Tag: ویڈیو وائرل

  • عدالت نے دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

    کراچی: مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں عدالت نے ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اور کہا کہ ایف آئی اے اگر چاہے تو جیل میں جا کر ان سے تفتیش کر سکتی ہے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

    دانیہ شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ انھوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں، یہ سب جائیداد کی وجہ سے میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کو ویڈیوز وائرل کرنے کے سلسلے میں درخواست دی تھی۔

  • ’پہلے میں بالکل ٹھیک تھا‘۔۔۔۔ ہربھجن سنگھ کی ویڈیو وائرل

    ’پہلے میں بالکل ٹھیک تھا‘۔۔۔۔ ہربھجن سنگھ کی ویڈیو وائرل

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    بھارتی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ انسٹاگرام پر کئی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں، جس میں اکثر ویڈیو میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آتے ہیں۔

    اسی طرح ہربھجن سنگھ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں بھارتی کرکٹر کہتے ہیں کہ پہلے میں بالکل ٹھیک تھا، پھر میں نے انگلش  سیکھ لی ’ ناؤ آئی ایم فائن‘۔

    ہربھجن سنگھ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں ’انگلش میڈیم ‘ لکھا ہے۔

    اس کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

    اس ویڈیو میں بھی وہ مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کررہے ہیں، جس میں انکی بیوی ان سے پوچھتی ہیں کہ’ یار میرے بال سفید ہو رہے ہیں واٹ شلڈ آئی ڈو(میں اس کیلئے کیا کرو)۔

    جس پر ہر بجھن سنگھ ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کرتے ہوئے کپتے ہیں کہ ’یو شڈ ڈائے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Geeta Basra (@geetabasra)

  • ویڈیو: انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کپتان رو پڑے

    ویڈیو: انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کپتان رو پڑے

    ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان روہت شرما کی نم آنکھوں والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    گزشتہ روز کے میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو  انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

    سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو ایک بھی وکٹ نہ لینے پر شائقین کی جانب سے اپنی ٹیم اور بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، ساتھ ہی کپتان کی کارکردگی پر بھی شائقین نے سوال اٹھاتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔

    انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ڈگ آؤٹ میں آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ روہت شرما کو حوصلہ دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نےکپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کی 170 رنز کی شراکت داری کی بدولت با آسانی پورا کرلیا۔

  • رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں ٹریفک پولیس اہل کار کی پٹائی، ویڈیو وائرل

    رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں ٹریفک پولیس اہل کار کی پٹائی، ویڈیو وائرل

    کراچی: رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں ٹریفک پولیس اہل کار کی پٹائی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ڈیفنس 26 اسٹریٹ پر ایک رکشہ ڈرائیور کی بدمعاشی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک پولیس اہل کار پر تشدد کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، ٹریفک پولیس اہل کار کو سڑک پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    ویڈیو میں ایک رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک پولیس اہل کار کو مارتے دیکھا جا سکتا ہے، ٹریفک اہل کار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تاہم رکشہ ڈرائیور اسے مارتا رہا، آس پاس جمع لوگ بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

    دوسری طرف ٹریفک پولیس حکام نے ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹریفک ساؤتھ کو فوری انکوائری اور کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اور ٹریفک اہل کار کے درمیان لڑائی کس بات پر شروع ہوئی۔

  • فیکٹری میں خونخوار جانور داخل، ملازمین کا کیا بنا؟ ویڈیو وائرل

    فیکٹری میں خونخوار جانور داخل، ملازمین کا کیا بنا؟ ویڈیو وائرل

    بھارت کی ایک فیکٹری میں بن بلائے مہمان نے داخل ہوکر خوف و ہراس پھیلا دیا، چھ گھنٹے بعد تیندوے کو فیکٹری سے باہر نکالا گیا۔

    جنگلی جانور کے فیکٹری میں داخل ہونے کا واقعہ بھارتی شہر پونے کی ایک کار بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا جہاں کئی گھنٹے تک کام بند رہا اور ملازمین کو فیکٹری سے بحفاظت باہر نکالا گیا۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوئی جس میں تیندوے کو فیکٹری کا آزادنہ دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تیندوے کو چھ گھنٹے بعد محکمہ جنگلی حیات نے بے ہوشی کی دوا دیکر فیکٹری سے نکالا اور جنگل میں بحفاظت چھوڑ دیا۔

  • وزیرستان کے شہری کا قتل، فوٹیج سامنے آ گئی (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

