Tag: ویڈیو

  • دماغ گھما دینے والی ویڈیو جس کے بعد آپ کو دیواریں گرتی ہوئی محسوس ہوں گی

    دماغ گھما دینے والی ویڈیو جس کے بعد آپ کو دیواریں گرتی ہوئی محسوس ہوں گی

    انٹرنیٹ پر اکثر دماغ کو گھما دینے والی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، آج آپ کو ایسی ہی ایک ویڈیو دکھائی جارہی ہے۔

    یوٹیوب پر اپ لوڈ کی جانے والی یہ ویڈیو بے حد وائرل ہورہی ہے اور لوگوں نے اسے دماغ گھما دینے والی ویڈیو قرار دیا ہے۔

    ویڈیو میں سیاہ و سفید پٹیوں پر مشتمل ایک پیٹرن بنا ہوا ہے، آپ نے اس تصویر کے مرکز میں دیکھتے رہنا ہے۔

    15 سے 18 سیکنڈز اسے دیکھتے رہنے کے بعد آپ اسکرین سے نظر اٹھا کر اپنے ارد گرد دیکھیں گے تو آپ کو وہ کمرا، جہاں آپ بیٹھے ہوئے ہیں سکڑتا ہوا اور اپنے اوپر گرتا ہوا محسوس ہوگا۔

    لوگوں نے اس بصری دھوکے کو نہایت پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ اسے دیکھنے کے بعد چند لمحوں تک وہ کچھ بھی کرنے سے قاصر ہوگئے۔

  • ایمن خان کی بیٹی کے ساتھ پیار بھرے لمحات کی ویڈیو وائرل

    ایمن خان کی بیٹی کے ساتھ پیار بھرے لمحات کی ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ ایمن خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ پیار بھرے لمحات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، مداحوں نےدونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ایمن خان شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کر رہی ہیں، اس موقع پر انہوں نے اپنی 2 سالہ بیٹی امل کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

    ویڈیو میں وہ کھڑکی کے پاس اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے کھڑی ہیں اور اسے پیار کر رہی ہیں۔

    مداحوں نے خوبصورت لمحات کی ان ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

    خیال رہے کہ ایمن خان سنہ 2018 میں اداکار منیب خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، دونوں کی دو سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام امل منیب ہے۔

  • یہاں اور وہاں رہتا ہوں: احسن خان خود پر بننے والی میمز سے لطف اندوز

    یہاں اور وہاں رہتا ہوں: احسن خان خود پر بننے والی میمز سے لطف اندوز

    اپنے ایک پرانے انٹرویو کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے پاکستانی اداکار احسن خان نے اس ویڈیو کو نئے انداز میں بنایا ہے۔

    پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ٹوئٹر ٹرینڈنگ پر ٹرینڈ کرنے والے اپنے ایک دلچسپ بیان کو ری کریئیٹ کیا ہے۔

    احسن خان کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو اچانک وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ برطانوی لہجے میں بات کرتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہیں اور خود کو برٹش ایشیائی اداکار قرار دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک برٹش ایشیائی اداکار ہیں، وہ زیادہ تر پاکستان میں کام کرتے ہیں اور وہ یہاں اور وہاں (پاکستان اور برطانیہ) دونوں جگہ رہتے ہیں۔

    اس انٹرویو کے خوب وائرل ہونے اور خود پر میمز بننے کے بعد احسن خان نے اس انٹرویو کو ری کریئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے یہی پرانے جملے دہرائے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

    سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی احسن خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں یہاں اور وہاں دونوں جگہ رہتا ہوں، اب یہ جملہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

    ان کی اس ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ خود پر بننے والی میمز کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

  • عمران عباس کی مشہور بھارتی گلوکارہ کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    عمران عباس کی مشہور بھارتی گلوکارہ کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    معروف اداکار عمران عباس کی بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کے ساتھ گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارت کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

    دونوں کی ساتھ گانا گانے کی اس ویڈیو پر عمران نے لکھا کہ رات کے کھانے پر دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی چھت پر اپنے سب سے پیارے دوست کے ساتھ ہونا، ساتھ گانا گنگنانا، دل کی باتیں کرنا، اس سے زیادہ خوبصورت اور کیا ہو سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@imranabbas.official)

    عمران عباس نے الکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    ذرائع کے مطابق عمران اور الکا اس وقت کسی شوٹنگ کے لیے دبئی میں ہیں جہاں انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

  • ڈیوڈ وارنر کی ’پشپا‘ کے گانوں پر تھرکتی ویڈیو وائرل

    ڈیوڈ وارنر کی ’پشپا‘ کے گانوں پر تھرکتی ویڈیو وائرل

    آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر تیلگو زبان میں بننے والی بھارتی فلم کے کردار پشپا کا روپ دھار لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    وارنر نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ری فیس کے ذریعے وہ پشپا کا روپ دھارے ہوئے ہیں، ویڈیو پشپا فلم کے مناظر اور موسیقی پر مبنی ہے۔

    ویڈیو میں وہ الو ارجن کے ڈانس مووز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    ان کی اس ویڈیو کو ان کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    وہ اس سے پہلے بھی اکثر بالی ووڈ فلموں کے مناظر پر اسی نوعیت کی ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے رہے ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ تیلگو فلم پشپا انہیں کچھ زیادہ ہی پسند آگئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    وہ اس سے قبل اپنی بیٹیوں کی بھی ایک ویڈیو شیئر کرچکے ہیں جس میں ان کی تینوں بیٹیاں پشپا کے ایک گانے پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

  • یاسر حسین کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو

    یاسر حسین کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو

    کراچی: معروف اداکار یاسر حسین نے اپنے بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

