Tag: ویڈیو وائرل

  • ننھی بچی کے ٹک ٹاک پر چرچے، ویڈیو وائرل

    ننھی بچی کے ٹک ٹاک پر چرچے، ویڈیو وائرل

    لندن: مختصر ویڈیو کی موبائل اپیلیکیشن ’ٹک ٹاک‘ پر شرارتی بچی نے دھوم مچا دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے ’ویگن‘ سے تعلق رکھنے والی ماں نے اپنی بیٹی کی ایسی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 سالہ ننھی بچی نے شرارت کرتے ہوئے آٹے کی بوری کو کھول کر نہا لیا۔ ’لیلا‘ نامی بچی سر سے پاؤں تک آٹے میں ڈوب گئی۔ ماں نے مذکورہ بچی کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی شایع کی۔

    ’ویکی میکن‘ نامی ماں کا کہنا تھا کہ اس صورت حال کے باعث اب مجھے صفائی کرنے میں بہت مشکل پیش آئے گی۔ خاتون نے مشروب پیتے ہوئے اپنی بیٹی کے کارنامے کیمرے کی آنکھ سے قید کیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی آٹے کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

  • پشتو گلوکارہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    پشتو گلوکارہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    پشاور: نامور پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے بعد معروف پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخواہ میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ صوفیہ کیف کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے عملے نے گلوکارہ کا استقبال بھی کیا۔

    پشتو گلوکارہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں نجی ٹی وی کی تقریب میں گئی تھیں، تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں منعقد ہوئی تھی تاہم صوفیہ کیف کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہیں وہ جرگہ ہال کی ہیں جو لان سے متصل ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وزارت خارجہ کے اہم ترین کمیٹی روم میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ویڈیو حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے اہم بورڈ روم میں صدارتی چیئر پر بیٹھ کر بنائی تھی۔

    وزیراعظم ہاؤس کا وزارت خارجہ میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ میں خاتون کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس لیا تھا۔

    بعدازاں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے اندر کسی متعلقہ شخص نے نہیں روکا، حکمرانوں سے ملنا ہمارا حق ہے۔

  • فلائٹ میں مسافروں کی ہنگامہ آرائی،  ویڈیو وائرل

    فلائٹ میں مسافروں کی ہنگامہ آرائی، ویڈیو وائرل

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن سے آسٹریلیا جانے والی ریان ایئر کی پرواز میں نشے میں دھت مسافروں نے کیبن کریو اور ایئرہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر ثاقب احمد نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے 7 فروری کی ریان ایئر کی پرواز کا تجربہ بیان کیا۔ مسافر ثاقب احمد نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ کبھی دوبارہ ریان ایئر کی پرواز میں سفر نہیں کریں گے۔

    ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن سے آسٹریلیا جانے والی ریان ایئر کی پرواز میں نشے میں دھت مسافروں نے جہاز میں نہ صرف ہنگامہ آرائی کی بلکہ کیبن کریو اور ایئرہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔


    نشے میں دھت مسافروں سے دوسرے مسافر نہ صرف پریشان ہوگئے بلکہ انہیں اپنی جان بھی خطرے میں نظر آ رہی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر نے خاتون سے کسی بات پر بحث شروع کی اور چیخنے چلانے لگا جس پر دیگر مسافر بھی بحث میں شامل ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے جہاز اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

    پولیس نے لڑائی میں ملوث 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا تھا جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

  • پولیس اہلکار کو کس غلطی کی سزا ملی؟

    پولیس اہلکار کو کس غلطی کی سزا ملی؟

    سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار کو پارک کی گرِل سے لٹکا دیکھا جاسکتا ہے، اہلکار سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں مذاق بن گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹ ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار پارک کی باڑ سے لٹکا ہوا ہے اور بڑی کوششوں کے باوجود بھی وہ اپنی ٹانگیں زمین پر نہیں ٹکا پارہا۔

    اس دلچسپ واقعے نے سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کا مذاق بنا دیا، کئی صارفین نے طنزیہ جملے بھی کسے اور کہا یہ پولیس اہلکار ہے یا بچہ جو کھیلتے ہوئے پارکنگ لوہے میں اٹک گیا، کسی کا کہنا تھا کہ شاید اس کو کسی غلطی کی سزا دی جارہی ہے۔ جبکہ کئی صارفین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ مذکوہ ویڈیو فیک ہے۔

