Tag: ٌلاہور

  • افغان انٹیلی جنس اور بھارتی خفیہ ایجنسی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

    افغان انٹیلی جنس اور بھارتی خفیہ ایجنسی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

    لاہور: کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے ملک میں دہشت گردی پھیلانے والے افغان انٹیلی جنس ایجنسی اور را کے مبینہ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سول سیکرٹریٹ کو نشانہ بنانےکا منصوبہ خاک میں ملاتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گردوں کو شاہدرہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    سی ٹی ڈی کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گرد دو ماہ قبل افغاستان سے آئے تھے، افغان انٹیلی جنس ایجنسی کےانڈر کور نے انہیں جلال آباد میں ٹاسک دیا تھا، اس موقع پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کا نمائندہ ملاقات میں موجود تھا، ان دہشت گردوں کو فنڈز بھی را کےافسر نےفراہم کیےتھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سی ٹی ڈی کی راجن پور میں کارروائی

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دستی بم ، اسلحہ، افغان کرنسی، موبائل فونز اور حساس مقامات کی ویڈیوز برآمد کی گئیں ہیں، دہشت گردوں نے سول سیکرٹریٹ کو نشانہ بنانےکا منصوبہ بنا رکھا تھا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ثمرقند، عبدالرحمان ، وزیرگل، عصمت اللہ اور عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گذشتہ ماہ جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک تباہ کردیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے راجن پور میں کارروائی کر کے 5خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، گرفتار دہشت گردوں میں اعجاز، صغیر ،جابر، انور اورکامران شامل ہیں، دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ، ہینڈگرنیڈ،بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکیاگیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نےچندماہ قبل بلوچستان سےنیٹ ورک راجن پور منتقل کیا تھا اور اب کارروائی کے بعد اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

  • مہنگائی کر کے پیسہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

    مہنگائی کر کے پیسہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کر کے پیسہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، ایسا سسٹم لے کر آئیں گے ہمیں کسی بھی چیز کی کمی کا پہلے سے علم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں صحت انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ صحت انشورنس کارڈ دینے پر ڈاکٹرصاحبہ کو مبارکباد دیتے ہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا تھا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست پر ملک بنائیں گے، فلاحی ریاست ایک دن میں نہیں بن جاتی،ہم اس راستے پر چل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے کا بحران پیدا کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، تحقیقات کا عمل جاری ہے جس کی گرفت سے کوئی نہیں بچ پائے گا، مہنگائی کر کے پیسہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، ایسا سسٹم لے کر آئیں گے ہمیں کسی بھی چیز کی کمی کا پہلے سے علم ہوگا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی نجکاری نہیں کر رہے بلکہ انہیں خود مختار بنا رہے ہیں اور مجوزہ اصلاحات کے ذریعے سرکاری انتظامی امور تشکیل پائیں گے جن کا معیار بھی پرائیوٹ اسپتالوں کی طرح ہوگا۔

    عمران خان نے کہا کہ میڈیکل آلات کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کر دی ہے تاکہ لوگ ملک میں اسپتال بنائیں اور معیاری اور سستا علاج فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

  • لاہور میں‌ پیٹرول کی قلت، شہری پریشان

    لاہور میں‌ پیٹرول کی قلت، شہری پریشان

    لاہور: حکومت کی نااہلی کے باعث پٹرول بحران نے ایک بار سر اٹھالیا، لاہور میں پٹرول کی قلت سے عوام پریشان ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور احمر کھوکھر نے بتایا کہ شہر کے پچاس فیصد پمپس پر پٹرول نہیں مل رہا، جن پمپس پر مل رہا ہے وہاں پٹرول کا ذخیر تھوڑا رہ گیا ہے۔

    رپورٹر کے مطابق ہر شہری کو پٹرول دینے کے لیے مختلف پمپس پر 100 روپے سے مالیت کا پٹرول نہیں دیا جارہا کیوں کہ پمپس پر پٹرول کم ہے۔

    پٹرول کی قلت کے باعث شہری بہت پریشان ہیں، لوگوں کی گاڑیاں بند ہوگئیں تو انہیں دھکا لگا کر پمپس تک آنا پڑ رہا ہے، لوگ پمپ ڈھونڈتے پھر رہے ہیں، مزید پمپس بند ہوتے جارہے ہیں۔


    اطلاعات ہیں کہ لاہور میں پٹرول کی قلت کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے این اے 120 میں دوران انتخاب لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے فرنس آئل زیادہ منگوایا اور پٹرول کم، حکومت کی اس بدانتظامی کے باعث پٹرول کی قلت ہوگئی ہے۔