Tag: ویڈیو وائرل

  • با اثر افراد کا خواجہ سرا پر تشدد، ویڈیو وائرل کر دی

    با اثر افراد کا خواجہ سرا پر تشدد، ویڈیو وائرل کر دی

    چونیاں: پنجاب کے شہر چونیاں کے نواحی علاقے الہ آباد میں با اثر افراد نے سوہانہ نامی خواجہ سرا کو اغوا کر کے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی ویڈیو ملزمان نے خود سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقے الہ آباد میں با اثر ملزمان نے 2 ماہ قبل سوہانہ نامی خواجہ سرا کو اغوا کر کے اس پر بہیمانہ تشدد کیا تھا، جس کی ویڈیو اب سامنے آئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں خواجہ سرا کو الٹا لٹکا کر ملزمان کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، معلوم ہوا کہ خواجہ سرا سوہانہ کو چند لوگوں نے فنکشن کے بہانے بلوایا تھا اور پھر ملزمان خواجہ سرا سے 3 روز تک زیادتی اور اس پر تشدد کرتے رہے۔

    خواجہ سرا کے مطابق ملزمان تین روز تک اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، خواجہ سرا کی طرف سے دی گئی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی سے انکار کیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے تاہم با اثر افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، خواجہ سرا کو بھی بعد میں ملزمان سے صلح کرنی پڑی۔

    ملزمان نے صلح کے بعد تشدد کی ویڈیو خود سوشل میڈیا پراپ لوڈ کر دی، جس پر خواجہ سرا نے نئے مقدمے کی درخواست دے دی ہے، واقعے پر ڈی پی او قصور نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

  • بھارتی ڈرامے کا اڑا سوشل میڈیا پر مذاق، ویڈیو وائرل

    بھارتی ڈرامے کا اڑا سوشل میڈیا پر مذاق، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی ڈرامہ ‘عشق میں مر جاواں’ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، ڈرامے کے ایک سین کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے اداکارہ اور ڈرامہ رائٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    بھارتی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کے کردار کو کیلا بین کو کون نہیں جانتا اور ان کا مشہور زمانہ سوال رسوڑے میں کون تھا؟ جس پر انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مذاق کا بھی سامنا رہا،ابھی لوگ وہ سوال بھولے ہی نہیں تھے کہ ایک اور بھارتی ڈرامہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی ڈرامہ ‘عشق میں مرجاواں’ کے ایک سین کی ہے جس میں اداکارہ ہیلے شاہ جو ڈرامے میں ریدیما ونش کا کردار نبھا رہی ہیں اچانک چلتے چلتے دیوار سے ٹکرا کر گر جاتی ہیں۔

    اداکارہ گرنے کے بعد سوٹ کیس میں ایسے فٹ ہوجاتی ہیں جیسے لگے کہ کوئی اس میں لیٹا ہو اور اچانک سے سوٹ کیس بھی خود سے بند ہوجاتا ہے یہ منظر دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں کہ ایسے حقیقت میں کیسے ہوسکتا ہے۔

    سوشل پر ایک صارف پنکج آہوجا نے ڈارمے کی سین پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رائٹرز نے تو ہالی ووڈ فلم ساز کرسٹوفر نولان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    ایک اور صارف شیکھا پانڈے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈرامے کی ویڈیو پر سوال کیا کہ کیا آپ سنجیدہ ہیں۔

    ٹویٹر پر روہت راوت نامی صارف نے کہا کہ میں شرط لگا کہ کہہ سکتا ہوں کہ اس لیول کی سنسنی آپ کو نیٹ فلکس پر نہیں مل سکتی۔

  • بچے کا گلا دبانے والی سفاک ماں کی ویڈیو وائرل

    بچے کا گلا دبانے والی سفاک ماں کی ویڈیو وائرل

    اڑیسہ: بھارتی ریاست اڑیسہ میں بچے کا گلا دبانے والی سفاک ماں کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں خاتون اپنے15 ماہ کے بچے کا گلا دبا رہی ہے۔

