Tag: ویڈیو

  • بھارت: اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت: اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، جب کہ خاتون ڈاکٹرز اسپتالوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سکندرآباد کے گاندھی اسپتال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس کے متعلق اطلاعات ہیں کہ اسپتال میں ایک خاتون جونیر ڈاکٹر پر حملے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں خاتون جونیر ڈاکٹر پر ایک مریض کے رشتہ دار نے حملہ کردیا۔ تاہم فوری طور پر حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کے رشتہ دار نے جونیر ڈاکٹر کے ساتھ بحث و تکرار کرنے کے بعد اس کا اپران کھینچ کر اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر ساتھ موجود ڈاکٹروں نے فوری طور پر حملے کو ناکام بنادیا۔

    سکیورٹی گارڈز نے حملہ آور کو حراست میں لیتے ہوئے اسے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ بعدازاں جونیر ڈاکٹر کی ایک ٹیم نے اس واقعہ پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔

    اس سے قبل آندھرا پردیش میں سفاکیت کا ایک اور معاملہ سامنے آیا تھا، جہاں ایک مریض نے (SVIMS) اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ریلوے ٹریک پر جان دینے کے ارادے سے آئی خاتون کو نیند آگئی۔۔پھر کیا ہوا؟

    یہ واقعہ بھی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا تھا، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص لیڈی ڈاکٹر پر حملہ کرنے کے لئے لپکتا ہے اور اسے بال پکڑ کے کھینچتا ہے، حملہ آور نے مبینہ طور پر لیڈی ڈاکٹر کا سر مریض کے بیڈ پر مارا جبکہ وہاں موجود چند افراد نے اسے فوری طور پر پکڑ لیا۔

  • ویڈیو: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بن گیا

    ویڈیو: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بن گیا

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بن گیا، پہلی مرتبہ ایک نہیں تین سپر اوور کرانے پڑے۔

    بھارتی لیگ میں بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ کا فیصلہ انوکھے انداز میں آیا، تاہم تیسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز نے کامیابی حاصل کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مہاراجا ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا۔

    ہبلی ٹائیگرز کے 164 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 164 رنز ہی بنا سکی، پہلے 2 سپر اوورز تک میچ کا فیصلہ نہ سکا تو تیسرا سپر اوور کروانا پڑا۔

    پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیمیں 10،10 رنز بنا سکیں، دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز کے 8 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بھی 8 ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، تیسرے سپر اوور میں بنگلورو کے 12 رنز کے جواب میں ہبلی ٹائیگرز نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی۔

  • کراچی: راہ چلتی خاتوں کیساتھ نازیبا حرکت، فوٹیج بھی سامنے آگئی

    کراچی: راہ چلتی خاتوں کیساتھ نازیبا حرکت، فوٹیج بھی سامنے آگئی

    کراچی : شہر قائد میں موٹرسائیکل پر سوار کی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیباحرکت کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا، اس سے قبل بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔

    تاہم یہ واقعہ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں پیش آیا جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

    سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون مسلم ٹاؤن کی گلی سے گزر رہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار قریب آکر نازیبا حرکت کرتے ہوئے چلا جاتا ہے، موٹرسائیکل پر ملزم کے ساتھ بچہ بھی بیٹھا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ 12 اگست کی صبح پیش آیا ویڈیو سامنے آنے کے بعد نیو کراچی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہت کہ متاثرہ خاتون یا کسی اور نے پولیس کو واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔ جائے وقوعہ سے مزید سی سی ٹی وی شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔

  • کترینہ کیف کی نئی ویڈیو میں کیا چیز نوٹ کرنے والی ہے؟

    کترینہ کیف کی نئی ویڈیو میں کیا چیز نوٹ کرنے والی ہے؟

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کو افواہ قرار دیا گیا تھا، ایسے میں انکی زیرگردش ویڈیو میں مداحوں نے نئی چیز نوٹ کی ہے۔