    وزیرستان کے شہری کا قتل، فوٹیج سامنے آ گئی (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے شہری شیر محمد کے افسوس ناک قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے قتل کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت سہراب گوٹھ تھانے میں درج کر دیا ہے، سرکار کی مدعیت میں اس لیے مقدمہ درج کیا گیا کیوں کہ مقتول کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کا تعلق وزیرستان سے ہے، ابتدائی طور جو معاملہ سامنے آیا ہے وہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، اہل کاروں کو موقع واردات سے 9 ایم ایم کے دو خول ملے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شیر محمد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، فوٹیج کے مطابق شیر محمد کو موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے قتل کیا تھا۔

    مقتول الاصف اسکوائر کباڑ مارکیٹ میں لوڈنگ گاڑی چلاتا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مقتول کباڑ مارکیٹ میں سوزوکی کے قریب آیا، اور گاڑی کے پاس کھڑا ہو گیا، اسی دوران موٹر سائیکل سوار قاتل موقع پر پہنچ گئے۔

    مقتول پر موٹر سائیکل پر سوار دونوں قاتلوں نے فائرنگ کی، ایک قاتل نے ہیلمٹ جب کہ دوسرے نے منہ پر کپڑا لپیٹ رکھا تھا۔

  • بے رحم باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی کی پٹائی، ویڈیو وائرل (حساس دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

    بے رحم باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی کی پٹائی، ویڈیو وائرل (حساس دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

    کراچی: شہر قائد کے ایک علاقے میں گلی کے اندر بے رحم باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، مذکورہ شخص گرفتار ہو گیا تاہم معافی نامے پر چھوڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال، راجپوت کالونی میں 7 سالہ بچی پر اس کے والد ساجد حسین نے بہیمانہ تشدد کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے والد کو حراست میں لیا، بعد میں تحریری معافی نامہ جمع کروانے کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں بیٹی کی پٹائی کے دل دوز مناظر بہت حساس ہیں، اس لیے کم زور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں، بے رحم باپ نے ایک موقع پر سخت طیش کے عالم میں ننھی بچی کو ہاتھوں میں بلند کر کے زمین پر پٹخ دیا۔

    مبینہ ٹاؤن پولیس کے مطابق گلشن اقبال راجپوت کالونی میں ظالم باپ نے معصوم بچی پر سرعام تشدد کیا تھا، بے رحم باپ کی کم سِن بیٹی سے مار پیٹ کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ظاہم باپ نے کم سِن بیٹی کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچی زخمی ہو گئی۔

    مشتعل شخص کو اہل علاقہ کی مداخلت پر بھی رحم نہ آیا، وہاں سے دور لے جا کر گلی میں بھی بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا، مار پیٹ کے دوران بچی چیخیں مار مار کر روتی رہی، زخمی بچی باپ سے معافی بھی مانگتی رہی لیکن ظام کو پھول جیسی بچی پر رحم نہ آیا۔

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے بچی کے والد ساجد حسین کو حراست میں لیا، تاہم اس کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تنبیہ کر کے چھوڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق بچی کے والد نے تحریری معافی نامہ تھانے میں جمع کرایا ہے، والد ساجد حسین گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے، اور معاشی مسائل کی وجہ سے ذہنی تناوٴ کا شکار رہتا ہے۔

    پولیس کے مطابق بچی کی والدہ گھروں میں کام کرتی ہے اور والد بھی محنت کش ہے، 4 بچے گھر پر اکیلے رہتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

    والد نے پولیس کو بیان دیا کہ سات سالہ بیٹی اچانک گم ہو گئی تھی، جس پر مجھے سخت پریشانی میں غصہ آ گیا، لیکن آئندہ کبھی بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا، مجھے اپنے عمل پر سخت پشیمانی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دوبارہ بچوں سے ناروا سلوک نہ کیا جائے۔

  • مشن امپاسبل 7: ٹرین کا انجن پہاڑی سے گر پڑا، ویڈیو وائرل

    مشن امپاسبل 7: ٹرین کا انجن پہاڑی سے گر پڑا، ویڈیو وائرل

    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ کا ایک سین سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہا ہے جس میں ٹرین کا انجن پہاڑی سے گرایا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر مشن امپاسبل کے نئے حصے میں واپس لوٹ رہے ہیں جس کی شوٹنگ جاری ہے، مشن امپاسبل کے نئے حصے کے لیے ٹرین کے انجن کے پہاڑی سے گرنے کا منظر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہا ہے۔

    اس سین کو برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں 20 اگست کو فلمایا گیا تھا اور مقامی فوٹوگرافر نے اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے ٹویٹر پر شیئر کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by VillagerJim (@villagerjim)

    رپورٹس کے مطابق ٹام کروز بھی اس موقع پر موجود تھے اور ہیلی کاپٹر سے انجن کے گرنے کا مشاہدہ کررہے تھے۔