    پولیس نے شوہر کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔شوہر نے الزام عائد کیا کہ میری غیر موجودگی میں اہلیہ والدین اور بچے پر تشدد کرتی تھی۔

    متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کی جانب سے بچے اور والدین پر تشدد کی وجہ سے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے تھے تا کہ بیوی کا اصلی چہرا سب کے سامنے آسکے۔

    دوسری جانب خاتون نے اپنے شوہر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر، ساس اور سسر اس پر تشدد کرتے ہیں اور کئی کئی دن تک بھوکا رکھتے ہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ بھوک اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے اس نے بچے کی پٹائی کی۔پولیس نے حقائق کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی۔

  • نکاح سے قبل سارہ خان اور فلک شبیر کے درمیان دلچسپ مکالمہ

    نکاح سے قبل سارہ خان اور فلک شبیر کے درمیان دلچسپ مکالمہ

    کراچی: معروف فنکار سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی آج کل موضوع بحث ہے اور سوشل میڈیا پر ہر طرف دونوں کی شادی کی تصاویر دکھائی دے رہی ہیں۔

    دونوں کی شادی کی مختلف تصاویر شیئر کی جارہی ہیں، حال ہی میں خود سارہ خان نے اپنی شادی کی ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

    ویڈیو میں نکاح سے قبل دونوں کا ایک مختصر مکالمہ دکھایا گیا ہے، سارہ شبیر سے کہتی دکھائی دیتی ہیں کہ آخری بار سوچ لو، جس پر فلک کہتے ہیں کہ اب سوچنے کا وقت گزر گیا، اب قبول ہے کہنے کا وقت ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Couldn’t stop myself from sharing every bit of my wedding. You guys made it even more special MashAllah MashAllah can’t thank Allah Talah enough for this much izzat aur app sab kaa pyaar. Beshak izzat denay wala khuda hai. Lastly, here’s a small thank you note for all the designers and makeup team for making my wedding days even bigger than I ever imagined , from my birthday (14th of July) to the Nikah day(16th of July) Enjoyed every bit of it ALHAMDULILLAH! PS. Very very special thanks to my sister @aishazafaruk for planning all four events so beautifully. You’re the best wedding planner I could ever ask for! We trusted you and you won our trust♥️ and of course @abdulsamadzia for capturing magical moments! ✨ Love to all, Sarah Falak. @abdulsamadzia @hamnaamirjewelry @imranaslammua @meeras.ns @farahandfatima @aishazafaruk

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on

    جوڑے کے ایونٹ مینیجر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ویڈیو سمیت شادی کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    Mhendi laga ke rakhna Dolli Saja ke rakhna! Wearing @humayunalamgirmenswear #falakkidulhan

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1) on

    خیال رہے کہ چند روز قبل سارہ خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے شادی کے لیے ہاں کردی ہے، اس کے بعد انہوں نے اچانک ہی اپنے منگیتر کا نام ظاہر کیا اور پھر یکایک دونوں کی شادی کی مختلف تقاریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

    پے در پے ان سرپرائزز پر سارہ خان کے مداح حیران ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد خوش بھی ہوئے۔ فنکار برادری کی جانب سے بھی دونوں کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

  • شہید امجد صابری کی بیٹی ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مقبول

    شہید امجد صابری کی بیٹی ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مقبول

    کراچی: معروف قوال امجد صابری شہید کی بیٹی حورین کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، لوگوں نے انہیں دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔

    امجد صابری شہید کی بیٹی حورین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اکثر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    https://www.instagram.com/p/CBmhFU4BK1D/?utm_source=ig_web_copy_link

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hoorain Amjad Sabri (@hoorainn._) on

     

    View this post on Instagram

     

    Ek Or vIdeO 🤣

    A post shared by Hoorain Amjad Sabri (@hoorainn._) on

    ان کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر ان کے فالوورز نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ واقعی امجد صابری کی بیٹی ہیں؟

