Tag: ویکسی نیشن سینٹر.

  • ایکسپو سینٹر کراچی میں ملک کے سب سے بڑے کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

    ایکسپو سینٹر کراچی میں ملک کے سب سے بڑے کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ملک کے سب سے بڑے کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں پاکستان کے سب سے بڑے کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کیا۔

    ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم ماس ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر این سی او سی حکام، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی اور دیگر افراد موجود تھے۔

    پاکستان کے سب سے بڑے اس ویکسی نیشن سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

    اس موقع پر سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ملک میں ویکسی نیشن کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن سینٹرز بھی بڑھائے جا رہے ہیں، 16 مئی سے تمام افراد کے لیے ویکسی نیشن شروع کی جائے گی، اب 40 سال سے کم عمر افراد بھی ویکسین لگوا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کی طرف سے ایس او پیز کو اہمیت نہیں دی جا رہی، جس سے کرونا پھیلنے کا زیادہ امکان ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وفاق سے ملنے والی ویکسین کے علاوہ بھی ہم نے وفاق سے بات کی ہے، سندھ پیسے دینے کے لیے تیار ہے، وفاق طے شدہ داموں پر ویکسین خرید کر کے دے۔ چاہتے ہیں ویکسین کی فوری دستیابی کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگا سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ویکسین رجسٹریشن مرحلے میں مسائل کی صورت میں ویکسی نیشن سینٹر آئیں، ہمارا عملہ آپ کی رجسٹریشن کر کے ویکسین لگا دے گا۔ سندھ میں کوویکس، ایسٹرا زینیکا، سائنو فارم اور کین سائنو ویکسین لگائی جائیں گی۔

    عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کراچی میں ضلع ایسٹ میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عوام اس ویکسی نیشن سینٹر کا فائدہ اٹھائیں۔ این سی او سی میں فیصلہ ہوا ہے رواں سال کے آخر تک پورے ملک کے لیے 70 ملین ویکسین ڈوزز مہیا کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ ایکسپو سینٹر میں قائم اس کرونا ویکسی نیشن سینٹر میں 12 رجسٹریشن کاؤنٹرز، 6 بلاکس اور 69 کیوبیکلز بنائۓ گئے ہیں۔ ماس ویکسی نیشن سینٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے گا۔

    ویکسی نیشن سینٹر کا عملہ 3 شفٹوں میں کام کرے گا، ہر شفٹ میں 360 ہیلتھ کیئر ورکرز اپنی خدمات فراہم کریں گے۔ سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

  • بحرین میں شاپنگ سینٹر ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل

    بحرین میں شاپنگ سینٹر ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل

    مناما: بحرین میں ایک بڑے شاپنگ سینٹر کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے، بحرین میں 4 کرونا ویکسینز مفت لگائی جارہی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق بحرین میں کرونا وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر خالی ہونے والے شاپنگ مال کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ عوام کو وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاسکے۔

    بحرین کا ستارہ مال، سرکاری دفاتر تک رسائی کے لیے لوگوں کو اپنی جانب راغب کرتا تھا لیکن عالمی وبا کی وجہ سے وہ آؤٹ لیٹس بند ہوگئے اور ان کی سروسز اب ورچوئلی دستیاب ہیں۔

    اس مال میں چند فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس اور ایک سپر مارکیٹ کھلی ہونے کی وجہ سے بحرین کے صحت حکام نے اس شاپنگ مال کو ویکسی نیشن حب میں تبدیل کردیا۔

    نئے ویکسین سینٹر میں عوامی صحت اور وبائی امراض کی ماہر بسمہ محمود نے کہا کہ ہر گھنٹے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آرہی ہے، اس سلسلے میں شاپنگ مال میں آنے والے افراد سماجی فاصلے کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔

    بسمہ محمود نے کہا کہ یہ ویکسی نیشن سینٹر بحرین کی 50 فیصد سے زائد آبادی کو مکمل طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے حصول میں مدد دے گا۔

    بحرین میں اس وقت کرونا وائرس سے بچاؤ کی 4 ویکسینز مفت دستیاب ہیں۔ ان میں فائزر، چین کی سائنو فارم، آکسفورڈ / ایسٹرا زینیکا ویکسین اور روس کی اسپٹنک ویکسین شامل ہیں۔

  • ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور عام تعطیل والے دن بند رکھنے کا اعلان

    ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور عام تعطیل والے دن بند رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور عام تعطیل والے دن بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرکےویکسی نیشن سینٹراتواراورعام تعطیل والےدن بندرہیں گے، شہری اتواراورعام تعطیل والے دن ویکسی نیشن کے لیے نہ آئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ فیصلہ ویکسین ایڈمنسٹریٹرزاورہیلتھ کیئرورکرزکوریلیف دینےکےلیےکیاگیا، ویکسین ایڈمنسٹریٹر اور ہیلتھ کیئرورکرزقوم کی خدمت میں مسلسل مصروف ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن کے لیے وفاقی اکائیوں کے انتظام کو سراہتے ہیں، کورونا اور خصوصاً ویکسی نیشن میں مصروف عملےکی خدمات کو بھی سراہتے ہیں۔

    یاد رہے ملک بھر میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، رجسٹریشن کے لیے اپنے بزرگ کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں ، جس کے بعد ویکسی نیشن کیلئے آپ کوپن کوڈ کیساتھ جوابی ایس ایم ایس آئے گا، جس میں ویکیسن دستیاب ہوتے ہی آپ کو مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

    خیال رہے یاد رہے ملک میں کوروناکیسزکی شرح تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، چوبیس گھنٹے میں کیسز مثبت آنے کی شرح9 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