Tag: ویڈیو وائرل

  • دکان میں آنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ ’پرینک‘ ہوگیا، ویڈیو وائرل

    دکان میں آنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ ’پرینک‘ ہوگیا، ویڈیو وائرل

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کرنے کی نیت سے دکان میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں کے ساتھ پرینک ہوگیا، ملزمان خود اپنے جال میں پھنس گئے۔

    کراچی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں اس قدر عام ہوچکی ہیں کہ شہری ڈاکوؤں کو دور سے دیکھ کر ہی پہچان لیتے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقے میں پیش آیا جہاں لوٹ مار کیلیے آنے والے خود پھنس گئے کہ جائیں تو جائیں کہاں؟

    حجام کی دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین مسلح افراد ایک حجام کی دکان میں داخل ہوئے اور کرسی پر بیٹھے ایک گاہک سے اس کی قیمتی اشیاء اور نقدی چھین لی۔

    ملزم کے دیگر ساتھی ابھی لوٹ مار میں ہی مصروف تھے کہ باہر سڑک پر کھڑے ایک شہری نے موقع پاتے ہی اچانک دکان کا شٹر باہر سے بند کردیا اور تینوں ڈاکو دکان میں ہی پھنس گئے۔

    صورتحال کو دیکھ کر ڈاکو خود گھبرا گئے اور بحفاظت باہر نکلنے اور جان بچانے کیلئے کوششیں کرنے لگے جو رائیگاں ثابت ہوئیں اور بعد ازاں شہریوں نے ان ڈاکوؤں کو پکڑ خوب دھنائی کی اور پولیس کے حوالے کردیا۔

  • شائقین کی بدتمیزی پر بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    شائقین کی بدتمیزی پر بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے جس کے جواب میں سلطانز مقررہ اوورز میں 174 رنز بنا سکی۔

    تاہم اسی میچ کے دوران متنازعہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب بابر اعظم اسٹینڈ میں بیٹھے ہوئے تھے، اور ایک تماشائی نے ویڈیو بناتے ہوئے ان پر آوازیں کسنا شروع کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم پریشان نظر آئے اور مداحوں کو ہاتھ کے اشارے سے قریب آنے کا اشارہ کیا، جس کے بعد بابر نے پانی کی بوتل پکڑی اور اسے مداح پر پھینکنے کی دھمکی دیتے نظر آئے۔

    جھگڑے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی لیکن سوشل میڈیا پر ایک صارف کے مطابق بابر اعظم کا غصہ آمیز ردعمل ایک تماشائی کی جانب سے گالی گلوچ پر آیا۔

  • کرینہ کپور کی شاہد کپور کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل

    کرینہ کپور کی شاہد کپور کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی:  بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی اپنے سابق بوائے فریند اداکار شاہد کپور کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 20 فروری کو ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز  کی تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب میں ریڈ کارپٹ پر کرینہ کپور اور شاہد کپور کا آمنا سامنا ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کی ’بیبو‘ کرینہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اداکار شاہد کپور کو نظر انداز کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pallav Paliwal (@pallav_paliwal)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اپنا ایوارڈ تھامے ہدایت کار جوڑی راج اور ڈی کے کے ساتھ کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران کرینہ کپور وہاں آجاتی ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ کپور نے سامنے کھڑے شاہد کپور کو نظر انداز کرتے ہوئے دیگر لوگوں سے بات کی اور پھر وہاں سے آگے نکل گئیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیان ایک لمبے عرصے گہری دوستی قائم رہی تھی جس کے باعث وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنے رہے تھے لیکن اب دونوں اداکار ہی الگ الگ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

  • بھارتی شخص کی خطرناک کوبرا کیساتھ ویڈیو وائرل

    بھارتی شخص کی خطرناک کوبرا کیساتھ ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا جس میں بھارتی شخص کو خطرناک کوبرا سے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر ایک بھارتی شخص کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی شخص کوبرا کو با آسانی ہاتھوں کے ذریعے اپنے سر سے اوپر تک اٹھا کر رکھا ہوا ہے۔

    مذکورہ شخص کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ نظر آرہے ہیں اور ویڈیو پر مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ کنگ کوبرا انتہائی مہلک زہر کا سانپ ہوتا ہے اور وہ انسانوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ لمبائی میں وہ آکاش جادھو سے بھی دگنا دکھائی دے رہا ہے۔

    جبکہ جس شخص نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے وہ بھارت کا ایک کانٹینٹ کرئیٹر ہے، اس ویڈیو کے علاوہ بھی اس نے خطرناک سانپ کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

  • امام الحق کی اہلیہ کے ہمراہ سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل

    امام الحق کی اہلیہ کے ہمراہ سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کی اپنی اہلیہ انمول کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی اہلیہ انمول نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دونوں کو برف سے ڈھکی سڑکوں اور  پُرفضا مقام کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    اس ویڈیو کے کیپشن میں انمول نے امام الحق کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بے انتہا محبت اور کبھی نہ ختم ہونے والی خوشی سے بھرے اس ہفتے کا اختتام یادگار ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    خیال رہے کہ  گزشتہ برس نومبر میں امام الحق اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    بعدازاں 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

