Tag: ویڈیو وائرل

  • ’عاشقی 2 ری یونین‘ شردھا کپور اور ادتیا رائے کپور کی ویڈیو وائرل

    ’عاشقی 2 ری یونین‘ شردھا کپور اور ادتیا رائے کپور کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی فلم کی معروف جوڑی اداکارہ شردھا کپور اور اداکار ادتیا رائے کپور کی ملاقات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    فلم ’عاشقی‘ میں جلوہ گر ہونے والے شردھا کپور اور ادتیا رائے کپور کی آن اسکرین جوڑی سپر ہٹ قرار پائی تھی اس فلم کے بعد دونوں اپنے فلمی کردار ’راہول‘ اور ’آروہی‘ کے نام سے پہچانے جاتے تھے۔

    اس فلم کے دونوں نے 2016 میں ہی آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم  ’اوکے جانو‘ میں کام کیا، یہ فلم 2017 میں سنیما گھروں کی زینت بنی اس پروجیکٹ کے بعد دونوں ہی ایک ساتھ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں راہول اور آروہی کے رومانوی ریونین کے چرچے ہورہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق 24 ستمبر کر ایک تقریب میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

    ویڈیو میں ادتیا رائے کپور نے ممکنہ طور پر شردھا کو ’آروہی‘ کہہ کر مخاطب کیا جس پر شردھا نے موڑ کر انہیں دیکھا اور ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔

    یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پرستاروں کو فلم ’عاشقی 2‘ کی بارش میں فلمایا گیا دونوں ستاروں کا رومانوی سین یاد آگیا۔

  • عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کانسرٹ میں لوگ لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کانسرٹ میں لوگ لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

    پاکستان کے معروف فوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے لندن میں ہونے والے کانسرٹ میں مداح گتھم گتھا ہوگئے۔

    پاکستان کے معروف فوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے حال ہی مین گلوکارہ نمرہ مہرا کے ہمراہ لندن میں منعقدہ ایک پروگرام میں اپنی آواز کا جادو دکھایا۔

    تاہم اس پروگرام کے دوران ایک غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب کانسرٹ میں موجود افراد آپس میں لڑ پڑے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    رپورٹ کے مطابق مداحوں کے ایک گروپ کے اسٹیج کے سامنے رقص کے دوران سیکیورٹی نے مداخلت کی جس کے نتیجے میں زبانی جھڑپ شروع ہوئی اور معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ وہ آپس میں ہی لڑ پڑے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس ناخوشگوار صورتحال کو دیکھنے کے بعد گلوکار اپنا گانا روکنے پر بھی مجبور ہوگئے اور اسٹیج سے یہ سارا منظر دیکھتے رہے۔

    واضح رہے کہ عطااللہ عیسیٰ خیلوی ایک مشہور پاکستانی گلوکار ہیں ،جنہوں نے سرائیکی، پنجابی اور اردو سمیت متعدد پاکستانی زبانوں میں گانا گایا ہے، خاص طور پر وہ اپنے شاندار سرائیکی ہٹ گانوں کے لیے مقبول ہیں۔

  • ٹریفک اہلکاروں کی شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

    ٹریفک اہلکاروں کی شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

    پشاور میں خیبر روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں خیبر روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی شہریوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹریفک پولیس کو 2 شہریوں کو پولیس وین میں لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر  چالان کیا گیا، رکشہ میں بیٹھے شہریوں نے ڈرائیور سے  چالان لیکر پھاڑا، شہری فرار ہورہے تھے، کار سرکار میں مداخلت پر دونوں کو گرفتار کیا۔

    ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ ویڈیو سامنے آنے پر ایس ایس پی ٹریفک نے رپورٹ طلب کی۔

  • دوست پر تشدد کر کے ویڈیو وائرل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    دوست پر تشدد کر کے ویڈیو وائرل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے اسلام پورہ میں دوست پر تشدد کر کے ویڈیو وائرل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں دوست پر تشدد کر کے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری پر تشدد کیا، ہراساں کرنے کیلئے زمین پر فائرنگ کی تھی، ملزمان نے شک کی بنیاد پر پرانے دوست پر تشدد کیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریحان، طلحہ، سلمان سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ تینوں کے خلاف مقدمہ درج بھی کرلیا گیا ہے۔

