Tag: ویڈیو وائرل

  • سلمان خان کی رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل

    سلمان خان کی رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی اداکار سلمان خان نے حال ہی میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان باکسنگ میچ میں شرکت کی۔

    بھارتی اداکار سلمان خان نے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ساتھ میچ کا لطف اٹھایا جس کی تصویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ایک ویڈیو میں سلمان خان کو وی وی آئی پی سیٹوں پر میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کے ساتھ جارجینا بیٹھی ہوئیں ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو ان کے پاس بیٹھے اور میچ میں پوری طرح مگن نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    ‏ستاروں سے بھرے کھیلوں کے اِس ایونٹ کے لئے سلمان خان نے سادہ سفید ٹی شرٹ پہنا ہوا تھا, ‏دوسری جانب النصر کے کھلاڑی نے گیم نائٹ کے لیے نیوی بلیو شرٹ پہن رکھی تھی۔ ‏‏

    سلمان خان اور رونالڈو کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور تبصرے جاری ہے۔

    وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ عظیم ترین فٹبالر اور عظیم ترین اداکار ایک ساتھ۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جلوا ہے بھائی جان کا۔

  • اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل

    اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل

    کیرالہ: سوشل میڈیا پر لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    شاہ رخ خان، عمران ہاشمی، انیل کپور اور رنبیر سنگھ کے بعد اب بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کے ساتھ غیرمعمولی مشابہت رکھنے والا سدھاکر پربھو بھارتی ریاست کیرالہ میں چائے کا ایک ہوٹل چلاتا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار کے ہمشکل نے شارٹس اور شرٹ کے ساتھ چشمہ بھی پہنا ہوا ہے جسے دیکھ کر رجنی کانت کے مداح حیران رہ گئے۔

    واضح رہے کہ ان دنوں رجنی کانت اپنی نئی آنے والی فلم ‘تھلائیور 170′ کی شوٹنگ پر کام کررہے ہیں، ‘تھلائیور 170′ رجنی کانت کے کیریئر کی 170ویں فلم ہوگی جوکہ اداکار کے لیے کافی اہمیت کی حامل ہوگی، اس فلم میں امیتابھ بچن اور رجنی کانت اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

  • خاتون کا اپنی ساس پر تشدد، افسوسناک ویڈیو وائرل

    خاتون کا اپنی ساس پر تشدد، افسوسناک ویڈیو وائرل

    بھارت میں مہاراشٹر کے تھانے میں ایک خاتون کے خلاف ساس پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی ساس کو گھر سے باہر نکالنے کے لئے گھسیٹ رہی ہے،جس سے خاتون کی ساس زمین پر گر جاتی ہے، ویڈیو میں ایک تیسری خاتون کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو گھر میں کام کرتی نظر آرہی ہے، مگر وہ مداخلت نہیں کرتی۔

    مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمہ کی ساس کی جانب سے کوپری پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی اطلاع دینے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

    تاہم پولیس نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    وائرل ویڈیو کا آغاز یہاں سے ہوا کہ ملزمہ خاتون اپنی بوڑھی ساس، جو کہ صوفے پر بیٹھی نظر آرہی ہے، کو گھر سے نکل جانے کے لیے کہہ رہی ہے۔ جب ساس انکار کرتی ہے تو خاتون نے اسے مارا پیٹا اور اسے زبردستی صوفے سے دھکیل کرباہر نکالنا چاہا۔

    اس دوران بوڑھی خاتون فرش پر گر جاتی ہے اور اپنے کپڑے ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرنے لگتی ہے، ملزمہ خاتون کو اس دوران ایک فون کال آتی ہے، جس سے وہ بات کرنے میں مصروف ہوجاتی ہے، اس کے بعد وہ واپس اپنی ساس کے پاس جاتی ہے اور انہیں دوبارہ گھسیٹنے لگتی ہے۔

  • سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک

    سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک

    کراچی: سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اسرائیل کے حق میں ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات پر اسپیشلائزڈ یونٹس نے تحقیقات شروع کردی۔

    آئی جی سندھ کے نوٹس کے بعد اچانک سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی، پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون کانسٹیبل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔

    پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کانسٹیبل 2019 میں کورنگی، 2021 میر پور خاص تعینات ہوئی، لیڈی کانسٹیبل پر اپریل 2023 میں بھی جرمانہ ہوچکا ہے۔

