Tag: ُُُPPP

  • وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں

    کراچی: پیپلزپارٹی رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی والدہ دار فانی سے کوچ کرگئیں، وہ کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

    ناصر حسین شاہ کی والدہ کی میت مقامی اسپتال سے سکھر کے لیے روانہ کردی گئی، نماز جنازہ کل صبح 11 بجے کربلا میدان روہڑی میں ادا کی جائے گی۔

    ناصر حسین کی والدہ کے انتقال پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پیپلزپارٹی قیادت ناصر حسین شاہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بدامنی کے معاملے پر منافقانہ کردار ادا کیا،  فیاض الحسن چوہان

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بدامنی کے معاملے پر منافقانہ کردار ادا کیا، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بدامنی کے معاملے پر منافقانہ کردار ادا کیا، لیگی کارکنا ن کے شرپسندی میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد ہونے والے دھرنوں اور مظاہروں میں ہونے والی بدمنی میں ن لیگی کارکنوں کے ملوث ہونے کی مستند اطلاعات موصول ہوئی ہیں، پی پی اور ن لیگ نے بدامنی کے معاملے پر منافقانہ کردار ادا کیا۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ماضی کی حکومت کے مقابلے میں تین ہفتوں کے بجائے3روز میں حکمت عملی سے معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کیا اور اب تک جلاؤ گھیراؤ میں ملوث1800سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے۔

    حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

    واضح رہے کہ احتجاج کی آڑ میں پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، کراچی، لاہور، اسلام آباد، شیخو پورہ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے، سی سی ٹی وی کیمروں اور میڈیا فوٹیجزکی مدد سے ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کیا جارہا ہے۔

  • ناکام خارجہ پالیسی کےباعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہیں کرسکا: پیپلزپارٹی

    ناکام خارجہ پالیسی کےباعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہیں کرسکا: پیپلزپارٹی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہ کرسکا.

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میں‌ پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے کی، جس میں‌ سیاسی صورتحال، اسرائیلی بربریت اور فاٹا کے انضام کے معاملے پرغور کیا گیا.

    پیپلزپارٹی کے اس اجلاس میں‌ نواز شریف کے حالیہ بیان کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقعے پر شرکا نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چار سال تک وزیرخارجہ مقررنہ کر کے سفارتی طورپر پاکستان کو دیگر ممالک کے لیے ناقابل رسائی رکھا، ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستانی مؤقف دنیا تک نہیں‌ پہنچا.

    اجلاس میں اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اورعالمی برادری سے نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    اجلاس میں اعلیٰ قیادت نے پی پی پی اراکین کو فاٹا انضمام سے متعلق قانون سازی میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی.

    اس اہم اجلاس میں فریال تالپور، شیری رحمان، خورشید شاہ، قائم علی شاہ، نثارکھوڑو، مراد علی شاہ، نوید قم، منظور وسان، وقار مہدی اور سعید غنی نے شرکت کی.


    نواز شریف کا متنازع بیان، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں، سعید غنی

    کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں، سعید غنی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی کا کہنا ہے کہ فاروق ستارپیپلزپارٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتےہیں تباہی مچاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان میں تقسیم در تقسیم کا عمل جاری ہے، پی پی کے رہنما سعیدغنی نے ایم کیو ایم میں اندورونی اختلاف سے متعلق کہا کہ میں فاروق ستارسے متعلق کبھی دہشت گردی والی بات سنی نہیں، فاروق ستارپیپلزپارٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں تویہ اچھی بات ہے۔

    کامران ٹیسوری کے حوالے سے سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتےہیں تباہی مچاتےہیں، کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں جتنا رہیں گے اتنی تباہی مچائیں گے، وہ ایم کیوایم میں آگے کیاکرتےہیں دیکھ لیں گے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کی بدقسمتی ہےکامران ٹیسوری کواہم عہدے دیئے۔

    گذشتہ روز بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا عوام کوپتہ چل رہا ہے کہ ایم کیوایم والےایک سیٹ پرکس طرح لڑتے ہیں، ان کا کوئی اصول اور نظریہ نہیں، ایم کیوایم کو اس جھگڑے کی قیمت دوہزاراٹھارہ کے الیکشن میں چکانا پڑے گی۔

    خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آؤٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔


    مزید پڑھیں :  فاروق ستارنے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحلیل کردی، انتخابات کا اعلان


    جس کے بعد  ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔

    انہوں نےتمام کارکنان اور اراکین اسمبلی کو سترہ فروری انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کی دعوت دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