  • اسکول یونیفارم پہنے لڑکی اسکوٹی چوری کرکے فرار، ویڈیو وائرل

    اسکول یونیفارم پہنے لڑکی اسکوٹی چوری کرکے فرار، ویڈیو وائرل

    لکھنو: بھارت کے شہر لکھنو سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول یونیفارم پہنے لڑکی اسکوٹی موٹر سائیکل چرا کر باآسانی فرار ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش سے ایک عجیب چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی نے اسکوٹی اتارنے کے بہانے مالک سے چابی مانگی اور پھر اسکوٹی لے کر فرار ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واردات وارانسی کے بھیلوپور پولیس اسٹیشن علاقے کے کبیر نگر میں پیش آئی ہے، جہاں ایک لڑکی نے اس واردات کو انجام دیا۔ اس واردات نے پولیس کے ساتھ سب کو حیران کر دیا۔

    لڑکی نے ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں داخل ہوکر ساریکا نامی خاتون سے کہا کہ بہن مجھے اسکوٹر کی چابی دیں، اسے راستے سے ہٹانا ہے، ساریکا نے سوچا کہ لڑکی شاید فلیٹ کی ہی ہے۔

    یہ سمجھ کر ساریکا نے اسکول یونیفارم زیب تن کی ہوئی لڑکی کو چابی دے دی، جب لڑکی نے تقریباً 20 منٹ بعد بھی چابیاں واپس نہیں کیں تو وہ نیچے آئی۔ دیکھا کہ اسکوٹی غائب تھی۔

    پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی طرف سے لکھی گئی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • ندی میں کار کی چھت پر دو گھنٹے گزارنے والے جوڑے کی ویڈیو وائرل

    ندی میں کار کی چھت پر دو گھنٹے گزارنے والے جوڑے کی ویڈیو وائرل

    بھارت کے گجرات کے سابر کانٹھا ضلع میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ہمراہ ندی میں کار کی چھت پر خطرناک طریقے سے تقریباً دو گھنٹے گزارے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو حکام کو اطلاع دی گئی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر جوڑے کی زندگی کی بچالی۔

    فائر آفیسر نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کار کو ندی کے پانی نے تقریباً 1.5 کلومیٹر دور دھکیل دیا تھا جس میں یہ دونوں پل پار کرنے کی کوشش کررہے تھے، انہوں نے بتایا کہ کار تقریباً مکمل طور پر ڈوب چکی تھی۔

    امریکی فضائیہ کی کیڈٹ کی کمرے میں پر اسرار موت، تحقیقات شروع

    فائر آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کار سے باہر نکلنے اور کار کی چھت پر چڑھنے میں کامیاب ہو گئے، جہاں وہ بچائے جانے سے پہلے تقریباً دو گھنٹے تک کار کی چھت پر بیٹھے رہے۔

  • طلاق کی افواہوں کے بعد ابھیشیک اور ایشوریہ ایئرپورٹ پر ساتھ ساتھ، ویڈیو وائرل

    طلاق کی افواہوں کے بعد ابھیشیک اور ایشوریہ ایئرپورٹ پر ساتھ ساتھ، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے مشہور جوڑے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی عرصہ سے زیر گردش ہیں۔ تاہم، مشہور جوڑے نے ہمیشہ اس معاملے پر خاموشی برقرار رکھی ہوئی ہے، اس درمیان دبئی سے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ جوڑے کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

    ایک فین پیج کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں چوڑے کو بیٹی سیمت ایک بس میں سوار ہوتے دکھایا گیا ہے، جس کے بارے میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دبئی ایئرپورٹ کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایسے لگتا ہے جیسے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

    وائرل ویڈیو نے جہاں مداحوں کو دنگ کر دیا وہی بہت سے لوگوں نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا، جہاں انٹرنیٹ صارفین نے طلاق کی افواہوں کے درمیان جوڑے کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، وہی بہت سے صارفین نے کہا کہ یہ گزشتہ سال کی پرانی ویڈیو ہے۔