  • روسی وزیر خارجہ کی طنز سے بھرپور ویڈیو وائرل

    روسی وزیر خارجہ کی طنز سے بھرپور ویڈیو وائرل

    ماسکو: روسی وزیر خارجہ کی طنز سے بھرپور ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو گزشتہ برس کی ہے، یہ کلپ دو ممالک کے درمیان جنگوں سے متعلق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی وزیرِ خارجہ کا گزشتہ برس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں اگرچہ وہ یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے جواب دے رہے ہیں تاہم فلسطین کا خصوصی حوالہ انھوں نے بہ طور طنز دیا۔

    سرگئی لاوروو کا مطلب تھا کہ یوکرین پر جو لوگ روسی حملے پر سخت تنقید کر رہے ہیں انھیں نہ تو افریقہ دکھائی دے رہا ہے، نہ مشرق وسطیٰ اور نہ ہی فلسطین پر اسرائیلی قبضہ۔

    ویڈیو میں سرگئی لاروو کہہ رہے ہیں کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے اگر آپ کو نیند نہیں آ رہی تو آپ تصور کریں کہ یہ سب افریقہ میں ہو رہا ہے، یہ سمجھیں کہ یہ مشرق وسطیٰ میں ہو رہا ہے۔

    حماس نے اسرائیلی شہر عسقلان پر راکٹ برسا دیے

    سرگئی لاوروو نے مزید کہا کہ ’’تصور کریں کہ یوکرین فلسطین ہے اور روس امریکا ہے تو آپ سکون میں آ جائیں گے۔‘‘

  • شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ شرارتیں، ویڈیو وائرل

    شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ شرارتیں، ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی بیٹے اذہان کے ساتھ سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ساتھ گزارے گئے بہترین لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

    اسٹار کرکٹر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دورانِ ڈرائیونگ اپنے بیٹے اذہان سے کہہ رہے ہیں کہ منی راک آپ ایک چیز تو کر کے دکھائیں؟

    والد کی فرمائش پوری کرتے ہوئے بیٹا اپنی بھنووں کو حرکت دینے لگتا ہے جس پر شعیب ملک بہت خوش ہوتے ہیں۔

    کچھ دن قبل  بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک نے بیٹے کیساتھ کار میں بیٹھے تصاویر شیئر کیں تھیں جنہیں خوب پسند کیا گیا تھا ۔

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی جس سے ان کا بیٹا اذہان ہے۔ مگر اب گزشتہ کچھ عرصے سے یہ دونوں ایک ساتھ نظر نہیں آ رہے ہیں۔

  • یشما گل بھی فلم باربی کے رنگ میں رنگ گئی، ویڈیو وائرل

    یشما گل بھی فلم باربی کے رنگ میں رنگ گئی، ویڈیو وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل بھی ہالی وڈ فلم باربی کے رنگ میں رنگ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اے آر وائی ڈیجیٹل کے  ڈرامہ پیار کے صدقے کی مشہور اداکارہ یشما کی ویڈیو کے چرچے ہیں، ویڈیو میں انہیں پنک  کلر کے منفرد لباس میں رقص کرنے ہوئے دیکھا جاسکتا یہے۔

    اداکارہ نے انسٹا گرام پر ریلیز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تم پہلی بار میں دیوانہ کرگئے‘‘ ان کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح ان کی ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ یشما گل متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، کنزا ہاشمی، منسا ملک، لیلیٰ واسطی، فرقان قریشی، گل رعنا، فہد شیخ، مہوش قریشی ودیگر شامل تھے۔

    یشما سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔

  • نڈر خاتون نے چور کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، ویڈیو وائرل

    نڈر خاتون نے چور کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: تلنگانہ کی ایک خاتون نے اپنے گھر میں آنے والے ڈاکو کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا، گھر میں نصب کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو نے خاتون پر لوہے کی راڈ سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے خاتون نے بہادری سے ناکام بنایا۔

    وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پوش حملہ آور لوہے کی سلاخ لئے خاتون پر حملہ کرنے کے لئے چھپ کے کھڑا تھا، حملہ آور نے گھر کی گھنٹی بجائی، جس پر خاتون نے گھر کا دروازہ کھول دیا۔

