Tag: ویڈیو وائرل

  • احد رضا میر کا سجل علی سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف، ویڈیو وائرل

    احد رضا میر کا سجل علی سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ احد رضا میر کا طویل عرصہ بعد اداکارہ سجل سے متعلق بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اداکار احد رضا میر کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں انہیں اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی، اس دوارن انہوں نے  سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’سجل ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ہے‘۔

    احد رضا میر نے مزید کہا کہ ان کے علاوہ اداکارہ دنانیر مبین اور اداکارہ رمشا خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ہے یہ سب پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

    واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے، دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس کیے۔

    واضح رہے کہ احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی سے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، جن سے ان کی طلاق کی خبریں ہیں، تاہم طلاق پر بھی احد رضا میر اور سجل علی نے آج تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی، معروف جوڑی کی علیحدگی انکے مداحوں کے لیے تکلیف دہ تھی۔

  • ویڈیو: اوورسیز پاکستانی کی شادی میں غیر ملکی کرنسی کی نچھاور

    ویڈیو: اوورسیز پاکستانی کی شادی میں غیر ملکی کرنسی کی نچھاور

    سیالکوٹ میں شادیوں میں اوورسیز دلہے کے دوستوں نے ملکی و غیر ملکی نوٹوں اور دیگر تحائف کی برسات کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سمبڑیال کے رہائشی کی بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں، دوستوں نے نوٹ نچھاور کئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی تو ملکی و غیر ملکی کرنسی نچھاور کی گئی، کرنسی لوٹانے کیلئے شادی ہال میں کنٹینر کا انتظام کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس شادی میں پیسے لوٹنے کے لیے دور دراز سے لوگ ٹولیوں کی شکل میں آئے ہوئے تھے، اٹلی سے آنے والے دولہا عمران کے اسپین، کینیڈا سے آئے بھائیوں نے 50 لاکھ سے زائد رقم لوٹائی۔

  • انوپم کھیر کی ایشا دیول کے ساتھ ویڈیو وائرل

    انوپم کھیر کی ایشا دیول کے ساتھ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کی اداکارہ ایشا دیول کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار انوپم کھیر نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اداکارہ ایشا دیول کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوپم کھیر ہاتھ میں ہئیر اسٹیٹنر پکڑے کھڑے ہیں جبکہ ایسا دیول پاگلوں کی طرح ہنسے ہوئے کہتی ہیں، ایک تو میں اتنی خوبصورت اوپر سے میں اتنا اچھا ہنستی ہوں۔

    انوپم کھیر نے ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ ’ ہم نے ’ تم کو میری قسم ‘ کا اختتام اس طرح کیا، ایشا دیول کو دلچسپ ریلز بنانا پڑا، یہ حیرت انگیز سفر اختتام کو پہنچتا ہے، تب تک کے لیے آپ کو اور آپ کی ہنسی سے میں یاد آتا رہوں گا‘۔

    واضح رہے کپ فلم’ تم کو میری قسم‘ کو فلمساز مہیش بھٹ نے لکھا ہے جبکہ اس فلم کی ہدایتکاری سہریتا داس نے کی ہے، فلم میں ایک ایسے نوجوان ستارے کی کہانی سنائے گی، جس کے پاس شہرت ہوتی ہے اور سچی محبت کے ذریعے وہ یہ جان لیتا ہے کہ خوشامدکرنے والا انسا ہمیشہ خالی پاتھ رہتا ہے۔

  • سڑک پر انوکھی شادی : نوبیاہتا جوڑے کا یہ انداز سب کو پسند آیا، ویڈیو وائرل

    سڑک پر انوکھی شادی : نوبیاہتا جوڑے کا یہ انداز سب کو پسند آیا، ویڈیو وائرل

    اکثر لوگ اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں، ہر جوڑے کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی زندگی کا یہ دن خود انہیں اور ان سے وابستہ لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے۔

    کچھ ایسا ہی ایک مصری جوڑے نے کیا جو اس اس سے قبل شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہو، مصر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کا انوکھا طریقہ اپنایا اس کیلئے دولہا دلہن صبح صبح قاہرہ کی سڑکوں پر گھومتے رہے اور لوگوں سے خوب مبارکباد وصول کی۔

    اس حوالے سے مقامی فوٹو گرافر احمد محمد عبدالسید نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘کو بتایا کہ نوبیاہتا جوڑا مصطفیٰ اور یاسمین مینوفیہ گورنری سے آئے تھے اور انہوں نے ان سے قاہرہ کے مرکزی شہر کی مشہور گلیوں میں ان کی تصویر کشی کرنے کو کہا تھا۔

    احمد محمد عبدالسید نے بتایا کہ یہ انداز میرے لیے بھی بہت انوکھا اور نیا تھا کیونکہ بغیر کسی دعوت کے لوگ ان کے ارد گرد اور شہر کی سڑکوں اور چوکوں پر انہیں ملتے رہے۔ اس موقع پر انہوں نے خوبصورت یادگاری تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں۔

    فوٹو گرافر نے مزید بتایا کہ نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے اخراجات کو کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا اور شادی کے لیے جمع کی گئی رقم کو عمرہ کرنے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کی ازدواجی زندگی شروع سے ہی خوشگوار رہے۔

    عبدالسید نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ فوٹو سیشن صبح چھ بجے شروع کیا، جب وہ اس جوڑے کے ساتھ باہر گئے، لیکن مصری عوام کا اس جوڑے کے بارے میں ردعمل تمام توقعات سے بالاتر تھا۔

    سڑک پر کار ڈرائیوروں نے نوبیاہتا جوڑے کو خوش آمدید کہا اور گاڑیوں کے ہارن بجا کر نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی جبکہ راہ گیروں  اور بعض خواتین نے نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • جوتا چھپائی کی رسم، ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل

    جوتا چھپائی کی رسم، ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    حال ہی میں پاکستانی اداکارہ یشما گِل کی چھوٹی بہن عروبہ گل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

    تاہم اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی میں ہانیہ عامر چھائی رہیں کبھی انہیں نائٹ سوٹ میں دیکھا گیا تو کبھی انہوں نے اپنے ڈانس موو سے محفل میں چار چاند لگائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Page 3 Magazine (@page3magazine)

    تقریب کی وائرل ہونے والی دیگر ویڈیوز میں ہانیہ عامر خوبصورت سبز رنگ کی چولی اور لہنگا زیب تن کیے ہوئے بھرپور ڈانس کرتی نظر آئیں۔

    تاہم پشما کی بہن کی شادی سے ہانیہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر جوتا چھپائی رسم کی ہے۔

    متعدد سوشل میڈیا پیچ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر کئی لڑکیوں کے بیچ کھڑی ہیں اور پیسوں کا تقاضہ کررہی۔

    ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کہتی ہیں ’ پلیز پیسے دے دو‘، جس کے بعد تمام لڑکیاں پیسے پیسے چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’شرجینا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ فہد مصطفیٰ شامل تھے۔

    ڈرامے میں نعیمہ بٹ، عماد عرفانی، اریج چوہدری، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • علیزے شاہ کی ویڈیو وائرل

    علیزے شاہ کی ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی یویو ہنی سنگھ کے گانے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیاہ ویسٹرن لباس میں میک اپ کرواتے ہوئے دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ASH (@alizehshahofficial)

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، ان کی ویڈیو پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    لیکن علیزے شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو سوشل میڈیا صارفین اور لاکھوں مداحوں کی جانب سے اداکارہ پر تنقید ہوتی نظر آتی ہے جسکی بڑی وجہ انکا اپنے چہرے کی بناوٹ کو تبدیل کرنا ہے۔

    علیزے شاہ کی گلوکاری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    تاہم اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے کھل کر تعریف و تنقید کی جاتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ASH (@alizehshahofficial)

    اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔

    علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ساتھ سمیع خان شامل تھے۔

  • یشما گِل کی بہن کی سنگیت نائٹ میں ہانیہ عامر نے رنگ جمایا، ویڈیو وائرل

    یشما گِل کی بہن کی سنگیت نائٹ میں ہانیہ عامر نے رنگ جمایا، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گِل کی بہن کی سنگیت نائٹ میں ہانیہ عامر نے رنگ جمایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    پاکستانی اداکارہ یشما گِل کی چھوٹی بہن عروبہ گل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے گزشتہ دنوں اداکارہ کی بہن کی نکاح کی تصاویر سامنے آئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    نکاح کی تقریب میں یشما گِل سفید سلیو لیس باڈی کون پہنی نظر آئیں اور اسپیکر پر بجنے والے گانوں کو ساتھ ساتھ گاتے ہوئے ڈانس اسٹیپس بھی دیتی دکھی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    نکاح کی تقریب میں بھی اداکارہ یشما کی فیملی کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے قریبی دوستوں نے شرکت کی جس میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکارہ سونیا حسین سامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے متعدد پیجز پر اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں بھارتی گانے پر اپنے ڈانس موو سے رنگ جماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    تقریب کی وائرل ہونے والی دیگر ویڈیوز میں ہانیہ عامر خوبصورت سبز رنگ کی چولی اور لہنگا زیب تن کیے ہوئے ہیں اور بھرپور ڈانس کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس کے علاوہ مہندی کی تقریب میں ہانیہ عامر اور یشما گل کے ساتھ اداکارہ دنانیر نے بھی دیگر اداکاروں کے ساتھ اپنے ڈانس سے دھوم مچائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    دوسری جانب کل رات منعقد ہونے والی سنگیت نائٹ میں کنزہ ہاشمی، صبور علی، منشا پاشا اور بہت سے دوسرے بڑے پاکستان کے اسٹارز اداکارؤں نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • قومی شاہراہ پر تیندوے کی نقل و حرکت، ویڈیو وائرل