    بعد ازاں حورین نے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے مرحوم والد امجد صابری کے کندھوں پر نظر آرہی ہیں، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہاں میں ہی امجد صابری کی بیٹی ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    Yeah I’m amjad sabri’s daughter❤️🌟

    A post shared by Hoorain Amjad Sabri (@hoorainn._) on

    مداحوں نے ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    https://www.instagram.com/p/CBkkvy1ByAZ/?utm_source=ig_web_copy_link

    خیال رہے کہ قوال امجد صابری کو سنہ 2016 میں رمضان کی ایک سہ پہر ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھا۔ امجد صابری اس وقت روزے کی حالت میں تھے اور رمضان نشریات میں شرکت کے لیے گھر سے نکلے تھے۔

  • ٹک ٹاک اسٹار کو شرمندگی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک اسٹار کو شرمندگی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    نیویارک: امریکا میں ٹک ٹاک اسٹار کی ٹرین میں دودھ اور سیریل پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں ٹک ٹاک اسٹار ایف سی کے جوشی نے مذاق کے طور پر سب وے ٹرین کے فرش پر دودھ اور سیریل پھینکا جو اسے بہت مہنگا پڑ گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار ایک ٹب میں دودھ اور سیریل ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور پھر وہ مسافروں کے قریب بیٹھ کر اسے کھانا شروع کر دیتا ہے اور بعد میں وہ اپنی سیٹ سے اٹھ کر ٹب میں موجود کھانا فرش پر پھینک دیتا اور ایسے دکھاوا کرتا ہے جیسے یہ ایک حادثہ ہو۔

    ایف سی کے جوشی کی جانب سے کھانا پھینکنے کے بعد مسافروں کے پاس کوئی چارہ باقی نہیں رہتا سوائے اس کے وہ اپنی جگہ چھوڑ دیں۔ ٹک ٹاک اسٹار کے جانے کے بعد مجبوری میں گھر سے نکلے مسافروں کو ٹرین کے ڈبے کی صفائی کرنا پڑی۔

    لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • کرونا وائرس: امریکی جیل میں انہونی ہوگئی، ویڈیو وائرل

    کرونا وائرس: امریکی جیل میں انہونی ہوگئی، ویڈیو وائرل

    لاس اینجلس: لاس اینجلس کاؤنٹی کی جیل میں 30 قیدی کرونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کی جیل میں 2 ہفتوں کے اندر 30 قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔شیرف الیکس ولنویفا نے میڈیا بریفنگ کے دوران جیل کی دو یونٹس کی ویڈیو دکھائیں جس میں قیدی نرس کی جانب سے معائنہ کرنے سے قبل گرم پانی کا استعمال کر کے اپنا درجہ حرارت بڑھانے کی کوشش کرتے۔شیرف کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی جانب سے ایسا کرنا مایوس کن ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 30 قیدیوں میں کسی کو بھی بیمار ہونے پر دیکھ بھال کی ضرورت نہیں تھی،حالانکہ کچھ میں معمولی علامات تھیں۔

    کووڈ 19 کے تحت چلائے جانے والے بار ڈیٹا پروجیکٹ کی جانب سے جاری غیر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں کرونا وائرس سے 25 ہزار سے زائد قیدی متاثر جبکہ 350 کے قریب ہلاک ہوچکے ہیں۔

    کیلی فورنیا کی سان برنارڈینو کاؤنٹی میں 5 قیدی کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے لیکن اپریل تک لاس اینجلس کاؤنٹی میں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل کیلی فورنیا میں فیڈرل جیل کے 792 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • 10 سالہ بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ویڈیو وائرل

    10 سالہ بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ویڈیو وائرل

    تومسک: روس میں تیز رفتار کار چلانے والے 10 سالہ بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں لڑکا اپنی چار سالہ بہن کو کہہ رہا ہے کہ پولیس ہمیں نہیں پکڑ سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شہر تومسک میں پولیس نے تیز رفتار کار چلانے والے 10 سالہ بچے کو پکڑ لیا، گاڑی میں لڑکے کی 4 سالہ بہن بھی موجود تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 سالہ بچہ سڑک پر مخالف سمت میں 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے والد کی ٹویوٹا ہائی لینڈر چلا رہا ہے اور اس کے ساتھ اس کی چار سالہ بہن بھی کار میں موجود ہے۔