    کترینہ کیف بلاشبہ مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ہیں، جو اپنی لُکس کے ساتھ کسی نئے تجربے سے گریز ہی کرتی ہیں، تاہم کترینہ کے انسٹاگرام پیج کی طرف سے ان کی بیوٹی پراڈکٹس Kay سے متعلق نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

    اس میں اداکارہ بالکل مختلف نظر آ رہی ہیں، جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو مداح حیران رہ گئے کہ وہ کتنا بدل گئی ہیں۔

    ویڈیو میں کترینہ نے اپنی نئی ہائیڈرا کریم لپ اسٹک کی تشہیر کی ہے جو بظاہر لانچ کے چند ہی دنوں بعد فروخت ہو چکی ہے، ویڈیو میں کترینہ نے اپنے پروڈکٹ کی مختلف خوبیوں کے بارے میں بات کی ہے۔

    ای ریڈایٹ صارف نے ان کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا کہ شاید کترینہ نے اپنے اوپری ہونٹ پر فلرز کروایا ہے، ایک پرستار کا کہنا تھا کہ وہ معمول سے زیادہ چمک رہی ہے۔

    ایک اور مداح نے ویڈیو پر کمنٹس میں صحیح اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ کترینہ کیف نے ہلکے کانٹیکٹ لینز پہن رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ساری شخصیت بدل گئی ہے۔

  • کینسر میں مبتلا حنا خان نے اپنا سر منڈوالیا، دلخراش ویڈیو وائرل

    کینسر میں مبتلا حنا خان نے اپنا سر منڈوالیا، دلخراش ویڈیو وائرل

    بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے بال کٹوانے کے بعد اپنا سر بھی مونڈ لیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 36 سالہ اداکارہ حنا خان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں اپنے سر کے بال خود مونڈتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں حنا خان نے چند تصاویر بھی شامل کیں جس میں انکے سر سے بڑی تعداد میں جھڑے ہوئے بال دیکھے جاسکتے ہیں، کینسر کی تشخیص کے بعد انہوں نے اپنے خوبصورت بال کٹوالیے تھے تاہم اب بال جھڑنے کی وجہ سے انہوں نے اپنے سر پر ٹریمر چلا لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ ’آپ کسی بھی بیماری کو اس صورت میں ہی جیت سکتے ہیں جب آپ خود کو گلے لگائیں گے، اور اسے فراخدلی سے قبول کریں گے، میں نے اس جنگ میں ملنے والے نشانات کو قبول کرنے کا انتخاب کیا، کیوں کہ ایسی جنگ کے دوران اگر آپ خود کو گلے لگا لیتے ہیں، تو آپ جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

    حنا خان نے کہا کہ میں اس عمل سے نہیں گزرنا چاہتی کہ جب بھی میں اپنے بالوں میں ہاتھ لگاؤں اور بالوں کا ایک گچھا میرے ہاتھ میں آجائے لیکن جو میرے ہاتھ میں ہے وہ یہ ہے کہ میں اس سے بچنے کیلئے گنجے ہونے کا فیصلہ کیا کیوںکہ روز روز بالوں کو جھڑتا دیکھنا ایک تکلیف دہ عمل ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’ اپنے بالوں کو اس طرح روز جھڑتے ہوئے دیکھا ایک تکلیف دہ عمل تھا جس سے میں مزید ڈپریشن کا شکار ہورہی تھی، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میری ذہنی صحت میرے اپنے ہاتھ میں ہے اور میں ہر وہ کام کروں گی جس سے میں اپنی ذہنی صحت کو بہتر بناسکوں‘۔

    اداکارہ حنا خان نے کہا کہ اگر جسمانی صحت کو بہتر رکھنا ہے تو اس سے پہلے ذہنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا، جو میرے ہاتھ میں ہے اور میں یہ ہی چاہتی ہوں کہ اس جنگ کے دوران میں کسی ذہنی پریشانی یا دباؤ سے نہ گزروں، جسمانی طور پر تکلیف ہوگی جو مجھے برداشت کرنا ہوگی اور ذہنی طور پر مطمئین رہنے کے لیے میں اپنے بال منڈوا رہی ہوں۔

