Tag: ویڈیو کال

  • عامر خان کی ونیش پھوگاٹ کو ویڈیو کال، کیا ’دنگل 2‘ بننے جارہی ہے؟

    عامر خان کی ونیش پھوگاٹ کو ویڈیو کال، کیا ’دنگل 2‘ بننے جارہی ہے؟

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے سے محروم رہنے والی خاتوں ریسلر ونیش پھوگاٹ کو کال کی ہے۔

    اداکار اور پروڈیوسر عامر خان کی ونیش کو کال کے بعد مداح قیاس آرائی کررہے ہیں کہ کیا دنگل 2 بننے جارہی ہے، مداح یہ بھی اظہار خیال کررہے ہیں 2016 کی بلاک بسٹر فلم دنگل کے بعد دونوں یکجا ہوکر اس کا سیکویل بنانے کی تیاری کررہی ہیں۔

    عامر خان نے ونیش کو کال کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں، ان تصاویر میں مسٹر پرفیکشنسٹ ویڈیو کال پر نظرآرہے ہیں اور کافی گرمجوشی سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    دونوں کی فون کال پر ایک دوسرے سے بات کرنے کی تصویر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ مداحوں کی جانب سے دنگل 2 بننے کی امیدوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کی نامور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ جب پیرس اولمپک سے خالی ہاتھ دہلی پہنچیں تھیں تو پہنچی تھیں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا جسے انھوں نے 1000 اولمپکس گولڈ میڈل سے بہتر قرار دیا تھا۔

    نامور پہلوان نے اولمپکس میں اپنی نااہلی کے بعد پہلے رد عمل میں کہا تھا کہ اگر حالات بہتر ہوں تو وہ خود کو 2032 تک میڈل کے لیے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھ سکتی ہیں۔

    ونیش پھوگٹ کا کہنا تھا کہ ابھی میری بہت زیادہ ریسلنگ باقی ہے لیکن اب میں اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہوں ہے کیوں شاید اب چیزیں پہلے جیسی نہ ہو پائیں۔

    خیال رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے ریسلنگ مقابلے میں بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کو فائنل میچ سے قبل نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔

    ونیش پھوگاٹ نے کوارٹر فائنل مقابلہ اور سیمی فائنل مقابلہ بہترین انداز میں جیت کر 50 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم انھیں 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

  • واٹس ایپ نے ویڈیو کال کرنے والوں خوشخبری سنادی

    واٹس ایپ نے ویڈیو کال کرنے والوں خوشخبری سنادی

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ویڈیو کال کرنے والے صارفین کیلئے میٹا انتطامیہ نے نیا فیچر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مزید آسان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ویب ورژن کے لیے آڈیو سپورٹ کے ساتھ اسکرین شیئرنگ اور نیا اسپیکر اسپاٹ لائٹ فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔

    apps

    رپورٹس کے مطابق نئی اسپیکر اسپاٹ لائٹ اپڈیٹ ویڈیو کال پر بات کرنے والے صارف کو خود بخود نمایاں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے انہیں اسکرین پر پہلے ظاہر کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم نے ویڈیو کال پر شرکاء کی تعداد 32 افراد تک بڑھا دی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے ایپ پر میٹا لو بِٹ ریٹ (ایم لو) کوڈیک فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کا مقصد پرانی ڈیوائس میں کال کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

    یہ سہولت انسٹا گرام اور میسنجر کالز کے لیے پہلے سے ہی دستیاب ہے اور اب اس کو واٹس ایپ پر بھی جاری کیا جا رہا ہے، یہ نئی اپ ڈیٹ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کے لیے متعارف کرا دی جائے گی۔

    ویڈیو کال

    واضح رہے کہ واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک ایسا کارآمد فیچر بھی متعارف کروا رہا ہے جس سے ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

    واٹس ایپ میں ڈیٹا ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے لیے چیٹ بیک اپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے صارفین کو کلاؤڈ سروسز جیسے گوگل ڈرائیو یا آئی کلاؤڈ میں ڈیٹا بیک اپ بنانا پڑتا ہے مگر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

    اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ میں ٹرانسفر چیٹ ہسٹری نامی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس میں چیٹ ڈیٹا کو ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کی مدد لی جائے گی۔

  • جی میل صارفین کے لیے نیا فیچر

    جی میل صارفین کے لیے نیا فیچر

    دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل میں اب ون آن ون آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروا دیا گیا جس سے جی میل صارفین کو مزید سہولت میسر ہوگی۔

    گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے، اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے ون آن ون وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر جی میل ایپ کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

    گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان ستمبر میں کیا گیا تھا مگر 6 دسمبر سے گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ یا ذاتی گوگل اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    ویسے تو جی میل ایپ میں پہلے بھی کالز کرنا ممکن تھا مگر اس کے لیے گوگل میٹ ویڈیو کانفرنسنگ کالز کا انوائیٹ بھیجنا پڑتا ہے۔ مگر اب اس عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے اور ون آن ون چیٹ میں اوپر دائیں جانب فون اور ویڈیو آئیکونز پر کلک کرکے کالز کی جاسکیں گی۔

    یہ ایک نیا اضافہ ہے مگر یہ گوگل کا جی میل کو اپنی کمیونیکشن سروسز کا مرکزی ہب بنانے کے مقصد کی جانب بڑی پیشرفت ہے۔ گوگل نے بتایا کہ اگر صارف گوگل چیٹ ایپ میں کال اسٹارٹ کریں گے تو اسے جی میل ایپ میں ری ڈائریکٹ کردیا جائے گا۔

    جی میل ایپ میں اب ای میلز 4 ٹیبز میں سے ایک ٹیب کا حصہ ہوں گی۔ یہ ٹیبز چیٹ، اسپیسز (گوگل کی میسجنگ سروس) اور میٹ پر مشتمل ہوں گی۔

  • ویڈیو کالنگ میں 1 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیچر متعارف

    ویڈیو کالنگ میں 1 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیچر متعارف

    میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے اپنی ویڈیو کالنگ میں 1 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا، ویڈیو کال میں 30 افراد ہی نظر آئیں گے مگر باقی 970 صارفین کال کا حصہ بن کر ویڈیو کو دیکھ سکیں گے اور بات چیت کرسکیں گے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، ٹیلی گرام نے جون 2021 میں گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا تھا۔

    میسجنگ ایپ کے نئے ورژن میں اب کسی گروپ ویڈیو کال میں ایک ہزار افراد کو شامل کیا جاسکے گا، ویسے ویڈیو کال میں 30 افراد ہی نظر آئیں گے مگر باقی 970 صارفین کال کا حصہ بن کر ویڈیو کو دیکھ سکیں گے اور بات چیت کرسکیں گے۔

    کمپنی کے مطابق جب اس فیچر کو متعارف کروایا گیا تھا، اسی وقت سے گروپ چیٹ میں لوگوں کی تعداد کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی تاکہ ویڈیو و وائس کالز کو لائیو ایونٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

    ویڈیو میسجنگ فیچر میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ہائی ریزولوشن ویڈیو کو بھی دیکھ سکیں گے جبکہ ون آن ون ویڈیو کال کے دوران اسکرین کو ساؤنڈ کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔

    اسی طرح اپنے میسجز کو ایک دن یا ہفتے کی بجائے ایک ماہ بعد تک آٹو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔ ٹیلی گرام نے میڈیا ایڈیٹر کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے اور زومنگ کو بہتر کیا گیا ہے۔

