Tag: ویڈیو وائرل

  • اننت رادھیکا کی سنگیت میں جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس، ویڈیو وائرل

    اننت رادھیکا کی سنگیت میں جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس، ویڈیو وائرل

    ممبئی: اننت امبانی کے سنگیت کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by dia (@ltwt2497)

    تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز، بالی ووڈ، کھیلوں اور فیشن کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ امبانی کی شادی میں شرکت کرنے والے بالی ووڈ کے نامور ستاروں میں سلمان خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر شامل تھے، جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہاردک پانڈیا نے بھی شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by dia (@ltwt2497)

    دوسری جانب کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں گلوکار کو اننت اور رادھیکا کی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہئ، اُنہوں نے اپنے مشہور گانوں ‘لو یور سیلف ‘ اور ‘بیبی ‘ پر پرفارم کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by dia (@ltwt2497)

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں اور شوبز شخصیات نے جسٹن بیبر کے ساتھ ساتھ اُن کا گانا گایا۔

    واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

  • کوہلی انوشکا کو سمندری طوفان کا نظارہ کراتے ہوئے، ویڈیو وائرل

    کوہلی انوشکا کو سمندری طوفان کا نظارہ کراتے ہوئے، ویڈیو وائرل

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو ویڈیو کال کے ذریعے سمندری طوفان کا نظارہ کرارہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین نے ’کیوٹ ویڈیو‘ قرار دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد امریکا سے جزیرہ نما ملک بارباڈوس پہنچی تھی جہاں اُنہیں سمندری طوفان بیرل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سابق بھارتی کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انوشکا شرما اور بچوں کو ویڈیو کال کے ذریعے سمندری طوفان دکھانے میں مصروف ہیں۔

    ہاردیک پانڈیا نے تاریخ رقم کردی

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارتی ٹیم فائنل جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

  • کار سوار کی لاپرواہی، انسانی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، ویڈیو وائرل

    کار سوار کی لاپرواہی، انسانی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پٹیالہ میں ایک کار سوار انتہائی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کررہا ہے، جو راستے میں آنے والی چیزوں سے ٹکرا تا ہوا اور متعدد افراد کوزخمی کرتا ہوا، ہر چیز سے بے خبر گاڑی چلا رہا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید ہنڈائی کار جس کا پیچھے والا بمپر غائب ہے اور ہریانہ کی رجسٹریشن نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے، انتہائی لاپرواہی سے کئی کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی سہ پہر پیش آیا اور اس وقت کار میں تین سے چار نوجوان موجود تھے جن میں سے دو کو بعد میں مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ہمیں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے بعد چند مقامات پر حادثات بھی رونما ہوئے، گرفتار نوجوانوں کی شناخت کی تصدیق کی جا رہی ہے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا وہ واقعے کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔

    ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اپنے موٹر سائیکل پر کار کا پیچھا کیا اور اس حرکت کی ویڈیو بنالی۔

    معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو وائرل

    آخر کار گاڑی اس وقت رکی جب وہ ایک ستون سے ٹکرا گئی، موقع پر جمع مشتعل ہجوم نے نوجوانوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تاہم ایک نوجوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

  • معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو وائرل

    معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو وائرل

    بھارت کے تلنگانہ سری نگر کالونی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے معصوم بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، جس کے باعث بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیلنے میں مصروف تھا کہ چار سے پانچ کتوں نے اس پر حملہ کردیا، اسے کئی میٹر تک گھسیٹا اور شدید زخمی کردیا۔

    خوش قسمتی سے بچے کی چیخ و پکار پر قریبی موجود لوگ اس کی مدد کو پہنچ گئے اور کتوں کو بھگادیا، کتوں کے حملے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا، جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بچے کے اہل خانہ کا اپنی روداد سناتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے کے کچھ افراد آوارہ کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    آوارہ کتوں کا خاتون پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کا یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی یہاں کتوں کے حملوں کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

