Tag: ویڈیو وائرل

  • کیا گھر کے اندر بھی دفعہ 144  نافذ ہے؟  زرتاج گل کی ویڈیو وائرل

    کیا گھر کے اندر بھی دفعہ 144 نافذ ہے؟ زرتاج گل کی ویڈیو وائرل

    ڈی جی خان : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اپنے گھر کے باہر کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ پولیس سے سوال کر رہی ہے کیا گھر کے اندر بھی دفعہ 144 نافذ ہے؟

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں دفعہ 14 کے نفاذ کے معاملے پر ڈی جی خان میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے باہر کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  رہنما پی ٹی آئی  ڈیرہ غازی خان میں چوٹی کے علاقے میں اپنے فارم ہاؤس پہنچیں تو پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔

    ویڈیو میں وہ پولیس سے پوچھ رہی ہیں کہ کیا گھر کے اندر بھی دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    خیال رہے لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر شہر بھر میں کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا تھا، تاہم بعد ازاں تحریک انصاف نے احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • آصف زرداری کی نواسوں کیساتھ جھولا جھولنے کی ویڈیو وائرل

    آصف زرداری کی نواسوں کیساتھ جھولا جھولنے کی ویڈیو وائرل

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کی نواسوں کیساتھ جھولا جھولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

    جس میں صدرِ زرداری اپنے نواسے میر حاکم اور میر سجاول کے ساتھ جھولا جھول رہے ہیں، نانا کی نواسوں کیساتھ جھولاجھولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    خیال رہے صدر مملکت آصف علی زرداری آج 69ویں سالگرہ منارہے ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے صدر پاکستان کی سالگرہ کی تقریب لاہور میں آزادی فلائی اوور پر منائی۔

    جیالوں نے اتش بازی کا مظاہرہ اور سالگرہ کا کیک کاٹا، سالگرہ کا کیک ٹرک کے اوپر سے ہی تقسیم کیا گیا۔

  • ’عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر لگا کر ویڈیو وائرل کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی‘

    ’عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر لگا کر ویڈیو وائرل کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی‘

    لاہور: مسلم لیگ ن کی خواتین رہنماؤں نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر لگا کر ویڈیو وائرل کرنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے کہا کہ خواتین کی عزت ہر شخص پر لازمی ہے، عظمیٰ بخاری بہادر خاتون ہیں انہوں نے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کی کوآرڈنیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ مخصوص جماعت عورت کی عزت اور مقام بھول گئی ہے، عظمیٰ کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست دائر

    واضح رہے کہ 24 جولائی سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نامناسب ویڈیو اور اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ویڈیو کے علاوہ ان کے اسکرین شاٹس بھی بڑے پیمانے پر جھوٹے دعووں کے ساتھ شیئر کیے گئے، جس پر خود عظمیٰ بخاری نے بھی ٹوئٹ کرکے عدالت جانے کا اعلان کیا۔

    عظمیٰ بخاری نے بعد ازاں 25 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ میں اپنی جھوٹی نامناسب ویڈیو پھیلانے کے خلاف درخواست بھی دائر کی، جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی عظمیٰ بخاری کی ویڈیو جھوٹی اور ڈیپ فیک ہے، اسکرین شاٹس میں عظمیٰ بخاری کی چھوٹی تصویر لگا کر ان سے متعلق غلط دعوے بھی کیے گئے۔

    پٹیشن دائر کرنے سے پہلے عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں دیکھنے آئی ہوں کیا مجھے بھی اسی طرح انصاف ملتا ہے یا نہیں، میں نے دیکھنا ہے صرف ایک جماعت کی عورتیں قوم کی بیٹیاں ہیں یا ہم بھی ہیں۔

  • ثانیہ مرزا کی دوست ہمراہ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ثانیہ مرزا کی دوست ہمراہ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ایک مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    بھارتی ٹیسن اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر ایک پوسٹ جاری کی جو انہوں نے اپنی سہیلی اننیا برلا کی سالگرہ کی مناسبت سے کی۔

