Tag: ویڈیو گیم

  • پیک مین گیم کے تمام راؤنڈز مکمل کرنے والا شخص

    پیک مین گیم کے تمام راؤنڈز مکمل کرنے والا شخص

    سنہ 1980 کا میز ایکشن ویڈیو گیم پیک مین ہر اگلے مرحلے میں مشکل ہوتا جاتا ہے، لیکن ایک امریکی شخص نے اس کے تمام راؤنڈز عبور کرلیے اور وہ ایسا کرنے والا گیارہواں شخص بن گیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق پیک مین، ویڈیو گیم کی دنیا کا مقبول ترین گیم بھی ہے لیکن اس کا خاص سافٹ ویئر کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ گیم ہر اگلے مرحلے پر مشکل سے مشکل تر ہوتا چلاجاتا ہے۔

    اب تک دس افراد ہی اس پر موزوں ترین اسکور کر کے سارے راؤنڈ عبور کر چکے تھے لیکن اب ایک اور امریکی نے یہ اعزاز حاصل کر کے اس فہرست میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔

    امریکی ریاست پینسلوانیا کے جیک گولڈ برگ نے کلاسیکل آرکیڈ گیم پر اپنی مہارت کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔

    اس میں انہوں ںے 4 گھنٹے اور گیارہ منٹ میں تمام 256 راؤنڈ مکمل کیے ہیں اور 33 لاکھ 33 ہزار 360 اسکور بنایا ہے جو اس گیم پر سب سے زیادہ ممکن اسکور کا ایک ریکارڈ بھی ہے۔

    ویڈیو گیم کے آرکیڈ ورژن پر ریکارڈ رکھنے والی ایک کمپنی ٹوئن گیکسیز نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔

    کمپنی نے جیک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کے گیارہویں شخص ہیں جنہوں نے سنہ 1980 کے مشہور آرکیڈ گیم میں آخری حد تک جا کر سب سے زیادہ اسکور کیا ہے اور اس کے سینکڑوں درجے پار کیے ہیں۔

    جیک گولڈ برگ نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت پرامید ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ مشہور آرکیڈ گیم گیلگا میں آخری حد تک جا کر ایک اور ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں اور یہ اعزاز دنیا میں اب تک صرف 16 گیمرز کو ہی حاصل ہوسکا ہے۔

  • اب ویڈیو گیم علاج بھی کر سکے گا

    اب ویڈیو گیم علاج بھی کر سکے گا

    امریکا میں ایسا ویڈیو گیم تیار کیا گیا ہے جو ان بچوں کی مدد کر سکے گا جو توجہ کی کمی کے مرض اے ڈی ایچ ڈی کا شکار ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بچوں میں توجہ کی کمی دورکرنے کے عام مرض اے ڈی ایچ ڈی کو دور کرنے والا ایک ویڈیو گیم بنایا گیا ہے جسے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے منظور کر لیا ہے۔

    اٹینشن ڈیفی سٹ ہائپر ایکٹو ڈس آرڈر (اے ڈی ایچ ڈی) کی کیفیت اکثر بچوں پر حملہ آور ہوتی ہے، یہ بچے چین سے نہیں بیٹھتے، پڑھنے یا کام پر ان کی توجہ کمزور ہوجاتی ہے، اور یکسوئی سے مختلف کام نہیں کر پاتے۔

    فیس بک کے سابق ایگزیکٹو نے آکیلی انٹر ایکٹوو کے ساتھ مل کر 2020 میں اینڈیورآر ایکس نامی گیم بنایا تھا جو بچوں میں اس کیفیت کو دور کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

    تقریباً ایک ہزار ڈاکٹرز نے اس گیم کو فائدہ مند پایا اور اب اسے ایف ڈی اے نے تجارتی پیمانے پر منظور کرلیا ہے۔

    اس کے بعد بالغان کی اے ڈی ایچ ڈی دور کرنے کے لیے ایک اور گیم کی تیاری جاری ہے، اس کے علاوہ آٹزم کے خلاف گیم پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    اینڈیور ایکس میں مختلف کارٹون کردار سامنے آتے ہیں جو 8 سے 12 سال تک کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