    اداکارہ نے کینسر میں مبتلا دیگر خواتین کو بھی یہ ہی مشورہ دیا کہ اس سے قبل کہ آپ اپنے گرتے بالوں کو دیکھ کر پریشان ہوں انہیں کاٹ لیں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیسے دیکھ رہے ہیں، یاد رکھیں آپ ہر حال میں خوبصورت ہیں، بس خود سے مطمئن رہیں، اس کے بعد حنا خان نے اللہ کا نام لیکر اپنے سر پر ٹرمر چلا دیا۔

  • ویڈیو: اننت امبانی کی شادی پر جان سینا کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

    ویڈیو: اننت امبانی کی شادی پر جان سینا کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

    مکیشن امبانی کے صاحبزادے اننت کی شادی میں مشہور ریسلر جان سینا بھی پہنچ گئے، ان کے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے مشہور ستاروں کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا بھی اننت امبانی کی شادی میں رنگ جمانے پہنچ گئے، انھیں نیلے رنگ کے روایت کوٹ اور پگڑی میں دیکھا گیا، وہ اپنے مخصوص انداز کے ساتھ پانچوں انگلیاں ہلاتے ہوئے رقص کرتے نظر آئے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک وائرل ویڈیو میں جان سینا اپنے مشہور ’یو کانٹ سی می‘ اسٹائل کو انجام دیتے نظر آئے، وہ بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے شادی کے ماحول میں گھل مل گئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

    ان کے بھارتی انداز میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور بالخصوص بھارتی مداح اس سے پوری طرح لطف اٹھا رہے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی میڈیا کی سُرخیوں میں جگہ بنانے والی جوڑی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی

    https://youtube.com/shorts/AfTdRYSWkZ0?si=h1QQo1CY3KJeUlEs

    ممبئی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اسٹارز اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئے، ستاروں نے اپنی موجودگی سے شادی کی تقریب کو چار چاند لگائے،

    اس شادی کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں بارات میں بھارت سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے ڈانس کیا، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان بھی شامل تھے۔

    وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، انھوں نے اداکار انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ہمراہ ڈانس کیا تھا۔

  • سوناکشی کی اپنی شادی پر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    سوناکشی کی اپنی شادی پر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ولیمے کی شاندار تقریب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کے ایک تقریب کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں تقریب کے دلچسپ اور حسین لمحات دکھائے گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    ولیمے میں ویڈیو کے پسِ منظر میں میوزک کم اور مہمانوں کی اصلی آوازیں زیادہ سنائی دے رہی ہیں، ویڈیو میں بالی ووڈ کے ساتھ سوناکشی اور ظہیر کو ہلہ گلہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھی اداکار اور دبنگ اسٹار سلمان خان کو گلے لگا کر ولیمے کی تقریب میں اُن کا استقبال کیا جبکہ سینیئر بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے جذباتی انداز میں سوناکشی کو شادی کی مبارکباد دی۔

    سوناکشی اور ظہیر نے پاپرازی کے ساتھ پوز بھی دیا اور انیل کپور کے ساتھ ‘مائی نیم اِز لکھن’ پر ڈانس بھی کیا، اداکارہ نے اپنی دوست ہما قریشی کو بھی گلے لگایا۔

    &

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    nbsp;

    اس تقریب میں اداکار راج کمار راؤ، ارباز خان، آیوش شرما، سدھارتھ، ادیتی راؤ حیدری سمیت دیگر مہمانوں کو بھی ویڈیو میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گلوکار ہنی سنگھ نے بھی اپنی دوست کی شادی میں سماں باندھ دیا۔

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی اس مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہماری شادی کے حسین لمحات کو محسوس اور انجوائے کریں، ہم نے یہ کر دکھایا۔

    سوناکشی نے لکھا کہ ہماری پرفیکٹ شادی کا پورا کریڈٹ تمام دوستوں، اہلخانہ اور ہماری ٹیم کو جاتا ہے، باس! ظہیر اور سوناکشی کی شادی کے لیے خاص پارٹی تو بنتی ہے۔

    واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال گزشتہ 7 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اب  گزشتہ ماہ 23 جون کو دونوں نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

  • خاتون سے سڑک پر دست درازی کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار

    خاتون سے سڑک پر دست درازی کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار

    لکھنو: بھارت کے میرٹھ شہر میں ایک برقعہ پوش خاتون کے ساتھ سڑک پر دست درازی اور چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کی ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی افراد میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مذکورہ معاملے کی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے واقعہ میں ملوث 45 سالہ ملزم وشال ٹھاکر کو حراست میں لے لیا ہے۔ جبکہ ملزم کو جیل روانہ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2023 میں، خواتین کے قومی کمیشن نے خواتین کے خلاف جرائم کی 28,811 شکایات درج کیں، اتر پردیش ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں خواتین پر تشدد کے واقعات کی فہرست میں سب سے آگے ہے۔

    اتر پردیش میں سب سے زیادہ 55 فیصد کیسز سامنے آئے، سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ طبقوں کی خواتین، جن میں مذہبی اقلیتیں اور دلت شامل ہیں، جنسی ہراسانی کا سب سے زیادہ نشانہ بنتی ہیں۔

  • ویڈیو: حاملہ ہونے کی خبروں کے بعد کترینہ کیف پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    ویڈیو: حاملہ ہونے کی خبروں کے بعد کترینہ کیف پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبروں کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف گزشتہ کئی روز سے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ لندن میں موجود تھیں جہاں سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہوگئی ہیں۔

    تاہم گزشتہ رات ممبئی ائرپورٹ پر دیکھا گیا ہے، بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف لندن میں کئی روز قیام کے بعد واپس ممبئی پہنچ گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اداکارہ کو ہفتے کی رات کو ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا، اس دوران انہوں نے ایک ڈھیلا ڈھالا سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور وہ خوشگوار موڈ میں تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے 16 مئی کو اپنی 36 ویں سالگرہ  بھی لندن میں ہی منائی تھی،  تاہم دونوں کے اتنے زیادہ وقت کے لیے لندن میں رہنے کی فی الحال کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم ’میری کرسمس‘ رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ وہ اپنی اگلی فلم ’جی لے زرا‘ میں نظر آئیں گی۔

  • طیارے میں دوران پرواز خرابی، مسافر موت کے منہ سے کیسے واپس آئے؟

    طیارے میں دوران پرواز خرابی، مسافر موت کے منہ سے کیسے واپس آئے؟

    دوران پرواز طیارے میں خرابی کے باعث مسافروں کو موت سامنے نظر آنے لگی، پائلٹ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی، واقعے کی ویڈیو نے سب کو خوفزدہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں کیڈیز کی فٹ بال ٹیم کو لے جانے والے طیارے کے انجن میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوگئی اس دوران طیارے میں خوفناک مناظر پیش آئے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    ویڈیو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی اور فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی بظاہر ایک یقینی موت کے منہ سے واپس آگئے۔

    football

    رپورٹ کے مطابق ہسپانوی کیڈیز ٹیم گزشتہ روز سابق کھلاڑی جارج گونزالیز کے اعزاز میں ایک میچ کھیلنے کے لیے ایل سلواڈور جا رہی تھی۔ ٹیک آف کے 10 منٹ بعد ہی طیارے کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہوگئی،طیارے کے کپتان نے اعلان کیا کہ سیویل ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جائے گی۔

    اعلان سننے کے بعد فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی گھبرا گئے اور جہاز نے باقاعدہ جھٹکے لینا شروع کردیے، مقامی ذرائع ابلاغ نے طیارے کے اندر کی ویڈیو کے مناظر شیئر کیے جس میں مسافر دہشت زدہ دکھائی دے رہے ہیں، تاہم بعد ازاں طیارہ بحفاظت رن وے پر اتار لیا گیا۔