Tag: ویڈیو

  • گجرات: بندر انتہاء پسندوں کے نقشِ قدم پر چل پڑے، ویڈیو دیکھیں

    گجرات: بندر انتہاء پسندوں کے نقشِ قدم پر چل پڑے، ویڈیو دیکھیں

    نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں بندر بھی انتہاء پسندوں کے نقشِ قدم پر چلنے پڑے اور انہوں نے معصوم شہریوں پر تشدد کرنا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے گجرات میں واقع گاؤں سوپا کے جنگلی بندر آپے سے باہر ہوگئے اور وہ سڑک پر چلنے والے شہریوں پر کھلے عام حملے کر کے انہیں زخمی کررہے ہیں۔

    نووساری کے قریب واقع گاؤں میں بندروں کی جانب سے شہریوں پر ہونے والے حملوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری موٹرسائیکل پر سڑک پر سے گزر رہا ہے تو اسی دوران دوسری طرف سے ایک بندر نے اُس پر حملہ کردیا۔

    بندر کا حملہ اس قدر شدید تھا کہ موٹرسائیکل سوار شہری نیچے گر گیا اور زخمی ہوا، اسی طرح فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر چلتے ہوئے شہری کی پشت پر بندر نے زور سے مارا جس کے بعد وہ اوندھے منہ گر گیا۔ اسی طرح ایک اور فوٹیج میں جب شہری بندر سے اپنی قیمتی چیز بچانے لگا تو اُس نے کھمبے پر چڑھ کر حملہ کیا اور وہاں سے رفو چکر ہوگیا۔

    مکینوں کے مطابق وہ بندر سے بہت زیادہ خوف زدہ ہیں اُن کا کہنا ہے کہ ’ہم جیسے ہی اکیلے یا کسی کے ساتھ گھر سے باہر نکلیں بندر ہم پر حملہ کردیتے ہیں‘۔ اہل علاقہ نے اس واقعے کی شکایت متعلقہ حکام کو بھی درج کرائی تاہم ابھی تک اُن کے تحفظ کے لیے کوئی اقدامات بروئے کار نہیں لائے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اپنے لیے خود خریداری کرنے والی حیرت انگیز بلی، ویڈیو دیکھیں

    اپنے لیے خود خریداری کرنے والی حیرت انگیز بلی، ویڈیو دیکھیں

    انقرہ: کیا پالتو جانور خریداری کرسکتے ہیں؟ اس بات کو عقل تو تسلیم نہیں کرتی تاہم ترکی کی ایک بلی نے خود شاپنگ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    خریداری کے لیے ضروری ہے کہ گاہگ دکان پر جاکر اپنی مطلوبہ چیز دکاندار سے طلب کرے اور پھر اُس کی رقم ادا کرکے وہاں سے اپنے مذکورہ مقام کی طرف روانہ ہوجائے۔ ویسے تو دنیا بھر میں موجود بازاروں یا دکانوں سے انسان ہی خریداری کرتے ہیں مگر ترکی سے تعلق رکھنے والی ذہین بلی نے خود سے خریداری کرکے سب کو حیران کردیا۔

    فیس بک پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی گوشت کی دکان میں داخل ہوئی اور انسانوں کی طرح دو ٹانگوں پر کھڑے ہوکر اُس نے اپنے دونوں پنجے کاؤنٹر (شوکیس) پر رکھ دیے۔

    دکاندار نے بلی کو مخاطب کر کے پوچھا کہ اُسے کیا چیز چاہیے اور باری باری اُسے مختلف گوشت کے ٹکڑے دکھائے جس پر اُس نے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم جیسے ہی مالک نے اُسے گوشت کا ایک ٹکڑا دکھایا تو اُس نے اپنے پنجے ہلائے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی نے اپنے پنجے اس طریقے سے ہلائے جیسے وہ یہی گوشت لینے کی خواہش مند تھی جسے دکاندار نے دکھایا، دکاندار نے ٹکڑے میں سے ایک چھوٹا سا حصہ کاٹ کر بلی کو دیا تو اُس نے مزے لے کر اُسے کھالیا۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پریا پرکاش کی ویڈیووائرل، فالوورزکی تعداد ایک ملین تک جاپہنچی

