Tag: ویڈیو وائرل

  • ٹرین میں ٹکٹ چیکر پر مسافروں کا حملہ، ویڈیو وائرل

    ٹرین میں ٹکٹ چیکر پر مسافروں کا حملہ، ویڈیو وائرل

    ممبئی:لوکل ٹرین میں 2 مسافروں کی ریلوے TTE کے ساتھ کسی بات پر بحث شروع ہوئی، جس کے بعد مسافروں نے ٹکٹ چیکر پر حملہ کردیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2مسافر بوڑھے ٹکٹ چیکر کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور اس کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس دوران وہ اسے گالیاں بھی دے رہے ہیں۔

    اس موقع پر دوسرے مسافر بھی اس معاملے میں اُکساتے اور ان کی حمایت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ ویڈیو دیگر مسافروں نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ٹکٹ انسپکٹر ٹکٹ کو چیک کررہے تھے جب انہوں نے تین مسافروں کو لوکل ٹرین کے ٹکٹ پر فرسٹ کلاس میں سفر کرتے ہوئے پکڑا تو مسافروں سے جرمانہ ادا کرنے کو کہا۔

    اس دوران ٹرین میں سوار ایک اور مسافر نے بھی ٹکٹ چیکر سے بحث شروع کر دی۔ ایسے میں صورتحال پرتشدد ہوگئی اور ایک مسافر نے ٹکٹ چیکر پر حملہ کردیا۔

    کچھ مسافروں نے ٹکٹ چیکر پر مسافروں پر پہلے حملہ کرنے کا الزام بھی لگایا،بعد میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (GRP) نے اس معاملے میں مداخلت کی، اور بدتمیزی کرنے والے مسافروں نے جانے سے پہلے معافی نامہ لکھا۔

  • اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صرحا اصغر اور منشا پاشا نے مشترکہ طور پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں کو پہلے جھگڑتے ہوئے اور بعد میں بگل گیر ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ اداکارائیں میک اپ روم میں اور اداکارائیں سیٹ پر ‘، شیئر کی گئی مختصر ویڈیو کو دونوں اداکاراؤں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو کو اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ صرحا اصغر اور لالہ عمر مرتضیٰ دسمبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم اب وہ ڈراموں میں کم نظر آتی ہیں۔

    دوسری جانب اداکاہ منشا پاشا اور جبران ناصر نے اپریل 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تاہم اب اداکارہ منشا پاشا بھی ڈراموں میں کم نظر آتی ہیں۔

  • سڑک پر کھڑے نوجوان کی ایئر کنڈیشنر گرنے سے موت، ویڈیو وائرل

    سڑک پر کھڑے نوجوان کی ایئر کنڈیشنر گرنے سے موت، ویڈیو وائرل

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں سڑک پر کھڑے نوجوان پر ایئر کنڈیشنر گر گیا، جس کے باعث وہ موقع پر چل بسا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو دن قبل پیش آنے والا شام کے وقت پیش آیا، 18 سالہ جتیش نے موٹر سائیکل اسٹارٹ کی اور اپنے دوست سے جانے کی اجازت مانگی۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں گلے ملتے ہیں اور جیسے ہی گلے مل کر پرانشو جتیش سے الگ ہوتا ہے تو اوپر سے ایئر کنڈیشنر جتیش کے سر پر گر پڑتا ہے۔

    دو سال کی معصوم بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

    رپورٹس کے مطابق ونڈو اے سی دوسری منزل سے گرا جس سے جتیش موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • غوطہ خوروں کی چرنا آئرلینڈ کے قریب وہیل شارک کیساتھ تیراکی، ویڈیو وائرل

    غوطہ خوروں کی چرنا آئرلینڈ کے قریب وہیل شارک کیساتھ تیراکی، ویڈیو وائرل

    کراچی: غوطہ خوروں کی چرنا آئی لینڈ کے قریب وہیل شارک کے ساتھ تیراکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چرنا آئرلینڈ کے قریب غوطہ خوروں کی وہیل شارک کیساتھ تیراکی کی، غوطہ خور نے وہیل شارک کے جسم کے مختلف حصوں جبکہ دم کو چھوا اور زیر سمندر واٹر پروف کیمرے کی مدد سے مناظر کو عکس بند بھی کرلیا۔

    ویل شارک کے قریب تیراکی پاکستان بوٹ ریلی کے ڈائیور منان شیخ نے کی، جبکہ فاضل ٹپال نے وہیل شارک کے جسم کو چھوا اور دم کو پکڑا۔

    پاکستان بوٹ ریلی کے ڈائیور منان شیخ نے اس حوالے سے بتایا کہ سردیوں میں شارک ڈولفن چرنا آئرلینڈ کی جانب اپنا رخ کرتی ہیں، اس بوٹ ریلی میں اور بھی نظارے دکھائے جائیں گے۔

    وہیل شارک کو سندھی زبان میں اندھی منگر اور بلوچی میں بارن کہا جاتا ہے، آبی حیات کے لحاظ سے چرنا آئرلینڈ اہمیت کا حامل ہے۔

    غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ خوراک کی تلاش میں وہیل شارک طویل فاصلہ طے کر کے مبارک ویلج کی طرف بھی آجاتی ہیں۔

  • پستولیں دھونے والی خاتون کی ویڈیو وائرل، پولیس حرکت میں آگئی

    پستولیں دھونے والی خاتون کی ویڈیو وائرل، پولیس حرکت میں آگئی

    بھوپال : بھارت میں ایک گھر کے اندر خاتون کی پستولیں دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک غیر معمولی ویڈیو نے پولیس کو اسلحہ بنانے کی غیرقانونی فیکٹری تک پہنچا دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پستولوں کو پانی سے دھونے سے پہلے برش سے رگڑ رہی ہے، پولیس نے سائبر ٹیم کی مدد سے اس خفیہ مقام کا پتا چلایا جہاں یہ ویڈیو فلمایا گیا تھا۔

    تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ مہوا پولیس اسٹیشن کی حدود میں مقامی گاؤں کی ویڈیو ہے جس میں ایک شخص خاتون کو یہ ہدایت دے رہا ہے کہ پستولوں کو پالش کرنے کے لئے اسے چاہئے کہ وہ صابن کو پانی میں اچھی طرح حل کرے۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا لیکن اس سے قبل غیرقانونی پستولیں اور دیگر ہتھیار تیار کرنے والے ملزمان باپ بیٹا فیکٹری کو تالا لگا کر سامان سمیت فرار ہوگئے۔

    تاہم پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے ملزمان شکتی کپور عرف چھوٹو اور اس کے باپ بہاری لال کو پکڑ لیا ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی ہتھیاروں کی تیاری کے متعدد آلات برآمد کرلیے گئے۔ اس کے علاوہ پولیس نے 315 بور کی ایک ڈبل بیرل بندوق، 315 بور اور 12 بور کا ایک پستول بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

  • شاہ رخ خان کو کس نام کا صحیح تلفظ ادا کرنے میں مشکل، ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان کو کس نام کا صحیح تلفظ ادا کرنے میں مشکل، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ استار شاہ رخ خان کی ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ کرنے میں مشکل پیش آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ دنوں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے سوئٹزر لینڈ میں ’انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی جہاں اُنہیں فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے ’پاردو ایلا کوریرا آسکونا لوکارنو ٹورازم‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    اس فیسٹیول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان کو ایوارڈ وصول کرتےے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان ایوارڈ کو وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر کے دوران ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ کرنے میں مشکل پیش آنے پر تقریب کی میزبان سے صحیح تلفظ سیکھتے ہیں۔

    شاہ رخ خان نے میزبان سے ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ پوچھنے کے بعد دہرایا اور وہاں موجود لوکارنو فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جیونا اے نزارو سے ہنستے ہوئے کہا کہ اگلی بار اگر آپ مجھے ایوارڈ دیں تو اس کوئی مختصر اور آسان سا نام رکھیے گا۔

    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی میزبان سے صحیح تلفظ سیکھنے کی کوشش وڈیو سوشل میدیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، ایوارڈ وصول کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    یاد رہے کہ 77 واں لوکارنو فلم فیسٹیول 17 اگست تک جاری رہے گا جس میں 225 فلمیں دکھائی جائیں گے۔

  • پنجاب کے وزیر معدنیات کی ٹھیکے دار سے مبینہ ڈیل کرنے کی ویڈیو وائرل

    پنجاب کے وزیر معدنیات کی ٹھیکے دار سے مبینہ ڈیل کرنے کی ویڈیو وائرل

    لاہور : پنجاب کے وزیرمعدنیات شیر علی گورچانی کی ٹھیکے دار سے مبینہ ڈیل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے وائرل ویڈیو پر صوبائی وزیر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرمعدنیات شیر علی گورچانی کی ٹھیکےدار سے مبینہ ڈیل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    مبینہ ٹھیکےدار عباد سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے صوبائی نے یقین دہانی کرائی کہ معدنیات کا بلاک نیلامی کے ذریعے دیا جائے گا ، راستہ نکال لیا ہے۔

    وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ نیلامی میں پلاٹ کی منظوری آپ کی ہوجائے گی، اتوار کو لاہور آرہا ہوں پیر کو آپ سے ملاقات ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے وائرل ویڈیو پر صوبائی وزیر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔

    معاملے کی تحقیقات کےلیے پانچ رکنی کمیٹی بھی بنادی، مریم نواز نے کہا وزارت، کوئی محکمہ ہو یا ادارہ، کرپشن کے لئے زیرو ٹالرنس رہے گی۔

  • ایشوریا رائے نے اپنے نام کے آگے ’بچن‘ لگانے پر کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    ایشوریا رائے نے اپنے نام کے آگے ’بچن‘ لگانے پر کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کے بعد اب اُن کی بہو ایشوریا رائے کا بھی ’بچن‘ نام سے پکارنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیا بچن کو راجیا سبھا میں ’جیا امیتابھ بچن‘ کہہ کر پکارا گیا تھا نام کے ساتھ امیتابھ بچن لگانا جیا بچن کو بلکل بھی اچھا نہیں لگا انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سمیت سب کو یاد دہانی کرائی اور کہا کہ ’’میری ایک اپنی بھی الگ پہچان ہے صرف جیا بچن بولتے تو کافی ہو جاتا‘‘۔

