Tag: ویڈیو

  • اقرا عزیز شوٹنگ کے دوران وقت کیسے گزارتی ہیں؟

    اقرا عزیز شوٹنگ کے دوران وقت کیسے گزارتی ہیں؟

    معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے شوٹنگ کے دوران اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو کے پس منظر میں ایک گانا چل رہا ہے، ’نیا سال چڑھ آیا لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑا‘۔

    گانے پر وہ اپنے میک اپ آرٹسٹ ایذان زیدی کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

    کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ہم کیمرے کے پیچھے کیا کرتے ہیں یہ اب تک ایک راز تھا۔

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین نے لائیک کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    خیال رہے کہ اقرا عزیز اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔

    اداکارہ سنہ 2019 میں یاسر حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام کبیر حسین ہے۔

  • سلمان خان ’ایشوریا رائے‘ سے گانا سن کر آبدیدہ، ویڈیو وائرل

    سلمان خان ’ایشوریا رائے‘ سے گانا سن کر آبدیدہ، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارتی ملکہ حسن ایشوریا رائے اور سلمان خان کا رومانوی تعلق بالی ووڈ کی تاریخ کے متنازعہ ترین تعلقات میں سے ایک ہے، دونوں کا تعلق ختم ہوئے کئی برس گزر چکے ہیں لیکن مداح اب بھی اسے بھولنے کو تیار نہیں۔

    سنہ 1999 کی مقبول ترین فلم ہم دل دے چکے صنم سے شروع ہونے والا یہ تعلق جس میں فلم کے دونوں کردار حقیقت میں بھی محبت کا رشتہ قائم کر چکے تھے، بالی ووڈ کا موضوع گفتگو تھا۔

    مداح بھی ایشوریا رائے اور سلمان خان کے ساتھ ہونے سے بے حد خوش تھے اور بالی ووڈ ذرائع کے مطابق دونوں شادی کرنے والے تھے، لیکن پھر 2 سال بعد یہ تعلق اچانک ختم ہوگیا۔

    دونوں اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے، ایشوریا رائے نے سنہ 2007 میں ابھیشک بچن سے شادی کرلی جبکہ سلمان خان کئی دیگر اداکاراؤں سے تعلق بنائے رکھنے میں ناکام رہنے کے بعد تاحال غیر شادی شدہ ہیں، تاہم مداح اب بھی اس جوڑی کو یاد کرتے ہیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں ایشوریا رائے اپنے ایک پرانے انٹرویو کے دوران گانا گاتے ہوئے سنائی دے رہی ہیں، فریم میں سلمان خان کی تیرے نام فلم کا ایک کلپ ہے جس میں وہ ہیروئن کا گانا سنتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by tossyedit🇮🇳 (@tossyedit)

    ویڈیو کے کمنٹس میں مداحوں نے تبصرے کیے کہ سلمان خان کو ایشوریا بے حد پسند ہے تبھی وہ ان کا بے سرا گانا بھی ذوق و شوق سے سن رہے ہیں۔

    ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سلمان خان ایشوریا سے سچی محبت کرتے ہیں تبھی انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔

    خیال رہے کہ دونوں کا تعلق ختم ہوجانے کے بعد، بعد میں دیے جانے والے کئی انٹرویوز میں ایشوریا نے بتایا کہ سلمان خان انہیں جسمانی، زبانی اور جذباتی تشدد کا نشانہ بناتے رہے تھے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے طویل عرصے تک سلمان خان کی تمام بدسلوکیاں، بے وفائیاں اور بدتمیزیاں برادشت کیں لیکن بالآخر جب یہ سب ان کی برادشت سے باہر ہوگیا تو انہوں نے سلمان خان سے اپنا تعلق ختم کردیا۔

    سلمان خان کے خراب رویے کی تصدیق ان کی زندگی میں آنے والی دوسری خواتین نے بھی کی جنہوں نے کہا تھا کہ سلمان خان بدتمیز انسان ہیں اور تشدد کرنے سے باز نہیں آتے۔

