Tag: وی آئی پی موومنٹ

  • پشاور ہائیکورٹ کے جج کو گاڑی اور اسکواڈ سڑک پر چھوڑ کر جانا پڑ گیا

    پشاور ہائیکورٹ کے جج کو گاڑی اور اسکواڈ سڑک پر چھوڑ کر جانا پڑ گیا

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں ہائی کورٹ کے جج کو وی آئی پی موومنٹ کے باعث اپنی گاڑی اور اسکواڈ دونوں کو سڑک پر چھوڑ کر جانا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سڑکوں پر آئے دن کی وی آئی پی موومنٹ کے باعث نہ صرف عوام کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ بعض اوقات خصوصی افراد بھی اس تکلیف دہ صورت حال سے متاثر ہو جاتے ہیں۔

    ایسا ہی آج صبح پشاور میں اس وقت ہوا جب ہائیکورٹ کے جج کو گاڑی اور اسکواڈ سڑک کے بیچ چھوڑ کر پیدل ہائیکورٹ پہنچنا پڑا، جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے وی آئی پی مومنٹ کے لیے روڈ کی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    پولیس حکام نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی موومنٹ کے باعث ٹریفک کو روکا گیا تھا، تاہم اس کے بعد پولیس نے ٹریفک کلیئر کرا دیا ہے۔

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ملتان آمد، وی آئی پی موومنٹ سے شہری پریشان

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ملتان آمد، وی آئی پی موومنٹ سے شہری پریشان

    ملتان: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملتان آمد پر وی آئی پی موومنٹ سے شہری پریشان ہو کر ٹریفک پولیس اہل کاروں سے جھگڑ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سرکٹ ہاؤس ملتان پہنچ گئے، تاہم وی آئی پی موومنٹ شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئی، پریشان شہری ٹریفک پولیس اہل کاروں سے الجھ پڑے۔

    [bs-quote quote=”ڈی جی خان بس حادثے میں جاں بحق ورثا اور زخمیوں میں ایک کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار کے چیک تقسیم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وی آئی پی موومنٹ کے دوران موٹر سائیکل ہٹائے جانے پر ایک شہری کی ٹریفک اہل کاروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی، شہری کا کہنا تھا کہ انھوں نے وی آئی پی موومنٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

    دریں اثنا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سرکٹ ہاؤس ملتان پہنچ گئے، جہاں انھوں نے ڈی جی خان بس حادثے میں جاں بحق ورثا اور زخمیوں سے ملاقات کی اور ان میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

    انھوں نے متاثرین کی دل جوئی کی اور کہا کہ مالی امداد متاثرین کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکتی۔ وزیرِ اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے ورثا اور زخمیوں میں ایک کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار کے چیک تقسیم کیے۔ 21 جاں بحق افراد کے ورثا کو 5،5 لاکھ جب کہ 31 زخمیوں کو 75 ہزار فی کس کا چیک دیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈی جی خان: ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق، صدر اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس


    دوسری طرف وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اسپتال پہنچے تو اسپتال کے ملازمین نے باہر نکل کر تنخواہوں کے لیے احتجاج کیا۔ اسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔

    شہباز شریف اسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کا کہنا تھا کہ انھیں تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، انھوں نے وزیرِ اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ انھیں تنخواہیں ادا کی جائیں۔

  • وی آئی پی موومنٹ : سڑک دومنٹ سے زیادہ بند نہ کی جائے، سپریم کورٹ

    وی آئی پی موومنٹ : سڑک دومنٹ سے زیادہ بند نہ کی جائے، سپریم کورٹ

    کراچی : شہر قائد میں وی آئی پی موومنٹ کیلئے سڑک صرف دو منٹ کیلئے بند کی جائے گی، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکوں کی بندش سے متعلق ازخود کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

    سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا کہ کسی بھی وی وی آئی پی موومنٹ پر سیکیورٹی خدشات کے باعث اگر سڑک بند کرنا ناگزیر ہے تو وہ سڑک صرف دو منٹ کیلئے بند کی جائے۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    عدالت عالیہ نے اپنے ازخود نوٹس میں آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے لیے بلیو بک کا قانون موجود ہے لہٰذا اسی قانون کے تحت اقدامات کیے جائیں اورمتعلقہ حکام باور کرایا جائے کہ اس قانون کی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔

    اس موقع پر عدالت نے آئی جی سندھ کو سڑکوں کی بندش کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو عدالت پھر اس کا سختی سے نوٹس لے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