Tag: ویکسینیشن سینٹرز

  • عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز ایک دن  بند رکھنے کا فیصلہ

    عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز عیدالاضحی کے پہلے روز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحی پر ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزعیدالاضحی کے پہلے دن بند رہیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن سینٹرزکی عیدچھٹی کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت ملک بھرکےویکسی نیشن سینٹرز21جولائی کو بند رہیں گے۔

    ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے دن ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزکھل جائیں گے، ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا ،21،20 اور 22جولائی کو عید کی تعطیلات ہوں گی۔

  • کورونا کی تشویشناک صورتحال ، ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ

    کورونا کی تشویشناک صورتحال ، ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پی کےایل آئی میں ویکسینیشن سینٹر فعال ہونے کے بعد لاہور میں 3مراکزہو جائیں گے۔

    پنجاب میں50سال سےزائدالعمرافرادکی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے ، شہری1166 پرشناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔

    کورونامریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وفاق سے رابطہ کیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین خریدنے کے لئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز مختص کر رہے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو ویکسین لگانے کے لئے 10لاکھ ڈوزخریدےگی اور ہرشہری کو کورونا سے بچانے کے لئے اقدامات کریں گے ، زیادہ مثبت کیسز والے اضلاع میں ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک اثرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور ودیگر8شہروں میں مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد کو چھو رہی ہے، عوام ماسک پہنیں، گھر میں رہیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں، ماسک پہننے کی پابندی کو عادت نہ بنایا تو صورت حال بگڑنے کا اندیشہ ہے۔