  • واٹس ایپ نے زوم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    واٹس ایپ نے زوم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلی کیشن واٹس ایپ بہت جلد ویڈیو کال میں لوگوں کی تعداد کو 50 افراد تک کرنے جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں نیا آپشن دیکھا گیا ہے جس سے لگتا ہے کہ میسجنگ اپلیکشن بہت جلد ویڈیو کالز میں لوگوں کی تعداد کو 50 تک بڑھانے جا رہا ہے، اس وقت 8 افراد گروپ ویڈیو کال کا حصہ بن سکتے ہیں جو دیگر ایپس کے مقابلے میں کافی کم تعداد ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے ویڈیو کالز میں لوگوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 8 کردی تھی۔موبائل ایپلکشن کا کہنا تھا کہ گروپ ویڈیو کال کے لیے کسی گروپ چیٹ میں جاکر کال کے آئیکون پر کلک کر کے یا اضافی افراد کو مینوئلی ایک ایک کرکے ایڈ کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں زوم کے مقابلے کی نئی ویڈیو چیٹ سروس مسنجر رومز کا آغاز ہوا تو فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے اس جانب اشارہ کیا تھا کہ اس کی حمایت واٹس ایپ، انسٹاگرتام اور فیس بک پورٹل ڈیوائسز میں کی جائے گی اور ایسا لگتا ہے یہ بہت جلد ہوگا۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو نے بتایا کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ واٹس ایپ میں آپشن کب دستیاب ہوگا جبکہ تازہ ترین بیٹا ریلیز کے لیے انسٹال فائلوں میں مینیو نظر آ رہے ہیں لیکن وہ ابھی تک فعال اور انٹرفیس میں مربطوط نہیں ہیں۔

  • واٹس ایپ پر اب وائس کال کے درمیان ہی ویڈیو کال ملا لیں

    واٹس ایپ پر اب وائس کال کے درمیان ہی ویڈیو کال ملا لیں

    واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو وائس کال کے درمیان ویڈیو کال پر منتقل ہونے کی سہولت مہیا کرنے کے لیے اہم پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اس سہولت کے بعد وائس کال بند کیے بغیر ویڈیو کال پر منتقل ہویا جا سکے گا۔

    سماجی رابطوں میں انقلاب برپا کرنے والے واٹس ایپ کی سب خاص بات صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیچرز میں آئے دن نِت نئی تبدیلیاں کرتے رہنا ہے صارفین روز افزوں ہونے والی جدید تبدیلیوں سے لطف و اندوز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    اینڈرائید فونز میں بیٹا ورژن کی اپ ڈیٹس سے متعلق ویب سائٹ ویب بیتا انفو کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ اب ایک نئے آپشن پر کام کررہی ہے جس کے تحت وائس کال کے دوران فوری طور ویڈیو کال پر منتقل ہوا جاسکے گا جس کے لیے وائس کال بند بھی نہیں کرنا پڑے گی بلکہ ویڈیو کال پر منتقل ہو پایا جاسکے گا۔

    واٹس ایپ کا فیچر اینڈرائیڈ ورژن 2.17.163 کے لیے کارآمد ہوگا، یاد رہے دنیا بھر میں واٹس ایپ میں 1.2 بلین صارفین موجود ہیں اور تیزی سے فروغ پاتے اس ایپ نے قریب تمام ہی اسمارٹ فونز میں جگہ بنالی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت متعارف

    واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت متعارف

    معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ یہ سہولت پہلے بھی موجود تھی لیکن وہ صرف اینڈرائڈ صارفین کو دستیاب تھی۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد صارفین واٹس ایپ کے ذریعہ ویڈیو کالز بھی کر سکیں گے۔ اس سے قبل صارفین کو ٹیکسٹ اور وائس کالز کی سہولت میسر تھی۔ یہ فیچر جب اپ ڈیٹ کردیا جائے گا تو بہت آسانی سے وائس کالز کی طرح ہی استعمال کیا جاسکے گا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے یہ فیچر ٹیسٹنگ کے طور پر صرف اینڈرائڈ صارفین کو فراہم کیا تھا۔ ٹیسٹنگ فیچر استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے بار بار کال منقطع ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی تھیں۔

    اب اس فیچر کو بہتر کر کے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

    whatsapp-2

    انتظامیہ کے مطابق صارفین کی جانب سے طویل عرصہ سے اس فیچر کا مطالبہ کیا جارہا تھا جسے بالآخر اب پورا کردیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ایپ میں موجود تمام فیچرز کو تمام صارفین کے لیے دستیاب بنانا چاہتے ہیں اور یہ قدم اسی تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کے بہترین فیچرز

    اپنے آغاز کے ساتھ ہی بہت جلد مقبول ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو سنہ 2009 میں بنایا گیا تھا اور سنہ 2014 میں فیس بک نے اسے خرید لیا تھا۔