Tag: ویڈیو

  • اریج محی الدین کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    اریج محی الدین کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اریج محی الدین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں انگریزی گانے پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Areej Mohyudin 🕊 (@areej_mohyudin)

    اریج محی الدین مشہور گانے ’مائی اسٹوپڈ ہارٹ‘ پر لپسنگ کرتے ہوئے پرفارم بھی کررہی ہیں،  انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختلف ایموجیز بھی بنائیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Areej Mohyudin 🕊 (@areej_mohyudin)

    اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اریج محی الدین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Areej Mohyudin 🕊 (@areej_mohyudin)

    واضح رہے کہ اریج محی الدین اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’بندش ٹو‘ اور ’میرے ہی رہنا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

  • ویڈیو: خاتون کی پُل سے چھلانگ لگا کر خودکشی، وفادار کتا راہ تکتا رہا

    ویڈیو: خاتون کی پُل سے چھلانگ لگا کر خودکشی، وفادار کتا راہ تکتا رہا

    بیجنگ: چین میں خاتون نے پُل میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی جس کے بعد اس کا پالتو کتا 4 دن تک اپنی مالکن کی واپسی کا انتظار کرتا رہا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے ووہان کے یانگزے میں پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے پل میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے لیکن ساتھ آنے والا  وفادار کتا اپنے مالک کے انتظار میں چار دن تک پل پر بیٹھا رہا۔

    دل دہلا دینے والی تصاویر میں ووہان کے یانگزے پل کے فرش پر بیٹھے وفادار پالتو جانور کو دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی۔

    مقامی پولیس کے مطابق ایک خاتون کی لاش ملی ہے لیکن اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ خاتون کے ساتھ آنے والا پالتو کتا دریا کے پاس خاتون کے جوتوں کے پاس گھنٹوں انتظار کرتا رہا۔

    یہ منظر وہاں سے گذرنے والوں نے سل فونس کے کیمروں کے ذریعہ کتے کے انتظار کے پل کو محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  • شرارتی بکروں نے پولیس والوں کی دوڑیں لگوادیں، ویڈیو وائرل

    شرارتی بکروں نے پولیس والوں کی دوڑیں لگوادیں، ویڈیو وائرل

    گلینڈیل: امریکی ریاست ایریزونا میں شرارتی بکروں نے پولیس والوں کی دوڑیں لگوا دیں۔

    گلینڈیل پولیس نے بتایا کہ شرارتی بکرے اپنے مالک کے فارم ہاؤس سے بھاگ نکلے تھے، جنہیں پکڑنے کیلئے پہلے علاقہ مکینوں نے کوششیں کی پھر تھک ہار کر پولیس کو طلب کیا گیا۔

    پولیس حکام بروقت پہنچ کر بکریوں کو پکڑے کے لیے کئی اقدام کیے، لیکن ان میں سے ایک چالاک بکرے نے پولیس والوں کو کافی دوڑیں لگوائی۔

    پولیس بھاگ دوڑ کے بعد بکرے کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی، پولیس والوں نے بکروں کیساتھ سیلفیاں بنا کر خوشی کا اظہار کیا۔

  • رابعہ کلثوم کی فیضان شیخ کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    رابعہ کلثوم کی فیضان شیخ کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار  فیضان شیخ اور ان کی بہن رابعہ کلثوم کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنے بھائی فیضان شیخ کے ہمراہ ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں بھارت کے مشہور گانے ’ نینو والے نے‘ گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رابعہ کلثوم فیضان شیخ نامور پاکستانی اداکار، اور  رشتے کے اعتبار سے  بہن بھائی ہیں, واضح رہے کہ یہ دونوں باصلاحیت اداکار  معروف تجربہ کار اداکارہ پروین اکبر کے بچے ہیں۔

    دونوں بہن بھائیوں نے تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور میڈیا انڈسٹری میں خود کو باصلاحیت افراد کے طور پر قائم کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رابعہ کلثوم نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو بنائی تھی تاہم انہوں نے وہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹادی تھی۔

    جس کی وجہ اداکارہ نے بتایا تھا ویڈیو نے ایک بہت بڑا مسئلہ پیدا کیا اور اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پتہ نہیں کیوں؟ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ مذہبی مواد کی وجہ سے ایک مسئلہ بن گیا اور تھوڑا سا متنازعہ ہو گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسی چیزیں بہت خطرناک ہو جاتی ہیں اس لیے ہم نے جان بوجھ کر اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ہٹا دیا۔

  • بھارت کی ’جدید ترین ٹرین‘ کی چھت ٹپکنے لگی، ویڈیو وائرل

    بھارت کی ’جدید ترین ٹرین‘ کی چھت ٹپکنے لگی، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارت کی جدید ترین ٹرینوں میں شمار کی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارت کی جدید ترین ٹرینوں میں شمار ہونے واکی وندے بھارت ایکسپریس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وندے بھارت ٹرین کی چھت سے پانی ٹپکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    وائرل ہونے والی اس 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ٹرین کی ایک بوگی کے اندر پانی گررہا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے لیکن تیزی سے بوگی کے اندر ٹپکنے والا حیران کر دینے والا ہے۔

    ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر اس واقعے سے شدید پریشان ہوگئے جبکہ ٹرین میں موجود عملہ پانی کو صارف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے کچھ مسافر یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ٹرین کا معیار اتنا خراب ہے کہ اس کی چھت پارش بھی جھیل نہیں پاتی۔

    یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانگریس نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس سمیت کئی دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے ٹوئٹر پر اس ویڈیو کلپ کو شیئر کیا ہے اور وندے بھارت ٹرین کے معیار پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