  • شوہر کی ویڈیو گیم کھیلنے کی لت، بیوی خلع کے لیے عدالت پہنچ گئی

    شوہر کی ویڈیو گیم کھیلنے کی لت، بیوی خلع کے لیے عدالت پہنچ گئی

    ریاض: سعودی عرب میں ایک خاتون اپنے شوہر کی ویڈیو گیم کھیلنے کی لت سے تنگ آ کر عدالت پہنچ گئیں، خاتون کا مطالبہ ہے کہ انہیں خلع دلوائی جائے تاکہ وہ اس اذیت ناک زندگی سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی خاتون نے شوہر کی بے اعتنائی پر علیحدگی کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کر لیں، خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر انتہائی بے پروا ہے، کمپیوٹر گیم میں اس قدر گم رہتا ہے کہ نہ اسے میرا خیال ہے اور نہ بچوں کا۔

    مقامی لا فرم میں درخواست دائر کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی بے اعتنائی اور بے پروائی سے تنگ آچکی ہے، شوہر گھر آتے ہی گھنٹوں اپنے موبائل پر مصروف رہتا ہے جس کی وجہ سے اس کا عائلی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

    خاتون کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس کا شوہر نہ تو اس کا خیال رکھتا ہے اور نہ ہی بچوں کا، اسے بس اپنے کھیل سے ہی فرصت نہیں ملتی جس کی وجہ سے اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

    خاتون نے متعدد بار شوہر سے طلاق دینے کا مطالبہ بھی کیا لیکن وہ نہیں مانتا لہٰذا اب انہوں نے وکیل سے رجوع کیا ہے تاکہ عدالت کے ذریعے خلع حاصل کر کے اس زندگی سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔

    مذکورہ لا فرم خاتون کے کیس کا مطالعہ کررہی ہے تاکہ اس کی جانب سے عدالت میں خلع کا مقدمہ دائر کیا جائے۔

    اس ضمن میں ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ بعض اوقات معمولی سی باتیں وجہ نزاع بن جاتی ہیں، ایسے میں فریقین کو چاہیئے کہ وہ حوصلے اور تدبر سے کام لیں کیونکہ شوہر اور بیوی کا علیحدہ ہو جانا مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس عمل کے منفی اثرات بچوں پر مرتب ہوتے ہیں اور ان کا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

  • ویڈیو گیم PUBG میں نئے فیچرز شامل

    ویڈیو گیم PUBG میں نئے فیچرز شامل

    اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے گیم PUBG کے سیزن 5 پر کام جاری ہے جس کے ٹریلر کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

    پب جی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیزن 5 میں جدید گنز، خریداری کے لیے وینڈنگ مشین اور نئی گاڑی سمیت دیگر چیزوں کو شامل کیا گیا۔

    نئی اپ ڈیٹ آنے کے بعد زخمی پلیئر کا جلد علاج ممکن ہوگا جبکہ گنز تبدیل بھی جلدی تبدیل ہوسکیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق زخمی کھلاڑی وینڈنگ مشین سے انٹریکٹ کا بٹن دبا کر درد کی دوا اور انرجی ڈرنکس حاصل کرسکے گا۔

    مزید پڑھیں: معروف موبائل گیم PUBG کی اپ ڈیٹ لیک، کمپنی کی تصدیق

    پب جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ہم نے سیزن 5 میں نیا میپ شامل کیا، علاوہ ازیں ریس ٹریک، جمپنگ، سائن بورڈ، سنہرے رنگ کی گولڈن مراڈو گاڑی اور دیگر جدید گنز مزید دلچسپی کا باعث بنیں گی۔

    گیم جیتنے والے کھلاڑی کو بطور انعام چکن ڈنر کے ساتھ نیا مشن دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیزن 5 میں انٹرفیس، فلٹر، شارٹ کیز، اسٹور اپ ڈیٹ اور فائرنگ ڈسپلے کو بھی شامل کیا گیا۔

    انتظامیہ کے مطابق سیزن 5 فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے، 23 اکتوبر کے بعد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور وہ کمپیوٹر پر بھی اسے کھیل سکیں گے۔

    یاد رہے کہ موبائل فون کے معروف جنگی گیم ’PUBG‘ کے کھیلنے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی تصدیق کمپنی نے گزشتہ دنوں کی۔

    گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟

    اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔

    دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔

  • کراچی: ویڈیو گیم پر ہونے والے جھگڑنے نے ایک بچے کی جان لے لی

    کراچی: ویڈیو گیم پر ہونے والے جھگڑنے نے ایک بچے کی جان لے لی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبرک میں معمولی جھگڑے پر ایک 13 سالہ بچے نے دوست کی جان لے لی.

