Tag: ًMQM pakistan

  • ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں جانے کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں جانے کا اعلان کردیا

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں جانے کا اعلان کردیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے امین الحق اور فیصل سبزواری وزارتوں میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کل اسد عمر کراچی آئے تھے ان کے ساتھ بھی میٹنگ تھی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبنما متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ہمارے درمیان کئی چیزوں کا طے ہونا باقی تھا، یہ طے ہوا کہ تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے۔

    تمام مطالبات میں اتنی پیش رفت ہوگئی کہ ہمیں اطمینان ہے، ہم بہتر سمجھتے ہیں اب کابینہ میں واپس جانا چاہئے، فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

    جب دفاتر کھلیں گے، کارکنان واپس آئیں گے تو ہم کابینہ میں ہوں گے، ہماری طرف سے امین الحق اور فیصل سبزواری وزارتوں میں ہوں گے، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی اتحاد یاد رکھا جائے گا۔

  • پارٹی سربراہ کے پاس اختیارنہیں کردارہونا چاہئے، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

    پارٹی سربراہ کے پاس اختیارنہیں کردارہونا چاہئے، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

    کراچی :  ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے سربراہ خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ چہروں، ناموں، لیڈروں کی تقسیم سے ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہوگی، سربراہ کے پاس اختیار نہیں کردار ہونا چاہئے۔

    ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم کی تقسیم کے کسی عمل میں شریک نہیں ہوں گے، کارکنان کی تعداد بتارہی ہے کہ تقسیم کا تاثر غلط ہے، چہروں، ناموں، لیڈروں کی تقسیم سے ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہوگی۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اب پارٹی اصولوں آئین اور روایات کے مطابق کام ہوگا، اپنی قربانیاں گنوانے والے اپنے ماضی پر نظر ڈالیں، پارٹی سربراہ کے پاس اختیار نہیں بلکہ کردار ہونا چاہئے، آنے والا وقت ایم کیو ایم پاکستان کا ہے۔

    واضح  رہے کہ اس سے قبل پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پی آئی بی میں واپس لوٹنے والی نگہت مرزا پر دباؤ ڈالنے اوردھکمياں دينے والے سینیٹرز کے خلاف خالد مقبول صدیقی سے کارروائی کا مطالبہ کرديا ہے، بيرسٹر فروغ نسيم اور بيرسٹر سيف نے ہمدردی کی آڑ میں نگہت مرزا پر دباؤ ڈالا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ زور اور زبردستی میں خواتین کو بھی نہیں بخشا جارہا، خالد مقبول سے میں اورہماری خواتین بھی بات کرینگی، جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ایسی صورتحال میں جو بڑے لوگ ہیں وہ مجھے فون کرتے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں بہادر آباد اور پی آئی بی ایک ساتھ کھڑے ہیں، ایم کیو ایم کے علاوہ کسی اور پلیٹ فارم سے آئیں تو مہاجر قوم ووٹ کی خیرات نہ دے۔

    مزید پڑھیں: فاروق ستار کہاں جائیں گے، انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے، خالد مقبول صدیقی

    انہوں نے کہا کہ مل جل کر آگے بڑھیں گے تو بیرونی قوت نہ جھکا سکتی ہے اور نہ ہی ختم کر سکتی ہے، حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کا نام استعمال ہونے کی تحقیقات کرے، تشدداور نفرت ہمارا طرز سیاست نہیں، جبر کی سیاست نہ کبھی کی ہے اور نہ قبول کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • ارشدوہرا اہم ممبر تھے جانے سے بڑاجھٹکا لگا،خواجہ اظہارالحسن

    ارشدوہرا اہم ممبر تھے جانے سے بڑاجھٹکا لگا،خواجہ اظہارالحسن

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان کےرہنما اوراپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ ارشدوہرااہم ممبر تھے جانےسے بڑاجھٹکا لگا، ارشد وہرا شاہد ہمت ہارگئے لیکن اس سے نہ پی ایس پی کو فائدہ ہوگا نہ ہمیں ،کرپٹ حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پاکستان کےرہنما اوراپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھی سیکٹروں کارکنان جیلوں میں ہیں، ہمارےکارکنان پرجھوٹےمقدمات ہیں۔

    ارشد وہرا کی پی ایس پی میں شمولیت کے حوالے سے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ارشد وہرا دیرینہ دوست تھے، قابل احترام ہیں، ارشد وہرا اہم ممبر تھے جانے سے بڑا جھٹکا لگا، ارشدوہرا نے تھوڑی جلد بازی کی۔

    ایم کیوایم پاکستان کےرہنما نے کہا کہ تاثر ہے ارشد وہرا ہمت ہار گئے یا پریشان ہوگئے، ارشد وہرا کیلئے دروازے کھلے ہیں، سوچنے کی بات ہے جماعتو ں کی تبدیلی سے فائدہ کس کا ہے، لڑائی ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی نہیں ہے۔

    منظور وسان کے بیان کے حوالے سے خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ منظوروسان خواب دیکھتے ہیں،ایک بات بھی آج تک سچ نہیں ہوئی، منظوروسان جوان ہوتےتوخواب میں پریاں آتیں لیکن اب منظوروسان کی عمر ہوگئی اب ایسے ہی خواب آئیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ گرینڈ الائنس سے رابطے میں ہیں، گرینڈالائنس کے ساتھ آگے چل کے بات چیت ہوسکتی ہے، کرپٹ حکمرانوں کے خلاف مضبوط اتحادکی ضرورت ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق کہنا تھا کہ آئی جی پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہئے، آئی جی سندھ کو اگر ہٹانے ہے تو حکومت کے پاس دلیل ہونی چاہئے، اے ڈی خواجہ پر کوئی الزام نہیں، ماضی کے آئی جیز پر تھے،

    انھوں نے کہا کہ اگرشخصیات کاٹکراؤہےتووزیراعلیٰ کوبیٹھ کرآئی جی کامعاملہ حل کرناچاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان نےعلی رضا عابدی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

    ایم کیو ایم پاکستان نےعلی رضا عابدی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان نے ایم این اے علی رضا عابدی کی بنیادی رکنیت ختم کردی، اور انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

    ترجمان ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی بائیس اگست کے بعد قائم کی جانے والی پالیسی پر عمل پیرا نہیں تھے۔ لہٰذا انہیں واضح تنظیمی اورسیاسی پالیسیوں سے متعدد بارمتنبہ کیے جانے کے باوجود مسلسل انحراف پر تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق رابطہ کمیٹی علی رضا عابدی کو تنظیم سے خارج کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہونے کی ہدایت بھی کرتی ہے۔

    بعد ازاں ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ کے رہنما اور پارٹی کے بانی الطاف حسین کے ترجمان واسع جلیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ایم کیو ایم پاکستان کو بی آئی بی ٹولے کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے آئین کے مطابق انہیں کسی کارکن کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا اختیار نہیں۔