Tag: ویڈیو وائرل

  • شام کی جیلوں سے ہزاروں خواتین اور سیاسی قیدی رہا، ویڈیو وائرل

    شام کی جیلوں سے ہزاروں خواتین اور سیاسی قیدی رہا، ویڈیو وائرل

    بشار الاسد کی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے بعد دمشق کے نواح میں فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدیوں کو رہائی مل گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ رہائی پانے والوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن فورسز شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل کے مرکزی کنٹرول روم میں موجود ہیں۔

    ویڈیو میں جیل کے باہر کے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں، جن میں رہا ہونے والے قیدیوں کو جیل سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی قبضے اور صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

    علاوہ ازیں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے پر ردعمل دیا ہے۔

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بشارالاسد ملک سے بھاگ گیا ہے، روس کو بشارالاسد کی حفاظت میں اب کوئی دلچسپی نہیں۔

    بشارالاسد کے اقتدار کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟ نیتن یاہو کا اہم بیان

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کا زوال روس کی جانب سے ساتھ چھوڑنے کی وجہ سے ہوا ہے، یوکرین جنگ کی وجہ سے روس اور ایران دونوں ہی اس وقت کمزور ہیں۔

  • یشما گل بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں، ویڈیو وائرل

    یشما گل بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل اداکاری کے علاوہ بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں انہیں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ کو مختلف ویڈیوز میں ریکٹ لیے بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یشما گِل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ مجھے کوئی آئیڈیا نہیں کہ میں نے کیا اپلوڈ کیا ہے، لیکن میں معافی چاہتی ہوں کہ میں اپنی بہن کے ساتھ ڈانس پریکٹس میں مصروف تھی‘۔

    یاد رہے کہ یشما گِل نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی جہاں ان کی معصومیت اور دلکش ادائیگی نے جلد ہی ان کو ناظرین کی پسندیدہ اداکاراؤں میں شامل کر دیا۔

    واضح رہے کہ یشما گل اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

    یشما سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔

  • روسی اداکارہ سمندر میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھی، ویڈیو سامنے آگئی

    روسی اداکارہ سمندر میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھی، ویڈیو سامنے آگئی

    سمندر کے کنارے سکون کے لیے یوگا کرنے والی جواں سالہ روسی اداکارہ سمندر میں ڈوب کر اپنی جان گنوا بیٹھی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کمیلا بیلیاتسکایا کے ساتھ یہ سانحہ تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جزیرے کوہ ساموئی پر پیش آیا جہاں ایک بڑی لہر آئی اور کمیلا کو سمندر میں ڈبو دیا۔

    روسی اداکارہ اس مقام پر اپنی ویڈیو بنانے میں مصروف تھیں اور اکثر اوقات وہ یہاں کا رُخ کرتی تھیں، سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو میں اداکارہ کو سمندر میں ڈوبتے اور اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔

    ایک عینی شاہد نے اس موقع پر انہیں بچانے کی پوری کوشش کی مگر یہ کوشش کارگر ثابت نہ ہوئی۔ یہ بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ اداکارہ اس ساحل پر اپنے دوست (بوائے فرینڈ) کے ساتھ پہنچی تھیں۔

    معروف بھارتی اداکارہ نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا اس حوالے سے مزید تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

  • طالبہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے اسکول ٹیچر کی درگت بنا دی گئی، ویڈیو وائرل

    طالبہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے اسکول ٹیچر کی درگت بنا دی گئی، ویڈیو وائرل

    ہماچل پردیش : طالبہ کو فحش میسجز بھیجنے والے اسکول ٹیچر کو عبرتناک سزا مل گئی، طالبہ کے اہل خانہ نے ٹیچر کی درگت بنا ڈالی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمیرپور ہماچل پردیش میں سرکاری اسکول ٹیچر مکیش چورسیا نے موبائل فون پر نویں جماعت کی ایک طالبہ کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجے۔

    طالبہ نے گھر جاکر والدین سے اس بات کی شکایت کی، جس پر اس کے اہل خانہ نے ٹیچر کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

    طالبہ کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے اسکول جاکر پہلے تو مذکورہ ٹیچر مکیش چورسیا سے سخت باز پرس کی اور اسکول ٹیچر پر جوتوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