    ثانیہ مرزا کی پوسٹ میں شامل پہلی تصویر اننت امبانی کی شادی کی تقریب کے فوٹو شوٹ کی ہے جبکہ دیگر تصاویر اسنیپ چیٹ کے مختلف فلٹرز کے ساتھ لی گئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو دوست کے ہمراہ بچے کے جسم پر دونوں کی شکل دیکھی جاسکتی ہے جو پنجابی گانے پر رقص کر رہا ہے۔ جبکہ ایک ویڈیو میں ثانیہ مرزا اور اننیا برلا کو بڑے منہ اور دانتوں والا فلٹر لگا کر باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی یک اور ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے چہرے پر سبز گوگلز دیکھ جاسکتے ہیں جبکہ انکا ہیئر اسٹائل بھی بے حد مزاحیہ ہے۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا طلاق کے بعد دوسری شادی کے بجائے بیٹے اذہان، فیملی اور دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتی ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی پوسٹ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں

  • ہنسی مذاق کے دوران خاتون تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

    ہنسی مذاق کے دوران خاتون تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی کے قریب دوستوں سے ہنسی، مذاق کے دوران ایک عمارت کی تیسری منزل سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہولناک واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ نگینہ دیوی عمارت کی تیسری منزل کی بالکونی کی منڈیر پر بیٹھی اپنی سہیلی سے مل رہی تھی۔

    ان کی سہیلی نے مذاق کرتے ہوئے گلے میں ہاتھ ڈال کر انہیں پیچھے کیا تو وہ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکیں اور عمارت کی منڈیر سے پیچھے گر گئی۔

    واقعہ ممبئی سے تیس کلومیٹر دور ڈومبیوالی میں واقع گلوب اسٹیٹ بلڈنگ میں پیش آیا۔متاثرہ خاتون کی شناخت نگینہ دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، درجنوں شہید

    عمارت سے گرنے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے، پولیس نے حادثاتی موت سے متعلق رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • تیز رفتار ٹرین کی کراسنگ میں پھنسی گاڑی کو زوردار ٹکر، ویڈیو وائرل

    تیز رفتار ٹرین کی کراسنگ میں پھنسی گاڑی کو زوردار ٹکر، ویڈیو وائرل

    کلکتہ: بھارت میں بند پھاٹک پر پھنسی گاڑی ٹرین کی زد میں آگئی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ کھردہ لیول کراسنگ کا گیٹ رات ساڑھے نو بجے بند کر دیا گیا۔ اس وقت ڈاؤن ہزاردواری ایکسپریس تیز رفتاری کے ساتھ وہاں سے گزر رہی تھی۔

    اسی وقت ایک گاڑی ریلوے ٹریک اور لیول کراسنگ کے درمیان پھنس گئی۔ ایکسپریس ٹرین لیول کراسنگ میں پھنسی گاڑی کو ٹکر مارتے ہوئے نکل گئی۔ اس واقعے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

    ایکسپریس ٹرین اور گاڑی کی ٹکر کا سارا واقعہ لیول کراسنگ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریلوے پولیس اور ریلوے کے بڑے افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے ایکسپریس ٹرین کھردہ ریل گیٹ کے لیول کراسنگ روک دی گئی اور کھردہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 لائن پر آدھے گھنٹے سے زائد ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا۔

    کھدائی کے دوران سونے چاندی کے سکے اور زیورات برآمد

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب دونوں کاریں ریل پھاٹک کراس کر رہی تھیں تو پھاٹک کھلا ہوا تھا۔ گیٹ مین نے اچانک ریل پھاٹک کو گرا دیا۔ دونوں پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے خوفناک حادثہ رونما ہوا۔

  • بھینسوں نے شیرو ں کو پسپا کرکے بچھڑے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

    بھینسوں نے شیرو ں کو پسپا کرکے بچھڑے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

    جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں ایک سیاح نے ایک عجیب منظر دیکھا اور کوئی وقت ضائع کئے بغیر موقع کی ویڈیو بناکر وائرل کردی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے و الی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ بھینسیں خطرناک شیروں کے سامنے صف آرا ہوگئیں اور شیروں نے بچھڑے کو چھوڑنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔

    سیاح نے بتایا کہ بھینسوں کا جھنڈ گزر رہا تھا کہ اچانک درجن کے قریب شیرحملہ آور ہوگئے، شیروں نے بھینسوں کے جھنڈ سے ایک بچھڑے کو کھینچ لیا اور کھانے لگے۔

    دولہا ’بلڈوزر‘ پر بارات لے کر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

    وڈیو کے ابتدائی مرحلے میں نظر آتا ہے کہ کچھ بھینسیں دھول گرد اڑاتی ہوئی بڑی تیزی سے دوڑ رہی تھیں اور اسی دھول گرد کی وجہ سے انہیں سامنے کا منظر صاف نظر نہیں آرہا تھا چنانچہ ایک بھینس ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیروں سے جا ٹکرائی اور بچھڑے کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

  • عرفان پٹھان رن آؤٹ ہونے پر بھائی یوسف پر شدید برہم، ویڈیو وائرل

    عرفان پٹھان رن آؤٹ ہونے پر بھائی یوسف پر شدید برہم، ویڈیو وائرل

    عرفان پٹھان رن آؤٹ ہونے کے بعد آپے سے باہر ہوگئے، بھائی یوسف پٹھان پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کے دوران اس وقت تنازعہ کھڑا ہوگیا جب رسکی رن لینے کی کوشش میں سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، اس کے بعد گراؤنڈ میں ہی دونوں بھائی عرفان اور یوسف رن آؤٹ پر آپس میں بحث کرتے پائے گئے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اہم مرحلے پر رن آؤٹ ہونے کے بعد عرفان اپنے بھائی یوسف سے کافی ناخوش نظر آئے اور ہاتھ کے اشارے سے اس کا برملا اظہار بھی کیا۔

    مذکورہ واقعہ اننگز کے 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر اس وقت پیش آیا جب عرفان نے ڈیل اسٹین کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا اور ایک رن لینے کے بعد دوسرے کے لیے بنا دیکھے دوڑ پڑے۔

    عرفان اور یوسف رننگ کے دوران جنوبی افریقی فیلڈر نے مستعدی دکھائی اور فوراً ہی بال کو بالنگ اینڈ پر تھرو کیا جہاں اسٹین پہلے سے موجود تھے اور انھوں نے گیند اچک کر عرفان پٹھان کو چلتا کردیا۔

    لیفٹ ہینڈ بیٹر نہ جانے کن خیالوں میں گم تھے کہ وہ رن آؤٹ پر اپنے غصے پر بالکل بھی قابو نہ پاسکے اور اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 210 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم محض 156 رنز ہی اسکور کرسکی تاہم پھر بھی وہ سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے میں کامیاب رہی۔

  • پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی بھی والد کی طرح سُریلی نکلیں، ویڈیو وائرل

    پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی بھی والد کی طرح سُریلی نکلیں، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی گنگناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی وڈ و ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کے والد نک جونس کی طرح سُریلے ہونے کا ثبوت ایک ویڈیو کے ذریعے دے دیا۔

    پریانکا چوپڑا کی جانب سے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مالتی والدہ کے ساتھ میک روم میں ایک کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ہاتھ میں مارکر تھام کر اس سے ایک کارٹون بنی شیٹ پر لکیرے بنارہی ہیں اس دوران کچھ گنگنا بھی رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

    مداحوں کی جانب سے مالتی کی آواز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے، پیاری سی آواز سن کر مداحوں نے محبت کی برسات کردی، ایک صارف نے لکھا کہ ’جب دونوں ہی والدین گلوکار ہوں تو آواز تو پیاری ہوگی ہی‘۔

    واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی جس کے 4 سال بعد 2022 میں ان کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

  • بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف اگست میں راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل جم ٹریننگ کرنی شروع کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹرینر کی نگرانی میں مختلف ورزشیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس کے ساتھ مشروط کردیا ہے جو کارکردگی اور فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا اسے سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