  • ہر سال 30 کی ہی رہوں گی: روینہ ٹنڈن کی نئی ویڈیو وائرل

    ہر سال 30 کی ہی رہوں گی: روینہ ٹنڈن کی نئی ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    ماضی کی بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی۔

    ویڈیو میں ایک شخص ان سے دریافت کرتا ہے کہ ان کی عمر کتنی ہے؟ جس پر وہ کہتی ہیں 30 سال، پوچھنے والا کہتا ہے کہ کچھ سال پہلے بھی تو وہ 30 کی تھیں؟

    جس پر روینہ کہتی ہیں کہ ایک بار جو میں نے کہہ دیا، تو بس کہہ دیا۔

    ان کی اس مزاحیہ ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور دلچسپ کمنٹس تحریر کیے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ کے انسٹاگرام پر 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اپنی نجی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • منہ سے آگ نکالنے کا کرتب مہنگا پڑ گیا

    منہ سے آگ نکالنے کا کرتب مہنگا پڑ گیا

    بعض لوگ اصل زندگی اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بننے کے لیے کسی بھی خطرے سے کھیلنے کو تیار ہوتے ہیں اور اس چکر میں نقصان بھی اٹھا لیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر بھی ایسے ہی ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے آگ سے کھیل رہا ہے لیکن اس کا سامنا خطرناک صورتحال سے ہوتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ ایک جلتی ہوئی سلاخ کو اپنے منہ کے قریب لے جا کر منہ سے آگ نکالنے کا مظاہرہ کرتا ہے۔

    لیکن اس کی داڑھی آگ پکڑ لیتی ہے اور شعلہ بھڑکتا ہے۔ آگ اس شخص کے چہرے کو جلانے لگتی ہے جسے وہ بے قراری سے بجھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔

    وہاں موجود افراد پہلے تو اس صورتحال کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں، اس کے بعد جب انہیں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوتا ہے تو ایک شخص تیزی سے آگے بڑھ کر اس کی مدد کرتا ہے، جس کے بعد آگ بجھانے کی کوشش کامیاب رہتی ہے۔

    مذکورہ شخص خوش قسمتی سے جھلسنے سے بچ جاتا ہے اور اس کا چہرہ بھی محفوظ رہتا ہے۔

  • بیویوں کو بدنام نہ کیا کریں: ژالے سرحدی کی ویڈیو وائرل

    بیویوں کو بدنام نہ کیا کریں: ژالے سرحدی کی ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں ژالے کہتی ہیں کہ جو عورت ایک منٹ میں بات مان لے وہ ماں ہے، دو منٹ میں مان لے وہ بہن ہے، اور جو بار بار کہنے پر بھی نہ مانے۔۔ وہ بہری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایویں بیویوں کو بدنام نہ کیا کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ ژالے اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیوز پر لپ سنک کرتی ہیں جو اکثر وائرل ہوجاتی ہیں۔

  • تصاویر اور ویڈیوز کے لیے واٹس ایپ کا نیا شاندار فیچر

    تصاویر اور ویڈیوز کے لیے واٹس ایپ کا نیا شاندار فیچر

    دنیا بھر میں میسجنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں جن میں تصویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے کا آپشن علیحدہ کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل واٹس ایپ پر براہ راست اگر کوئی تصویر یا ویڈیو بھیجنا مقصد ہوتا تھا تو وہ ایک مشکل عمل تھا، واٹس ایپ کا کیمرا کم ریزولوشن کا ہے، جبکہ ویڈیو بنانے کے لیے بٹن کو دبائے رکھنا پڑتا تھا تب جا کر ویڈیو ریکارڈ ہوتی تھی۔

    تاہم اب واٹس ایپ نے تصویر اور ویڈیو کا آپشن الگ کردیا ہے جس کے بعد ویڈیو کے لیے بٹن کو دبائے رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    واٹس ایپ کی ویڈیو عام ویڈیو کی طرح ہی بنے گی۔

    اس فیچر کے علاوہ واٹس ایپ نے بہتر ٹیکسٹ کا فیچر بھی پیش کیا ہے۔

  • عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کی نئی ویڈیو وائرل

    پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی، مداح ان کی نئی ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کردی جس پر ایک بار پھر مختلف نوعیت کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ویڈیو میں کرن نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے، پس منظر میں ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا کا ایک ڈائیلاگ چل رہا ہے۔

    کرن نے کیپشن میں تحریر کیا کہ اگر ایسا محسوس ہونے لگے تو آپ پیار میں ہیں، فوراً یو ٹرن مار لیں۔

    ان کی اس ویڈیو پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ عمران اشرف، سنہ 2018 میں کرن اشفاق سے رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا روحام بھی ہے، تاہم 2022 کے آخر میں یہ جوڑا علیحدہ ہوگیا تھا۔

    طلاق کے بعد کرن کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا کہ وہ بالکل معمول کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں کوئی فرق نہیں پڑا جس کے بعد انہوں نے ایسے مداحوں کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا تھا کہ طلاق یافتہ عورت سے آپ کیا چاہتے ہیں کہ وہ خودکشی کرلے؟

  • غور سے میری آنکھوں میں 5 منٹ دیکھیں: ژالے سرحدی کی نئی ویڈیو

    غور سے میری آنکھوں میں 5 منٹ دیکھیں: ژالے سرحدی کی نئی ویڈیو

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں ژالے کہتی ہیں کہ آپ غور سے میری آنکھوں میں 5 منٹ دیکھیں، اگر آپ کو پیار نہیں ہوا تو۔۔ 10 منٹ دیکھ لیجیئے گا، دیکھتے دیکھتے تو ہو ہی جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

  • زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی، ویڈیو میں وہ ایک دریا کنارے موجود ہیں۔

    معروف اداکارہ زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں اداکارہ کسی سیاحتی مقام پر نظر آرہی ہیں۔

    ویڈیو میں پس منظر میں ایک شعر گونج رہا ہے جسے انہوں نے کیپشن میں بھی لکھا، ’بہت دنوں بعد آج یہ میرا دل یہی سوچ کر رو دیا، کہ آخر ایسا کیا پانا تھا مجھے کہ میں نے خود کو کھو دیا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    ان کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ زرنش سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

    انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 2.4 ملین ہے۔

  • گولی کی طرح جاتی بائیک تیز رفتار ٹرک کے سامنے آگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کہتے ہیں کہ جس انسان کی زندگی باقی ہو، موت کا فرشتہ اسے چھو کر گزر جاتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ایک خطرناک ویڈیو اسی بات کا ثبوت ہے۔

    انڈین پولیس سروس کے ایک اہلکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک فوٹیج شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک انٹر سیکشن سے ایک تیز رفتار بائیک گولی کی طرح نکلتی ہے اور اسی لمحے اسی رفتار سے ایک ٹرک سامنے سے آجاتا ہے۔

    پلک جھپکتے میں ٹرک ڈرائیور ٹرک کو موڑتا ہے جس سے ٹرک فٹ پاتھ پر درخت سے جا ٹکراتا ہے۔

    خوش قسمتی سے بائیک سوار بچ جاتا ہے کیونکہ اگلے ہی لمحے وہ ٹرک کے سامنے سے نکل کر واپس جاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

    تاحال ٹرک ڈرائیور یا موٹر سائیکل سوار کے بارے میں علم نہ ہوسکا کہ وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہے یا نہیں۔

    پولیس اہلکار نے اپنے ٹویٹ میں طنزیہ طور پر لکھا کہ ایسے ہی رفتار سے گاڑی چلاتے رہیں، ایکسیڈنٹ بھی نہیں ہوں گے، خود آپ اور دوسرے لوگ بھی محفوظ رہیں گے۔