    ٹیچر کی درگت بنانے کے بعد طالبہ کے اہل خانہ نے پولیس کو اسکول ٹیچر کی کارروائیوں سے آگاہ کیا جس کے بعد  مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے مختلف پلیٹ فارمز پر ہزاروں صارفین نے دیکھا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس میں اسکول ٹیچر کو بُرا بھلا کہا۔

    شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹیچر کو ایک طالبہ اور اس کے اہل خانہ کی جانب سے چپلوں سے بے دردی سے پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • علیزے شاہ افسردہ ہوگئیں، ویڈیو وائرل

    علیزے شاہ افسردہ ہوگئیں، ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کورین لُک میں سجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو کیپشن میں اداکارہ علیزے شاہ نے لکھا کہ ’ میرا لپ بام دوبارہ کھو گیا‘ جس پر وہ ویڈیو میں کچھ افسردہ نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، ان کی ویڈیوز پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں جبکہ کچھ انہیں لک کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    یہ پہلی بار نہیں ہے کہ علیزے شاہ کو ان کی تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا صارفین ان کی تصاویر پر تنقید کرچکے ہیں۔

    مختلف ڈراموں میں اپنی شوخ و چنچل اداکاری سے شہرت پانے والی علیزے شاہ اپنے کامیاب کیریئر کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک رہتی ہیں اور ان کی فین فالوئنگ یہاں بھی کافی زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 4.3 ملین ہیں جبکہ وہ ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں یاسر نواز اور ’تقدیر‘ میں اداکار سمیع خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

  • فاف ڈوپلیسی کو دوران میچ ریسلنگ حملے کا سامنا، ویڈیو وائرل

    فاف ڈوپلیسی کو دوران میچ ریسلنگ حملے کا سامنا، ویڈیو وائرل

    جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ دوران میچ ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، تاہم اس دوران وہ خطرناک انجری سے محفوظ رہے۔

    رپورٹس کے مطابق ابوظبی شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹین لیگ کے ایک میچ کے دوران فاف ڈوپلیسی کو انجانے میں ریسلنگ کے حملے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

    ڈوپلیسی میچ کے دوران گیند کو باؤنڈری لائن پار کرنے سے روکنے کے لیے کافی دور سے بھاگے اور لائن پر پہنچنے کے وقت وہ اپنی اسپیڈ پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکے۔

    باؤنڈری لائن کے باہر کھڑے بال پکر نوجوان نے اس دوران بال کو پکڑنے کی کوشش کی اور عین اسی وقت اپنی دوڑ پر کنٹرول نہ رکھنے والے ڈوپلیسی لڑکے سے ٹکرا گئے۔

    انجانے میں یہ ٹکر ریسلنگ کے حملے کے منظر جیسی معلوم ہوئی، جس میں پہلوان ایک دوسرے کو رِنگ سے نیچے پھینکنے کے لیے اکثر ایسا کرتے نظر آتے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی میٹنگ کے حوالے سے اہم خبر

    جنوبی افریقی کرکٹر حادثے میں بری طریقے سے زمین پر گر گئے تاہم ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں کسی قسم کی انجری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس ٹکر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

  • ریسٹورنٹ میں بریانی کی پلیٹ سے سگریٹ نکل آیا، ویڈیو وائرل

    ریسٹورنٹ میں بریانی کی پلیٹ سے سگریٹ نکل آیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کے حیدرآباد میں چند دوستوں کے ایک گروپ کو عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا جب ایک معروف ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے دوران بریانی سے سگریٹ برآمد ہوا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدآباد میں RTC ‘X’ روڈ پر ایک مشہور ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے دوران دوستوں کے ایک گروپ کو مبینہ طور پر اپنی پلیٹ میں ایک پیا ہوا سگریٹ ملا۔

    اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 10دوستوں کا ایک گروپ کھانا کھانے میں مصروف ہے، اچانک ایک نوجوان مبینہ سگریٹ دکھانے کے لیے چاولوں والی پلیٹ اٹھاتا ہے۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ معاملے پر دوستوں کا گروپ ناراضگی کا اظہار کررہا اور ہوٹل کے عملے پر چیخ رہا ہے۔

    جلد ہی یہ معاملہ گرما گرم بحث میں تبدیل ہوجاتا ہے، اس دوران ہوٹل میں گاہکوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو یہ سارا معاملہ دیکھ رہے تھے، کیونکہ نوجوان انتظامیہ پر چیخ رہے ہوتے ہیں۔

