Tag: ویڈیو وائرل

  • ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل

    ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل

    بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل ایماء بکر کی ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔

    یو یو ہنی سنگھ ایک ایسا نام جسے کسی تعارف کی ضرورت نہیں، موسیقی کی دنیا کا یہ بڑا نام، اپنے گانوں سے دلوں پر راج کرنے والا آج اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

    گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یویو ہنی سنگھ نے مصری ماڈل ایماء کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ماڈل کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

    انسٹاگرام پر ویڈیو میں یویو ہنی دنگھ پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایماء کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتے نظر آئے جبکہ ماڈل ان کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یویو کے گانے پر عملہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گلوکار کے ساتھ بیٹھی ایماء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

    اس موقع پر ہنی سنگھ نے ایماء کا ہاتھ تھامے رکھا، دونوں خوشگوار مزاج میں نظر آئے، یہی نہیں بلکہ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ایماء کو "کلیوپیٹرا”(جوکہ قدیم مصر کی ملکہ تھیں) کہہ کر مخاطب کیا۔

    یویو ہنی سنگھ اور مصری ماڈل ایماء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ شاید ہنی سنگھ کو ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔

  • عمر گل کی گھر کے باہر سے برف ہٹانے کی ویڈیو وائرل

    عمر گل کی گھر کے باہر سے برف ہٹانے کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنے گھر کے باہر برف ہٹانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

    اپنے سوشل میڈیا پر سابق فاسٹ بولر عمر گل نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بارش اور ژالہ باری کے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

    سابق فاسٹ بولر کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کو گھر کے باہر سے برف ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اپنے پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ”اس طرح کی ژالہ باری بہت خطرناک ہوسکتی ہے، خاص طور پر جب اچانک آجائے۔ اللّٰہ ہم سب کو ایسی آفات سے محفوظ رکھے، اپنا خیال رکھیں اور آس پاس کے لوگوں کا بھی حال معلوم کرتے رہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، کئی علاقوں میں اولوں سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    اسلام آباد میں اچانک شروع ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے شہر کا نقشہ بدل دیا، بڑے بڑے اولے پڑے تو باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، لنڈی کوتل، طور خم و دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے چل تھل ہوگا۔

    برساتی ریلوں میں مال بردار گاڑیوں پھنس گئیں، تیز ہواؤں اور بارش کے باعث پاک افغان شاہراہ بھی بند کردی گئی۔

    ویڈیو: عمر گل دوران انٹرویو بے اختیار رو پڑے؟

    ژالہ باری کے بعد شاہراہوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور دلکش نظارے دیکھنے میں آئے، تاہم پارکنگ میں کھڑی مختلف گاڑیوں کو بڑے اولے پڑنے سے شدید نقصان پہنچا۔

  • بھارت میں مسلم لڑکی کا حجاب اُتار کر مارپیٹ، ویڈیو وائرل

    بھارت میں مسلم لڑکی کا حجاب اُتار کر مارپیٹ، ویڈیو وائرل

    بھارت کی ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر مسلم لڑکی کو بے حجاب کرنے میں مصروف ہیں۔اس دوران لڑکی سے بدسلوکی اور مارپیٹ بھی کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیاں کوئی نہیں بات نہیں ہیں، تازہ ترین واقعے کی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلم خاتون کے سر سے شر پسند عناصر حجاب اتار رہے ہیں۔

    مذکورہ معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، فوری کارروائی کے دوران لڑکی کو شرپسندوں سے چھڑواکر تھانے منتقل کردیا گیا، سنگین دفعات کے تحت شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس معاملے میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ موقع پر موجود سبھی افراد نے اس کے ساتھ گالی گلوچ اور بدسلوکی کرتے ہوئے مار پیٹ کی۔ اس دوران کسی نوجوان نے واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

    بھارت: لڑکی سے 6 دن تک اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

    پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کر کاروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے مزید ملزمان کی شناخت کررہے ہیں، جنہیں سخت مطابق سزا دی جائے گی۔

  • سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو وائرل

    سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر ’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار دبنگ سلمان خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی فٹنس دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

    ویڈیو میں سلمان خان کو بیری کے درخت پر پھرتی سے چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں سلمان خان نہایت چابک دستی سے شہتوت کے درخت پر چڑھ کر تازہ شہتوت توڑتے نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    اس ویڈیو کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ پس منظر میں ان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کا مقبول نغمہ "ہم آپ کے بنا” چل رہا تھا، جس میں رشمیکا مندنا بھی جلوہ گر ہیں۔

    سلمان خان نے حسب روایت ہنسی مذاق کا پہلو برقرار رکھتے ہوئے کیپشن میں لکھا،Berry good for u ایک خوبصورت اور پرمزاح جملہ، جو ان کی زندہ دلی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

    سلمان خان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مداحوں نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ان ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا جو اکثر سلمان خان کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہیں۔

    ایک مداح نے نہایت خوبصورتی سے لکھا کہ دیکھتے ہیں، ہم میں سے کتنے لوگ 60 برس کی عمر میں یوں درخت پر چڑھ سکتے ہیں۔