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس  واقعہ شہر قائد کے علاقے گلبرگ کی ایک ویڈیو گیم شاپ پر پیش آیا.

    پولیس کے مطابق دکان میں ایک ہی ویڈیو گیم تھا، مشین میں ٹوکن پھنس جانے اور باری کےا نتظار پر راجو اور شاہزیب میں جھگڑا ہوا.

    https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/651654382029183/

    معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ 13 سالہ راجو نے 12 سالہ دوست  پر تشدد شروع کر دیا. شاہزیب تشدد سے بے ہوش ہوگیا. بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد دی گئی، مگر وہ دم توڑگیا.

    مزید پڑھیں: کراچی، ماہ اگست میں 36 افراد کو قتل کیا گیا، سی پی ایل سی

    پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور  ملزم راجو کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دکان ملازم نے بیان دیا ہے کہ وہ نمازپڑھنےگیا ہوا تھا،  واپس پہنچاتو مبینہ قاتل راجودکان پر موجود تھا، پھر وہ فرار ہوا۔ 

    مقتول کے ورثا نے لاش کے  ہمراہ گلبرگ تھانےکےباہر دھرنا دے دیا ہے، والد کا کہنا ہے تین لڑکوں نے  مل کر اس کے بیٹے کو مارا، اب دھمکیاں  دی جارہی ہیں۔

  • عالمی ادارہ صحت، آن لائن ویڈیو گیم کھیلنا ذہنی بیماری ہے، ڈرافٹ تیار

    عالمی ادارہ صحت، آن لائن ویڈیو گیم کھیلنا ذہنی بیماری ہے، ڈرافٹ تیار

    عالمی ادارہ صحت (WHO) نے ویڈیو گیم کھیلنے کو ایک بیماری تسلیم کرلیا ہے جس سے ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے چنانچہ مسلسل ویڈیو گیم کھیلنے کو اس سہ ماہی میں نفسیاتی بیماری سے تعبیر کرنے کا ڈرافٹ تیار کرلیا جائے گا۔

    عالمی ادارہ صحت کی ماہر ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات کی ٹیم نے مختلف انسانی عادتوں اور مسائل اور ان کے وجوہات اور اثرات پر تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا جس کا لب لباب سامنے آگیا ہے۔

    تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں عالمی ادارہ صحت نے خراب عادتوں اور سماجی خرابیوں کے 11 اقسام کو ایک بیماری کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں ویڈیو گیم کھیلنا بھی شامل ہے۔


    اسی سے متعلق : خودکش بلیو وہیل گیم پاکستان پہنچ گیا، خیبرپختونخواہ کے 2 نوجوان متاثر


    اس ڈرافٹ میں مسلسل ویڈیو گیم کھیلنے کو ’گیمنگ ڈس آرڈر‘ نامی ذہنی بیماری کے زمرے میں شمار کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے جس کا اطلاق آن لائن اور اسمارٹ آلات پر گیم کھیلنے والے افراد پر بھی ہوگا۔

    ڈرافٹ کے متن مطابق ایک سال تک مسلسل ویڈیو گیم کھیلنے والے ذہنی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں جن میں ڈیپریشن، اینگزائیٹی، موڈ چینجر اور نیوٹریشن سے متعلق مسائل شامل ہیں۔

    خیال رہے اس سے قبل بلیو وہیل نامی گیم کھیلنے کی وجہ سے کئی لوگ خود کشی  کرنے پر مجبور ہوئے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تمام افراد کسی نہ کسی ذہنی مرض میں مبتلا تھے۔

  • بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا ویڈیو گیم لانچ

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا ویڈیو گیم لانچ

    ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سپراسٹارسلمان خان فلموں کے بعد اب ویڈیو گیم میں مداحوں کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان سلمان خان کے مداح ان کے ساتھ ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے ہوجائیں تیار،اداکار نے اپنا آفیشل ویڈیو گیم ’بِینگ سلمان‘ (Being Salman) لانچ کردیا ہے.

