میں بس کے کنڈیکٹر نے انتہائی ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلتی بس کو تیزی سے قابو کرلیا اور درجنوں مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔

    کنڈکٹر اوبلیش کے اس بروقت اقدام نے درجنوں مسافروں کو بچایا، اس کی حاضر دماغی کو سراہا جارہا ہے۔ اس واقعے کے بعد مسافروں اور عینی شاہدین نے بس کنڈیکٹر کی بہادری اور فوری عمل کی تعریف کی۔

    اس سے قبل اپنی زندگی کے 30 قیمتی سال ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو دینے والا شخص جب ریٹائر ہوا تو اس نے وہ کیا جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو اپنی زندگی کے 30 قیمتی سال دینے والا شخص جب ریٹائر ہوا تو ایسے جذباتی ردعمل کا مظاہرہ کیا کہ جس نے بھی دیکھا اس کی آنکھیں بھیگ گئیں۔

    تامل ناڈو میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں بحیثیت بس ڈرائیور کام کرنے والے شخص نے اپنی جاب کے آخری دن اس بس کو جسے وہ دوران ملازمت سالوں چلاتا رہا بوسہ دیا اور گلے لگایا۔

    ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اس شخص کو بس کے اندر ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھے دکھایا گیا۔ پھر وہ اسٹیئرنگ وہیل کو چومنے کے لیے آگے بڑھتا ہے جس کے بعد ہاتھ جوڑ کر دعا مانگتا ہے۔ اس کے بعد بس سے اتر کر وہ گاڑی کے سامنے کی طرف جاتا ہے اور اسے گلے لگاتا ہے۔

    مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری، ہلاکتیں

    جس نے بھی اس ویڈیو کو دیکھا وہ بے حد جذباتی ہوا اور مذکورہ شخص کی اپنی ملازمت سے محبت نے انہیں بہت متاثر کیا۔

  • فخر زمان کے بیٹے کی شاندار بولنگ، ویڈیو وائرل

    فخر زمان کے بیٹے کی شاندار بولنگ، ویڈیو وائرل

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کے بیٹے کی بولنگ کرواتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیاکی زینت بن گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی کرکٹر کا بیٹا دونوں ہاتھوں سے انتہائی مہارت کے ساتھ گیند بازی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

    پاکستانی کرکٹر فخر زمان بھی اپنے بیٹے کی اس مہارت کو دیکھ کر حیرانی کا ا ظہار کررہے ہیں۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کو باہر کرنے کے بعد فخر نے ان کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد انہیں ناصرف آسٹریلیا کے دورے سے باہر کیا گیا بلکہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی محروم ہوگئے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی پریس کانفرنس میں تصدیق کی تھی کہ فخر کی فٹنس اور ان کا ٹوئٹ بھی مشکلات کا باعث بنا ہے۔

    انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں ڈکیتی

    تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی فخر کا معاملہ جلد حل کرلے گا۔ انہوں نے شوکاز کے جواب میں اپنا مؤقف واضح انداز میں پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ فخر نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن پالیسی میں دوہرے معیار سے ناخوش ہیں۔

    ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ فخر نے اپنے قریبی لوگوں سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ممکنہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں مشاورت شروع کر دی ہے۔

  • حیدرآباد: نشے میں دھت شخص نے پیٹرول پمپ جلا ڈالا، ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: نشے میں دھت شخص نے پیٹرول پمپ جلا ڈالا، ویڈیو وائرل

    بھارتی حیدرآباد کے علاقے ناچارم میں ایک شخص نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں پٹرول پمپ جلا ڈالا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ناچارم میں مذکورہ واقعے کے ملزم کی شناخت چرن کے نام سے ہوئی ہے، جو نشے کی حالت میں پیٹرول پمپ پر پہنچا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پمپ پر کام کرنے والے ایک ملازم نے اسے چیلنج دیتے ہوئے اشتعال دلایا کہ اگر اس میں ”ہمت ہے“ تو لائٹر جلائے۔ نشے میں دھت شخص نے لائٹر جلادیا جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس وقت پمپ پر تقریباً 10 سے 11 افراد موجود تھے، جن میں دو ملازمین بھی شامل تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ آگ سے ایک خاتون اور بچہ بال بال بچ گئے، جبکہ دیگر افراد نے وہاں سے فرار ہونے میں ہی اپنی عافیت جانی۔

    تین نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق

    پولیس نے دونوں افراد چرن اور ارون کو حراست میں لے لیا ہے، ان پر جان کو خطرے میں ڈالنے اور آتش گیر مواد کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق بہار سے ہے اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • متحدہ عرب امارات: مٹی کا بگولہ اور بجلی کڑکنے کی ویڈیو وائرل

