Tag: ُپاکستان

  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان آج بنگلہ دیش کےخلاف پہلا وارم میچ کھیلےگا

    چیمپئنز ٹرافی: پاکستان آج بنگلہ دیش کےخلاف پہلا وارم میچ کھیلےگا

    برمنگھم: چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلا دیش کے خلاف آج کھیلے گی۔

    تفصیلات کےمطابق چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ٹیم پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلا دیش کے خلاف آج کھیلے گی۔میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    خیال رہےکہ پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان کاکہناتھاکہ ماضی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو کبھی بھی کمزور ٹیموں میں شمار نہیں کرسکتے۔

    بنگلہ دیش کےکپتان کاکہناتھاکہ پاکستانی اسکواڈ کسی بھی حریف ٹیم کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہےاور ان کے ٹرافی جیتنے کے امکانات کو بھی مسترد نہیں کیاجاسکتا۔


    چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں گے‘ سرفرازاحمد


    یاد رہےکہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاکہناتھا کہ پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دینے کی پوری کوشش کرے گے۔

    واضح رہےکہ سرفراز احمد کاکہناتھاکہ یہ بحیثت کپتان میرا پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے اس لیے میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کےلیے بہت پرجوش ہوں۔

  • ایف پی سی سی آئی نے عتیقہ اوڈھو کوشعبہ پراڈکشن کا سربراہ منتخب کرلیا

    ایف پی سی سی آئی نے عتیقہ اوڈھو کوشعبہ پراڈکشن کا سربراہ منتخب کرلیا

    کراچی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس نے ٹی وی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شعبہ پراڈکشن اورانٹرٹینمنٹ جبکہ اسامہ قریشی کو شعبہ توانائی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین نے فیصلہ کیا ہے کہ معروف اداکارہ کو رواں سال فلم ، ٹیلی ویژن ، تھیٹر، ریڈیو اورانٹرٹینمنٹ کے کاروبار کی ترقی کے لئے جبکہ اسامہ قریشی کو شعبہ توانائی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پرہوگا۔

    اس موقع پر نو منتخب سربراہ شعبہ توانائی کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کو قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔ بحران پر قابو پانے سے کاروباری حضرات کا اعتماد بحال ہوگا اور پاکستانی معیشت مستحکم ہوگی، اس بات کا یقین ہے کہ جلد ہی ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے اس شعبے میں پیدا ہونے والے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔

    دوسری جانب شعبہ پراڈکشن کی نومنتخب سربراہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ کمیٹی بنانے کا مقصد تجارتی شراکت داروں اور کاروباری حضرات کے درمیان رابطے قائم کروانا ہے۔ سب سے زیادہ اہم امر یہ ہے کہ ملک میں سیمینارز، ورک شاپس اور مختلف سطح پرکانفرنسز منعقد کرکے ملکی اور بین الاقوامی میڈٰیا کے کام کرنے کے معیارات کے درمیان موجود خلا کوپرکیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ دونوں شعبوں کے لئے بنائی جانے والی کمیٹیزمیں قومی نمائندگی کے لئےمختلف اسٹیک رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا۔

    کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پلانز اور بین الاقوامی میڈیا سے تعلقات کی رپورٹ کے حوالے سے چیئرمین کو آگاہی دے گی۔