راولپنڈی: شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر حملے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے شدید احتجاج کیا اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا.
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے مرکز اور شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ پر کچھ دیر قبل مسلح افراد نے حملے کی کوشش کی اور ملازمین کو حراساں بھی کیا۔
لال حویلی پر حملے کی خبر جیسے ہی نشر ہوئی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے شیخ رشید احمد سے یکجہتی کا اظہار کیا اور مشتعل افراد کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی، عوامی نے اتنی زیادہ تعداد میں اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ کچھ ہی لمحوں میں #WeStandWithSheikhRasheed کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
پڑھیں: لال حویلی پر حملے کی کوشش، مقدمہ درج
فاطمہ کاجل نامی صارف نے لال حویلی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شیخ رشید کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
Strongly condemn the attack on Lal Haveli #WeStandWithSheikhRasheed
— Fatima Kajal Manshad (@FatimahLove92) August 4, 2017
میاں فراز نامی صارف نے کہا کہ نوازلیگ پرانے حربے استعمال کرنے لگی ہے مگر وہ جانتے نہیں کہ پنڈی کے لوگ اس طرح حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
Wohi chichora pan shuru by Nawaz league. You know pindi boy cannot be bullied!
— MIAN FARAZ (@MIANFARAZ98) August 4, 2017
افشین صباء نامی صارف نے کہا کہ اس طرح کے حملے صحیح نہیں اور ان کے ذریعے شکست نہیں دی جاسکتی۔
#WeStandWithSheikhRasheed strongly condemn on attack him .This is not fear to deaft him .
— Afsheen Saba (@AfsheenSaba) August 4, 2017
سردار عمیر نامی صارف نے کہا کہ ہم شیخ رشید کے ساتھ ہیں،گلو بٹوں کے خلاف ہمیں مضبوطی سے کھڑا ہونا ہے کیونکہ وہ اس وقت جنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔
We are with you @ShkhRasheed sahb,
Stay strong against these Gullu butts.
This shows their frustation. pic.twitter.com/hG8LH22xM1
— Sardar Umair (@UmairSardarr) August 4, 2017
عاطف متین انصاری نامی صارف نے شیخ رشید کو محفوظ رہنے کا مشورہ دیا
@ShkhRasheed Be Safe #WeStandWithSheikhRasheed
— Atif Mateen Ansari (@AtifMatinansari) August 4, 2017
قیصر ترین نامی صارف نے ایک شعر لکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا
#WeStandWithSheikhRasheed بڑا شیر بنا پھرتا ہے شیخ رشید سے ڈرتا ہے
— Qαïšεr Tαrεεη (@qaiser_s) August 4, 2017
حیدر ملک نامی صارف نے کہا کہ مسلم لیگ ن شیخ رشید اور لال حویلی سے ذاتی عناد اتار رہی ہے
PMLN is personal against the Great lal haveli. The Great @ShkhRasheed and his great ‘triple S’ case in SC. #WeStandWithSheikhRasheed
— Hayder Malik (@MalikHayder8) August 4, 2017
سید وسیم حیدر نامی صارف نے کہا کہ ہر حربہ جب ناکام ہو جائے تو لوگ ذات پر حملہ کرتے ہیں کیونکہ انکے پاس جواب دینے کو کچھ نہیں ہوتا یہ بہت گری حرکت ہے۔
#WeStandWithSheikhRasheed
ہر حربہ جب ناکام ہو جائے تو لوگ ذات پر حملہ کرتے ہیں کیونکہ انکے پاس جواب دینے کو کچھ نہیں ہوتا یہ بہت گری حرکت ہے— syed wasim haider (@wasishah9234) August 4, 2017
دوسری جانب تھانہ وارث خان میں لال حویلی پر حملے کا مقدمہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد رفیق کی مدعیت میں درج کرلیا، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے ناظم سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