    متحدہ عرب امارات: مٹی کا بگولہ اور بجلی کڑکنے کی ویڈیو وائرل

    متحدہ عرب امارات میں مٹی کا بگولہ اور بجلی کڑکنے کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں سڑک کے قریب مٹی کا بگولہ دیکھا گیا، جسے شہریوں نے کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی کے طوفان کے دوران تیز ہوا اور بجلی بھی چمک رہی ہے۔ جبکہ چند لوگ گاڑیوں سے اتر کر ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

    اس سے قبل مصر میں گرد و غبار کے طوفان سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، طوفان سے بل بورڈ سڑکوں پر گر گئے تھے جبکہ ٹریفک بھی متاثر ہوا۔

    https://x.com/yakishk/status/1664287130129174529?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1664287130129174529%7Ctwgr%5E4f861e48f70bf8e29b82ca743f71fbae8b49d910%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fstrong-winds-and-sand-storm-in-cairo%2F

    رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمعے کو گرد و غبار کے طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، طوفان کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مصر کی وزیر ماحولیات یاسمین فواد کا کہنا تھا کہ گرد و غبار کے طوفان سے ہوا دس گنا زیادہ آلودہ ہوگئی اور سڑکوں پر بل بورڈز گر گئے۔

  • غزہ: زخمی بہن کو کندھے پر اُٹھائے فلسطینی بچی کی ویڈیو وائرل

    غزہ: زخمی بہن کو کندھے پر اُٹھائے فلسطینی بچی کی ویڈیو وائرل

    غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورتحال میں ایک معصوم بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو اپنی زخمی بہن کو اُٹھائے شدید دھوپ چل رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے محاصرے کے دوران ایک فلسطینی معصوم بچی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی اپنی چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھائے جارہی ہے۔

    بچی غزہ کی کڑی دوپہر میں اپنی چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھائے خیمہ بستی کی طرف جانے کی جدوجہد میں مصروف ہے، جبکہ ایسے میں اس کے پیر میں چپل بھی نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق معصوم بچی کی چھوٹی بہن کا پاؤں زخمی ہے، جسے اس نے اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے، وہ روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ کا سفر طے کرکے اسے علاج کیلیے لے کر جاتی ہے۔

    انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ مذکورہ لڑکی کی چھوٹی بہن کو ایک گاڑی نے ٹکر مار کر زخمی کردیا تھا۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے میں جبالیہ کیمپ میں معروف فلسطینی آرٹسٹ محاسن الخطیب جام شہادت نوش کرگئیں۔

    با صلاحیت مصورہ اور ڈیزائنر محاسن الخطیب اسرائیلی حملے کے وقت گھر میں موجود تھیں، ان کی آخری تخلیق، جو انہوں نے شہادت سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی وائرل ہوگئی۔

    انہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں 19 سالہ شابان الدالو کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

    شہید فلسطینی آرٹسٹ محاسن خود بے پناہ چیلنجز کا سامنا کر رہی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے فن کے ذریعے غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات کو دنیا کے سامنے لاتی رہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بطور مصورہ، اسٹوری بورڈ آرٹسٹ، فری لانس کردار ڈیزائنر، اور ڈیجیٹل آرٹ کی استاد، محاسن اپنے خاندان کی کفیل تھیں۔

  • شہریوں نے مال بردار ٹرین لوٹ لی، ویڈیو وائرل

    شہریوں نے مال بردار ٹرین لوٹ لی، ویڈیو وائرل

    امریکا کے شہر شکاگو میں شہریوں نے گھریلو الیکٹرانک آلات سے بھری مال بردار ٹرین کا صفایا کردیا۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر سے بنائی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 30 سے زائد افراد مال بردار ٹرین کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شکاگو میں جمعہ کے روز پیش آیا تھا، جب مال بردار ٹرین انٹرچینج پر رکی ہوئی تھی۔ ٹرین میں گھریلو الیکٹرانک آلات تھے۔

    ٹرین پر حملہ آور ہونے والے افراد میں سے بعض کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا، ان لوگوں نے ٹرین پر رکھے کنٹینرز کے تالے توڑے اور اندر سے جو ہاتھ آیا لوٹ لیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لوٹ مار میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست تمل ناڈو میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

    انڈین میڈیا کے مطابق تمل ناڈو میں جمعہ کی شب اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا جب بہار کی طرف جارہی باگمتی ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور آگ بھڑک اٹھی۔