  • کرتب دکھاتے ہوئے نوجوان آبشار میں بہہ گیا، ویڈیو وائرل

    کرتب دکھاتے ہوئے نوجوان آبشار میں بہہ گیا، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے ایک افسوسناک واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 32 سالہ نوجوان تمہینی گھاٹ میں بہہ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان سوپنیل داوے 29 جون کو بارش کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ پونے کے قریب واقع تمہینی گھاٹ آبشار میں تفریح کی غرض سے پہنچا تھا۔

    نوجوان نے اپنے ساتھیوں سے ویڈیو بنانے کا کہا اور گہرے آبشار میں چھلانگ لگادی، چھلانگ لگانے کے بعد پانی کے شدید بہاؤ کے باوجود بھی نوجوان تیرتے ہوئے کنارے تک پہنچ تو گیا مگر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث اس کے ہاتھ پتھر سے چھوٹ گئے۔

    نوجوان اپنے دوستوں کی آنکھوں کے سامنے پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا اورزندگی کی بازی ہار گیا۔

    ریسکیو ادارے نے نوجوان کی لاش کو برآمد کرلیا ہے، جبکہ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ یہاں یہ ذکر بے جانا ہوگا کہ ریاست مہاراشٹرا میں آبشار میں بہہ جانے کا یہ حال ہی میں دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

    گزشتہ روز بھی مہاراشٹر کے پونے کے لونا والا علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہواتھا، بھوشی ڈیم کے بیک واٹر کے پاس واقع آبشار میں مسلم خاندان کے 5 افراد پانی میں بہہ گئے تھے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔

  • سونو نگم نے آشا بھوسلے کے پاؤں دھو کر چوم لیے، ویڈیو وائرل

    سونو نگم نے آشا بھوسلے کے پاؤں دھو کر چوم لیے، ویڈیو وائرل

    بھارتی گلوکار سونو نگم نے بھری محفل میں بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے پاؤں دھو کر چوم لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ گانے دے کر میوزک کی دنیا میں پہچان بنانے والے سونو نگم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھتے ہی صارفین سے ان کی تعریف کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سونو نگم کو عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے پاؤں کو چومتے اور دھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by India Today (@indiatoday)

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو 28 جون کی ممبئی کی ہے، اس دن آشا بھاسلے کی زندگی پر لکھی جانے والے کتاب کی رونمائی تھی،  اس تقریب میں اداکار جیکی شراف اور سونو نگم  سمیت دیگر بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

    اس موقع پر سونو نگم اسٹیج پر آکر آشا بھوسلے کے قدموں میں بیٹھے گئے، گلوکار نے پہلے آشا بھوسلے کے دونوں پاؤں چومے اور پھر اپنے ہاتھوں سے گلوکارہ کے پاؤں دھوئے۔

    ستاروں سے سجے اس محفل میں سونو نگم نے پاؤں دھونے کے بعد تولیے سے آشا بھوسلے کے پاؤں خُشک بھی کیے اور پھر اسٹیج سے اُترتے ہوئے گلوکارہ کے ایک بار پھر پاؤں چُھوئے۔

    ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے گلوکار کے اس عمل کو خوب پسند کیا ہے دوسری جانب کئی صارفین سونو نگم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آرہے ہیں۔

  • پونے میں مسلم خاندان کے 5 افراد آبشار میں بہہ گئے، ویڈیو وائرل

    پونے میں مسلم خاندان کے 5 افراد آبشار میں بہہ گئے، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارت کے مہاراشٹر کے پونے کے لونا والا علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، بھوشی ڈیم کے بیک واٹر کے پاس واقع آبشار میں مسلم خاندان کے 5 افراد پانی میں بہہ گئے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آبشار میں بہنے والے افراد میں شائستہ انصاری (36)، امیمہ انصاری (13) عمیرہ انصاری (8) کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق عدنان انصاری (4) اور ماریہ سعید (9)، جو ابھی تک لاپتہ ہیں ان کی تلاش کا عمل جاری ہے، غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان آبشار کے پاس بارش سے لطف اندوز ہو رہا تھا اسی دوران یہ بھوشی ڈیم میں بہہ گئے۔

    پونے رورل پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج دیشمکھ نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں دو 6 سالہ لڑکیاں اور ایک 4 سالہ لڑکا لاپتہ ہیں۔