  • جسٹن بیبر فوٹو گرافرز پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

    جسٹن بیبر فوٹو گرافرز پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

    کینیڈا کے معروف گلوکار جسٹن بیبر نے کافی شاپ کے باہر تصاویر بنانے کے لیے آنے والے فوٹو گرافرز کی تضحیک کردی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کینیڈا کے معروف گلوکار جسٹن بیبر کی جانب سے پاپارازی فوٹوگرافرز کے ساتھ انتہائی نا مناسب رویہ اختیار کیا، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 31 سالہ گلوکارجب ایک کافی شاپ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود فوٹو گرافرز کو دیکھ کر آگ بگولا ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فوٹوگرافر کے جسٹن کو ’گڈ مارننگ‘ کہنے پر اُن کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔

    گلوکار نے فوٹوگرافرز سے کہا کہ نہیں، گڈ مارننگ نہیں، تمہیں پتہ ہے تم یہاں کیوں آئے ہو؟ پیسہ، پیسہ، پیسہ، تم لوگوں کو صرف پیسہ چاہیے، تمہیں انسانیت کی کوئی پرواہ نہیں۔

    ویڈیو دیکھ کر گلوکار کے چاہنے والوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ذہنی صحت پر سوال اُٹھایا جارہا ہے۔

    گلوکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب شیئر کی جارہی ہے، جس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا شدید رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ شخصیات کو معروف صحافی ہی بناتے ہیں، معروف ہونے سے قبل فنکار پیسے دی کر انہیں تصویریں بنوانے کے لیے بلاتے ہیں، مشہور ہونے کے بعد یہی فنکار انہیں برا بھلا کہنے لگتے ہیں۔

    سلینا گومز، انکے منگیتر نے جسٹن بیبر کی طنزیہ پوسٹ کا کرارا جواب دیدیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی کینیڈین گلوکار اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے برانڈ کے ایونٹ میں انتہائی بے چین دکھائی دیئے تھے۔

    جسٹن کے قریبی ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ وہ اہلیہ ہیلی بیبر ان کے لیے کافی فکرمند ہیں مگر یہ واضح نہیں معلوم نہ ہوسکا کہ وہ ایسا رویہ کیوں اپنا رہے ہیں۔

  • نشے میں دھت شخص سڑک پر پش اپس کرتا رہا، ویڈیو وائرل

    نشے میں دھت شخص سڑک پر پش اپس کرتا رہا، ویڈیو وائرل

    نشے میں دھت شخص نے سڑک کو جم میں تبدیل کردیا، ٹریفک کے درمیان پش اپس کرتا رہا آتے جاتے لوگ اسے حیرانی سے دیکھتے رہے۔

    بھارت میں یہ عجیب و غریب واقعہ پونے شہر کی ایک مصروف سڑک کے بیچ پیش آیا، بظاہر نشے میں دھت شخص پش اپس کرتا پایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مبینہ طور پر یہ واقعہ 5 اپریل کی شام کو سوار گیٹ کے قریب پیش آیا۔

    سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا وائرل ہونا تھا کہ انٹرنیٹ پر کافی ہلچل مچ گئی، یہ شخص، بظاہر نشے کے زیر اثر سڑک کو اپنا ذاتی جم سمجھتا ہوا دیکھا گیا جب کہ گاڑیاں گزر رہی تھیں۔

    ایک صارف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈایٹ پر ‘Impsible-Repair-37’ نامی اکائونٹ سے شیئر کی ہے، اس نے کیپشن میں لکھا "شرابی ماسٹر (5 اپریل 2025 کو سوارگیٹ) آنڈا بھرجی میں آیا۔

    The drunken master (Swargate apr 5, 2025)
    byu/Impossible-Repair-37 inpune

    اس پوسٹ نے تیزی سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، اس ویڈیو پر لوگوں کی جانب سے پرجوش اور تشویشناک دونوں طرح کے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

    ایک صارف نے اس شخص کے ممکنہ الکوحل کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے مذاق میں کہا، "کسی ایسے آدمی کو ہرایا نہیں سکتا جو کھمبے کی حقیقی صلاحیت رکھتا ہو۔

  • دلجیت دوسانجھ کا ول اسمتھ کے ہمراہ بھنگڑا، ویڈیو وائرل

    دلجیت دوسانجھ کا ول اسمتھ کے ہمراہ بھنگڑا، ویڈیو وائرل

    پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کے ہمراہ ایک تفریحی ویڈیو اپلوڈ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

