Tag: ویڈیو وائرل

  • عجیب و غریب واردات کی ویڈیو وائرل

    عجیب و غریب واردات کی ویڈیو وائرل

    تلنگانہ: بھارت میں ایک عجیب و غریب واردات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، نوجوان لڑکے نے لڑکی کے ساتھ مل کر سڑک کنارے ایک خاتون کو لوٹ لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے ضلع میں دو نوجوان لڑکا لڑکی نے مل کر دن دھاڑے سڑک پر گزرنے والی خاتون کے گلے سے زیور چھین کر فرار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس عجیب و غریب واردات میں ملوث لڑکا لڑکی گرل فرینڈ بوائے فرینڈ بتائے گئے ہیں، خاتون کی چینخ و پکار سن کر وہاں موجود افراد اس ڈکیت جوڑے کو پکڑنے کی کوشش کی۔

     اس دوران ایک نوجوان نے بائک پر انھیں پکڑنے کے لئے کافی دور تک تعاقب کیا لیکن وہ دونوں انتہائی برق رفتاری کے ساتھ اسکوٹی پر فرار ہونے کامیاب ہوگئے۔

    تعاقب کرنے والے نوجوان نے ویڈیو بھی ریکارڈ کیا بعد ازاں نوجوان متاثرہ خاتون کو مری گوڈہ پولیس اسٹیشن لے گیا اور شکایت درج کروائی۔

  • بس میں سیٹ کیلئے خواتین کی لڑائی، ویڈیو وائرل

    بس میں سیٹ کیلئے خواتین کی لڑائی، ویڈیو وائرل

    بھارت میں نرمل ضلع کے مدہول بس اسٹینڈ کے نزدیک کچھ خواتین کے درمیان بس کی سیٹ حاصل کرنے کے لئے شدید لڑائی ہوگئی، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بس میں خواتین کا رش تھا، سیٹوں کو حاصل کے لئے خواتین مسافر ایک دوسرے سے اُلجھ پڑیں، اس دوران انہوں نے ایک دوسرے کے بال کھینچے اور شدید تکرار ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بس ڈپوکی ایک آرٹی سی بس جونظام آبادسے بھینسہ کی طرف آرہی تھی مدہول بس اسٹینڈ پر بس روکنے کے دوران کچھ خواتین سیٹوں کوحاصل کرنے کیلیے لڑ پڑیں، اس دوران انہیں بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    خواتین میں اس دوران شدید لڑائی شروع ہوگئی، بس میں موجود دیگر مسافروں نے خواتین کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا، جس کے بعد بس بھینسہ کی طرف روانہ ہوگئی۔

    نوعمر لڑکے شہری کو قتل کرنے کے بعد لاش سڑک پر گھسیٹتے رہے

    واضح رہے کہ مہالکشمی اسکیم کے آغاز کیساتھ ہی مسافروں کوبھینسہ سے نظام آبادتک کا سفر کرنے کیلیے تین سے چارگھنٹے کی مشقت کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور رش کے باعث بس میں کھڑے ہوکر سفر کرنا پڑتا ہے۔

  • سعودی عرب: عجیب و غریب ویڈیو وائرل

    سعودی عرب: عجیب و غریب ویڈیو وائرل

    سعودی عرب کے شہر میں ٹرک کے پچھلے حصے سے لٹک کرسفر کرنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    سعودی دارالحکومت ریاض میں میں ایک عجیب و غریب ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو ایک ٹرانسپورٹ گاڑی کے پچھلے دروازوں سے لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو  پر لوگ حیرت کا اظہار کررہے، خاتون شہر کے مرکزی تجارتی علاقے میں تیز رفتار ٹریک سے گزرنے والے ٹرک کے  پچھلے حصے کے دروازے کو پکڑے ہوئے کھڑی ہے۔

    ٹرک ڈرائیور نے ایک پیڈسٹرین برج پر گاڑی روکی  تو خاتون تیزی سے اتر کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو پر ایک خاتون نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’ٹرک کے  پچھلے حصے کے دروازے کو پکڑ کر سفر کرنے والی خاتون کا تعلق انڈونیشیا کی ہے‘, ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’خدانخواستہ اس کا ہاتھ اگر پھسل جاتا اور وہ گرتی تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔

