Tag: ویڈیو

  • جعلی نوٹ کو پہچاننے کا صحیح طریقہ، ویڈیو دیکھیں

    جعلی نوٹ کو پہچاننے کا صحیح طریقہ، ویڈیو دیکھیں

    جعل ساز مافیا کی جانب سے بازاروں میں جعلی نوٹوں کی گردش کی روک تھام اور اس کے دس باب کیلئے اسٹیٹ بینک نے عوام کی آگاہی کیلئے 5 ہزار کے نوٹ کو جانچنے کا طریقہ بتا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار روپے کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان کے لیے ویڈیو جاری کردی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ویڈیو میں 5 ہزار روپے کے نوٹ میں موجود نشانیاں بتائی گئی ہیں جن کے ذریعے شہری اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں 5ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

    اجلاس میں رکن کمیٹی کامل علی آغا نے 5 ہزار روپے مالیت والے جعلی کرنسی نوٹ پیش کردیے۔ سینیٹرکامل علی آغا نے جعلی نوٹ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو دکھایا تو وہ بھی نہ پہچان سکے اور کہا جعلی نوٹ کی کوالٹی اچھی ہے۔

    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے جعلی نوٹوں کے مسئلے پر قابو پانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کرنسی نوٹوں کے معاملے پر ریگولیشنز مزید بہتر کی جائیں گی، اس حوالے سے کمیٹی کو جلد بریفنگ دی جائے گی۔

  • ویڈیو: ریلز پہلے کون بنائے گا؟ لڑکیاں آپس میں لڑ پڑیں

    ویڈیو: ریلز پہلے کون بنائے گا؟ لڑکیاں آپس میں لڑ پڑیں

    ڈیجیٹل دور میں وقت کے ساتھ لڑائی کی وجوہات بھی بدل گئیں، لڑکیاں اب اچھی لوکیشن پر پہلے ریلز اور سیلفی بنانے کے لیے ایک دوسرے کی پٹائی کرنے لگیں۔

    یہ واقعہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے لیے سیلفی اور ریلز بنانے کی خواہش مین لڑکیوں نے ایک دوسرے کے بال پکڑ کر سر عام پٹائی کر دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے میں گاندھی پارک کا افتتاح ہوا جہاں لوگوں کی کثیر تعداد پارک دیکھنے کے لیے پہنچی، تاہم اسی دوران کچھ لڑکیوں کو ایک اچھا لوکیشن نظر آگیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دلکش لوکیشن پر لڑکیوں نے ریلز اور سیلفی بنانے کی کوشش کی اس دوران پہلے ریل بنانے کی کوشش میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا۔

    یہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ لڑکیون نے ایک دوسرے کے بال پکڑ کر  مارنا شرور کیا، جس کے بعد ان لڑکیوں کو وہاں موجود افراد  نے روکا، اس سارے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

  • کومودو ڈریگن اور اژدھے میں دل دہلا دینے والی جنگ کون جیتا؟ ویڈیو

    کومودو ڈریگن اور اژدھے میں دل دہلا دینے والی جنگ کون جیتا؟ ویڈیو

    کومودو ڈریگن اور اژدھے کی بقا کی خطرناک جنگ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کومودو ڈریگن اور اژدھے کو ایک دوسرے کے چنگل سے خود کو آزاد کرانے کی سرتوڑ کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس خون ریزی ویڈیو کو کمزور دل والے نہ ہی دیکھیں تو بہتر ہے، ویڈیو ممکنا طور پر ایک جنگل کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بہت بڑے اژدھے نے خطرناک چھیکلی کی قسم( کومودو ڈریگن) کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اس بقا کے مقابلے میں کرو یا مرو کی جنگ جاری ہے جس میں مصروف دونوں خطرناک جانور ہار ماننے کو تیار ہی نہیں ہے۔

  • ویڈیو: شاہد کپور لائیو ڈانس پرفارمنس کے دوران حادثے کا شکار

    ویڈیو: شاہد کپور لائیو ڈانس پرفارمنس کے دوران حادثے کا شکار

    بالی وڈ کے  اداکار شاہد کپور لائیو ڈانس پرفارمنس کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی اداکار شاہد کپور پیر کو گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا، جس میں وہ ڈانس کرتے ہوئے اسٹیچ سے گر گئے۔