    ویڈیو گیم میں دبنگ خان کے 3 مشہور فلمی کردار،چلبل پانڈے، ٹائیگر اور پریم ناانصافی، برائی کا خاتمہ اور دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے.

    سلمان خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے گیم ’بِینگ سلمان‘ کی 30 سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مداحوں کو گیم کھیلنے کی دعوت دیتے نظر آرہے ہیں.

    سلمان خان نے ویڈیو میں بتایا کہ ’چل بل پانڈے‘ کا مقصد دنیا سے نا انصافی کو ختم کرنا ہے،’ٹائیگر‘ کا مقصد دنیا سے دہشت گردی ختم کرنا اور ’پریم‘ کا مقصد دنیا سے برائی کو صاف کرنا ہے.

    واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ بنانے میں مصروف ہیں جو اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی.

  • مسلسل تین دن ویڈیو گیم کھیلنے سے 32 سالہ شخص کی موت واقع

    مسلسل تین دن ویڈیو گیم کھیلنے سے 32 سالہ شخص کی موت واقع

    تائی پے : انٹرینٹ کیفے میں مسلسل تین دن ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ 32 سالہ تائیوان کا شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

    تائیوان کے جنوبی جزیرے میں ایک شخص مسلسل تین روز گیم کھیلنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی، مرنے والے شخص کی شناخت ہیش کے نام سے ہوئی ہے، ہیش کو انٹرنیٹ کیفے میں ساکن حالت میں پایا گیا ۔

    تائی پے ٹائمز کے مطابق ابتداء میں وہاں موجود لوگوں محسوس ہوا کہ ہیش سو رہا ہے لیکن جب اس کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا اس کی سانس نہیں آرہی تھی جس کے بعد اس کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کے موت کی تصدیق ہوگئی۔

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مسلسل گیم  کھیلنے کی وجہ سے اس عارضہ قلب بند ہوا جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔

    انٹرنیٹ کیفے کے عملے کا کہنا تھا کہ ہیش یہاں روزانہ آتا تھا اور دن بھر یہی رہتا تھا تام جب تھک جاتا تھا تو ٹیبل پر سر رکھ کر سوجاتا تھا ، اس لئے شروعات میں ہمیں اندازہ نہیں ہوا کہ وہ سو رہا ہے یا اس کی موت واقع ہوگئی ہے ۔

    واضح رہے کہ نیو تائی پے سٹی میں اسی طرح کا ایک واقع 1 جنوری کو پیش آیا تھا جہاں مسلسل پانچ دن لگاتار ویڈیو گیم کھیلنے سے ایک 38 سالہ شخص کی جان چلی گئی تھی۔

  • ویڈیو گیم "ہائی رول واریئرز” کا ٹریلر منظرعام پر آگیا

    ویڈیو گیم "ہائی رول واریئرز” کا ٹریلر منظرعام پر آگیا

    ویڈیو گیم ، ہائی رول واریئرز ، کا ٹریلر منظرعام پر آگیا، ویڈیو گیم چودہ اگست کو ریلیز ہوگا۔

    بچے اپنے من پسند نئےا ور دلچسپ ویڈیو گیم کے لئے خوش اور تیار ہوجائیں  کیونکہ ویڈیو گیم ہائی رول واریئرز  ایکشن ، لڑائی ، جدید ہھتیاروں سے لیس جنگ لئے آرہا ہے ۔

    ویڈیو گیم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ویڈیو گیمز میں نئے کیریکٹرز دشمنوں کے خلاف جنگ کرتے نظر آئیں گے، اومیگا فورس اور ٹیم ننجا کے تحت تخلیق کئے گئے ویڈیو گیم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، ویڈیو گیم میں ایک خوبصورت سلطنت ہائی رول دیکھائی گئی ہے، جس کے خوب رو شہزادی کو جادو گرنی اغوا  کرلیتی ہے اور پھر شہزادی کو آزاد کرانے کے لئے جنگ ہوتی ہے۔

    ویڈیو گیم میں  ڈریگن  اور خطرناک جانور بھی ہے، جو جادوگرنی کی طرف سے شہزادی کو قید کر لیتے ہیں، ویڈ یو گیم چودہ اگست کو ریلیز ہوگا۔