  • کپل دیو اپنی سالگرہ پر جھوم اُٹھے، ویڈیو وائرل

    کپل دیو اپنی سالگرہ پر جھوم اُٹھے، ویڈیو وائرل

    سابق بھارتی آل راﺅنڈر کیپل دیو نے اپنی 65ویں سالگرہ پر ماضی کے مشہور گانے پر اہلیہ کے ہمراہ جھومتے رہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر سابق بھارتی آل راﺅنڈر کیپل دیو کی ایک ویڈیو تیزی کی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ماضی کے مشہور گانے گلابی آنکھوں پر اہلیہ کے ہمراہ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کپل دیو کے ماضی کے مشہور ومعروف ادکار دیو آنند کے جیسے ڈانس مووزو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب ورلڈ کپ 1983 کے فاتح کپتان کپل دیو کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کو سالگرہ کی مبارکباد بھیجی ہے۔

    بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ ’ٹیم انڈیا کے عظیم آل راؤنڈر کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد‘۔ اس کے ساتھ بی سی سی آئی نے کپل دیو اور ان کے متاثرکن بین الاقوامی اعدادوشمار کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

     6 جنوری 1959 کو پیدا ہوئے کپل دیو کرکٹ کی تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میں 400 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 5,000 سے زیادہ رنز بنائے۔

  • ساس پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، بہو گرفتار

    ساس پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، بہو گرفتار

    کیرالہ: عمر رسیدہ خاتون کو سرعام زدوکوب کرنے والی بہو کے کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے ایک مرتبہ پھر بہو کے ہاتھوں معمر ساس پر تشدد کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    یہ شرمناک واقعہ کیرالہ کے ایک ضلع میں پیش آیا، 37 سالہ منجو نے اپنی 80سالہ ساس پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا یر وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 80 سالہ معمر خاتون کو ایک کمرے میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں منجو اور دو بچے بھی موجود تھے۔

    منجو کو بوڑھی عورت پر چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ اسے کمرے سے باہر جانے کو کہتی ہے جب اس کی ساس بات نہیں سنتی تو منجو خاتون کو پیچھے سے دھکا مار کر گرا دیتی ہے۔

    کیرالہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد منجو کو جمعرات کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف مینٹیننس اینڈ ویلفیئر آف پیرنٹس اینڈ سینئر سٹیزنز ایکٹ کی دفعہ 24 اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 308 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کس نے بنائی ہے، تاہم ملزم کو اس شخص کی طرف قابل اعتراض اشارہ بھی دیکھا گیا۔

    پولیس افسر کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر منجو بوڑھی عورت کو کچھ عرصے سے تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی، دریں اثنا، کیرالہ ہیومن رائٹس کمیشن نے اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر حملہ کے واقعہ میں اپنے طور پر مقدمہ درج کردیا ہے۔

  • ایوشمان بھی موئے موئے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے، کنسرٹ کی ویڈیو وائرل

    ایوشمان بھی موئے موئے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے، کنسرٹ کی ویڈیو وائرل

    دہلی: بالی وڈ اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانہ بھی سوشل میڈیا موئے موئے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔

    سوشل میڈیا پر کوئی چیز وائرل ہوتی ہیں تو صارفین اس پر دلچسپ ریلز بنانا شروع کردیتے ہیں اور اس وائرل ٹرینڈ کو فنکاروں سمیت ہر کوئی فالو بھی کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ’لوکنگ لائک آ واؤ‘ وائرل ہوا جسے دیکھ کر شوبز شخصیات نے بھی اس پر ریلیز بنائیں اب یہ ٹرینڈ پرانا ہوا تو اس کی جگہ ’موئے موئے‘ نے لے لی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ ریلز بناکر شیئر کررہے ہیں۔

    ’موئے موئے کیا ہے‘ سوشل میڈیا پر کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟

    اب بھارت کے گلوکار ایوشمان کھرانہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں لائیو کنسرٹ پر’موئے موئے‘ پرفارم کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اسٹیج پر لائیو پرفارم  کررہے ہیں تاہم اس دوران ایک دلچسپ موڑ آیا اور  ایوشمان کھرانہ نے ’’موئے موئے‘‘ گانا گانا شروع کردیا۔

    اس وائرل ٹرینڈ گانے پر اداکار و گلوکار  کے جوش و خروش ویڈیو پر صارفین نے اپنے ردعمل اظہار کیا ہے، ایک صارف نے لکھا ’’ایوشمان کے لیے موئے موئے کا اپنا ورژن ریلیز کرنے کی درخواست سرکاری طور پر کی جاتی ہے‘‘۔

    ایک اور پرستار نے تبصرہ کیا ’’گوزبمپس ہو گئے، کنسرٹ میں موئے موئے غیر متوقع تھا، ایک اور صارف نے لکھا ’’یہ جادوئی تھا‘‘۔