    بہت سے صارفین نے مذکورہ پوسٹ  پر کمنٹ کر کے بتایا کہ نہ یہ مقام دبئی ایئرپورٹ ہے نہ ہی یہ ویڈیو نئی ہے، کچھ صارف نے کہا کہ ویڈیو پرانی ہے کیوں کہ اس ویڈیو میں ارآدھیا کا پرانا ہیئر اسٹائل ہے جسے اب وہ تبدیل کرچکی ہیں۔

  • شہری کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    شہری کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس اہلکار نے ہمت کا مظاہر کرتے ہوئے ایک شحص کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کا ایک اہلکار جو اپنی ڈیوٹی ختم کرچکا تھا، اس نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوکل ٹرین کے پلیٹ فارم پر گرنے والے شخص کی زندگی بچالی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گورے گاؤں ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں مصروف تھا کہ اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا، جہاں پولیس اہلکار نے اس شخص کو بڑے حادثے سے بچالیا۔

    ممبئی پولیس کی جانب سے واقعے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کی گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چلتی ہوئی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں مصروف ہے، مگر پاؤں پھسلنے کے باعث ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان تنگ جگہ میں پھنس جاتا ہے۔

    پولیس اہلکار یہ منظر دیکھ کر فوراً دوڑ لگاتا ہے اور اس شخص کو کھینچ کر محفوظ مقام پر منتقل کردیتا ہے۔

  • شادی میں کھانا کم پڑنے پر دلہا والوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا، ویڈیو وائرل

    شادی میں کھانا کم پڑنے پر دلہا والوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا، ویڈیو وائرل

    نظام آباد: بھارت کے نظام آباد میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی، جب مٹن کا سالن پیش نہ کرنے پر دلہے والوں نے ہنگامہ شروع کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعے میں 10سے زائد افراد زخمی ہوگئے، دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے پر پلیٹوں اور کرسیوں سے حملہ کیا۔

    دلہا اور دلہن والوں میں لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب دلہے کے بعض رشتہ داروں نے مٹن کا سالن پیش نہ کرنے کی شکایت کی، کیٹرنگ کے عملے نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا۔

    ہنگامہ شروع ہونے پر دونوں جانب سے مہمانوں نے ایک دوسرے پر برتن، کرسیاں اور دیگر اشیاء پھینکیں، جس سے شادی کا مقام میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔

    بھارت میں خواتین کو بیچ سڑک پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو وائرل

    پولیس نے واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں خواتین سمیت 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ ایک پولیس کانسٹیبل نے درج کرایا، کیونکہ کوئی بھی فریق شکایت درج کرانے کے لیے آگے نہیں آیا۔

  • بھارت میں خواتین کو بیچ سڑک پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو وائرل

    بھارت میں خواتین کو بیچ سڑک پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو وائرل

    بھارت خواتین کے لئے انتہائی غیر محفوظ ملک بن گیا، ایک طرف ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی کے بعد قتل پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب خواتین کی عصمت دری کے واقعات بھی مسلسل رونما ہورہے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے خواتین کو بیچ سڑک پر ہراساں کرنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو گاڑی میں موجود خاتون نے بنالی۔

    رپورٹ کے مطابق 2 خواتین کی جانب سے رپورٹ درج کروائی گئی ہے کہ وہ رات میں فلم دیکھ کر واپس جارہی تھیں کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے ان کی گاڑی روک کر انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

    لڑکیوں نے بتایا کہ دو گاڑیوں میں موجود چند لڑکوں نے انہیں گالیاں بھی دیں، جس پر دونوں لڑکیوں میں سے ایک لڑکی نے انہیں چھیڑنے والے لڑکوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

    خاتون کے مطابق جب دوسری مرتبہ لڑکوں نے انہیں روک کر گاڑی کا دروازہ کھولا تو اسی دوران اسکوٹی پر آنے والے ایک شخص نے انہیں ہٹا کر راستہ بنانے کی کوشش کی تو ہمیں وہاں سے بھاگنے میں مدد مل گئی۔

    بھارت: رکشہ ڈرائیور نے کالج سے گھر لے جاتے ہوئے نرس کی عصمت دری کردی

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے مقدمے کا اندراج کیا گیا اور گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کرکے ان کی کاریں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