    ویڈیو میں لڑکا اپنی بہن سے کہہ رہا ہے کہ پولیس ہمیں نہیں پکڑ سکتی جبکہ اس کی بہن کہتی ہے کہ پولیس ہمیں پکڑ کر جیل میں ڈال دے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا، پولیس نے بتایا کہ جب بچہ کار لے کر نکلا اس وقت اس کے والدین شاپنگ کر رہے تھے۔توقع کی جا رہی ہے کہ والدین کو بچوں کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا میں پولیس نے ایک پانچ سالہ بچے کو اپنی والدہ کی گاڑی چلاتے ہوئے ہائی وے سے اس وقت پکڑا جب وہ اپنے جیب خرچ یعنیٰ تین ڈالر سے لیمبرگینی کار خریدنے کیلی فورنیا جا رہا تھا۔

  • سعودی عرب میں ایک امریکی شہری کی ویڈیو کیوں وائرل ہوگئی

    سعودی عرب میں ایک امریکی شہری کی ویڈیو کیوں وائرل ہوگئی

    ریاض: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی اقدامات کی تعریف پر مبنی امریکی شہری کی ویڈیو نے لوگوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم امریکی شہری نے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سعودی اقدامات کی تعریف پر مبنی ایک ویڈیو بنائی، جو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو گئی۔

    ویڈیو کلپ میں امریکی شہری محمد موفلود نے کہا ‘سعودی عرب کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال کر رہا ہے.’

    امریکی شہری نے ویڈیو میں کہا کہ وہ کرونا وبا کے دوران سعودی عرب میں قیام پر خود کو خوش قسمت سمجھ رہے ہیں، کیوں کہ حکومت کسی استثنیٰ کے بغیر ہر بات کا خیال رکھ رہی ہے، یہ سعودی حکومت کا ایک شان دار کارنامہ ہے۔

    ویڈیو میں امریکی شہری نے ہاتھ اٹھا کر دعا بھی کی، انھوں نے اللہ کو پکارا، کرونا وبا دور کر دے اور مملکت سعودی عرب کی پاسبانی کر۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے حکم ہے کہ کرونا کے انفیکشن میں مبتلا ہر مریض کا مفت علاج کیا جائے، سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کے درمیان علاج کے سلسلے میں کوئی امتیاز نہ برتا جائے۔

    اسپتالوں کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بھی کرونا وائرس کے حوالے سے تمام سہولتیں مفت مہیا کی جائیں، آنے والے کسی مریض سے شناختی کارڈ طلب نہ کیا جائے۔

  • شہریوں نے چور کو پول سے باندھ دیا، دل دہلانے والی ویڈیو

    شہریوں نے چور کو پول سے باندھ دیا، دل دہلانے والی ویڈیو

    میکسیکو : میکسیکن شہریوں نے جوتے اور سائیکل چوری کرنے والے شخص کو رنگے ہاھتوں پکڑ کر اسٹریٹ لائٹ کے کمبھے سے باندھ دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق براعظم امریکا میں واقع ملک میکسیکو کی وسطی ریاست گیانا جوٹو میں یہ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں پڑوسیوں نے گھر سے جوتے کی جوڑی اور سائیکل چوری کرنے والے چور شخص کوپول سے باندھ دیا۔

    چور کو پکڑنے اور پول سے باندھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جوان لڑکے جو اسٹریٹ لائٹ کے پول سے پلاسٹک کے شاپر کے ایسے باندھا ہوا ہے جیسے کسی چیز کو لپیٹا گیا ہو۔

    میکسیکن خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واردات کے وقت متاثرہ فیملی گھر  پر نہیں تھے لیکن پڑوسیوں نے جوان کو چوری کرتے دیکھ لیا اور اسے پکڑ کر پول سے باندھ دیا۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی تاحال فرار ہیں۔