    ریلوے بورڈ کے انفارمیشن اینڈ پبلسٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ 12578 باگمتی ایکسپریس کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 90 فیصد سے زائد مسافروں کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔

    کشتی میں چھپ کر اسپین جانے والے 4 پاکستانی دم گھٹنے سے جاں بحق

    سدن ریلوے کے جنرل منیجر اور چنئی ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے مینیجر (ڈی آر ایم) جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں جب کہ چنئی اسٹیشن سے انتظامات کر رہا ہے تاکہ بقیہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔

  • سنجے دت نے دوبارہ شادی کرلی، پھیرے لینے کی ویڈیو وائرل

    سنجے دت نے دوبارہ شادی کرلی، پھیرے لینے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی وڈ کے خوبرو اداکار سنجے دت نے شادی کی سولہویں سالگرہ پر اہلیہ مانیاتا دت کے ہمراہ دوبارہ پھیرے لے کر اپنی محبت کے عہد کی تجدید کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف اداکار سنجے دت اور ان کی اہلیہ مانیاتا دت نے دوبارہ اپنی شادی کی رسموں کو دہرایا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سنجو بابا کو کو زعفرانی رنگ کے دھوتی کُرتے اور مانیتا دت کو سفید پرنٹڈ شلوار قمیض میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    فلم کھل نائک کے اداکار نے ماتھے پر تلک لگایا ہوا ہے جبکہ ان کی اہلیہ مانیتا دت نے سر کو ڈھانپا ہوا ہے۔

    اگرچہ دونوں سلیبریٹیز کی جانب سے ابھی تک تقریب کی کوئی آفیشل ویڈیو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری نہیں کی گئی، تاہم مندر میں بنائی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے

    حال ہی میں معروف اداکار کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ مانیاتا دت کو شادی کی 16ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔

    اداکار کا انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے کہنا تھا کہ‘ہیپی اینیورسری مانیاتا، میری زندگی کا بہترین حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ اور آپ نے مجھے جو 2 خوبصورت بچے دیے ہیں، ان کے لیے بھی آپ کا بے حد شکریہ‘۔

    واضح رہے کہ مانیاتا اور سنجے دت 7 فروری 2008 کو گووا میں واقع تاج ایگزوٹیکا میں اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جوڑے کے دو خوبصورت جڑواں بچے شاہ ران اور اقرا بھی ہیں۔

  • اداکارہ طوبیٰ انور کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    اداکارہ طوبیٰ انور کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ طوبیٰ انور کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں سفید رنگ کے کوٹ پینٹ میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سینیوریتا گانے کو سنا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں اسٹائلنگ اور شوٹ کرنے والوں کو کریڈت بھی دیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

    انہوں نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    ایک مداح نے لکھا کہ ’بہت حسین لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے مداح کا کہنا تھا کہ ’آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘

    واضح رہے کہ طوبیٰ انور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

    اس سے قبل بھی طوبیٰ انور نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کے سیکوئل ’بے باجی کی بہوئیں‘ میں بھی طوبیٰ انور نے بہو کا کردار نبھایا ہے۔

    ڈرامے کی کاسٹ میں حسن احمد، سنیتا مارشل، جویریہ اور سعود قاسمی، جنید جمشید نیازی، فضل حسین شامل ہیں جبکہ سیکوئل میں افضل خان المعروف جان ریمبو، مدیحہ افتخار، رمہا احمد، اسما عباس بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    بے بی باجی کی بہوئیں کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثاقب علی رانا نے لکھی ہے، ڈرامہ روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

  • ٹرین کی سیڑھیوں پر بیٹھے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ دلخراش مناظر کی ویڈیو وائرل

    ٹرین کی سیڑھیوں پر بیٹھے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ دلخراش مناظر کی ویڈیو وائرل

    بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے دار الحکومت چنائی میں 24 سالہ شخص چلتی ٹرین میں سیڑھیوں پر بیٹھنے کے باعث نیچے گر کر جان کی بازی ہار گیا، چونکا دینے والے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ چونکا دینے والا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا، سیداپیٹ ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بالاموروگن کے نام سے ہوئی ہے۔

    المناک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص ٹرین کے دروازے پر سیڑھیوں پر بیٹھا ہوا ہے، اس دوران اس کی ٹانگ پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گئی اور ٹرین اسے گھسیٹتی ہوئی دور لے گئی، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    دوران خریداری نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، ویڈیو وائرل

    پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ سیداپیٹ ریلوے اسٹیشن پر دوپہر تقریباً 2 بجے پیش آیا۔متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