    البتہ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ پولیس اہلکار کس طرح پارک کی باڑ سے اٹکا، تاہم اس نے اپنے پھنسے ہوئے کپڑے کو لوہے سے جدا کرنے کے لیے بڑی کوششیں کیں لیکن ناکام ٹھہرا۔ ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ مذکوہ اہلکار نے پارکنگ باڑ سے کود کر باہر آنے کی کوشش کی ہوگی جس کے باعث وہ باڑ میں پھنس گیا۔

  • موبائل فون چھینّے کی ڈرامائی واردات، ویڈیو وائرل

    موبائل فون چھینّے کی ڈرامائی واردات، ویڈیو وائرل

    ماسکو : روس میں ڈاکو نے دیدہ دلیری کی تمام حدیں عبور کرلیں، ڈرمائی انداز میں سب وے اسٹیشن پر نوجوان سے موبائل فون چھین لیا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک ڈاکو تنہا اور بغیر اسلحے کے نوجوان سے میٹرو سب اسٹیشن پر موبائل چھینے آیا اور دلیری کے ساتھ نوجوان سے موبائل فون چھینا اور پھر برقی سیڑھیوں پر دھکا دیتے ہوئے لات بھی ماری۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈکیتی سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو پیدل دوڑتا ہوا سب وے اسٹیشن کی برقی سیڑھیوں کی طرف کھڑے نوجوان کی طرف آتا ہے اور اس سے موبائل فون چھین کر متاثرہ شخص کو سیڑھیوں کی جانب دھکیلا اور لات مار دی۔

    https://youtu.be/73mRcybqqXw

    واقعے کے دوران اسٹیشن پر موجود افراد اپنی کاموں میں مصروف رہے اور کسی نے بھی ڈاکو کو روکنے کی کوشش نہیں کی جس کے باعث اسے مزاحمت کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    روسی پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور متاثرہ نوجوان کو کوئی زخم بھی آئے۔

  • فلمی انداز میں ڈکیتی، ویڈیو وائرل

    فلمی انداز میں ڈکیتی، ویڈیو وائرل

    لندن: برطانیہ میں ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری کی تمام حدیں پار کردیں، فلمی انداز میں جیولری شاپ میں گھس کر قیمتی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں 3 ڈاکو مہنگی ترین گاڑی ’’رینج روور‘‘ میں سونار کی دکان لوٹنے آئے اور دلیری سے جیولری شاپ میں توڑ پھوڑ کی اور قیمتی زیورات لے اڑے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈکیتی سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو گاڑی کے ہمراہ شیشہ توڑتے ہوئے جیولری شاپ میں جاگھسے اور ہتھوڑی سے جیولری ریکس کو توڑا اور سونا بیگ میں بھر کر فرار ہوگئے۔

    واقعے کے دوران شاپ میں موجود خریدار اپنی جان بچا کر بھاگے البتہ ڈاکوؤں کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ مذکورہ واقعے میں ملوث ویگر نامی ڈاکو کو گرفتار کیا گیا جسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم دیگر دو ڈاکو تاحال فرار ہیں۔ پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات گزشتہ سال 25 اکتوبر کو ہوئی۔ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزمان رینج روور کا نمبر پلیٹ تبدیل کرکے وارداتیں کرتے تھے اور یہ گاڑی بھی چوری کی ہے۔

    پولیس حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی اداروں نے دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے عوام سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

  • تیز رفتاری کرنے والے ڈرائیور کے ساتھ حادثہ، ویڈیو وائرل

    تیز رفتاری کرنے والے ڈرائیور کے ساتھ حادثہ، ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: امریکہ میں تیز رفتار ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنانا شہری کو مہنگا پڑ گیا، حادثے میں کار ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کے علاقے گرٹن میں کار ڈرائیور تیز رفتار ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنا رہا تھا کہ موڑ کاٹتے ہوئے گولڈ اسٹار میموریل پل سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق 23 سالہ ڈرائیور کینتھ ہوفلر 102 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ جب اس کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    انتباہ: کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    https://www.facebook.com/189480168163606/videos/2352364555075299/

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کینتھ ہوفلر پر ڈرائیونگ کے دوران لاپروائی برتنے، معطل لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے،انشورنس کے بغیر کار چلانے، غلط موڑ کاٹنے اور ایک اونس سے زیادہ چرس لینے کا الزام ہے۔

    امریکہ کی تیز ترین خاتون ڈرائیور کار حادثے میں ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں امریکہ کی تیز ترین کار ڈرائیورحبسی کومبس نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران حادثے میں جان کی بازی ہار گئی تھیں۔39 سالہ حبسی کو 2013 میں 398 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر تیز ترین کار سوار کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