    صرف موٹا ہونے پر شہری کو قید کی سزا، عدالتی تاریخ کا عجیب واقعہ

    رپورٹس کے مطابق ہوٹل کی انتظامیہ نے اس حوالے سے معافی نامہ جاری کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر ناراض دکھائی دیئے، انہوں نے ریسٹورنٹ کے حفظان صحت کے معیارات اور فوڈ سیفٹی پر توجہ دینے پر سوال اٹھایا۔

  • دوست کو شادی کا تحفہ دیتے ہوئے نوجوان اسٹیج پر گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

    دوست کو شادی کا تحفہ دیتے ہوئے نوجوان اسٹیج پر گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد (دکن) کے علاقے کرنول میں شادی کی خوشیاں سوگ میں تبدیل ہوگئیں، جب دوست اور اسکی دلہن کو تحفہ دیتے ہوئے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحفہ دینے والا شخص اسٹیج پر کھلکھلاتے چہروں کے درمیان توازن کھوتا ہوا نیچے گر جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ومسی نامی یہ شخص بینگلور میں ایمازون کے دفتر میں نوکری کرتا تھا، کرنول کے گاؤں میں دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے اپنے شہر سے یہاں پہنچا تھا۔

    دلہا نے تحفہ لینے کے بعد اسے کھولا تو عین اسی وقت نوجوان بیہوش ہوکر گرنے لگا، وہاں موجود لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ نیچے گر گیا۔

    ومسی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا جبکہ اسکی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا گیا۔

    دوسری جانب بھارت کے شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو طالبات کے لاپتہ ہونے کا معاملہ رونما ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 14 سالہ ہریکا اور 13 سالہ لکشمی درگا دونوں وویکانند نگر کے سری چیتنیا ٹیکنو اسکول کی آٹھویں جماعت کی طالبات ہیں۔

    والدین کا کہنا ہے کہ دونوں طالبات صبح ساڑھے 8 بجے اسکول کے لیے روانہ ہوئیں تھیں، لیکن شام ساڑھے 5 بجے جب والدین انہیں لینے اسکول پہنچے تو ٹیچر اور پرنسپل نے بتایا کہ وہ اسکول سے روانہ ہوچکی ہیں۔

    الیکٹرک بائیک دھماکے سے پھٹ گئی، ویڈیو وائرل

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کیس رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ والدین نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ ان کی بچیوں کو جلد از جلد بحفاظت واپس لایا جائے۔

  • راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور بالی ووڈ اداکار سنجے دت سے کنسرٹ میں ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    عالمی شہرت کے حامل معروف پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان اپنی غیر معمولی موسیقی سے دنیا بھر کے سامعین کو مسحور کیے ہوئے ہیں۔

    &

    حال ہی میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ راحت فتح علی خان کی پرتپاک بات چیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔

    راحت فتح علی خان کی طرف سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو دبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے بیک اسٹیج کی ہے جہاں سنجے دت بھی موجود تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس ویڈیو میں دونوں شخصیات کو خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے بات کرتے اور دوبارہ ملاقات کا منصوبہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں دونوں فنکاروں کی محبت اور ایک دوسرے کیلئے عزت و احترام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

  • اجرت کیوں مانگی؟ 12 سالہ بچے پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

    اجرت کیوں مانگی؟ 12 سالہ بچے پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

    غدر پور: بھارت کی ریاست اتر کھنڈ میں مزدوری کرنے کے بعد اجرت طلب کرنے پر ایک 12سالہ بچے کو شدید زدو کوب کیا گیا۔

    بین ا لاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست غدر پور میں جمعرات کے روز پیش آیا۔

    رپورٹس کے مطابق راشن شاپ کے مالک گوتم نے اس لڑکے کو اپنے بسکٹ کے گودام میں کام پر رکھا ہوا تھا۔ کام ختم ہونے پر اس لڑکے نے اجرت طلب کی، جس پر گوتم نے کمسن لڑکے پر سرقہ کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تشدد کیا۔

    اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دکان کے مالک گوتم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے پولیس اسٹیشن طلب کرلیا، مگر بعد ازاں انتباہ دیتے ہوئے شخصی مچلکہ پر چھوڑ دیا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مذکورہ شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    سعودی عرب میں 100 سے زائد غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟

    واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعویدار بھارت میں بچوں اور خواتین پر تشدد کے واقعات عام ہیں۔