Tag: ویڈیو وائرل

  • بیٹی کی شادی پر باپ مائیکل جیکسن بن گیا، ویڈیو وائرل

    بیٹی کی شادی پر باپ مائیکل جیکسن بن گیا، ویڈیو وائرل

    قاہرہ : مصر میں بیٹی کی شادی پر اس کے والد نے مائیکل جیکسن کے انداز میں رقص کرکے حاضرین کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا صارفین بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

    سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی اس ویڈیو میں دُلہن کے والد کو نوجوان مردو خواتین کے درمیان ہلکے پھلکے مگر کمال مہارت کے ساتھ ’مائیکل جیکسن‘ کے رقص کی نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    باپ نے ’واکنگ آن مون‘ گانے پر مائیکل جیکسن کے انداز میں رقص کیا، باپ کے ٹیلنٹ پر بیٹی بھیی حیران رہ گئی، مہمانوں نے بھی خوب سراہا۔

    ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، دُلہن کے والد کو نوجوان مرد و خواتین کے درمیان ہلکے پھلکے مگر کمال مہارت کے ساتھ ’مائیکل جیکسن‘ کے رقص کی نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    دلہن کے والد نے رقص کرنا شروع کیا تو وہاں موجود افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجا کر داد دی۔

    وہ اپنی مہارت سے پوری لچک اور ہلکے پھلکے انداز میں رقص کرتے ہوئے ایسے لگ رہے تھے جیسے وہ ہوا میں چل رہے ہوں، جس پر سب حیران رہ گئے۔

    ڈانس ختم ہونے کے بعد وہاں موجود لوگ رقص کرنے والے دلہن کے باپ کے گرد جمع ہوگئے اور انہوں نے اسے خوشی میں کندھوں پر اٹھا لیا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی، صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا بزرگ پہلی بار دیکھا ہے جس نے مائیکل جیکسن کے انداز میں پوری مہارت کے ساتھ رقص پرفارم کیا ہو۔

    یاد رہے کہ اس طرح کا ڈانس مشہور پاپ موسیقار مائیکل جیکسن نے ’واکنگ آن مون‘ گانے پر کیا تھا، ان کی اس پرفارمنس کو دنیا بھر میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

  • کالج کے طلباء کو سمندر کنارے ریل بنانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

    کالج کے طلباء کو سمندر کنارے ریل بنانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کے گجرات میں کالج کے طلباء کو سمندر کے کنارے کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، دو گاڑیاں سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گجرات کے موندرا قصبے سے تعلق رکھنے والے کالج کے دو طالب علم ریل بنانے کی کوشش میں گاڑیاں سمندر کی تیز لہروں کے درمیان لے گئے اور مشکل میں پھنس گئے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دو نوجوانوں کرن سوراتھیا (23) اور پریش سوراتھیا (23) کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ویڈیو، جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تیزی سے وائرل ہوگیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو گاڑیاں ساحل پر ڈوبی ہوئی ہیں، ایک گاڑی کے ٹائر پانی کے اندر تھے جبکہ دوسری گاڑی اونچی لہر میں جزوی طور پر ڈوب گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلباء اپنی گاڑیاں ساحل سمندر پر چلا رہے اور کرتب دکھانے میں مصروف تھے۔

    تیز لہر کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئیں، جس پر طلباء کو قریبی گاؤں والوں سے مدد طلب کرنا پڑی۔ سب انسپکٹر جڈیجہ نے بتایا کہ گاؤں کے لوگوں نے دونوں گاڑیوں کو پانی سے نکالنے کے لیے ٹریکٹر کا استعمال کیا۔

    ایک ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے اور کرن اور پریش دونوں پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

  • آوارہ کتوں کا خاتون پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    آوارہ کتوں کا خاتون پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک خاتون کو سڑک پر آوارہ کتوں کے ایک ٹولے نے گھیر لیا، اس دوران خاتون کتوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون صبح کے وقت مارننگ واک کے لئے گھر سے باہر آئی تھی کہ اچانک کتوں کے ٹولے نے ان پر حملہ کردیا، متاثرہ خاتون کے شوہر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجن بھر کتے بھونکتے ہوئے خاتون پر حملہ کررہے ہیں، تاہم خاتون کسی نہ کسی طرح کتوں کے خلاف اپنے اعصاب کو تھامنے میں کامیاب ہو جاتی ہے اور انہیں بھگادیتی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عورت بھاگنے کی کوشش کرتی ہے لیکن کتے اس کے پیچھے بھاگتے ہیں،ایک موقع پر وہ ٹھوکر کھا کر سڑک پر گر پڑتی ہے اس دوران کتے اسے مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے، وہ اپنے قدموں کھڑے ہونے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