    فوٹو گرافر جم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 5 ماہ سے ہم نئی مشن امپاسبل فلم کے اس سین کا انتظار کررہے تھے جس میں ٹرین کو پہاڑی سے نیچے گرایا گیا، ٹام بھی وہاں موجود تھے۔

    فوٹو گرافر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ٹام کروز کو خود ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا۔

    اس ٹرین انجن کو کچھ دن پہلے اس گاؤں میں پہنچایا گیا تھا اور اس سین کے لیے فلم کی ٹیم نے خصوصی طور پر ٹریک تیار کروایا تھا۔

    ٹام کروز اکثر اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کر چکے ہیں اور کئی مواقع پر ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی۔

    یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز مشن امپاسبل کی ساتویں فلم ہے، سیریز کی ساتویں فلم میں ٹام کروز کے ساتھ اداکارہ ونیسا کربی، ربیکا فرگوسن، ہائلے ایٹویل، سائمن پیگ اور ہینری زیمی سمیت دیگر اداکار موجود ہیں۔

    فلم کی ریلیز کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں تاخیر کا شکار ہوچکی ہے اور شوٹنگ کو بھی متعدد مرتبہ کیسز یا دیگر مشکلات کے باعث روکا گیا۔

  • پولیس سے شادی کی گزارش کرنے والے ڈھائی فٹ کے عظیم کو دلہن مل گئی

    پولیس سے شادی کی گزارش کرنے والے ڈھائی فٹ کے عظیم کو دلہن مل گئی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ڈھائی فٹ قد کے مالک عظیم منصوری کی دلہن کی تلاش ختم ہوگئی، انہیں اپنی پسند کی شریک حیات مل گئی جس کا قد بھی انہی کی طرح ڈھائی فٹ ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عظیم منصوری نے کچھ عرصہ قبل پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس سے اپنے لیے دلہن ڈھونڈنے کی گزارش کی تھی، اس وقت ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی تھی کہ ہر شخص انہیں پہچاننے لگا تھا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ راتوں رات مشہور ہوگئے تھے اور ملک کے مختلف حصوں سے ان کے لیے رشتے آنے لگے۔ ان ڈھیر سارے رشتوں میں عظیم منصوری نے ہاپوڑ کی رہائشی بشریٰ کو اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔ بشریٰ کا قد بھی ڈھائی فٹ ہے۔

    دونوں کی بات طے پاچکی ہے اور جلد ہی دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ 20 سالہ بشریٰ بی کام سال اول کی پڑھائی کر رہی ہے اور پڑھائی پوری ہونے کے بعد دونوں کا نکاح ہو جائے گا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بشریٰ کی بڑی بہن زویا کا کہنا ہے کہ عظیم اور بشریٰ کی شادی طے ہونے کے بعد ہم سب بہت خوش ہیں اور بشریٰ بہت خوش قسمت ہے کہ اسے عظیم جیسا ہمسفر ملا ہے۔

    بشریٰ کی والدہ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ زویا کے لیے بھی لڑکا دیکھ رہے ہیں اور جلد دونوں بہنوں کا ایک ساتھ نکاح کردیا جائے گا۔

  • اسٹار شپ کامیاب لینڈنگ کے بعد تباہ، ویڈیو وائرل

    اسٹار شپ کامیاب لینڈنگ کے بعد تباہ، ویڈیو وائرل

    اسپیس ایکس کا اسٹار شپ ایس این 10 پروٹوٹائپ اسپیس کرافٹ نے پرواز کے بعد کامیاب لینڈ کی تاہم لینڈ کرتے ہی تباہ ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا گیا، جس میں اسٹار شپ کو لینڈ کرنے کی کامیابی حاصل ہوئی اور ابھی کمپنی کا عملہ کامیابی کا جشن مناہی رہا تھا کہ اسٹار شپ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔

    اسٹار شپ نے امریکی ریاست ٹیکساس سے پرواز بھری اور پھر کامیاب لینڈنگ کی تھی تاہم چند ہی لمحوں بعد وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

    کمپنی کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ یہ مکمل ناکامی نہیں ہے، ٹیم نے زبردست کام کیا اور ایک دن اسٹار شپ کی پروازیں انسانوں اور سو ٹن سامان کو چاند اور مریخ پر پہنچانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

    خیال رہے کہ اسٹار شپ ایس این 10 نےکافی حد تک کامیابی حاصل کرلی تھی، اسکے مقابلے میں دسمبر میں ایس این 8 لینڈنگ کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا جبکہ فروری میں ایس این 9 کو ناکامی کا سامنا ہوا۔