    جیا بچن اپنے نام کے ساتھ امیتابھ بچن کا نام جوڑنے پر پھٹ پڑیں

    اب جیا بچن کی نام کے تنازع کے بعد ان کی بہو ایشوریا رائے کی پُرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شو کی میزبان اُن کا تعارف ’ایشوریا رائے بچن‘ کہہ کر کرواتی ہیں تو اداکارہ سُن کر حیران رہ جاتی ہیں۔

    میزبان کے تعارف پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ایشوریا رائے کہتی ہیں کہ او مائی گاڈ! یہ ایک ٹائٹل ہے، تُم مجھے ایشوریا ہی کہہ کر پکارو جیسے ہمیشہ کہتی ہو۔

    اداکارہ کے ردعمل پر میزبان پوچھتی ہیں کہ کیا رائے بچن آپ کا آفشیل سر نیم ہے؟، جس پر ایشوریا کہتی ہیں کہ سب مجھے ایشوریا رائے کے نام سے جانتے ہیں لیکن میری شادی ابھیشیک بچن سے ہوگئی ہے تو اب میں ایشوریا بچن ہوں۔

    ایشوریا رائے نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ مجھے جس بھی نام سے پکاریں، یہ اُن کی مرضی ہے، مجھے نام سے کوئی مسئلہ نہیں۔

  • خاتون لفٹر نے فضا علی کو لائیو شو میں کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل

    خاتون لفٹر نے فضا علی کو لائیو شو میں کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان کی مقبول اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنے لائیو شو میں ایک بار پھر اپنی نئی اور دلچسپ اسٹنٹ سے توجہ حاصل کر لی۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ، گلوکارہ و میزبان فضا علی کے مارننگ شو سے ایک کلپ وائرل ہے جس میں اداکارہ کو تین پاور لفٹر کھلاڑیوں، گولڈ میڈل یافتہ بہنوں کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں ان معروف بہنوں کا تعارف کروارہی ہیں، مارننگ شو کے دوران جہاں ان بہنوں کی کہانی نے ناظرین کو متاثر کیا وہیں لائیو ٹی وی پر ایک بہن نے اداکارہ فضا علی کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاور لفٹر کھلاڑی، ورونیکا سہیل نے ناصرف اداکارہ کو اپنے کندھوں پر اٹھایا بلکہ اسکواٹس بھی لگائے ہیں۔

  • ماہرہ خان کے رقص نے سب کی توجہ حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کے رقص نے سب کی توجہ حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

    پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ ماہرہ خان کے رقص نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکاری کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی مشہور ہیں۔

    تاہم ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں قمیص شلوار میں دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو میں انہیں بالی ووڈ کے گانے میں رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ماہرہ خان نے آنجہانی اداکار دیو آنند کی 1951 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی بلاک بسٹر فلم ’ بازی‘ کے گیت ’تدبیر سے بگڑی ہوئی تقدیر‘ پر ڈانس کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ خان پہلے بیٹھے بیٹھے گانے پر ادائیں دیتی دکھیں جس کے بعد انہوں نے ماہرہ خان کھڑے ہوکر گانے کی میوزک پر گیٹار بجانے کی اداکاری کرتے ہوئے جھومنا شروع کردیا اور واپس اپنے مقام پر آکر بیٹھی گئیں۔

    پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ مجھے اب احساس ہوا کہ میوزک مجھے دنیا سے کہیں دور لے جاتی ہے، میں پرانی ویڈیوز کو دیکھ کر انہیں ڈیلیٹ کر رہی تھی تب ہی مجھے محسوس ہوا کہ یہی تو ہے، میوزک ہی ہے میری خاص چیز‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ خان نے لکھا کہ میں کچھ بھی کر رہی ہوں میوزک آن کردیتی ہوں اور اکثر خود پر قابو نہ رکھ پاتے ہوئے رقص کرنے لگ جاتی ہوں، اسی طرح جب میں اداس ہوتی ہوں یا میرا دل ٹوٹا ہوا ہوتا ہے تو ایک گیت ہی ہے جو مجھے ایک الگ دنیا میں لے جاتے ہیں جس میں بے حد خوش ہوتی ہوں۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ کبھی کبھار میرے میک اپ آرٹسٹ، میرے دوست اور شوہر ایسے وقتوں میں میری ویڈیو ریکارڈ کرلیتے ہیں کیونکہ میرا یہ انداز انکو پیارا اور اور مزاحیہ لگتا ہے اور کبھی کبھار انہیں یہ عام بات لگتی ہے اس لیے وہ نظر انداز کردیتے ہیں جیسے کہ میرے پیچھے بیٹھی سحر نے کیا۔