    متاثرہ خاندان پونے کے سیدنگر سے تعلق رکھتا ہے اور اس خاندان کے ذمہ دار کی شناخت انصاری کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انصاری کے گھر والے سیرو تفریح کے لئے یہاں پہنچے تھے۔

  • اداکارہ کو شو میں گائے کا گوشت پکانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

    اداکارہ کو شو میں گائے کا گوشت پکانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

    بنگالی ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ و میزبان کو شو کے دوران گائے کا گوشت پکانے پر قتل کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔

    کلکتہ میں مقیم بنگالی ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ سدیپا چٹرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بنگلہ دیشی کھانے کے پروگرام کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ بنگلادیشی شو کے دوران پروگرام میں شریک ایک شخص نے گائے کے گوشت کی ڈش تیار کی تھی، شو کے دوران میں نے اس سے گفتگو کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    انہوں نے بتایا کہ ایڈٹ شدہ ویڈیو  وائرل ہونے کی وجہ سے مجھے قتل کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں، انیوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ زیادہ تر لوگ جو مجھے ٹرول کر رہے ہیں انہوں نے مکمل ویڈیو نہیں دیکھی ہو گی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا، اسے پکانا تو دور، اسے ہاتھ تک نہیں لگایا، دوسری بات، کریم جہاں (شو کی ایک شریک) نے ایسا کیا تھا، ویڈیوز ایڈیٹ نہیں ہیں، اسے دیکھئے اور بتائیں کہ میں نے کب گوشت کو ہاتھ لگایا ہے؟

    انہوں نے بتایا کہ عید الضحیٰ کی مناسبت سے ہونے والے بنگلا دیشی پروگرام میں، میں بھارت کی نمائندگی کر رہی تھیں، لیکن میرا بنگلا دیش سے تعلق ختم نہیں ہوسکتا اور یہ ہی وجہ تھی کہ میں  نے اس شو میں شرکت کی۔

  • سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے یادگار لمحات کی ویڈیو وائرل

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے یادگار لمحات کی ویڈیو وائرل

    بالی وڈ کی نوبیاہتا جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی کے یادگار لمحات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ویڈیو صارفین کے دلوں کا بھا گئی۔

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انکی شادی کے یادگار لمحات دیکھے جاسکتے ہیں۔

    ویڈیو میں سوناکشی اور ظہیر کے شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے سے قبل ان کے عزیز و اقارب بالی وڈ گیت ’ سوہنا کتنا سوہنا ہے’ زور زور سے گاتے نظر آئے جس کے بعد کچھ چھیڑ چھاڑ بھی کرتے دیکھائی دیئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    قہقہوں سے گونجتے ہال میں سوناکشی اور ظہیر  نے کاغذات پر انگوٹھے کا نشان لگایا اور ساتھ ہی مائیک پر ایک دوسرے کو قبول کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

    پوسٹ کے کیپشن میں سوناکشی سنہا نے لکھا کہ خاندان، دوست، محبت، دوستی، قہقہے، طنزو مزاح، بچوں کا ادھر اُدھر بھاگنا، خوشی کے آنسوں، پُرجوشی، بلنڈرز، فن، جذبات اور ان سب سے بڑھ کر سچی خوشی، یہ تھا ہماری شادی کا گھر، اور یہ بہترین تھا۔

    واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے طویل عرصے کے ریلیشن شپ کے بعد ظہیر اقبال سے شادی کرلی، دونوں کی شادی تو رواں ہفتے کے آغاز میں ہوئی لیکن وہ اب بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

  • بی جے پی رہنما کی مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی، ویڈیو وائرل

    بی جے پی رہنما کی مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، مگر اب حکمران جماعت کے رہنماء بھی سرعام قتل عام کی دھمکیاں دینے لگے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کرنیل سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ 2لاکھ مسلمانوں کو قتل کی دھمکی دے رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنماء کرنیل سنگھ دہلی میں ایک پولیس آفیسر سے بات چیت کے دوران 2 لاکھ مسلمانوں کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ میں ان سب کو کاٹ دوں گا۔

    ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کا کھنڈوا پہنے ہوئے یہ شخص پولیس کے سامنے دھمکی دے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پولیس کے سامنے دھمکی دینے کے باوجود مذکورہ بی جے پی رہنماء کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