    شیئر کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں، خاتون کے شوہر نے خوشی کا اظہار کیا کہ اس کی بیوی آواروں کے حملے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

  • ایم پی اے کی بیٹی نے سوئے ہوئے شخص کو کار سے کچل دیا، ویڈیو وائرل

    ایم پی اے کی بیٹی نے سوئے ہوئے شخص کو کار سے کچل دیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں گزشتہ دنوں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایم پی اے کی بیٹی نے سوئے ہوئے شخص کو کار سے کچل دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کی اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن راجیہ سبھا بیدھا مستان راؤ کی بیٹی بیدھا مادھوری کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون پر سوئے ہوئے شخص پر اپنی کار چڑھانے، لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام ہے۔ کار چڑھانے کی وجہ سے سویا ہوا شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مادھوری نے چینائی کے بسنت نگرعلاقہ میں فٹ پاتھ پر محوخواب شخص پر کار چڑھادی تھی جس کے بعد وہ، ایک اور شخص کے ساتھ وہاں سے فرار ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ17 جون کی رات میں پیش آیا۔

    کار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے کی شناخت21سالہ سوریا کے طور پر کی گئی ہے واقعہ کے بعد پینٹر سوریا کو سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، لا پرواہی سے کار چلانے کے الزام میں مادھوی کو گرفتار کرلیا گیا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

  • ریل بنانے کا جنون، لڑکی 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، ویڈیو وائرل

    ریل بنانے کا جنون، لڑکی 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، ویڈیو وائرل

    مہاراشٹرا: سوشل میڈیا کے اس دور میں نوجوان نسل کو ریلز بنانے کا جنون سوار ہوگیا ہے، جس کے سبب مختلف خوفناک حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں پیش آئے افسوسناک واقعے میں ایک لڑکی اپنی گاڑی کو پیچھے کرتے ہوئے کھائی گر کر ہلاک ہوگئی۔

    23 سالہ شویتا دیپک سرواسے چھترپتی سمبھاجی نگر کے ہنومان نگر کی رہنے والی تھی۔ وہ خلت آباد تعلقہ کے شولی بھنجن دتدھام مندر کے علاقہ میں موبائل فون پر ریل بنانے میں مصروف تھی کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے کہ لڑکی کار چلا رہی تھی، گاڑی ریورس گیئر میں تھی، اس دوران لڑکی کا پاؤں بریک کے بجائے ایکسیلریٹر پر چلا گیا، جس کے بعد کار سیدھی پہاڑی سے نیچے گر گئی۔

    ویڈیو: کم عمر ڈرائیور نے خاتون کو روند ڈالا

    کار تقریباً 300 فٹ گہرائی میں گر پڑی اور لڑکی موت کی وادی میں پہنچ گئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، حادثے میں لڑکی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھی۔

  • ہانیہ عامر نے ’ظالما‘ پر رنگ جما دیا، ویڈیو وائرل

    ہانیہ عامر نے ’ظالما‘ پر رنگ جما دیا، ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بھارتی ٹرینڈنگ گانے ’ظالما‘ پر ٹرانزیشن ویڈیو سے اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پرویڈیو میں ہانیہ عامر میک اپ کرتی نظر آئیں اور پلک جھپکتے وہ دلکش جوڑے میں ملبوس سجی سنوری دکھائی دیں۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا، میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ وہاج علی، زاویار نعمان ودیگر شامل تھے۔

  • عابدہ پروین اور عاطف اسلم کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

    عابدہ پروین اور عاطف اسلم کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

    صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے دبئی کنسرٹ میں اپنی خوبصورت پرفارمنس سے سماع باندھ دیا۔