     کیرالہ کانگریس نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ وندے بھارت ایکسپریس کا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں اس وقت 17 وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں، 2019 میں پہلی ہائی اسپیڈ ٹرین وارانسی سے چلی تھی۔ مرکزی حکومت نے رواں سال اگست تک 75 وندے بھارت ٹرینیں چلانے کا ہدف رکھا ہے۔

  • ویڈیو: مردہ خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی

    ویڈیو: مردہ خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی

    ایکواڈور: جنوبی امریکا میں مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا جہاں مردہ قرار دی گئی خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی۔

    رپورٹس کے مطابق 9 جون کو  ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے 3 گھنٹے بعد بتایا کہ دوران علاج خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

    خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کی 76 سالہ والدہ  ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری میں مبتلا تھیں، والدہ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے کی جانب سے والدہ کی آخری رسومات کی تیاری کی گئی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ آخری رسومات کے دوران جیسے ہی خاتون کو تابوت سے نکالا گیا تو وہاں موجود افراد نے محسوس کیا کہ خاتون کی سانسیں چل رہی ہیں۔

    تاہم  خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں خاتون کے زندہ ہونے کی تصدیق ہوگئی، حیران کن طور پر والدہ کی سانسیں بحال ہونے پر بیٹا خوشی سے نہال ہوگیا اور اس کو ایک معجزہ قرار دیا، خاتون اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جس اسپتال انتظامیہ نے خاتون کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا تھا کہ اس واقعہ کے بعد ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • عائزہ اعوان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    عائزہ اعوان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ٹرانزشن ویڈیو میں اداکارہ اپنے سادہ حلیے میں اور اس کے بعد تیار ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر بے شمار لائیکس اور تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ سنہ 2017 میں اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کرنے والی عائزہ اب تک متعدد ڈراموں میں مختلف کردار ادا کر چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

    سنہ 2022 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت میں عائزہ کے منفی کردار اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

  • اقرا عزیز نے ننھے بیٹے کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کردی

    اقرا عزیز نے ننھے بیٹے کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کردی

    معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ننھے بیٹے کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کردی، ویڈیو میں ان کا بیٹا کبیر گانے پر جھومتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی نئی ویڈیو شیئر کی۔

    ان کا 2 سالہ بیٹا کبیر ٹی وی کے سامنے بیٹھا ہے اور جھومتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    اقرا کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا ان گانوں سے لطف اندوز ہورہا ہے جو مجھے پسند ہیں۔

    خیال رہے کہ اقرا عزیز اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔

    اداکارہ سنہ 2019 میں یاسر حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام کبیر حسین ہے۔

  • ویڈیو: سعودی خلا باز قہوہ اور کھجور بھی خلائی اسٹیشن لے گئے

    ویڈیو: سعودی خلا باز قہوہ اور کھجور بھی خلائی اسٹیشن لے گئے

    سعودی خلا باز نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی خلائی سائنسی مشن پر جاتے ہوئے اپنے ہمراہ سعودی قہوہ اور کھجور بھی ساتھ لے کر گئے ہیں۔

    العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی خلا نورد علی القرنی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے براہ راست رابطہ کرکے بتایا کہ  ’وہ روزانہ سعودی قہوہ پیتے اور کھجور کھاتے ہیں‘۔

    علاوہ ازیں سعودی خلا نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی نے اتوار کو سعودی اسکولوں کے طلبہ  کے ساتھ براہ راست رابطہ کرکے خلا میں محدود جاذبیت کے حوالے سے نیا سائنسی تجربہ شیئر کیا۔

    اس سے قبل سعودی اسپیس اتھارٹی کے مشترکہ خصوصی مشن پر جانے والے پہلی سعودی خاتون خلا باز نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے مکہ مکرمہ میں ایک چمکتی ہوئی مسجد الحرام کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

    ریانا برناوی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجد الحرام روشن دکھائی دے رہا ہے۔

    مسجد الحرام خلاء سے کیسی چمکتی ہوئی نظر آتی ہے؟ ویڈیو سامنے آگئی

    خیال رہے امریکا سے تعلق رکھنے والی کمپنی ایکسیم اسپیس کی جانب سے سعودی عرب کا مشن آئی ایس ایس کے لیے روانہ کیا گیا تھا ، سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ریانا برناوی سمیت 3 خلانورد اس مشن کا حصہ ہیں۔

  • کراچی: سعود آباد میں کتے کو پھانسی دینے والا ملزم گرفتار

    کراچی: سعود آباد میں کتے کو پھانسی دینے والا ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے سعودآباد کی لیاقت مارکیٹ میں شہری درندہ بن گیا،مارکیٹ کے بیچ کتے کے گلے میں رسی ڈال کر پھانسی لگادی۔

      ملزم اکمل کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے،کتے کو پہلے ایک سفید بوری میں بند کیا گیا تھا،بوری کے اندر ہی کتے کے گلے میں رسی ڈال کر پھندہ لگایا گیا، رسی کھینچنے میں ایک اور شخص نے بھی ملزم کا ساتھ دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا زور سے پاوں ہلانے لگا تو دوسرے شخص نے رسی چھوڑ دی، ملزم اکمل رسی کھینچ کر کتے کو اوپر لے آیا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس کا ایکشن لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ درندہ صفت ملزم اکمل علی کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایاکہ ملزم کو گرفتار کرنے گئے تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی،گرفتار ملزم کے خلاف سرکار مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