  • پریشان حاملہ بیوی کیلیے شوہر کا احسن اقدام، ویڈیو وائرل

    پریشان حاملہ بیوی کیلیے شوہر کا احسن اقدام، ویڈیو وائرل

    بیجنگ:چین میں ایک شخص حاملہ بیوی کے لیے سرعام ’انسانی کرسی‘ بن گیا ، اہلیہ کے لیے اس احسن اقدام کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر سے لوگ مذکورہ شخص کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے ایک اسپتال میں شادی شدہ جوڑا کسی کے انتظار میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ تھکن کی وجہ سے حاملہ بیوی کو بیٹھنے کی ضرورت پیش آئی۔

    دونوں نے اطراف میں نظریں دوڑائیں تو کوئی بھی نشست خالی نہ ملی، بیوی کی تھکاوٹ کی شدت کو دیکھتے ہوئے شوہر نے فوری اقدام کیا اور راہداری میں ہی خود کو ’انسانی کرسی‘ بنا کر بیوی کو بیٹھنے کی جگہ فراہم کردی۔

    وہاں موجود ایک شخص نے اس پورے منظر کو کیمرے کے ذریعے موبائل میں ریکارڈ کرلیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کردی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوہر زمین پر بیٹھا ہے اور اس کی پشت پر حاملہ بیوی براجمان ہے۔

    دنیا بھر میں لوگ شوہر کے اس ہمدردانہ رویے اور حاملہ بیوی کی دیکھ بھال کے جذبے کو سراہتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

  • چوری کی واردات کے بعد خاتون چور کیسے زخمی ہوئی؟ ویڈیو وائرل

    چوری کی واردات کے بعد خاتون چور کیسے زخمی ہوئی؟ ویڈیو وائرل

    نیویارک: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک ہوٹل میں چوری کی کامیاب واردات کے بعد خاتون چور بری طرح سے زخمی ہوگئی۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے اوجائی میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں رات گئے دو افراد چوری کی نیت سے داخل ہوئے اور انہوں نے کامیابی سے مال بھی سمیٹا۔

    کامیاب واردات کے بعد چور واپس جارہے تھے کہ اسی دوران ریسٹورنٹ کی چھت گرنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون چور زخمی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے مال سمیٹنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ اسی دوران جب ایک ساتھی نے قدم رکھا تو خستہ حال چھت کا ملبہ نیچے گرگیا۔

    سیکیورٹی ادارے کی جانب سے شیئر کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باروچی خانے کے باہر ایک خاتون اور مرد کھڑے تھے کہ اسی دوران چھت منہدم ہوئی، جس کے نتیجے میں خاتون بری طرح سے زخمی ہوئیں۔

    خاتون کے زخمی ہونے کے بعد اُن کے ساتھی نے فرار ہونے کے بجائے مال سمیٹنے کو ترجیح دی اور اپنی کارروائی کو جاری رکھا، اُس نے کیش کاؤنٹر سے سارے پیسے نکالے اور پھر دونوں وہاں سے نکل گئے۔ پولیس نے ویڈیو شیئر کر کے شہریوں سے مدد مانگی ہے تاکہ دونوں کو حراست میں لیا جاسکے۔ مالک کے مطابق چور کیش ، کھانا اور مہنگی شراب کی بوتلیں لے کر گئے۔

  • پی آئی اے ڈے کیئر سینٹرمیں بچوں پرتشدد کی ویڈیو، انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

    پی آئی اے ڈے کیئر سینٹرمیں بچوں پرتشدد کی ویڈیو، انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

    کراچی: پی آئی اے کے ڈے کیئر سینیٹر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں ملازمہ کو ننھے بچوں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    البتہ ترجمان پی آئی اے نے اسے فروری 2018 کی ویڈیو قرار دیتے ہوئے قومی ادارے کے خلاف سازش قرار  دیا  ہے۔

    ترجمان کے مطابق ایک پرانی ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد قومی ادارے کو بدنام کرنا ہے.ویڈیو بنانے والی خاتون کی چھان بین کررہے ہیں، خاتون کوفوری نوکری سےفارغ کیا جائے گا.

    انھوں نے واضح کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی عورت آیا ہے، جسے اس کے منفی رویے کی پاداش میں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا.

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈے کیئر سینٹرمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں، ڈے کیئر میں بچوں کےوالدین کوبھی کیمروں تک رسائی دی جائے گی.