    25 نومبر کو نکاح کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز امام الحق نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھیں۔

  • شاہ رخ خان کی ’منت‘ میں بیٹے کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان کی ’منت‘ میں بیٹے کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرم پر شاہ رخ خان کے فین پیچ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جوکہ میگا اسٹار کے گھر ‘منت’ کے اندرونی حصہ کی ہے۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اکثر اپنے بچوں کے بارے میں بات کی ہے کہ وہ ان کے سب سے قریبی دوست ہیں اور ان کے ڈاؤن ٹائم میں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا بھی شامل ہے۔

    حال ہی میں شاہ رخ خان کے ایک فین پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اداکار کو اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ ان کی ممبئی مینشن، منت کے لان میں فٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    مذکورہ ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنے گھر کے لان میں اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان کے ہمراہ فٹبال کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ دیگر کچھ لڑکے بھی موجود ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے ساتھ فٹبال کھیلنے میں مصروف ہیں اور اُنہیں ویڈیو بننے کا علم نہیں، میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو شاہ رخ خان کے کسی پڑوسی نے اپنی گھر کی چھت سے بنائی ہے۔

  • سعودی عرب میں شادی کی تقریب میں ’چھمک چھلو‘ پر ڈانس، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب میں شادی کی تقریب میں ’چھمک چھلو‘ پر ڈانس، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب میں شادی میں کی تقریب میں عربیوں کا بھارتی اسٹائل میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    سعودی عرب میں شادی کی تقریب کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں سعودی نوجوانوں کو کنگ خان کی فلم ’را ون کے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پرڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کے قومی لباس میں ملبوث نوجوان رقص کررہے ہیں۔ ویڈیو نے سامنے آتے ہی ہلچل مچا دی۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے رقص پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو سعودی کے کس شہر کی ہے۔

  • سارہ ٹنڈولکر کی شبھمن گل کی بہن کی ساتھ ویڈیو وائرل

    سارہ ٹنڈولکر کی شبھمن گل کی بہن کی ساتھ ویڈیو وائرل

    سابق سینئر کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی شبھمن گل کی بہن کی ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارت کے کرکٹ آئکن سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کی کرکٹر شبھمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں ایک بار پھر گردش کررہی ہیں کیوں کہ سارہ ٹنڈولکر کو حال ہی میں شبھمن گل کی بہن شہنیل گل کے ساتھ دیکھا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل آؤٹنگ کی اس ویڈیو  نے سارہ ٹنڈولکر اور شبھمن گل کے مبینہ تعلقات کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر شبھمن گل کی بہن شہنیل گل کے ساتھ گاڑی میں موجود ہے۔

    واضح رہے کہ سارا ٹنڈولکر اور شبھمن گل کے افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس سے متعلق لب کشائی نہیں کی گئی۔

    سارا ٹنڈولکر کو ورلڈ کپ 2023 میں بھی بھارتی ٹیم کے اوپنر بیٹر شبھمن گل کی بہترین کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

  • ٹرین میں ٹی ٹی کا مسافر پر تشدد، ویڈیو وائرل

    ٹرین میں ٹی ٹی کا مسافر پر تشدد، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی کی ٹرین میں ٹی ٹی کی جانب سے مسافر پر کئے گئے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر ریلوے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی ٹی مسافر کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ وہاں موجود دیگر مسافر ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 18 جنوری کا ہے بریلی لکھنو ایکسپریس میں ٹی ٹی نے مسافر کے ساتھ یہ حرکت کی۔ ٹی ٹی اور مسافر کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی جس کے بعد ٹی ٹی نے مسافر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، جب چلتی ٹرین میں خاتون سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے چور کو مسافروں نے پکڑ کر انوکھی سزا دی اور اسے چلتی ٹرین میں باہر لٹکا دیا۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا ہے جہاں چوری میں ناکامی پر چور نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن مسافروں نے اس کو ناکام بنا دیا اور سزا کے طور پر اسے پکڑ کر چلتی ٹرین سے باہر لٹکا دیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

  • بابر اعظم کا بلند و بالا چھکا، گیند تماشائی کے سر پر جالگی، ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کا بلند و بالا چھکا، گیند تماشائی کے سر پر جالگی، ویڈیو وائرل

    نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے چھکے پر گیند ایک تماشائی کے سر پر جا لگی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کی۔

    بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے جبکہ پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے،  بابر اعظم نے جب چھکا مارا تو گیند باؤنڈری لائن کے پار اسٹینڈ میں ایک تماشائی کے سر پر لگی جس کے بعد وہ زمین پر گرگیا۔

     اس واقعہ پر بابر اعظم نے بھی افسوس کا اظہار کیا انہوں نے منظر دیکھنے کے بعد فوراً سر پر رکھ لیا، بابر اعظم کی جانب سے مارا گیا چھکا 69 میٹر کا تھا۔

    دوسری جانب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے رد عمل پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