Tag: وی آئی پی پروٹوکول

  • اسلام آباد آمد پر مریم نواز کا شاہانہ انداز ، وی آئی پی پروٹوکول فراہم

    اسلام آباد آمد پر مریم نواز کا شاہانہ انداز ، وی آئی پی پروٹوکول فراہم

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو اسلام آباد آمد پر وفاقی حکومت کی جانب سے شاہی پروٹوکول فراہم کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو کواسلام آباد میں قیام کے دوران وی آئی پی پروٹوکول دیدیا گیا۔

    مریم نواز کی اسلام آباد آمد پر وفاقی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی و پروٹوکول فراہم کیا گیا۔

    مریم نواز کی سیکیورٹی کیلئے ڈی ایس پی پارلیمنٹ لاجز فاروق احمد کی نگرانی میں سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

    مریم نواز کی سیکورٹی پر پولیس کے 8 جوان، 4 افسران اور ایف سی کے 4 اہلکار مقرر کئے گئے ہیں ، سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی سیکورٹی کو بھی مریم نواز کی موومنٹ اور قیام کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ۔

    چیف ٹریفک آفیسر کو مریم نواز کے قیام کے دوران پارکنگ اور ٹریفک کے مناسب انتظام کے لئے بھی آگاہ کیا گیا۔

    مریم نواز کے اسلام آباد میں قیام کے دوران اسپیشل برانچ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
    ل ممن

  • سکھر ایئرپورٹ پر سابق وزیر داخلہ کا وی آئی پی پروٹوکول

    سکھر ایئرپورٹ پر سابق وزیر داخلہ کا وی آئی پی پروٹوکول

    سکھر: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو سکھر ایئرپورٹ پر وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا، احسن اقبال نے آج صبح پی آئی اے کی پرواز 531 سے سکھر سے کراچی کا سفر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھرپورٹ پر سابق وزیر داخلہ کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا، احسن اقبال کو دوران پرواز کپتان کو دیا جانے والا کھانا فراہم کیا گیا، ان کو لینے کے لیے گاڑی رن وے پر طیارے کے قریب بھی آئی۔

    رپورٹ کے مطابق مسافروں کو کھانے میں سینڈوچ فراہم کیے گئے تاہم احسن اقبال کو کپتان کو دئیے جانے والا اسپیشل کیک دیا گیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق احسن اقبال کو لینے کے لیے گاڑی طیارے کے قریب رن وے پر آئی، سابق وزیر داخلہ کو ڈبل کیبن گاڑی میں ایئرپورٹ سے لے جایا گیا۔

    سابق وزیر داخلہ پی آئی اے کی پرواز 531 میں سکھر سے کراچی سفر کیا۔

    ن لیگ کے مرکزی رہنما گزشتہ روز سکھر پہنچے تھے جہاں سے وہ کشمور اور شکار پور گئے اور مختلف پروگرامز میں شرکت کی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا پر وی آئی پی پروٹوکول کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور اس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے گا۔

    پی آئی اے کا ردعمل

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں کوئی غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی اور نہ ہی احسن اقبال کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا ہے، مسافروں کے لیے بس اور کوسٹرز دونوں استعمال کی جاتی ہیں۔

  • شاہ رخ جتوئی کو وی آئی پی پروٹوکول دینے پر معطل جیل سپرنٹنڈنٹ بحال

    شاہ رخ جتوئی کو وی آئی پی پروٹوکول دینے پر معطل جیل سپرنٹنڈنٹ بحال

    کراچی:  شاہ رخ جتوئی کو جیل میں وی آئی پی سہولتیں فراہم کرنے پر معطل جیل سپرنٹنڈنٹ کو بحال کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سزائے موت پانے والے مجرم شاہ رخ جتوئی کو پروٹوکول دینے پر معطل جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کی بحالی کا سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”چیف جسٹس کی ہدایت پر حسن سہتو کو معطل کر دیا گیا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے لانڈھی جیل کے دورے کے بعد ان کی ہدایت پر حسن سہتو کو معطل کر دیا گیا تھا، حسن سہتو نے مجرم شاہ رخ جتوئی کو جیل میں سہولتیں فراہم کر رکھی تھیں۔

    قبل ازیں چیف جسٹس نے لانڈھی جیل کا دورہ کیا جہاں ملزم شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ وہ بر ہم ہو گئے، انھوں نے ہدایت کی کہ شاہ رخ جتوئی کو فوری ڈیتھ سیل منتقل کیا جائے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سہولتیں اور آسائش شاہ رخ جتوئی کو کیسے فراہم کی گئی؟ انھوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کرلیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  شاہ رخ جتوئی کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی ،لانڈھی جیل سپرنٹنڈنٹ معطل


    قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو سپریم کورٹ کے حکم پر مجرم کو سینٹرل جیل کی کال کوٹھڑی میں دھکیل دیا گیا۔

    چیف جسٹس نے ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی تھی کہ جیل جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں، جس کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا۔

  • پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم عمران خان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

    پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم عمران خان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

    کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم عمران خان کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق وکیل کو وی آئی پی پروٹوکول کی فراہم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے واضح احکامات کے باوجود پی آئی اے میں پروٹوکول جاری ہے، قومی ایئرلائن کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کےسابق وکیل کو وی آئی پی پروٹوکول فراہم کیا گیا اور بلک ہیڈ سیٹ بھی دی گئی۔

    ایڈوکیٹ اکرم شیخ کو باضابطہ تحریری طور پر پروٹوکول کے احکامات جاری کئے گئے، خلاف ضابطہ احکامات ڈپٹی اسٹیشن منیجر لاہور نے دی ہے۔

    ایڈوکیٹ اکرم شیخ کو پروٹوکول دیتے ہوئے بلک ہیڈ سیٹ بھی دی گئی۔

    ایڈوکیٹ اکرم شیخ آج صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے656لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ صدر مملکت حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خلاف اقدامات کے باوجود پروٹوکول کے مزے لیتے رہے، لندن سے 29 اگست کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے، دوران پرواز بزنس کلاس کے مزے خود تو لوٹے ساتھ میں رشتے داروں کو بھی اکنامی کلاس سے بزنس کلاس میں بلوالیا۔

    صدر مملکت کیساتھ سفر کرنے والوں کے پاس اکنامی کلاس کے ٹکٹس تھے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کئی بار پروٹوکول پر ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کہ نہ میں خود پروٹوکول لوں گا نہ دوسروں کو لینے دوں گا جبکہ وزرا کو بھی پروٹوکول نہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

  • عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست دائر

    عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست دائر

    لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی، جس میں کہا گیا ہے وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

    درخواست لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن آف پاکستان اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول استعمال کرنا غیر قانونی ہے، عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی سرکاری مراعات اور پروٹوکول کا استعمال کر رہے ہیں۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وفاقی حکومت کو عمران خان سے وی آئی پی پروٹوکول واپس لینے کے احکامات جاری کرے۔

    یاد رہے دو روز قبل پی ٹی آئی چیئرمین نے پشاور میں خیبر پختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا میں 11 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف لوں گا۔‘

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ پارٹی پوزیشن کے مطابق وفاق میں تحریک انصاف 116نشستوں کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر ن لیگ 64 اور پی پی 43 نشستوں کے تیسرے نمبر پر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں