Tag: ًمداح پر غصہ

  • اکشے کمار چپکے سے ویڈیو بنانے والے مداح پر جھپٹ پڑے، ویڈیو وائرل

    اکشے کمار چپکے سے ویڈیو بنانے والے مداح پر جھپٹ پڑے، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار لندن میں ایک پرستار کی جانب سے خفیہ ریکارڈنگ کرنے پر آپے سے باہر ہوگئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اکشے کمار کو غصے سے مداح کی جانب جھپٹ کر بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وہ اسے انگلی دکھاتے ہیں اور غصے سے بالی ووڈ اسٹار اس شخص کا فون چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔

    اکشے کمار ویڈیو بنانے والے شخص کو کہتے ہیں کہ وہ ان کا پیچھا کرنا بند کردے، آکسفورڈ اسٹریٹ پر پیش آنے والا یہ واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا اور اب وائرل ہوچکا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارٹس اور ڈھیلی ڈھالی ٹی شرٹ پہنے اکشے خاموشی سے چہل قدمی کررہے ہیں جب مداح نے فون کیمرے کے ساتھ ان کا پیچھے کرنا شروع کیا۔

    اداکار جو عام طور پر اپنے پُرسکون رویے کے لیے جانے جاتے ہیں وہ تیزی سے مڑتے ہیں اس آدمی کا فون پکڑتے ہیں اور غصے سے کہتے ہیں کہ وہ پیچھے ہٹ جائے، تاہم اکشے بالآخر غصہ ختم ہونے کے بعد اسی فین کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔

    اکشے کمار کے اس طرح غصہ کرنے پر انٹرنیٹ صارفین نے بھی اپنا ردعمل دیا، کئی انٹرنیٹ صارفین نے مداح کو بغیر اجازت اکشے کی ویڈیو بنانے پر ان کے ری ایکش کو درست قرار دیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ وہ چھٹیوں پر ہے، اسے سانس لینے دو۔ ہر کوئی بغیر کیمرہ کے کچھ لمحات گزارنے کا مستحق ہے، ایک اور شخص نے لکھا کیوں کسی کے نجی لمحات پر اس طرح حملہ کیا جاتا ہے؟ مشہور ہونا کا مطلب یہ نہیں کہ ایسا کیا جائے۔