Tag: ُُPak vs india

  • پاکستان سے مقابلہ ہمارے لیے عام میچ جیسا ہے، ویرات کوہلی

    پاکستان سے مقابلہ ہمارے لیے عام میچ جیسا ہے، ویرات کوہلی

    متحدہ عرب امارات : ٹی 20 ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے پاک بھارت میچ کا دنیا بھر کے شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

    ایسے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس اہم میچ کو اپنی ٹیم کیلئے دیگر میچوں جیسا ایک میچ سمجھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دوسری جانب دونوں ممالک میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارتی کپتان سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا دیگر ٹیموں کے مقابلے میں مختلف احساس ہوتا ہے تو انہوں نے کہا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ مجھے ایسا کبھی محسوس نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اس مقابلے کے کسی کرکٹ میچ کی طرح کا سمجھتا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ اس مقابلے کے حوالے سے لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس کی ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

    ویرات کوہلی — اے ایف پی فائل فوٹو

    ویرات کوہلی نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائی پروفائل میچ کے لیے اپنے دوستوں کو مفت ٹکٹ دینے سے انکار کردیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹکٹوں کی قیمت حیران کن حد تک بڑھ چکی ہے، تو میں جانتا ہوں کہ میرے دوستوں کی جانب سے ٹکٹوں کا کہا جائے گا اور میں انکار کردوں گا۔

    بھارتی کرکٹر نے تسلیم کیا کہ روایتی حریفوں کے مقابلے کے حوالے سے مداحوں کا اشتیاق اور جوش و خروش اس میچ کو دیگر سے الگ کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہاں آپ کہہ سکتے ہیں کہ ماحول مختلف ہے، مداحوں کے نکتہ نظر سے یہ یقیناً زبردست مقابلہ ہے، جہاں تک کھلاڑیوں کا نکتہ نظر ہے تو ہم جس حد تک پروفیشنل رہ سکتے ہیں ہمیں رہنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ بھارت میں ہونا تھا مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث اسے متحدہ عرب امارات میں منتقل کیا گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹاکرا ایونٹ کے دوسرے میچ میں 24 اکتوبر کو ہوگا۔ پاکستان نے یو اے ای میں گزشتہ 10 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    رواں ماہ 16اکتوبر کو پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو بھارت کے خلاف ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

    بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 5 میچوں میں شکست کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یو اے ای میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے، یہاں کے حالات ہمارے لیے موزوں ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ یہاں کیسے کھیلتے ہیں۔

  • سہہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ : پاکستانی پہلوانوں نے بھارت کو ہرا کر ٹرافی جیت لی

    سہہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ : پاکستانی پہلوانوں نے بھارت کو ہرا کر ٹرافی جیت لی

    لاہور : انٹرنیشنل کبڈی چیمپیئن شپ میں  پاکستان گرینز نے بھارتی سورماؤں کو 29 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے چت کر کے ٹرافی پر قبضہ جمالیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان وائٹ نے ایرانی ٹیم کو دھول چٹائی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشل کبڈی مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا، جبکہ تیسری پوزیشن میں پاکستان کے پہلوانوں نے اپنے نام کی۔

    لاہور میں کھیلے جانے والے تین ملکی انٹرنیشنل کبڈی مقابلے کا انعقاد پنجاب اسٹیڈیم میں ہوا، جس میں پاکستان گرینز اور بھارتی ٹیم کے درمیان فائنل کھیلا گیا، اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    پہلوانوں کے داؤ پیچ، پھرتی اور زور آزمائی نے شائقین کا بھی خوب لہو گرمایا، انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرے میں پاکستان گرینز نے بھارتی پنجاب کی ٹیم کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    پاکستان وائٹس نے ایران کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اس کے علاوہ تیسری پوزیشن کیلیے ہونے والے مقابلے میں پاکستان وائٹس نے ایران کو شکست دی۔

    پاکستان گرین نے بھارتی پہلوانوں کو 29 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے چت کر کے ٹرافی اپنے نام کی، بعد ازاں صوبائی وزیر کھیل نے فاتح پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور بھارت آج مد مقابل ہونگے

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور بھارت آج مد مقابل ہونگے

    ایپوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ جو ٹیم دباؤ میں آئے بغیر کھیلی وہ فاتح ہوگی۔

    سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہونے والا ہے اعصاب شکن مقابلہ، آمنے سامنے ہونگے روایتی حریف، ، یہ میچ دونوں ٹیمیں ہارنے کو تیار نہیں۔

    پاکستان اور بھارت اہم معرکے کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہونگے۔ ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

    بھارتی ٹیم شکست کا بدلہ لینے کیلئے بے تاب ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کہتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں ہمیشہ سے دباؤ میں کھیلتی آئی ہیں۔

    کھلاڑیوں کو جذباتی انداز سے نہ کھیلنے کی تلقین کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک نمبر ون ٹیم ہے،ابھی بھی پاکستانی ٹیم میں کافی خامیاں ہیں جو سامنے آرہی ہیں۔

     

  • بھارت نے پہلابلائنڈ ٹی 20 ایشیاکپ جیت لیا

    بھارت نے پہلابلائنڈ ٹی 20 ایشیاکپ جیت لیا

    کوچی : بھارت نے پہلا بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اپنے نام کرلیا۔ بھارت کے دو سونو رنز کے جواب میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایک سو ترسٹھ رنزپرآؤٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوچی میں کھیلے گئے، فیصلہ کن میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو پچاسی رنزکاشاندار آغاز فراہم کیا۔

    میچ کے دسویں اوور میں ساجد نواز نے بھارتی اوپنرکی چھٹی کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔ بھارتی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹ پر دو سو آٹھ رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

    ہدف کےتعاقب میں پاکستانی کھلاڑی شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہے، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ہی ایک سو ترسٹھ رنزپرآؤٹ ہوگئی۔

    بھارت نے پینالیس رنز سے کامیابی حاصل کرکے پہلا بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا۔

  • پاک بھارت پنجہ آزمائی چیمپئین شپ کل سے لاہور میں ہوگی

    پاک بھارت پنجہ آزمائی چیمپئین شپ کل سے لاہور میں ہوگی

    لاہور : دوسری پاک بھارت پنجہ آزمائی چیمپئین شپ کے لئے سترہ رکنی بھارتی دستہ لاہور پہنچ گیا ہے۔ مقابلوں کا آغاز کل سے ہو گا۔

    لاہور پہنچنے کے بعد پاکستان آرم ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری قیصر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھارتی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

    امید ہے کہ مقابلوں میں بھی ہمارے کھلاڑی بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ بھارتی ٹیم کے مینیجر وجے نائیر نے کہا کہ آئندہ سال پاک بھارت پنجہ آزمائی کے مقابلوں کی میزبانی بھارت کرے گا۔ ل

    اہور آ کر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ کل سے شروع ہونے والے مقابلوں میں بھارت ہی کامیابی حاصل کرے گا۔