    گلوبل اسٹار دلجیت دوسانجھ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ول اسمتھ کے ہمراہ بھنگڑے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    ویڈیو کے آغاز میں پہلے تو نیلے ٹریک سوٹ میں ملبوس ول اسمتھ اپنے اسمارٹ فون میں دلجیت کی تصویر دکھاتے ہیں جو سفید لباس کیساتھ سرخ پگڑی پہنے ہوئے تھے اور پھر بتاتے ہیں کہ پنجاب کے سپر اسٹار ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اس کے بعد دونوں بھنگڑا ڈالنے میں مصروف ہوجاتے ہیں اور ول اسمتھ دلجیت کے ساتھ تال پر رقص کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ویڈیو کے آخر میں دونوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں اور گلے لگتے ہیں۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے ول اسمتھ کو ٹیگ کیا اور کیپشن میں لکھا پنجابی آ گئے اوئے، ایک اور واحد لیونگ لیجنڈ ول اسمتھ، کنگ ول اسمتھ کو بھنگڑا کرتے ہوئے اور پنجابی ڈھول کی بیٹ کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھنا بہت متاثر کن ہے۔

    واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ اس وقت بھارت کے پاپ میوزک کا سب سے بڑا نام ہے، انہوں نے دنیا بھر میں دلومیناٹی شوز کئے اور اب دنیا کی بڑی بڑی سیلبرٹیز ان کے فین لسٹ میں شامل ہوگئے۔

  • ایشوریا رائے بچن کی گاڑی حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

    ایشوریا رائے بچن کی گاڑی حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو، ایشوریا رائے بچن کی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہوئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی گاڑی کی 26 مارچ کو ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایشوریا رائے بچن کی کار کو ایک لوکل بس نے پیچھے سے ٹکر ماری جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس حادثے کے وقت ایشوریا  کی گاڑی میں موجود نہیں تھیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس حادثے کے باعث ممبئی کے اس علاقے میں تقریباً آدھے گھنٹے تک ٹریفک جام رہا، جسے بعد میں پولیس نے کلیئر کر دیا۔

     پولیس نے فوری طور پر ایشوریا کی کار کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ پبلک بس اپنی منزل کی جانب چلی گئی تاکہ مزید ہجوم اکٹھا نہ ہو۔

    جیسے ہی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا کے مداح اداکارہ کی خیریت کے حوالے سے کافی فکر مند ہوگئے۔

  • فرانسیسی فضائیہ کے 2 طیارے مشق کے دوران ٹکرا گئے، ویڈیو وائرل

    فرانسیسی فضائیہ کے 2 طیارے مشق کے دوران ٹکرا گئے، ویڈیو وائرل

    فرانسیسی فضائیہ کے ایروبیٹک ٹیم کے 2 طیارے دوران مشق آپس میں ٹکرا گئے، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی فضائیہ کے طیاروں کے درمیان یہ حادثہ نارتھ ایسٹرن فرانس کے علاقے سینٹ ڈیزیے کے قریب پیش آیا، حادثے کے دوران 2 پائلٹ اور ایک مسافر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

    رپورٹس کے مطابق ایک طیارہ گودام نما ٹاور سے ٹکراگیا، جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی اور آسمان کی جانب دھواں اُٹھنے لگا۔ خوفناک حادثے میں 2 پائلٹس اور ایک مسافر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ 3 دیگر افراد بے ہوش ہو گئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بھی 2 فرانسیسی رافیل طیاروں کے درمیان تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل ڈینورایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی، طیارے سے ایک سو اٹھتر مسافروں کو با حفاظت باہر نکال لیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق طیارہ ڈیلاس سے کولوراڈو جارہا تھا کہ انجن میں آگ بھڑک اٹھی، مسافر جان بچانے کیلئے طیارے کے پنکھ پر کھڑے ہوگئے۔

    بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں گرکر تباہ

    امریکی طیارہ گیٹ سی تھرٹی ایٹ پر موجود تھا، جیٹ طیارے میں آگ لگنے سے ہرسمت دھواں پھیل گیا۔ آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

  • اژدھے کو رسّی بنا کر کودنے والے بچوں کی ویڈیو وائرل

    اژدھے کو رسّی بنا کر کودنے والے بچوں کی ویڈیو وائرل

    کوئینز لینڈ کے شہر وورابنڈا میں شرارتی بچے خوفناک اژدھے کو رسی بنا کر اس سے کھیلنے لگے۔ رسی کودنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً چھ بچے ایک میٹر سے زیادہ لمبے سانپ کے ساتھ بے خوف ہوکر کھیل رہے ہیں۔ بچے اس اژدھے کو رسّی کی طرح استعمال کرتے ہوئے چھلانگیں لگاتے ہوئے خوش ہورہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Times Now (@timesnow)

    وائرل ہونے والے مختصر سے اس کلپ میں بچوں کو ہنستے ہوئے اور سانپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور یہ سنا جا سکتا ہے کہ وہ اس اژدھے کو کالے سر والا بڑا سانپ کہہ رہے ہیں۔ تاہم، ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ سانپ زندہ ہے یا مردہ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو نے ماحولیاتی اور جانوروں کے حقوق کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ ماحولیات نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    محکمہ کا کہنا تھا کہ ہم اس نوعیت کے نامناسب رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے ہم تمام کوئنز لینڈرز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جانوروں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آئیں، چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ۔“

    اس بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کوئی شخص کالے سر والے ازگر کو مارے یا زخمی کرے تو اسے 12,615 ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