    قومی شاہراہ پر تیندوے کی نقل و حرکت، ویڈیو وائرل

    بھارت میں تلنگانہ کے نرمل ضلع کے دلاورپور منڈل میں رات کے اوقات میں تیندوے کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیندے کی نقل و حرکت بھینسہ نیشنل ہائی وے پر دیکھی گئی، موقع پر موجود شہری نے اپنی گاڑی سے ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

    تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں بالخصوص شیر اور تیندوے کے گاؤں کے قریب آنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، نرمل ضلع میں بھی چیتوں کے نظر آنے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں، جس سے لوگ خوف زدہ ہیں۔

    محکمہ جنگلات کی جانب سے عوام سے محتاط رہنے اور کسی بھی جنگلی جانور کی موجودگی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    محکمہ جنگلات نے رات کے وقت باہر نہ نکلنے اور گھروں کے ارد گرد روشنی کا انتظام رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ چیتے کو پکڑنے اور محفوظ جگہ منتقل کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

    اس سے قبل بھی نئی دہلی میں تیندوے نے گھروں میں چھلانگیں لگا کر متعدد دیہاتیوں کو زخمی کردیا تھا۔

    ستیش کمار کا تیندوے کے ساتھ یہ دوسرا مقابلہ تھا، اس دوران اسے متعدد زخم آئے اور لہولہان ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    دیہاتی آدیش نے دعویٰ کیا کہ چیتا اس کے بھائی کے گھر میں داخل ہوا۔ بھائی نریش نے اپنے مویشیوں کے پاس ایک تیندوے کو دیکھا۔ اگرچہ اس جانور نے کئی دیہاتیوں کو زخمی کیا، لیکن اس نے مویشیوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔

    آدیش نے کہا کہ ہم تیندوے کو دیکھنے کے لیے چھت پر کھڑے تھے کہ اچانک وہ نمودار ہوا اور میرے 25 سالہ بھتیجے آکاش پر حملہ کر دیا، اس کے بعد اس نے دوسری چھت پر چھلانگ لگادی، 30 سالہ نشو بھی اس کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔

  • راحت فتح علی خان کی ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    راحت فتح علی خان کی ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بھارت کے معروف سابق کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے جو مداحوں میں خوب وائرل ہورہی ہے۔

    گلوکار کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں راحت خوشگوار انداز میں گفتگو کررہے ہیں جب کہ ایم ایس دھونی ان کی باتوں سے محظوظ ہوتے نظر آرہے ہیں۔

    پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایم ایس دھونی اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

  • فیصل قریشی اورانکی اہلیہ کی ویڈیو وائرل

    فیصل قریشی اورانکی اہلیہ کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    معروف اداکار کی اہلیہ ثناء فیصل نے گزشتہ دنوں ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا تاہم اب فینز کی فرمائش پر انہوں نے ایک اور ریل شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sana Faysal (@sanafaysal)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوبز اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے مضحکہ خیز ریل شیئر کی جس میں ثنا فیصل اپنے خودمختاری سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔

    معروف اداکار فیصل قریشی اپنی اہلیہ ثنا فیصل سے کہتے ہیں کہ ’ پیسے لیے میرے پرس سے، جس پر ثنا کہتی ہیں ہاں جی، تو فیصل قریشی نے کہا ضرورت تھی تو مجھ سے مانگ لیا ہوتا۔

    اداکار فیصل قریشی کے سوال پر انکی اہلیہ کہتی کہ ’ میں سب کچھ آپ سے ہی پوچھتی رہوں، میں خودمختار نہیں بنوں کیا‘۔

    ثنا فیصل کی جانب سے کی گئی مزاحیہ پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے لائکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مشہور اداکار فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا سے تیسری شادی کی، جوڑے کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹی کا نام آیت اور ایک بیٹا فرمان ہے۔

    ’لوگ کیا کہیں گے‘ اداکار کی پہلی شادی سے ایک بڑی بیٹی ہنیش بھی ہے اور وہ اپنی والدہ اور تجربہ کار اداکار افشاں قریشی کے ساتھ رہتی ہیں۔