    جیسے ہی خاتون یہ دیکھنے کے لیے قریب پہنچی کہ باہر کون ہے، ڈاکو اس پر جھپٹا اور اسے لوہے کی سلاخ سے مارنے کی کوشش کی، خاتون نے مختصر جدوجہد کے دوران حملہ آور کو موقع سے فرار ہونے پر مجبور کردیا ۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکو خاتون کے گھر میں گھس آیا اور اس پر حملہ کرنے کی نیت سے کونے میں چھپ گیا، تاہم خاتون نے اچھی حکمت عملی سے حملہ آور کو اس کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

    مذکورہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین حملہ آور کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر خاتون کی تعریف کررہے ہیں۔

    حملہ آور نے خاتون کا منہ بند کرنے کی کوشش بھی کی لیکن خاتون کی کوشش نے اسے ناکام بنادیا، اگرچہ ڈاکو نے اس پر دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے ہار ماننے سے انکار کر دیا۔ خاتون کی شدید مزاحمت پر ڈاکو بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

    خاتون کی جانب سے بعد میں پولیس کو شکایت درج کرائی گئی کہ ڈاکو اس سے 7گرام کی سونے کی چین چھین کر فرار ہوگیا ہے۔

  • اداکارہ دانیہ انور کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    اداکارہ دانیہ انور کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ ’تیرے عشق کے نام‘ کے سیٹ سے اداکارہ و ماڈل دانیہ انور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    دانیہ انور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ ایک اور دن ایک نئے لک کے ساتھ‘ ۔‘

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TherealDaniaEnwer (@dania_enwer)

    یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام’ میں تزمین انصاری کا کردار ادا کررہی ہیں، اداکارہ کا اس ڈرامے میں 11ویں ایپی سوڈ میں انٹری ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TherealDaniaEnwer (@dania_enwer)

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں حبا بخاری، اسامہ خان، زاویار نعمان، یشما گلاداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں، اس کے علاوہ اس ڈرامے میں جمال شاہ، ندا ممتاز، اریشہ رضی خان، نادیہ افغان، ساجد شاہ اور منزہ عارف بھی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TherealDaniaEnwer (@dania_enwer)

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے۔

    یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں دانیہ انور نے اشنا شاہ (عائشہ) کی بڑی بہن ’بانو‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فیروز خان، اسرا غزل، جاوید شیخ، صبا فیصل، جینیس ٹیسا ودیگر شامل تھے۔

  • معصوم بچہ واشنگ مشین کے ڈرائر میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل

    معصوم بچہ واشنگ مشین کے ڈرائر میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل

    چھوٹے بچوں کو اپنے اردگرد کی ہر چیز کے بارے میں ہمیشہ اپنے والدین سے اضافی توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ والدین کو ہر وقت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ ان کے بچوں کی ذرا سی لاپرواہی بھی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔

    حال ہی میں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ کھیل کے دوران واشنگ مشین کے ڈرائر میں پھنس گیا۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دو فائر فائٹرز کو واشنگ مشین کے ڈرائر میں پھنسے ایک چھوٹے بچے کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، فائر فائٹرز نے ایک بچے کو بچایا جو واشنگ مشین میں پھنس گیا تھا۔ کپڑوں کو سکھانے والے ڈرائر میں پھسنے کے بعد بچہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔

    اطلاعات کے مطابق چھوٹا بچہ کھیل رہا تھا جب وہ غلطی سے واشنگ مشین کے ڈرائر میں گھس گیا اور اس کا پورا جسم اس کے اندر پھنس گیا جب اس کی ماں کی توجہ کچھ لمحے کے لئے اس سے ہٹی،جیسے ہی بچہ رویا تو اس کی ماں اس کی جانب متوجہ ہوئی اور بچانے کے لئے دوڑی۔

    اپنے بچے کو ڈرائر سے آزاد کرانے کی متعدد کوششوں کے باوجود، اس نے بالآخر ہیلپ لائن نمبر پر کال کی، اور صورتحال بیان کرتے ہوئے فوری مدد کی درخواست کی۔

    دو فائر فائٹرز نے فوری طور پر کال کا جواب دیا اور گھنٹوں کی محنت کے بعد، انہوں نے کامیابی سے بچے کو ڈرائر سے آزاد کرایا۔