     مذکورہ ویڈیو میں انہیں سیاہ لباس پہنے تقریب میں اسٹیج پر پرجوش انداز میں ڈانس اسٹیپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادکار شاہد کپور ڈانس کا پاؤں سلپ ہوجاتا ہے اور وہ اسٹیج سے نیچے کی جانب آجاتے ہیں لیکن اداکار کسی بڑے حادثے سے بچ جاتے ہیں۔

     یہی نہیں بلکہ اداکار اپنی مدد آپ کے تحت اٹھنے کے بعد دوبارہ ڈانس کرتے ہیں، اس ویڈیو پر شاہد کپور کے مداح ان کی تعریف کررہے ہیں۔

  • ویڈیو: ٹرینٹ بولٹ کی میچ پریکٹس کی محنت کام آ گئی، کمنٹیٹرز بھی حیران

    ویڈیو: ٹرینٹ بولٹ کی میچ پریکٹس کی محنت کام آ گئی، کمنٹیٹرز بھی حیران

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ اننگز کے دوران نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی شاٹ پریکٹس کام آگئی۔

    گزشتہ روز ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں جنوبی افریقا نے فیورٹ نیوزی لینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 190 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

    پونے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کو باآسانی دبوچ لیا۔ کیوی بلے باز پروٹیز کے 358 کے پہاڑ جیسے ہدف تلے دب گئے اور پوری ٹیم صرف 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

    سنسنی خیز مقابلے کے درمیان گراؤنڈ پر ایک ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے تماشائیوں اور کمنٹیٹرز دونوں کی دلچسپی کو اپنی جانب کرلیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں نیوزی لینڈ کے پیسر ٹرینٹ بولٹ کو جنوبی افریقہ کی بیٹنگ اننگز میں وقفے کے دوران مخصوص شاٹ کی مشق کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جنوبی افریقہ کے خلاف اس مشق کا بھرپور استعمال کیا اور ویسا ہی شاٹ لگایا جسے دیکھ کو سب دنگ رہ گئے۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل تقریب میں کیا ہوا؟ کون موجود تھا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    پاک بھارت میچ سے قبل تقریب میں کیا ہوا؟ کون موجود تھا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ کے میچ سے قبل تقریب میں کیا ہوا اور کس کس نے اپنی پرفارمنس کا جادو جگایا، اس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ سے قبل منعقد کی گئی تقریب میں بالی وڈ سنگر ارجیت سنگھ، سکھوندر سنگھ شنکر مہادیون اور سونیتی چاہان اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں، تاہم اس پروگروام کو لائیو نشر نہیں کیا گیا لیکن وہاں موجود مداحوں نے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

    جو ویڈیوز سامنے آرہی ہیں ان میں ارجیت سنگھ کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، نوجوان سل میں مقبول گلوکار نے اس تقریب میں ‘ہیریے’ اور ‘وٹ جھمکا’ سمیت دیگر گانے گاکر سماں باندھا۔

    https://twitter.com/hmmbly/status/1713120656584560737?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1713120656584560737%7Ctwgr%5Ec35b988146d463eef40f74ebc6ff8dffc026f969%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2551265%2F24

    گولڈن ٹکٹ کے حامل بالی ووڈ اسٹارز امیتابھ بچن، رجنی کانت سمیت ویرا کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور کئی اداکار بھی تقریب میں موجود تھے۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستانی بیٹرز دباؤ کو جھیلنے میں بری طرح ناکام رہے اور پوری ٹیم 191 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے شوپیس ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کرنے سے گریز کیا تھا۔ تاہم روایتی حریفوں کے درمیان اہم مقابلے سے قبل کئی سپر اسٹارز کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ میچ سے قبل شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں۔

  • الیکٹرک بائیک کی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    الیکٹرک بائیک کی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    سڈنی سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ہاسٹل کی عمارت میں الیکٹرک بائیک کی بیٹری پھٹ گئی۔

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، الیکٹرک بائیک کی بیٹری سے ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آگ نے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا۔

    واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ دو لڑکے اپنے کمرے سے باہر نکل رہے ہیں اس دوران دروازے سے اچانک آگ کا گولا پھٹ پڑا، جو الیکٹرک بائیک کی لیتھیم آئن بیٹری کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق اس دل دہلا دینے والے دھماکے میں دونوں لڑکے محفوظ رہے لیکن آگ تیزی سے پھیل گئی، جس کے باعث ہاسٹل میں موجود تمام افراد کو وہاں سے نکالنا پڑا۔

    سڈنی کے فائر اینڈ ریسکیو نیو ساؤتھ ویلز کے ایک بیان کے مطابق 22 فائر فائٹرز اور چھ فائر ٹرکوں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، تاہم اس دھماکے سے عمارت کو کافی نقصان پہنچ چکا تھا۔

  • ’اوئے روٹی وی اے‘ بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

    ’اوئے روٹی وی اے‘ بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روٹی کا تذکرہ کررہے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ کل کولمبو میں شیڈول ہے پوری دنیا میں موجود شائقین کرکٹ کو اس میچ کا انتظار ہے۔

    تاہم اب پریکٹس سیشن کے بعد بابر اعظم کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1700437302294520168?s=20

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکرانت گپتا بابر اعظم سے کچھ کہہ رہے ہیں جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی مسکرا کر جواب دیتے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں۔

    بابر اعظم بس کی طرف جانے لگتے ہیں تو پیچھے سے آواز آتی ہے کہ کپتان جی کھانا بھی کھانا ہے، جس پر بابر پنجابی زبان میں برجستہ کہتے ہیں ’اوئے روٹی وی کھانی اے‘۔

  • نوجوان کی حاضر دماغی نے بچے کی جان بچالی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    نوجوان کی حاضر دماغی نے بچے کی جان بچالی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    یوں تو ہمت اور بہادری کے کئی مظاہرے آئے دن دیکھنے میں آتے ہیں تاہم کبھی کبھار بہادری کے ہمراہ حاضر دماغی بھی انتہائی اہم ہوتی ہے۔

    حال ہی میں انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی اس ویڈیو میں حاضر دماغی کی بہترین مثال دیکھی جاسکتی ہے جس میں ایک شخص نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر بچے کی جان بچالی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کے دروازے میں بچے کا سر پھنس جاتا ہے تاہم اسی دوران شیشہ خراب ہو جاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کا سر پھنس جانے کی وجہ سے کیسے بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں چلا گیا تاہم نوجوان نے کیا فوری اقدام اٹھایا۔

    نوجوان شخص پہلے سر نکالنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اسی دوران بچے کی حالت بھی غیر ہونے لگتی ہے جس کے بعد نوجوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کار کے شیشے کو توڑ دیتا ہے۔

    نوجوان کی حاضر دماغی اور اس طرز عمل کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے۔

  • ویڈیو: لاڑکانہ کے ٹیچر کا بچوں کو تعلیم دینے کا انوکھا انداز

    ویڈیو: لاڑکانہ کے ٹیچر کا بچوں کو تعلیم دینے کا انوکھا انداز

    لاڑکانہ میں ایک اسکول ٹیچر نے بچوں کو تعلیم دینے کا ایک انوکھا انداز اپنالیا۔

    اے آروائی نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایک اسکول ٹیچر نے بچوں کو تعلیم میں دلچسپی دلانے کے لیے انوکھا انداز اپنا لیا، ٹیچر کے اس  انداز سے بچے بھی توجہ اور مزے سے نہ صرف تعلیم حاصل کررہے ہیں بلکہ موج مستی اور کھیل کود بھی کرتے ہیں۔

    اسکول ٹیچر کی نرالے انداز سے تعلیم دینے کی ویڈیو ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے خوب پذیرائی ملی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ویڈیو ضلع لاڑکانہ کے تحصیل رتوڈیرو میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول میہر علی ابرڑو کے اسکول ٹیچر فاروق احمد ابڑو کی ہے، اس انداز میں تعلیم دینے پر اسکول کے طالب علم نہ صرف ہونہار ہونے لگے بلکہ بچوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بس اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب صبح ہوگی۔

    سندھ کے تعلیمی نظام میں ضرورت اس بات کی ہے کہ فاروق احمد ابڑو کی طرح دیگر اساتذہ بھی اسکول میں بچوں کو اس طرح انوکھے انداز میں تعلیم دینے لگیں تو یقینا سندھ میں تعلیمی معیار بہتر ہوجائیگی۔