    ویڈیو میں وہ بیٹے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو کا کیپشن دیا ہے، باپ بیٹے کی پہلی لڑائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

    ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔

    خیال رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے یہاں گزشتہ برس جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام کبیر حسین رکھا گیا ہے۔

  • کیا آپ نے پیانو پر باربی کیو تیار ہوتا دیکھا ہے؟

    کیا آپ نے پیانو پر باربی کیو تیار ہوتا دیکھا ہے؟

    باربی کیو بنانا ایک محنت طلب کام ہوسکتا ہے جس کے لیے کافی وقت درکار ہے، لیکن اگر باربی کیو اس طرح بنے کہ اس کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی بجے تو کیسا لگے گا؟

    چین کے ایک شہری ہینڈی گینگ نے باربی کیو کی گرل کو پیانو سے منسلک کردیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرلنگ یونٹ کو پیانو کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

    ہینڈی جب پیانو بجاتا ہے تو سیخیں گھومنے لگتی ہیں اور گوشت تیار ہونے لگتا ہے۔

    یہی نہیں بلکہ اس پورے سیٹ اپ کے نیچے پہیے لگے ہوئے ہیں جن پر بیٹھ کر ہینڈی پورے کمرے میں حرکت بھی کر رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر نہایت حیرت کا اظہار کیا اور مختلف تبصرے کیے۔

  • ہوا میں اڑتے ہرن کی ویڈیو وائرل

    ہوا میں اڑتے ہرن کی ویڈیو وائرل

    جنگلی حیات سے محبت کرنے والے افراد کے لیے کسی جانور کو اٹکھیلیاں کرتے دیکھنا نہایت خوشگوار تجربہ ہوسکتا ہے۔

    ایسے ہی ایک تجربے سے کچھ افراد دو چار ہوئے جن کے سامنے ہرن نے ایک انوکھی حرکت کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہرن کو نہایت اونچی چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں ایک ہرن اچانک جھیل کی طرف سے نمودار ہوتا ہے اور درمیان کے کچے راستے کو پار کرنے کے لیے چھلانگ لگاتا ہے۔

    ہرن کی چھلانگ خاصی اونچی ہوتی ہے اور اس دوران وہ ہوا میں اڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے، اس کے بعد وہ دوسری طرف جنگل میں گرتا ہے اور دوڑتا ہوا غائب ہوجاتا ہے۔

    ٹویٹر صارفین اس ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہوئے اور مختلف تبصرے کیے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ منظر کسی ایکشن فلم کا دکھائی دیتا ہے، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ ہرن سے اڑنے والے ہرن کا ارتقا ہے۔

    ٹویٹر پر اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے دیکھا۔

  • ہمارے ہیئر برش کتنے گندے ہوسکتے ہیں؟

    ہمارے ہیئر برش کتنے گندے ہوسکتے ہیں؟

    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو نے لوگوں کو حیران و پریشان کردیا جس میں ہیئر برش دھوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک کی ایک صارف نے اپنے ہیئر برش دھونے کی ویڈیو شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ ہمارے ہیئر برش کتنے گندے ہوسکتے ہیں۔

    ویڈیو کے شروع میں وہ بتاتی ہیں کہ وہ بیسن میں پانی بھر کے اور شیمپو ڈال کر اپنے ہیئر برش اس میں بھگو رہی ہیں۔

    صارف کے بقول ایک گھنٹے بعد وہ واپس آئیں تو پانی کی حالت دیکھ کر پریشان ہیں، پانی بالکل گدلا ہوچکا تھا جس سے ظاہر تھا کہ ہیئر برش گندگی سے اٹے ہوئے تھے۔

    خاتون کی اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر 30 لاکھ افراد نے دیکھا، کئی افراد نے کہا کہ انہیں علم ہی نہیں تھا کہ ہیئر برشز اور کنگھوں کو دھونا بھی چاہیئے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اب انہیں پتہ چل گیا کہ ان کے چکنے بالوں کی وجہ ان کا ہیئر برش ہے جو انہوں نے کبھی نہیں دھویا۔

    ہیئر برش / کنگھا نہ دھونے کا نقصان

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ہیئر برشز اور کنگھوں پر سر کی مردہ جلد جمع ہوجاتی ہے اور برش پر بیکٹریا پیدا ہونے لگتے ہیں، اور ہم لاعلمی میں اسے واپس بالوں میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔

    ان کی تجویز ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنے استعمال کے تمام ہیئر برشز اور کنگھے لازمی دھوئے جائیں۔

  • گاہکوں کو تنگ کرنے والے آئسکریم والے کو لینے کے دینے پڑ گئے

    گاہکوں کو تنگ کرنے والے آئسکریم والے کو لینے کے دینے پڑ گئے

    ترکی کے آئسکریم والے دنیا بھر میں مشہور ہیں جو اپنی دلچسپ حرکتوں سے دیکھنے والوں کو تو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں مگر آئسکریم کے خواہش مندوں کو الجھن میں مبتلا کردیتے ہیں۔

    تاہم بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ انہی آئسکریم والوں کو لینے کے دینے پڑجاتے ہیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص آئسکریم والے کی چھیڑ چھاڑ شروع ہونے سے پہلے ہی آئسکریم لے کر بھاگ جاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص آئسکریم لینے کے لیے کھڑا ہے اور جیسے ہی دکاندار ایک بڑا سا اسکوپ نکال کر اس شخص کو تنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ شخص پوری آئسکریم لے کر دور بھاگ جاتا ہے اور قریب موجود افراد ہنسنے لگتے ہیں۔

    2 منٹ کی اس ویڈیو کو 8 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا اور پسند کیا، اور ہزاروں لوگوں نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