  • گھر کے بیڈروم میں چیتا گھس آیا، ویڈیو وائرل

    گھر کے بیڈروم میں چیتا گھس آیا، ویڈیو وائرل

    جانوروں کی ریسکیو ٹیم نے ناسک کے گھر سے چیتے کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے اپنی تحویل میں لے لیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح جانوروں کی ریسکیو ٹیم نے پولیس کے ساتھ مل کر تیندوے کو گھر سے ریسکیو کیا۔

    سابقہ ٹوئٹر (ایکس) پر پوسٹ ہونے کے بعد سے ویڈیو نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر خاص توجہ حاصل کرلی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ٹیم گھر میں موجود بیڈروم سے ایک تیندوے کو اٹھائے باہر لے جارہی ہے، جبکہ ساتھ ہی پولیس اہلکار بھی موجود ہے۔ جبکہ گھر کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    یہ پوسٹ دو روز قبل سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔ پوسٹ ہونے کے بعد سے، اس پر پانچ لاکھ سے زیادہ کمنٹس کئے گئے، جبکہ 2000 سے زیادہ لائکس بھی ہیں۔

  • ورلڈ کپ فائنل میں شکست:‌ بھارتی شائقین کے رونے کی ویڈیو وائرل

    ورلڈ کپ فائنل میں شکست:‌ بھارتی شائقین کے رونے کی ویڈیو وائرل

    آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی شائقین رو پڑے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی، فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر کر ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام کر وا دیا۔

    آسٹریلیا کی اس فتح نے بھارتی شائقین کو مایوس کر دیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک مداح کو میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مداح نے روتے ہوئے کہا کہ ’’ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں، ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہماری ٹیم ایک بار پھر مضبوط بنیں گے۔

    یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی بھی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فائنل میں شکست کے بعد بھارتی بولر محمد سراج کو دیگر کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔بھارت کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں بھی بظاہر آنسو دکھائی دیے۔

  • سارہ علی خان کی پارٹی میں کارتک آریان کی انٹری، ویڈیو وائرل

    سارہ علی خان کی پارٹی میں کارتک آریان کی انٹری، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکار کارتک آریان اپنی سابقہ گرل فرینڈ سارا علی خان کی دیوالی پارٹی میں شرکت کر کے سب کو حیران کردیا۔

    اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں مشہور بھارتی ٹاک شو کافی ود کرن کے سیزن 8 میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اور کارتک کے بریک سے متعلق بات کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    یہ پارٹی گزشتہ روز  پٹودی خاندان کی صاحبزادی سارا علی خان نے اپنے گھر مذہبی تہوار ’دیوالی‘ کی مناسبت سے رکھی جس میں بالی وڈ کے ساتھی اداکار بھی مدعو تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اس پارٹی میں سارا علی خان کے سابق بوائے فرینڈ کارتک آریان، اداکارہ اننیا پانڈے، ادتیا رائے کپور  و دیگر اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو زینت بخشی۔

    سارہ علی خان  ماضی میں کارتک آریان کو ڈیٹ کر چکی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ جب آپ کسی کے ساتھ کوئی تعلق بناتے ہیں، چاہے وہ آپ کے دوست ہوں، چاہے وہ تعلق پیشہ ورانہ ہو یا پھر رومانوی ہو جیسے کہ اگر میں نے کسی کے ساتھ کوئی تعلق قائم کیا میں نے اس تعلق کو اپنا وقت دیا تو ظاہر ہے جب وہ تعلق ختم ہوتا ہے تو انسان کو تکلیف ہوتی ہے۔

  • سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد دیپیکا کی نئی ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد دیپیکا کی نئی ویڈیو وائرل

    اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی شو میں متنازع بیان پر سوشل میڈیا  پر نقید کا نشانہ بننے کے بعد اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر  کی ہے۔

    گزشتہ دنوں بھارتی فلمساز و پروڈیوسر کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں دیپیکا پڈوکون ایک ایسا بیان دیا تھا جس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔

    شو میں اداکارہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ رنویر کے ساتھ تعلق میں آنے کے بعد بھی دوسرے مردوں سے مل رہی تھیں لیکن دماغ میں خود کو رنویر سے ہی جوڑ چکی تھیں۔

    اس بیان کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دیپیکا پڈوکون کو شدید تنقید کا سامنا تھا، تاہم اسی تنقید کے دوران  اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ ایک ایسے ڈائیلاگز پر لپ سنک کر رہی ہیں جو آج کل انسٹاگرام رییلز پر ٹرینڈنگ میں ہے۔

    ہلکے گلابی لباس میں ملبوس اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان الفاظ پر لپ سنک کر رہی ہیں  بہت خوبصورت، بے حد دلکش، بالکل واؤ لگ رہی ہوں۔