    پریا پرکاش کی ویڈیووائرل، فالوورزکی تعداد ایک ملین تک جاپہنچی

    کراچی : سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وائرل ہونے والی ایک رومانوی ویڈیو کے مناظر نے لاکھوں دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا، اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد اب تک ایک ملین سے زائد ہوچکی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو میں خوبرو لڑکی ایک نوجوان کو دیکھ کر ایسے دلفریب اشارے کرتی نظر آرہی ہے کہ دیکھنے والا دم بخود ہوجائے۔

    via GIPHY

    یہ منظر ایک بھارتی فلم کا ہے، جس کے ایک کلپ کو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں نے بے حد پسند بھی کیا اور اورخوب کمنٹس بھی کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو لاکھوں صارفین تک جا پہنچی، یہ منظر ملیالم زبان کی فلم ’ اورو آدار لو‘ کے ایک سین پر مشتمل ہے جس کے ڈائریکٹرعمرلالو ہیں۔

    Finally, when your best friend buys a good phone @sree_17 💜

    A post shared by priya prakash varrier (@priya.p.varrier) on

    اس ویڈیو کی مقبولیت کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ اس ویڈیو کے بعد یہ لڑکی نوجوانوں کا نیا ”کرش“ بن چکی ہے اور سب دیپیکا پڈوکون اور دیشا پٹانی کو بھی بھول گئے ہیں۔

    اس پوسٹ کو دیکھنے اور پسند کرنے والے اکثر صارفین اس اداکارہ کا نام جاننے کی کوشش کرتے رہے جس پر ہم نے ان کی یہ مشکل بھی آسان کردی۔

    جی ہاں اس خوبرو بھارتی اداکارہ کا نام پریا پرکاش وریار ہے جس کی عمر ابھی 18 سال ہے اور یہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ ہے۔

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہریا پرکاش وریار کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد اب تک چودہ لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے جو کسی سیلیبرٹی کے نصیب میں ہی آتے ہیں۔

    یاد رہے کہ مذکورہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے اور یہ پریا کی یہ ڈیبیو فلم ہے، تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

  • ثقلین مشتاق کا باکسرعامر خان کو چیلنج

    ثقلین مشتاق کا باکسرعامر خان کو چیلنج

    لاہور: سابق پاکستانی اسپینر ثقلین مشتاق نے اپنی باکسنگ پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور باکسرعامرخان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی اسپینر ثقلین مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی باکسنگ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں باکسنگ بیگ پر مکے برساتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثقلین مشتاق نے ٹویٹر پر منفرد اندزا میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمر 40 سال قد پانچ فٹ دس انچ عامر خان کیا آپ تیار ہیں؟۔

    پاکستانی نژاد باکسر برطانوی باکسرعامرخان نے ثقلین مشتاق کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے باکسنگ بیگ پر اچھی پریکٹس کی ہے لیکن میں خود ہی کافی ہوں تاہم اگر مجھے پارٹنر کی ضرورت ہوئی تو آپ کو ضرور بلاؤں گا۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے اسٹار کرکٹرمعین علی نے بھی ٹویٹر پر ثقلین مشتاق کی باکسنگ پریکٹس کی تعریف کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور، مال روڈ پر رہزنی کی واردات، فوٹیج منظر عام پر

    لاہور، مال روڈ پر رہزنی کی واردات، فوٹیج منظر عام پر

    لاہور: مال روڈ پر کھلے عام رہزنی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر بآسانی فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی معروف اور مصروف شاہراہ مال روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے ایک کار سوار کو روک کر اور کھلے عام اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے مذکورہ شخص سے نقدی اور موبائل فون چھینا اور بآسانی فرار ہو گئے۔


