Tag: ٌ

  • لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی: پی ایس ایل 6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے دوسرے مییچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 141 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد حفیظ نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    اوپنر فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان سہیل اختر نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، آغا سلمان کو عماد بٹ نے 21 رنز پر پویلین روانہ کیا۔

    بینک ڈنک 22 رنز بنا کر وہاب ریاض کا نشانہ بنے، سمیت پٹیل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ویزے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، مجیب الرحمان اور عماد بٹ ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے,، راشد خان 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس سے قبل  پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو جیتنے کے لئے 141 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پشاور زلمی کے اوپنرز اور مڈل آرڈر بلے باز بری طرح ناکام ہوئے، اوپنر امام الحق صفر، کامران اکمل 5، مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے کچھ مزاحمت کی اور ٹیم کے اسکور کو قابل قدر مجموعے تک پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 26 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔

    شیرفین رتھر فورڈ اور روی بوپارہ نے مل کر ٹیم کے اسکور کو تیز کیا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے، زلمی کے شیرفین رتھر فورڈ 26 رنز بناکر پویلین لوٹے ، دونوں بلے بازوں کے درمیان 64 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ رہی۔

    پشاور زلمی کی جانب سے روی بوپارہ 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

    اس سے قبل لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، اس لئے بولنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کو150 رنز تک آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے کہا کہ لاہور قلندرز کو بہترین کھیل کر ہی ہرا سکتے ہیں اور میچ جیتنے کیلئے 170 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

    پی ایس ایل سکس میں آج دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

    گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا، فاسٹ بولر ارشد اقبال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • لیہ: زہریلی مٹھائی کی فرانزک رپورٹ جاری، اموات کی تعداد 29 ہوگئی

    لیہ: زہریلی مٹھائی کی فرانزک رپورٹ جاری، اموات کی تعداد 29 ہوگئی

    لیہ/ لاہور: جناح اسپتال لاہور میں زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق مٹھائی میں فصلوں پر چھڑکنے والی دوا شامل تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال لاہور میں لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والا 11 سالہ سانول بھی دم توڑ گیا۔ زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی جبکہ 17 مریض ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب واقعے کی انکوائری رپورٹ ڈی پی او لیہ نے آئی جی پنجاب کو بھجوا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کے معدوں کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے تھے جس سے علم ہوا کہ متوفین نے جو مٹھائی کھائی اس میں زرعی ادویہ شامل تھیں۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق کلوروفیناپر نامی دوا کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لیے فصلوں پر چھڑکی جاتی ہے۔

    پولیس کی تحقیق کے مطابق مٹھائی کی دکان کا مالک کاشت کار ہے۔ دکان سے گرفتار کیے جانے والے تین ملازمین نے بتایا کہ گندم کی فصل کے لیے منگوائی گئی زہریلی ادویات مٹھائی میں شامل ہوگئیں۔

    پولیس نے دکان مالک اور محمکہ زراعت کے افسر سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کیڑے مار دوائی بنانے والی فیکٹری کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