Tag: ویگن

  • فیصل آباد: ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اورویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے پولیس اورانتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتےہوئے ڈجکوٹ سمندری روڈ بند کردیا جس کے باعث سمندری روڈ پردونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔


    کوئٹہ:مسافرکوچ اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ 24 ستمبر کوکوئٹہ کے نواحی علاقے اخترآباد کے قریب مسافرکوچ اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے باعث حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اوکاڑہ میں ٹریکٹرٹرالی اورایمبولینس میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 اگست کو اوکاڑہ میں میں دیپالپورقصورروڈ پرمظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔


    بہاولپور میں مسافر بس پل سےگرگئی‘ 7افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں برس 16 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس پل سےکھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

     

  • بلوچستان میں ویگن کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق

    بلوچستان میں ویگن کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے10افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سیکورٹی حکام کےمطابق مسافروں سے بھری ہوئی ویگن لمر قلا کے گاؤں سے درازندہ کے بازار کی جانب جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

    سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ مسافر ویگن کے حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق شیرانی قبیلے سے تھا اور وہ لمر قلا گاؤں کے رہائشی تھے۔

    مزید پڑھیں:رحیم یارخان اورحب میں ٹریفک حادثہ،6افرادجاں بحق

    حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں علاج کےلیے ابتدائی طور پر درازندہ بازار کے اسپتال اور بعد میں ڈی آئی خان کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ :خضدار میں ٹریفک حادثہ،بارہ افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے میں بارہ افراد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہوگئےتھے۔

    واضح رہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے صوبہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات ایک معمول بن گئے ہیں۔

  • چونیاں میں ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2بہنیں جاں بحق

    چونیاں میں ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2بہنیں جاں بحق

    قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور کی تحصیل چونیاں میں تیزرفتار ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب میں چونیاں کے علاقے الہٰ آباد میں موٹرسائیکل سوار اپنی بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے جارہاتھا کہ تیزرفتارویگن نے موٹرسائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جان کی بازی ہارگئیں۔

    حادثے میں والد اورایک بہن زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی جس کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے لاہور میں مال روڈ شاہراہ قائداعظم پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں فرقان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاتھا۔