    لاہور میں مشہور شاہراہ پر سر عام ہونے والی اس واردات کی ویڈیو فوٹیجز اے آر وائی کو موصول ہوگئی جس میں پینٹ اور شرٹ میں ملبوس موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو واضح طور  پر دیکھا جا سکتا ہے جس میں سے ایک ملزم نے ٹوپی بھی پہن رکھی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں :لاہور، مصروف شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوپی پہنا شخص موٹر سائیکل پر ہی بیٹھا رہا جب کہ دوسرے ملزم نے محمد اسلم نامی کار سوار سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔

    ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے باوجود پولیس اب تک ملزمان کو تلاش نہیں کر پائی اور نہ ہی اب تک باقاعدہ ایف آئی آر کاٹی گئی جس سے لاہور پولیس کی کارکردگی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

  • لاہور: بلوائیوں کوکچلنےوالی خاتون کی ویڈیو منظرعام پرآگئی

    لاہور: بلوائیوں کوکچلنےوالی خاتون کی ویڈیو منظرعام پرآگئی

    لاہور: یوحنا آباد میں ہنگامہ آرائی کرنےوالوں کوکچلنےوالی خاتون کی ویڈیو سامنےآگئی، احتجاج کے دوران کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا ،کار کی ٹکر سے مارے گئے افراد کی تعداد تین ہوگئی۔

    ویڈیو کے مطابق پولیس نےبڑی مشکل سے خاتون کو بلوائیوں کےچنگل سےبچایا۔ ورنہ شایدوہ اس کا بھی وہی حشرکرتےجواس کی گاڑی کا کیا۔درجنوں بلوائیوں نےایک گاڑی کوگھیررکھاتھا،وہ اس پرلاٹھیاں اورڈنڈے برسارہےتھے۔

    اسکول ٹیچرمریم صفدراس وقت فیروزپورروڈ پرپھنس گئی تھیں ، بلوائیوں سے بچنےکے لئےانہوں نےگاڑی ریورس کی توکچھ لوگ زخمی ہوگئے جن میں سے بعد میں  دو زخمی دم توڑگئے۔

    پولیس نےمریم کوحراست میں لے لیا جنہوں نےبیان دیا کہ بلوائیوں نےان سےدست درازی کی کوشش بھی کی تھی،وہ جان بچانےکےلیےبھاگیں توحادثہ پیش آگیا۔

    علاوہ ازیں یوحنا آباد میں احتجاج کے دوران کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا کار کی ٹکر سے مارے گئے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

    حادثے کا تیسرا زخمی بیس سالہ تنویر بھی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جس کے بعد کار کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔

  • جامعہ حفصہ کی طالبات  کی داعش میں شمولیت کی ویڈیو

    جامعہ حفصہ کی طالبات کی داعش میں شمولیت کی ویڈیو

    اسلام آباد: جامعہ حفصہ کی طالبات کی داعش میں شمولیت کے اعلان کی ویڈیو پر پولیس نے قانونی رپورٹ تیار کر کے وزارتِ داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

    شہداء فاونڈیشن کی طرف سے جامعہ حفصہ کی طالبات کی داعش میں شمولیت کے اعلان کی ویڈیو جاری ہوئی تو پولیس نے اس پر قانونی رپورٹ تیار کی، جو وزارتِ داخلہ کو بھیجی گئی ہے۔

    پولیس کی لیگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جامعہ حفصہ کی طالبات نے اپنے بیان میں پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، طالبات نے ویڈیو میں داعش کے سربراہ کو پاکستان میں جنگ کرنے کے لئے کہا ہے۔

    لیگل رپورٹ کے مطابق جامعہ حفصہ کی طالبات کا بیان سیکشن ایک سو اکیس اور ایک سو اکیس اے کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مطلب ہے، پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہے۔

    پولیس نے شہداء فاونڈیشن اور جامعہ حفصہ کی رپورٹ پر مزید کارروائی کا کہا ہے۔