    گزشتہ روز ابوظہبی میں منعقدہ میوزک کانسرٹ میں گلوکار عاطف اسلم اور مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنی سحر انگیز آواز کا جادو جگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ابوظہبی میں منعقدہ حالیہ کانسرٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں صوفی گائیکی کی ملکہ کہلائی جانے والی مقبول گلوکارہ عابدہ پروین کو گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    عاطف اسلم کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عابدہ پروین  اپنے مقبول زمانہ کلام ’ دمام دم مست قلندر‘ سے آغاز کرتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اسٹیج پر موجود عاطف اسلم بھی کلام پر جھوم اٹھتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    عاطف اسلم نے اس کے علاوہ دیگر ویڈیوز بھی شیئر کی جس میں انہیں عابدہ پروین کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان گلوکار نے لکھا کہ ’ اسے جادو کہتے ہیں، اسے حقیقت کہتے ہیں‘۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خوب وائرل ہورہا ہے جسے صارفین و دیگر اسٹارز بھی پسند کررہے ہیں۔

  • گرمی کے باعث اے سی دھماکے سے پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

    گرمی کے باعث اے سی دھماکے سے پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کی مختلف ریاستیں ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، لوگ اے سی، کولروں اور پنکھوں میں رہ کر گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں، مگر ان چیزوں کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے گوتم بدھ نگر کے سیکٹر 100 میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت میں اے سی میں زوردار دھماکہ ہوا، جس سے پورا فلیٹ آگ کی لپیٹ میں آگیا، ایسے میں افرا تفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    قریبی فلیٹوں میں رہنے والے افراد بھی اپنی فلیٹوں سے نکل کر گراؤنڈ کی جانب دوڑ پڑے، لوگوں نے فوری طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ فی الحال آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ 5 فائر ٹینڈرز بھیجے گئے جنہوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

    فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ باہر کا درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس ہے۔ تمام لوگ اے سی کا استعمال کررہے ہیں، لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اے سی کی خدمات حاصل کریں اور اسے مستقل نہ چلائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں اے سی میں آگ لگنے کی بہت زیادہ اطلاعات سامنے آئی ہیں، بزنس ٹاورز ہوں، رہائشی مکانات بہت سی اطلاعات ہیں۔

    وائرل: ٹرانسفارمرز ’زیادہ گرم‘ ہونے پر بجلی کمپنی نے نہلا دیا!

    واضح رہے کہ ایئر کنڈیشنز میں آگ لگنے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے کہ ٹھیک سے صاف نہ ہونا، ناقص کوالٹی کیبلز اور پلگ کا استعمال، وولٹیج میں اتار چڑھاؤ۔

  • دوستوں کے چیلنج پر تالاب میں کودنے والے نوجوان کی موت، ویڈیو وائرل

    دوستوں کے چیلنج پر تالاب میں کودنے والے نوجوان کی موت، ویڈیو وائرل

    بھارتی حیدرآباد میں دوستوں کے چیلنج پر ایک نوجوان نے تالاب میں چھلانگ لگادی، جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کب کا ہے؟ تاہم واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کا انکشاف ہوا۔

    ذرائع کے مطابق پرانے شہر کے بنڈلہ گوڑہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے چند نوجوان کرناٹک کے کملاپور کی سیر کے لئے گئے تھے۔ بعض لڑکوں نے شراب پی رکھی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان کو اس کے دوستوں کی جانب سے چیلنج کیاگیا جس پر اس نے تالاب میں چھلانگ لگادی۔ نوجوان کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

    واقعہ کی ویڈیو بنانے والے نوجوان نے اپنے ساتھیوں سے ساجد کو بچانے کی درخواست کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

  • بدترین تشدد سے شہری کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل

    بدترین تشدد سے شہری کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل

    بھارت راجستھان کے جھنجنو ضلع میں ایک 27 سالہ شخص رامیشور والمیکی کو ملزمان نے رسیوں سے باندھ کر تشدد کرکے مار ڈالا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں راجستھان سے ایک دردناک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کو رسیوں سے باندھ کر کچھ افراد بے دردی سے لاٹھیوں سے پیٹ رہے ہیں۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص اذیت سے چلا رہا ہے اور رو رو کر چھوڑنے کی التجا کررہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ 27 سالہ رامیشورکو راجستھان ایک گاؤں میں ملزمان نے اغوا کیا اور پھر لاٹھوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرکے مار ڈالا۔

    مسافر وین دریائے نیل میں گر گئی، 10ہلاک، متعدد لاپتہ

    مبینہ طور پر جمعرات کو ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص پر لاٹھیوں سے حملہ کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے ہاتھ اور پیر رسی سے بندھے ہوئے ہیں۔